منگل, مارچ 21, 2023
الرئيسية بلوق

نواز شریف کے سیاسی مخالفین پر طنزیہ وار عمران خان نے کئی بار کہا تھا میں ان کو رلاؤں گا،پتہ نہیں وہ ہمیں کہہ رہا تھا یا ان لوگوں کو جو آج رو رہے ہیں،سابق وزیراعظم کا صحافی کے سوال پر جواب

0

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے نام لیے بغیر سیاسی مخالفین پر طنز کے نشتر برسا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے صحافی نے سوال پوچھا کہ جو جیل سے آ رہا ہے وہ رو رہا ہے،کیا جیل میں اتنے معاملات خراب ہوتے ہیں؟ نواز شریف نے سیاسی حریفوں پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا عمران خان نے کئی بار کہا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا،پتہ نہیں کہ وہ ہمیں کہہ رہا تھا یا ان لوگوں کو کہہ رہا تھا جو آج رو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رو پڑے تھے جبکہ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ نواز شریف اور ان کے بچے لندن میں بیٹھے ہیں،جبکہ یہاں ڈمی حکومت بنا دی گئی۔
نوازشریف لندن میں بیٹھ کر ملک چلا رہے ہیں،شریف خاندان کا پاکستان کی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ہے،پنجاب میں ایسی نگران کابینہ بنائی گئی جس کو ان کے گھر والے بھی نہیں جانتے،موجودہ حکومت کی کوئی پالیسی سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ وہ کیا چاہتی ہے؟ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ عمران خان پاکستان کیلئے ایک قہر تھا، عمران خان سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی باتوں کو چھوڑیں، عمران خان نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عمران خان پاکستان کیلئے قہر تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ ن لیگ کی سینئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ محسن نقوی کی تقرری کے بعد عمران خان کا رونا شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے نام پر اعتراض ہے تو فرح خان کو پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ لگا دیں؟

پاکستان کی تاریخ کا سب سے خراب وقت آنے والا ہے 35 فیصد مہنگائی ہو گی، 15 لاکھ مزدور بے روزگار ہو جائیں گے، مزید 2 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے: ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا

0

پاکستان کی تاریخ کا سب سے خراب وقت آنے والا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا نے دنیا نیوز کے پروگرام آج کامران خان میں گفتگو کرتے ہوئے ملکی معیشت سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ملکی معیشت کو 30 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا جس کے نتیجے میں رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ منفی رہے گی۔
جبکہ اگر آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوتا ہے تو اس سے قبل 35 فیصد مہنگائی ہو گی۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے خراب وقت ہو گا، مہنگائی کا سب سے برا دور ہے ملکی تاریخ کا، 15 لاکھ مزدور بے روزگار ہو جائیں گے، مزید 2 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے۔ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ اس صورتحال میں حکومت کو ٹیکس اصلاحات کرنا ہوں گی، پروگریسیو ٹیکسیشن کرنا ہو گا، بہت منظم ٹارگٹ سبسڈی کا نظام لانا ہو گا۔

ہماری ایک تحقیق کے مطابق امیر طبقے کو 2 ہزار ارب روپے کی مراعات دی جاتی ہیں جو واپس لینا ہوں گی، اس پیسے کا نصف غریب عوام کو ریلیف دینے میں خرچ کیا جائے، جبکہ باقی رقم خسارے پورے کرنے کیلئے استعمال کی جائے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے قبل ہی ملک میں مہنگائی کی شرح 47 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جن کے مطابق مہنگائی کی شرح 47 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اس سے قبل مئی 1975ء میں مہنگائی کی شرح 27 اعشاریہ 8 فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں مہنگائی میں 2.90 فیصد کا اضافہ ہوا، جنوری میں افراط زر کی شرح 27.55 فیصد تک پہنچ گئی، رواں مالی سال جولائی سے دسمبر افراط زر کی شرح 25.40 فیصد ہوگئی۔ جبکہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ معاشی آوٹ لک رپورٹ بھی نشاندہی کرتی ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملکی معیشت کے تمام ہی عشاریے تشویش ناک صورتحال کی عکاسی کر رہے ہیں۔
معاشی آوٹ لک رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت کے تمام ہی اشارے تشویش ناک صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2023 کے اختتام تک سالانہ بنیادوں پر ڈالر کی قدر 178 ارب روپے سے بڑھ کر 262 ارب روپے رہی، وفاقی حکومت کی نان ٹیکس آمدنی 822 ارب روپے، زرعی قرضے 842 ارب روپے رہے۔ مالی سال کے پہلے 5 ماہ بجٹ خسارہ 1 ہزار 169 ارب روپے تک پہنچ گیا، ترقیاتی اخراجات 139 ارب روپے رہے جبکہ ٹیکس آمدنی 3429 ارب روپے رہی۔ ترسیلات زر میں 11 فیصد، برآمدات میں 7 فیصد، درآمدات میں 18 فیصد کمی ہوئی، کرنٹ اکاونٹ خسارہ 3 ارب 70 کروڑ ڈالر جبکہ غیرملکی سرمایہ کاری میں بھی کمی ہوئی۔ علاوہ ازیں گزشتہ ایک سال میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالر سے کم ہوکر پونے 9 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

بحیثیت قوم مل کر دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے خیبرپختونخواہ پولیس دہشت گردی کے خلاف اگلے محاذ پر لڑنے والی بہادر فورس ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی خیبرپختونخواہ پولیس کے جوانوں اور افسروں سے ملاقات

0

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ بحیثیت قوم مل کر دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جمعہ کے روز پشاور پولیس لائن دھماکے کے مقام کا دورہ کیا۔ اس دوران سپہ سالار نے خیبرپختونخواہ پولیس کے جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی۔
آرمی چیف نے خیبر پختونخواہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بلند عزم کو سراہا، وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے خیبر پختونخواہ پولیس کی بہادری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبائی پولیس فورس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس دہشت گردی کے خلاف اگلے محاذ پر لڑنے والی بہادر فورس ہے۔

جبکہ دوسری جانب ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، حساس اداروں کے نمائندوں نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وفاق اور صوبوں کے درمیان حکمت عملی اپنانے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔
دہشتگردوں کی معاونت کرنے والے تمام ذرائع ختم کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔ ایپکس کمیٹی اجلاس کے شرکا کو دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی، موجودہ حالات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان میں مزید بہتری کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب کی طرز پر خیبرپختونخوا میں جدید فرانزک لیبارٹری قائم کرنے کی بھی منظوری کی گئی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں اسلام آباد اور لاہورجیسا سیف سٹی منصوبہ شروع ہوگا، دہشتگردوں کیخلاف تحقیقات، پراسیکیوشن اور سزا کے مراحل پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں نیکٹا، سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن کی تجاویز کی منظوری بھی دی گئی۔ تربیت، اسلحہ، ٹیکنالوجی اور دیگر ضروری سازوسامان کی فراہمی کی تجاویز کی اصولی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں فوری طور پر’’سی ٹی ڈی‘‘ ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ پولیس، سی ٹی ڈی کی تربیت، استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو جدید آلات فراہم کئے جائیں گے، اجلاس میں بارڈر منیجمنٹ کنٹرول اور امیگریشن کے نظام کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ضرورت کے مطابق قانون سازی کی جائے گی۔

اگر لوگ ڈالر بیچ کر رقم بینکوں میں رکھیں تو انہیں 15 فیصد منافع ملے ڈالر کا اس سے اچھا ریٹ نہیں ملے گا، پی ٹی آئی رہنما کی ڈالر کی قیمت 230 روپے تک گر جانے کی پیشن گوئی

0

پی ٹی آئی رہنما کی ڈالر کی قیمت 230 روپے تک گر جانے کی پیشن گوئی، کہا اگر لوگ ڈالر بیچ کر رقم بینکوں میں رکھیں تو انہیں 15 فیصد منافع ملے، ڈالر کا اس سے اچھا ریٹ نہیں ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ماہر معاشیات مزمل اسلم نیایکسپورٹرز اور دیگر لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے پاس موجود ڈالر فوری طور پر بیچ دیں کیونکہ انہیں موجودہ ریٹ سے اچھا ریٹ نہیں ملے گا۔
اپنے ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہاکہ وہ لوگوں کو کچھ سمجھانا چاہتے ہیں. سب سے پہلے ایکسپورٹرز کے لیے جنہوں نے پیسے (باہر)روک کے رکھے ہوئے تھے اور پاکستان میں پیسے نہیں لا رہے تھے، میرا اپنا خیال ہے کہ بھائی ایکسپورٹرو ، یہ جو 270 روپے ہے یہ آپ کے لیے لاٹری ہے اور اس لاٹری کو کیش کریں۔

کبھی کبھار ایسا ہوتا کہ انسان لالچ میں اپنی لاٹری کو کیش نہیں کرتا اور بعد میں پچھتاتا ہے۔

آپ پچھتائیں گے کیونکہ اس سے اچھا ریٹ نہیں مل سکتا۔ آپ کو ڈھائی سو روپے سے اوپر نہیں ملنا چاہیے تھا۔ لیکن کچھ ہماری اس حکومت کی نااہلیاں، غلطیاں اور اسحاق ڈار کی ضد کی وجہ سے یہ ہوگیا۔مزمل اسلم نے کہا کہ اگر اسحاق ڈالر ٹھیک چلے تو ڈالر کا ریٹ 230 روپے پر بھی آسکتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے اس کے بعد ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ ڈالر کو رکھتے ہیں تو آپ کو کیا ملے گا، ڈالر کی قیمت پانچ دس روپے بڑھے گی، اس سے زیادہ حکومت پاکستان آپ کو دے رہی ہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ اگر لوگ ڈالر بیچ کر رقم بینکوں میں رکھیں تو انہیں 15 فیصد منافع ملے گا۔ اس کے لیے اسلامک آپشن بھی ہیں اور نان اسلامک بھی۔مزمل نے کہاکہ 15 فیصد کا مطلب ہے کہ سال بعد 270 روپے پر 40 روپے ملیں گے۔ یعنی 270 جمع 40 ملا کر 310 جب کہ ڈالر کا ریٹ 310 نہیں ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تو کم ہو کر ساڑھے تین ارب ڈالر ہو گئے ہیں لیکن اس سے کہیں زیادہ ڈالر ملک میں موجود ہیں، لوگوں کے لاکرز میں، ہاتھوں میں، کرنسی سرکولیشن کی شکل میں۔ جب کہ لوگوں نے سونا بھی ضرورت سے بہت زیادہ منگوا لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مارکیٹ کسی نہ کسی موقع پر خود کو درست کرتی ہے اور وہ لوگوں کے فائدے کی بات کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف میں ورکرز کی عزت ہے، ن لیگ میں ورکرز کی کوئی عزت نہیں 25 سال سے مسلم لیگ ن کی کارکن ہوں، مجھے دھکے دیے گئے، مریم نواز کے سیکرٹری نے مجھے تھپڑ مارا، لیگی خاتون کارکن پھٹ پڑیں

0

تحریک انصاف میں ورکرز کی عزت ہے، ن لیگ میں ورکرز کی کوئی عزت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز کو غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک لیگی خاتون کارکن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

لیگی خاتون کارکن نے کہا کہ 25 سال سے مسلم لیگ ن کی کارکن ہوں، مجھے دھکے دیے گئے، مریم نواز کے سیکرٹری نے مجھے تھپڑ مارا۔
لیگی خاتون کارکن نے مریم نواز کی موجودگی میں مزید کہا کہ تحریک انصاف میں ورکرز کی عزت ہے، ن لیگ میں ورکرز کی کوئی عزت نہیں۔ جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب اور خیبرپختونخوا صوبوں اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی اور مضبوط سیاسی جماعت ہے جو عمران خان اور ان کے اتحادیوں کو شکست دے کر آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اشتعال انگیزی کے پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص کو سزا دی جائے اور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی شکار کے حق میں نہیں ہیں۔ہمارے سیاسی حریفوں کی طرف سے سیاسی شکار کے پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی حریف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی کو قیادت سے کچھ اختلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی میرے بھائی جیسے ہیں اور وہ ہمارے ساتھی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے آئندہ الیکشن لڑنے کے لیے تمام انتظامات کر لیے ہیں۔

شیخ رشید کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست،تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت 6 فروری کو طلب کاش اداروں کا اتنا احترام ہوتا یہاں ایک کیس میں ضمانت ہوتی ہے تو باہر کسی دوسرے مقدمے میں اٹھا لیا جاتا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس

0

شیخ رشید کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفتیشی افسر کو 6 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کس آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟آپ نے صرف نوٹس کو چیلنج کیا تھا،ایف آئی آر کو نہیں،عدالت نے پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے سے نہیں روکا تھا۔ شیخ رشید کے وکیل نے بتایا کہ اس وقت پولیس نے انکوائری شروع کر رکھی تھی جس پر ایف آئی آر ہوئی،عدالت نے اُسی انکوائری کی بنا پر جاری پولیس سمن کو معطل کیا تھا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ نوٹس کو معطل کیا تھا اس کے تناظر میں کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے تو بتائیں؟ وکیل نے کہا کہ حکمنامے سے یہ تاثر گیا کہ معاملہ کورٹ میں ہے تو ادارے تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دئیے کہ کاش اداروں کا اتنا احترام ہوتا،یہاں ایک کیس میں ضمانت ہوتی ہے تو باہر کسی دوسرے مقدمے میں اٹھا لیا جاتا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفتیشی افسر کو 6 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا،عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کیلئے بھی نوٹس جاری کردیا،شیخ رشید سے متعلق دونوں درخواستوں کو یکجا کرتے ہوئے سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے پراسیکیوٹر کی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کی۔ شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس نے جمعرات کو گرفتار کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ عنایت خان نے درخواست دائر کی تھی کہ شیخ رشید نے سازش کے تحت سابق صدر آصف علی زرداری پر الزام لگایا تھا۔

سعودی عرب کے 83سالہ بزرگ کی دھوم دھام سے گیارہویں شادی،،،،،،،،،علی البلوی کی دس بیگمات سے 38 بچے بچیاں اور 88 پوتے پوتیاں ہیں،عرب ٹی وی

0

سعودی عرب کے علاقے تبوک سے تعلق رکھنے والے 83 سالہ علی البلوی نے دھوم دھام کے ساتھ گیارہویں شادی رچا لی۔بزرگ نوشے میاں کی شادی سعودی ذرائع ابلاغ کی شہہ سرخیوں میں نمایاں خبر کے طور پر جگہ پا رہی ہے۔ شادی کے موقعے پر ان کے خاندان کے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔علی البلوی نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں۔
وہ اپنے خاندان کے واحد کفیل بھی تھے اور انہوں نے 11 شادیاں کیں۔ انہوں کا دعوی ہے کہ اس وقت بھی ان کے عقد میں چار بیگمات موجود ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں البلوی نے کہا کہ ان کے 18 بچے، 20 بچیاں اور 88 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔ البلوی عمر رسیدہ ہونے کے باوجود فٹ ہیں اور انہیں کوئی بیماری نہیں۔البلوی نے تعدد ازواج کے خواہش مندوں کو نصیحت کی کہ ان کے پاس مالی قابلیت، رہائش کی صلاحیت، ذہنی اور جسمانی صحت، اور اچھی اخلاقی اور نفسیاتی حالت کے ساتھ بیویوں کے درمیان انصاف کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ بڑی تعداد میں شادیوں کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ وہ ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے اور وہ اپنی بیویوں اور بچوں کے درمیان فرق نہیں کرتے۔

سوشل میڈیا پر میری پرانی ویڈیو کو غلط سیاق وسباق کے ساتھ چلایا گیا ویڈیو میں میری طرف سے خودکش دھماکوں کی حمایت کا تاثر دیا جارہا ہے جوکہ قطعاً غلط ہے،بحیثیت مسلمان میں اس طرح کے سفاکانہ عمل کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا ردعمل

0

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میری پرانی ویڈیو کو غلط سیاق وسباق کے ساتھ چلایا گیا، ویڈیو میں میری طرف سے خودکش دھماکوں کی حمایت کا تاثر دیا جارہا ہے جوکہ قطعاً غلط ہے۔
انہوں نے ٹویٹر پر سوشل میڈیا پر دھماکوں کی حمایت سے متعلق چلنے والی ویڈیو پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سوشل میڈیا پر میری ایک پرانی ویڈیو کو غلط سیاق وسباق کے ساتھ پیش کرکے خودکش دھماکوں کی حمایت کا تاثر دیا جارہا ہے جوکہ قطعاً غلط ہے۔

بحیثیت مسلمان میں اس طرح کے سفاکانہ عمل کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ ملکِ عزیز کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنائے اور دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ رکھے۔

پارٹی کی جانب سے دیا گیا کوئی عہدہ قبول نہیں کروں گا، شاہد خاقان عباسی کا اعلان میراخیال تھا کہ شہبازشریف ہی استعفے سےمتعلق اعلان کر دیں گے نوازشریف کی جانب سے کیا گیا فیصلہ سب قبول کرتےہیں مستعفی ہونےکی وجوہات بیان کر دی ہیں، سابق وزیراعظم کی گفتگو

0

سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے دیا گیا کوئی عہدہ قبول نہیں کروں گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میراخیال تھا کہ شہبازشریف ہی استعفے سےمتعلق اعلان کر دیں گے نوازشریف کی جانب سے کیا گیا فیصلہ سب قبول کرتےہیں مستعفی ہونےکی وجوہات بیان کر دی ہیں۔
انہوں نے دوٹوک اعلان کیا کہ پارٹی کی جانب سے دیا گیا کوئی عہدہ قبول نہیں کروں گا البتہ الیکشن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا، مریم نواز کی واپسی کے بعد سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ کو پہلی بار توسیع دینےکا بھی مخالف تھا چاہتاہوں ایکسٹینشن دینےکامعاملہ ختم ہونا چاہیے میری رائے تھی کہ ایکسٹینشن کا دباؤ ہے تو حکومت چھوڑدیں اگرہم حکومت میں نہ آتے تو شاہد 3 ہفتے بھی نہ گزر پاتے عمران خان نے ایسےحالات کردیےکہ کوئی ادارہ بات کرنےکو تیار نہیں تھا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی۔اجلاس میں مریم نواز کی تنظیمی دوروں اور شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے پر بات چیت کی گئی۔ مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان سے جلد ملاقات کروں گی۔مریم نواز نے پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے رہنماؤں سے تجاویز بھی مانگیں۔عمران خان کے بیانیے پر ن لیگ اپنا بیانیہ سامنے لائے گی۔

آئی ایم ایف کی شرط پوری؛ بینکوں کوسرکاری افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات تک رسائی

0

آئی ایم ایف کی شرط پوری، بینکوں کوسرکاری افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات تک رسائی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن و منی لانڈرنگ کا سراغ لگانے کیلئے بینکوں کو گریڈ 17 تا 22 کے سرکاری افسران کے جمع کروائے جانیوالے اثاثہ جات کی تفصیلات تک مشروط رسائی دینے کے رولز جاری کردیے گئے۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
مزکورہ رولز کے میں بتایا گیا کہ بینکوں کو سول سرکاری ملازمین کے ایف بی آر کو جمع کروائے گئے ایسٹ ڈکلیئریشن کی تفصیلات کے حصول کیلئے منی لانڈرنگ ایکٹ 1973میں وضع کردہ کسٹمرز ڈیو ڈیلینس (سی ڈی ڈی) پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔ رولز میں مزید بتایا گیا کہ بینکنگ کمپنیوں و بینکوں کی درخواست پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ طے شدہ فیلڈز کی بنیاد پرسول افسران کی جانب سے ایف بی آرکو جمع کروائے گئے۔

ایف بی آر کی جانب سے متعارف کروائے جانیوالے ان رولز کا اطلاق انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن دو کی ذیلی شق 7 کے تحت بینکنگ کمپنیوں کے ساتھ معلومات شیئرنگ کیلئے ہوگا اور ان رولز کا اطلاق گریڈ 17 تا 22 کے سول سرکاری ملازمین سے متعلق معلومات کے تبادلہ (شیئرنگ)کے حوالے سے محدود مقاصد کیلئے ہوگا۔

ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے اثرات آنا شروع گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا

0

ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے اثرات آنا شروع، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتب کرنا شروع کر دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان کا مہینہ آنے والا ہے، اسٹیک ہولڈرز کو خدشہ ہے کہ اگر روپے کی قدر میں کمی اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو درآمدی اشیا اور خام مال کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔
سویا سپریم کے چیف ایگزیکٹیو احمد غلام حسین نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 14 فیصد تنزلی ہوئی اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 35 روپے بڑھنے سے ٹرانسپورٹیشن کی لاگت میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے گھی/کوکنگ آئل کی فی کلوگرام / لیٹر لاگت میں 50 سے 60 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اس میں بجلی اور گیس کی لاگت اور پیکیجنگ کی لاگت میں 50 فیصد اضافے کے اثرات شامل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تاجروں کے پاس ابھی پرانا اسٹاک ہے، یہ اضافہ آنے والے چند ہفتوں میں نظر آئے گا، ایل سیز 230 روپے کے مقابلے میں 270 روپے پر ریٹائر ہو رہی ہیں۔احمد غلام حسین نے کہا کہ خوردنی تیل کی زیادہ قیمتیں کھپت کو کم کر دیں گی کیونکہ بہت سے گھرانوں کی استطاعت محدود ہے۔انہوں نے بتایا کہ پام آئل کی محدود کلیئرنس کی وجہ سے مارکیٹ میں مقامی پام آئل کی قیمتیں 11 سے 12 ہزار روپے سے بڑھ کر 16 ہزار سے 17 ہزار روپے فی 40 کلو گرام تک پہنچ گئیں۔
امجد رشید کے مطابق ہم ڈپٹی گورنر کے ساتھ مارچ کے تیسرے ہفتے سے شروع ہونے والے رمضان میں تیل/گھی کی کسی بھی سنگین قلت پر قابو پانے کے حوالے سے خوردنی تیل کی کلیئرنس کی راہ ہموار کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔کراچی ریٹیلر گروسر گروپ کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی نے بتایا کہ ہول سیل قیمتوں میں اضافے کے بعد دال کی خوردہ قیمتیں بھی 20 سے 25 روپے فی کلو بڑھ چکی ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ہول سیلرز نے خبردار کیا ہے کہ یہ صرف شروعات ہے، جب بندرگاہ سے کنٹینر کی کلیئرنس کے بعد دالوں کی مارکیٹ میں فروخت شروع ہوگی تو قیمتوں میں اضافہ صارفین کے لیے کسی صدمے سے کم نہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چنے کی دال 20 سے 25 روپے فی کلو اضافے کے بعد معیار کے حساب سے 240 سے 275 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، اسی طرح مونگ کی دال 280 سے 300 روپے، ماش کی دال 400 سے 450 روپے اور مسور کی دال 280 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر قیمتوں پر دباؤ برقرار رہا تو رمضان المبارک کے دوران خوراک کے بحران جیسی صورتحال جنم لے سکتی ہے کیونکہ مقدس مہینے میں چنے کی دال کی طلب عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ ہو جاتی ہے۔پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد شعیب پراچہ نے کہا کہ روپے کی قدر میں گراوٹ نے درآمد شدہ چائے کی لاگت میں 100 روپے فی کلو سے زیادہ کا اضافہ کر دیا ہے۔

شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا بھتیجے شیخ راشد شفیق نے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی، سابق وفاقی وزیر کو نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا

0

شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق بھتیجے شیخ راشد شفیق نے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر کو نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا، تاہم تاحال یہ معلوم نہیں کہ انہیں کس الزام میں گرفتار کیا گیا، نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ انہیں پولیس کس تھانے لے گئی۔
اس سے قبل بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی تھانہ آبپارہ طلبی کا نوٹس معطل کر دیا تھا۔ بدھ کو شیخ رشید کی پولیس اسٹیشن طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، شیخ رشید کے وکیل نے پولیس کے نوٹس اور مقدمہ اندراج کی درخواست پڑھ کر سنائی۔

عدالت نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کسی سینئر افسر کو مقرر کریں جو 6 فروری کو ریکارڈ کے ساتھ پیش ہو، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیخ رشید کی درخواست پر نوٹس جاری کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست ایس ایس پی آپریشن کے نام کیسے دی جا سکتی ہے؟ مقدمہ اندراج کی درخواست تو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے نام ہوتی ہے۔عدالت نے شیخ رشید کے وکیل کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 60 پڑھنے کی ہدایت کی۔شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ اگر مقدمہ درج ہو جاتا تو تفتیش کیلئے پیش ہونے کا نوٹس دیا جا سکتا تھا، نئی روایت بنائی جا رہی ہے کہ پولیس ایف آئی آر درج ہونے سے قبل تفتیش کیلئے بلا رہی ہے، پولیس نے آفیشل اکانٹ سے ٹوئٹ کیا کہ شیخ رشید کو پیش ہونے کیلئے مزید مہلت دی جا رہی ہے۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عدالت نے میرے پولیس طلبی کے نوٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو 6 تاریخ کو طلب کر لیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عدالت نے کہا ہے کہ اس طرح کے نوٹس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

کرپشن کیس،سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی وجہ سے ختم ہونے والے نیب کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا

0

سپریم کورٹ نے کرپشن کیس میں نیب ترامیم کی وجہ سے ختم ہونے والے نیب کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کرپشن کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے استفسار کیا کہ نیب ترامیم کے بعد کون کون سے مقدمات متعلقہ فورم پر بھیجے گئے؟ریکارڈ پیش کریں۔
نیب نے عدالت میں بتایا کہ کوئٹہ کا کرپشن کیس نیب دائرہ اختیار سے نکل گیا اور درخواست غیر موثر ہو گئی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دئیے کہ نیب ترامیم کی وجہ سے کوئی بری نہیں ہو رہا بلکہ کیسز منتقل ہو رہے ہیں،نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج ہیں،ابھی عدالت نے فیصلہ کرنا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نیب ان مقدمات کیساتھ کیا کررہا ہے جو ترامیم کی وجہ سے احتساب عدالتوں سے واپس آ رہے؟ نیب نے کہا کہ احتساب عدالتوں سے واپس آنے والے مقدمات کیلئے نظرثانی کمیٹی قائم ہے،جو کیسز متعلقہ فورم بھیج رہی۔

چیف جسٹس عمر عطابندیال نے قرار دیا کہ پچھلے چھ ماہ کا ریکارڈ دیں کہ کون کون سے نیب مقدمات دوسرے فورم پر بھیجے گئے۔ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی وجہ سے ختم ہونے والے نیب کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں ریمارکس دئیے کہ عمران خان پارلیمنٹ کی بحث کا حصہ بننا چاہتے ہیں نہ ہی اس کے فیصلوں کو مانتے ہیں،ایک شخص کے فیصلوں کی وجہ سے پورا سسٹم منجمد ہو رہا ہے۔
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان کی درخواست میں ٹھوس حقائق نہیں تھے،آئے روز ٹھوس حقائق سامنے آرہے ہیں کہ ترامیم کے بعد مقدمات واپس ہورہے ہیں،اب تک 386 کیسز واپس ہوچکے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ کیا واپس ہونے والے کیسز کسی اور فورم پر نہیں جا سکتے؟ سپریم کورٹ ایسے شخص کا کیس کیوں سن رہی ہے جو پارلیمنٹ سے باہر ہے؟

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ،،،، اس دوران پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں اہلکاروں نے رہائش گاہ کو گھیرے میں لیے رکھا

0

پنجاب پولیس نے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما ء اور سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاہڑی ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا، اس دوران پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں اہلکاروں نے رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ پولیس کی کچھ گاڑیاں رہائش گاہ کے قریب بھی گشت کرتی رہیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران چوہدری پرویز الٰہی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے بلکہ وہ ان دنوں لاہور میں مقیم ہیضن جب کہ ان کے بیٹے مونس الہٰی کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ بیرون ملک ہیں، اس لیے پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے موقع پر صرف ملازمین ہی گھر پر موجود تھے۔

سابق وزیراعلٰی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ نگران پنجاب حکومت خود مولا جٹ دیکھنے یا خود مولا جٹ بننے سے گریز کرے، پی ٹی آئی کی منتخب حکومت آئے گی تو انہیں بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا، الیکشن شیڈول آنے کے بعد نگران حکومت غیر آئینی اقدامات سے باز رہے، پنجاب حکومت نے اپنی اصلاح کرنی ہے تو شریف برادران سے دور رہے، مخالفین پر دہشت گردی کے مقدمات بنانا نواز شریف کا طرہ امتیاز ہے، پنجاب حکموت شفاف الیکشن کیلئے خود کو آئینی کردار تک محدود رکھے لیکن گورنرز اورنگران سیٹ اپ اپنی آئینی ذمہ داریاں بھول کر کسی اورایجنڈے پر گامزن ہیں، نگران سیٹ اپ ہر وہ کام کررہاہے جو اس کامینڈنٹ ہی نہیں، حکمران انتخابات ملتوی کرنے سے باز رہیں نہیں تو آئین شکنی کا حساب دینا پڑے گا۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان سے ملاقات میں چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ کے پی میں امن و امان کی خراب صورتحال کی ذمہ دار نگران حکومت ہے، پشاور دھماکے میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، نگران حکومت کے آنے کے بعد امن اومان کی صورتحال خراب ہورہی ہے، نگران حکومت کا فوکس امن و امان اور عوامی ایشوز نہیں بلکہ انتقامی کارروائیاں ہیں اور یہ صرف سیاسی مخالفیں کو کچلنے میں مصروف ہے۔

سلم لیگ ن کے سینئر رہنماء شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے اگر پارٹی نے راہیں جدا کرلیں تو گھر جانا پسند کروں گا‘ نواز شریف پر 3 سال قبل واضح کر دیا تھا اگر مریم کو سینئر عہدے پر لایا گیا تو پارٹی میں رہنا ممکن نہیں ہوگا۔ سابق وزیراعظم کی گفتگو

0

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انگریزی روزنامہ دی نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف پر تین سال قبل واضح کر دیا تھا اگر مریم کو پارٹی میں سینئر عہدے پر لایا گیا تو پارٹی میں رہنا ممکن نہیں ہوگا، جب سے مریم لندن سے آئی ہیں ان سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، مجھے خوشی ہے ان کی سرجری کامیاب رہی اور میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی موقع پر پارٹی کے چیف آرگنائزر نہیں ہوں گے، ن لیگ کے ساتھ آخری دم تک ساتھ رہیں گے لیکن اگر پارٹی نے راہیں جدا کرلیں تو گھر جانا پسند کریں گے کیوں کہ میں حد سے زیادہ پر عزم سیاسی کارکن نہیں ہوں، میرا ری امیجننگ پاکستان فورم کسی شخص یا پارٹی کے خلاف نہیں ہے، عوام کی ایک بڑی تعداد اس فورم میں شرکت کرتے ہیں اور اس کی سرگرمیوں کا حصہ بن رہے ہیں، لوگوں کو چاہئے کہ وہ ری امیجننگ پاکستان فورم کے ساتھ تعاون کریں، ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک کی صورتحال کو پرسکون انداز سے سمجھنے کی کوشش کریں اور مسائل سے حل کا راستہ تلاش کریں۔

سابق وزیراعظم نے اس تاثر کی نفی کی کہ وہ کسی بھی جرنیل کو آرمی چیف بنانے کیلئے لابنگ کر رہے تھے، انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو لندن میں تجویز دی تھی کہ اگر جنرل باجوہ کو توسیع دینے کیلئے حکومت کو مجبور کیا جائے تو اس سے بہتر ہوگا کہ حکومت چھوڑ دی جائے۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کئی بار مریم نواز کو اپنا لیڈر ماننے سے گریز کرچکے ہیں، حال ہی میں انہوں نے ڈان نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی کے لیے کام کیا ہے جسے ورکر اور ووٹر بھی سمجھتا ہے، مریم نواز یقینا پارٹی آرگنائز کر لیں گی۔
شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ مریم نواز کو لیڈر مانتے ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نوازشریف کو اپنا لیڈر مانتا ہوں اس کے بعد شہباز شریف میری پارٹی کے صدر ہیں، اس کے علاوہ میں کسی کی لیڈر شپ پر ہاں یا ناں نہیں کر سکتا کیوں کہ ہمارے لیڈر نوازشریف اور شہباز شریف ہیں، میں آزاد آدمی ہوں، سیاست کرنا آپ پر لازم نہیں ہے، کوئی آپ سے زبردستی سیاست نہیں کروا سکتا۔

مصدق ملک کا اپنی ہی پارٹی کے سینیٹر کو مستعفی ہونے کا مشورہ جسے مشاہد حسین لولی لنگڑی حکومت کہہ رہے ہیں، پہلے اُس سے مستعفی ہوجائیں اور پھر تنقید کریں، مصدق ملک کی گفتگو

0

مصدق ملک نے اپنی ہی پارٹی کے سینیٹر کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جسے مشاہد حسین لولی لنگڑی حکومت کہہ رہے ہیں، پہلے اُس سے مستعفی ہوجائیں اور پھر تنقید کریں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ سینیٹر مشاہد حسین سید کو حکومت پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جسے مشاہد حسین سید لولی لنگڑی حکومت کہہ رہے ہیں، پہلے اُس سے مستعفی ہوجائیں اور پھر تنقید کریں۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے سینیٹ کے فورم پر نئے الیکشن کے حق میں آواز بلند کر دی۔قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چئیرمین سینیٹر مشاہد حسین سید سینیٹ اجلاس میں ملک میں جاری سیاسی افراتفری پر خاموش نہ رہ سکے اور نئے انتخابات کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ لولی لنگڑی حکومت سے بہتر ہے کہ نیا الیکشن کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 43 سال ہو گئے ہم مسلسل حالت جنگ میں ہیں جبکہ کرسی کی جنگ پاکستان کو تباہ کر دے گی۔ضیاء نے بھی کہا تھا کہ الیکشن اس وقت ہوں گے جب نتائج مثبت ہوں گے۔اس وقت لوگ مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔روایتی نالائقی نہیں چلے گی۔دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختو نخوا کے انتخابات کے حوالے سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب اور کے پی میں انتخابی امیدواروں کو جلد فائنل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختو نخوا کے انتخابات کے سلسلے جلد انتخابی امیدواروں کو فائنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،عمران خان سے ٹکٹوں کی تقسیم پر تمام ڈویژنز کے کوآرڈی نیٹرز نے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ تمام ڈویژن کے کوآرڈی نیٹرز سے امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں وصول کرنے کا آغاز بھی ہو گیا ہے،عمران خان سے گزشتہ روز ویسٹ پنجاب ریجن کے پارلیمانی بورڈ نے ملاقات کی،فیصل آباد اور ساہیوال کے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی ابتدائی فہرستوں سے آگاہ کیا گیا۔

پاکستان 2024 تک گیس لائن مکمل کرے ورنہ 18 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرے، ایران تہران حکام نے تین ہفتے قبل دورہ کرنے والے پاکستانی حکام کے وفدکو بھی اس بات سے آگاہ کیا تھا

0

ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان 2024 تک گیس لائن مکمل کرے ورنہ 18 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرے۔ تہران حکام نے تین ہفتے قبل دورہ کرنے والے پاکستانی حکام کے وفدکو بھی اس بات سے آگاہ کیا تھا۔ ایران کا مطالبہ ہے کہ پاکستان مارچ 2024 تک آئی پی گیس لائن منصوبے کا ایک حصہ اپنی سرزمین پر تعمیر کرے، اگر پاکستان گیس لائن منصوبےکی تعمیر نہ کرسکا تو 18 ارب ڈالر جرمانہ عائدکیا جائےگا۔
واضح رہے کہ آج سے چند روز قبل وزارت منصوبہ بندی کے انٹیگریٹڈ انرجی پلاننگ (آئی ای پی) کی جانب سے تیار کردہ “پاکستان نیچرل گیس پالیسی کے مسائل اور حل کے لئے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس کا مقصد ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار، درآمد اور فراہمی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا تھا جس کے بعد مختلف سطحوں پر قلیل مدتی اور طویل مدتی پالیسی مداخلتوں کے ذریعے گیس کی طلب اور رسد کو بہتر بنانے کی سفارشات پیش کی گئیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان اور تیل و گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)سمیت توانائی کے شعبے کے مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ برسوں کے دوران قدرتی گیس کی پیداوار 2010 میں ایم ایم سی ایف ڈی 4,063 کے مقابلے 2021 میں کم ہو کر 3,505 ایم ایم سی ایف رہ گئی ہے جبکہ مقامی گیس کے ذخائر کم ہونے کی وجہ سے 2021 کے آخر میں 20,951 بلین سی ایف ٹی کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ قدرتی گیس کی پیداوار 2030 تک سکڑ کر 2,306 ایم ایم سی ایف ڈی ہو جائے گی اور طلب میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا حالانکہ حکومت نے 2011 میں رہائشی/خصوصی کمرشل (روٹی تندور) کنکشن کے علاوہ نئے کنکشن پر پابندی لگا دی تھی۔ اجلاس میں گیس کی قیمتوں کے تعین کے ممکنہ طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو تیار کیا جا سکتا ہے۔
صارفین کی قیمتیں جن پر دو سال میں نظر ثانی کی جانی تھی، ان پر بروقت نظر ثانی نہیں کی جا سکی جس کی وجہ سے روپے کا ٹیرف فرق جمع ہو گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جون 2022 تک 577 بلین روپے آر ایل این جی کی قیمت ماہانہ طے کی جاتی ہے اور اوگرا کی طرف سے مطلع کیا جاتا ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے توانائی کے تحفظ کی ضرورت پر روشنی ڈالی جس میں گیس ایک اہم جز و ہے۔
انہوں نے ملک میں کم قیمت اور پائیدار گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کو درپیش مشکلات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ انکا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح گیس کی قیمتیں بہت زیادہ مہنگی ہو رہی ہیں اور گھریلو گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے عوام میں قدرتی گیس کے موثر استعمال کے بارے میں میڈیا میں آگاہی کی بھی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے آئی ای پی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحقیق اور سفارشات کو 15دن کے اندر قدرتی گیس پالیسی تجزیہ رپورٹ کی صورت میں حتمی شکل دیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے ترکمانستان افغانستان-پاکستان-بھارت ا (تاپی) گیس پائپ لائن اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی ترقی پر بھی ملک کے لئے گیس کی فراہمی کے ممکنہ ذریعہ کے طور پر تبادلہ خیال گیا۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ رہائشی کنکشن میں اضافہ کو دسمبر 2021 تک نہیں روکا گیا تھا، کھانا پکانے کے مقاصد کے لئے گھریلو گیس کی کھپت 20,000 ایم ایم سی ایف ٹی ماہانہ پر مستقل رہی۔

ریکوڈک منصوبے سے پاکستان کو ڈالرز ملنا شروع ہو گئے منصوبے پرکام کرنے والی کمپنی نے صوبائی حکومت کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی کر دی، منصوبے کے تحت 2028 سے 2032 کے دوران سالانہ تقریباً 7ہزار 800 کلوگرام سونا اور 19 کروڑ کلوگرام تک تانبے کی پیداوار متوقع

0

ریکوڈک منصوبے سے پاکستان کو ڈالرز ملنا شروع ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بیرک گولڈ کارپوریشن نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق بلوچستان حکومت کو پہلی ادائیگی کردی ہے۔اعلامیے کے مطابق بیرک گولڈ نے نئی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت ریکوڈک پاکستان کے کنٹری منیجر نے صوبائی حکومت کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی کی۔
ریکوڈک پاکستان کے کنٹری منیجر علی رند نے سیکرٹری معدنیات بلوچستان سیدال لونی کو 3 ملین ڈالر کا چیک دیا۔بلوچستان میں شروع ہونے والے اس منصوبے کے تحت 2028 سے 2032 کے دوران سالانہ تقریباً 7ہزار 800 کلوگرام سونا اور 19 کروڑ کلوگرام تک تانبے کی پیداوار متوقع ہے ۔ منصوبے پرکام کرنے والی کمپنی نہ صرف ملازمتوں کے حصول میں بلوچستان کے مقامی باشندوں کو ترجیح دے گی بلکہ بلوچستان کی عوام کی فلاح و بہبود خصوصاً تعلیم کے فروغ کے منصوبوں پر بھی خطیر سرمایہ کاری کرے گی ۔

اعلامیے کے مطابق بیرک گولڈ نے نئی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت ریکوڈک پاکستان کے کنٹری منیجر نے صوبائی حکومت کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی کی۔ریکوڈک پاکستان کے کنٹری منیجر علی رند نے سیکرٹری معدنیات بلوچستان سیدال لونی کو 3 ملین ڈالر کا چیک دیا۔کمپنی کے مطابق وہ اس وقت منصوبے کے 2010 اور 2011 کے فیزیبلٹی کو توسیع دینے کا کام کر رہی ہے جو 2024 تک مکمل ہو جائے گا اور پیداوار 2028 تک شروع ہونے کا امکان ہے۔
معیشت پر کام کرنے والے پاکستانی ادارے سٹینڈرڈز کیپیٹل سکیورٹی کمپنی کے مطابق اس منصوبے کی کل مالیت ایک ہزار ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔بیرک گولڈ کارپوریشن نے کوئٹہ میں پراجیکٹ دفتر قائم کر دیا ہے جبکہ منصوبے کے لئے دنیا کے بہترین ماہرین پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے ریکو ڈک فیلڈ پر انجینئرزابتدائی کام کا آغاز کر چکے ہیں اور کوئٹہ آفس کے لیے بھی بھرتی کا عمل شروع کیا گیا ہے جس میں مقامی لوگوں کی اکثریت ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی مقامی کمیونٹی کے ساتھ خوشگوار اور بااعتماد تعلقات کے قیام اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے بھی اقدامات اٹھائے گی ۔ اس تناظر میں معاہدے کے مطابق علاقے میں سماجی شعبہ کی ترقی کا آغاز کیا جا رہا ہے اور مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے سرمایہ کاری کی جائے گی ، پرائمری تعلیم فنی تربیت اور نوجوانوں کو متعلقہ شعبہ میں اعلی تعلیم فراہم کی جائے گی اور مقامی بچوں کو سکول تک لے جانا چیلنج کی طور پر لیا جائے گا۔
مقامی لوگوں میں احساس شراکت داری اور اونر شپ اجاگر کرنے کے لئے انہیں معاہدے سے متعلق کاروبار میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔بیرک گولڈ کمپنی کی سائٹ پر اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ دنیا میں تانبے اور سونے کا بڑا منصوبہ بننے جارہا ہے جو دنیا کا سب سے بڑا ایسا منصوبہ ہے جس پر کام جاری ہے۔ریکوڈک سونے اور تانبے کی کان ہے جو بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ہے اور اندازے کے مطابق اس کان میں 7کھرب ڈالر کی معدنیات کی موجودگی کا امکان ہے۔
اس منصوبے کا 50 فیصد حصہ بیرک کمپنی ، 25 فیصد حصہ پاکستان کے وفاق کے تین کمپنیوں اور 15 فیصد بلوچستان کا ہو گا جبکہ صوبے کو 10 فیصد مزید حصہ بھی دیا جائے گا۔اسی طرح اس منصوبے کا دورانیہ 40 سال پر محیط ہو سکتا ہے اور بیرک کمپنی کے مطابق سالانہ اس کان سے آٹھ کروڑ ٹن سونا اور تانبا نکالا جا سکتا ہے۔کمپنی نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ریکوڈک کے حوالے سے تنظیم نو کا عمل 2022 میں مکمل ہو چکا ہے اور بیرک گولڈ کمپنی اس وقت پروجیکٹ کے ریکوڈک پراجیکٹ کی تشکیل نو دسمبر 2022 میں مکمل ہو چکی ہے۔
کمپنی کے مطابق ریکوڈک کو عالمی معیار کی طویل کان کنی میں ترقی دینے کی طرف یہ ایک اہم قدم ہے جو بیرک کے تزویراتی طور پر اہم تانبے کے پورٹ فولیو کو کافی حد تک وسعت دے گا اور پاکستانی سٹیک ہولڈرز کو نسلوں تک فائدہ پہنچائے گا۔ریکوڈک کی عمر40 سال تک ہونے کا امکان ہے جس میں اعلی معیار کا سونا اور تانبے کی پیداوار ہو گی۔ بیرک گولڈ کمپنی کے مطابق منصوبے کے تعمیر کے دوران 7ہزار 500 افراد کو ملازمت دی جائے گی تاہم جب پیدوار شروع ہو جائے گی تو یہ تعداد 4ہزار تک کر دی جائے گی۔ کمپنی ملازمتوں میں مقامی اور میزبان ملک کی افراد کو ترجیح دے گی۔

تحریک انصاف نے شیخوپورہ سے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی صوبائی اقلیتی ونگ کے لیگی نائب صدر کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان

0

تحریک انصاف نے شیخوپورہ سے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی ، صوبائی اقلیتی ونگ کے لیگی نائب صدر کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے مضبوط حلقہ قرار دیے جانے والے شیخوپورہ سے اہم لیگی وکٹ گرانے میں کامیاب ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہم صوبائی رہنما اب تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔
شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے نائب صدر (ن) لیگ اقلیتی ونگ پنجاب ڈاکٹر قیصر شہزاد نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ تحریک انصاف کے سابقہ ایم این اے و مرکزی صدر جے پرکاش اور صدر منیارٹی ونگ سنٹرل پنجاب شنیلا روت کی قیادت میں چیئرمین آل پاکستان پاسٹر الائنس و نائب صدر (ن) لیگ اقلیتی ونگ پنجاب ڈاکٹر قیصر شہزاد نے وفد کے ہمراہ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر ،سنٹرل پنجاب کے صدر ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ۔

ڈاکٹر قیصر شہزاد اور ان کے ساتھیوں نے چیئرمین عمران خان کی قیادت پر آپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے عوام کو سخت مایوس کیا ،شریف خاندان اور ان کے حواری اپنے ذاتی مفاد کی سیاست کر رہے ہیں، انہیں ملک اور قوم کی کوئی انہیں فکر نہیں ۔ اسد عمر اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کے گلے میں پارٹی مفلر پہنائے، پارٹی میں شامل ہونے والے نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے غریب عوام پر پٹرول بم گرا کر کھلی دشمنی کا ثبوت دیا ہے ۔
اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے ،عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے تمام صوبوں کو اکٹھا کیا ۔اقلیتوں کا ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ہے ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف وفاقی کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے ،اقلیتیں پاکستان کا خوبصورت گلدستہ ہے ۔ اس موقع پر جے پرکاش نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، تحریک انصاف کا اقلیتوں کے ووٹ بینک میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان صوبائی گورنر نے صوبے میں انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو 16 اپریل کی تاریخ دے دی

0

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے الیکشن کمیشن کو صوبہ میں انتخابات کی تاریخ دے دی۔ گورنر نے خط میں صوبے میں انتخابات کے انعقاد کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دی اور الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا کہہ دیا۔ گورنر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 16 اپریل کی تاریخ دی گئی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنرز کو دوبارہ خط لکھے تھے۔
خط میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی مگر اب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی،اسی طرح خیبر پختوا نخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی لیکن اس اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ بھی نہیں دی گئی۔ خط میں مزید کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل کی صورت میں گورنرز کا الیکشن کی تاریخ دینا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کے لئے گورنرز کو خط لکھے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ عام انتخاب کے لئے پنجاب میں 9 اپریل سے 13 اپریل کی تاریخ مقرر کی جائے، اسی طرح گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو بھیجے گئے مراسلے میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبے میں عام انتخابات کے لئے 15 سے 17 اپریل کی تاریخ مقرر کریں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے کہا کہ آئین کے تحت گورنر اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کے انعقاد کی تاریخ دینے کا پابند ہے، پنجاب اسمبلی کے 90 روز 14 جنوری سے شروع ہوتے ہیں، 13 اپریل کے بعد پنجاب میں پولنگ کی تاریخ نہیں رکھی جا سکتی جب کہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی کے 90 روز 18 جنوری سے شروع ہوتے ہیں، اس لیے صوبے میں 17 اپریل کے بعد پولنگ کی تاریخ نہیں رکھی جا سکتی۔
جبکہ الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عام انتخابات اور ضمنی الیکشن کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے عملے کو عام انتخابات کیلئے مکمل تیار رہنے کی ہدایت کی۔

لسبیلہ حادثہ: بس میں ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل اسمگل کیا جارہا تھا، فیصل ایدھی حادثات ہر سال ہوتے ہیں لیکن حفاظتی اقدامات نہیں کیے جاتے، حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے، فیصل ایدھی کی گفتگو

0

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے لسبیلہ حادثے سے متعلق بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ بس میں ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل اسمگل کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حادثات ہر سال ہوتے ہیں لیکن حفاظتی اقدامات نہیں کیے جاتے، حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ خیال رہے کہ لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 42 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کھائی میں گرنے کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی کی طرف جا رہی تھی کہ بیلہ میں چنیکی اسٹاپ کے قریب کھائی میں گر کر حادثے کا شکار ہوگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کے مطابق کوچ میں 44 مسافر سوار تھے ، امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں، زخمیوں کو بھی ابتدائی طبی امداد دے کر مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا ہےکہ حادثے کا شکار بس سے نکالی جانے والی زیادہ تر لاشیں ناقابل شناخت ہیں، لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائےگا۔ معلوم ہوا ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی جس کو ممکنہ طور پر تیز رفتاری کے باعث اس وقت حادثہ پیش آیا، جب بس چینکی استاپ کے قریب موڑ کاٹ رہی تھی کہ اس دوران کوچ کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے بس میں آگ لگ گئی۔
چند روز قبل بھی بلوچستان میں ٹریفک حادثہ میں 6 مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے اور اس وقت متعدد زخمی مسافروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ لیاقت علی نے بتایا تھا کہ حادثہ قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ کے درمیان نیشنل ہائی وے پر توروسکی کے مقام پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار منی ٹرک مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا۔

خوشیوں بھرا گھرانہ ماتم کدہ بن گیا،کارحادثے میں6 افراد جا ں بحق شادی میں شرکت کے لیے جانے والے خاندان کی کارفرید کوٹ کے قریب افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی

0

خوشیوں بھرا گھرانہ ماتم کدہ بن گیا شادی میں شرکت کے لیے جانے والے خاندان کی کارفرید کوٹ کے قریب افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی ،بدقسمت خاندان کی کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراگئی 6 افراد جاں بحق 2 زخمی ہوگئی: جاں بحق ہونے والوں میں 4 لڑکیاں اور 2 بچے شامل : جاں بحق ہونے والوں کی شناخت امبرین ، تسلیم، فیضاں، نوید ، عبدالرحمن ، عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کی طبی امداد دی جا رہی واقع کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد وسیم نے مقامی ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین علاج معالجہ کی سہولیات دی جائیں جبکہ ڈی پی او محمد عیسی خان نے مقامی تھانے کے عملہ کو امدای کاروائیوں میں پوری مدد کرنے کا حکم دیا ہے یاد رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہی تھی ۔

اسٹیٹ بینک نے ملکی ترسیلات زر میں کمی کی وجوہات بتا دیں ترقی یافتہ ملکوں میں مہنگائی کے باعث ترسیلات زر میں کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان

0

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ترقی یافتہ ملکوں میں مہنگائی کے باعث ترسیلات زر میں کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ اپریل 2022 میں عید ترسیلات کے سبب ورکرز ترسیلات 3.1 ارب ڈالر ہوئی تھیں، ورکرز ترسیلات عالمی کساد بازاری اور مہنگائی کے سبب کم ہوئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ ترقی یافتہ ملکوں میں مہنگائی نے اخراجات بڑھائے اس لیے بھی ترسیلات زر کم ہوئی ہیں، کووڈ کے بعد پاکستان آنے والے اپنے ساتھ نقد ڈالر لا رہے ہیں، برآمدات اور ترسیلات میں کمی کے اسباب کئی ہیں، صرف شرح تبادلہ وجہ نہیں۔
اسٹیٹ بینک نے ڈالرکا بھاؤ کیپ کرنے سے 3 ارب ڈالرکے نقصان کی بھی تردیدکی ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ مارچ 2022 میں امریکی شرح سود 0.25 فیصد تھی جو آج 4.50 فیصد ہے، مہنگائی کی شرح ترقی یافتہ ملکوں میں بھی بلند ہے، برآمدات عالمی کساد بازاری، مہنگائی،کوووڈ کے بعد سپلائی مسائل اورسیلاب سے متاثر ہوئیں، قدرے مستحکم شرح سود برآمدات کم ہونےکا سبب نہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کا بھاؤ کیپ کرنے سے 3 ارب ڈالر نقصان کی باتیں غلط ہیں، برآمدات عالمی کساد بازاری کا منفی اثر لے رہی ہیں، بیشترممالک کے شرح سود بڑھانے سے پاکستانی مصنوعات کی طلب کم ہو رہی ہے۔

’میں اس فیصلے میں شامل نہیں‘ میاں صاحب میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر مریم نواز کے پرانے ٹویٹ پر ظنزیہ تبصرے

0

ملک میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز کے پرانے ٹویٹ پر ظنزیہ تبصرے شروع ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول اور ڈیزل مہنگا کیے جانے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ایک اگست 2022ء کا ٹویٹ زیر بحث آگیا جس میں انہوں نے اس وقت کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر قائد ن لیگ نوازشریف کی طرف سے کہا تھا کہ ’میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کے اسی ٹویٹ کو لے کر خاتون صحافی فائزہ داؤد نے لکھا کہ مریم نواز کے پاکستان واپس آتے ہی اسحاق ڈار نے عوام پر پیٹرول بم کی بُری خبر سنا دی، مفتاح اسمعیٰل کے دور میں قیمت 10 روپے بڑھنے پر نواز شریف میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے تھے، اس دفعہ کیا کریں گئے؟۔

ملتان میں پروفیسر باپ نے ڈاکٹر بیٹی کو قتل کر دیا معروف پروفیسر اظہر حسین کا بیٹی کے ساتھ کوئی تنازعہ چل رہا تھا۔ذرائع

0

ملتان میں پروفیسر باپ نے گھریلو تنازع پر اپنی ڈاکٹر بیٹی کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حمید کالونی میں گھریلو تنازع پر باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔خودکشی کرنے والے بذات خود معروف ماہر نفسیات ہیں جب کہ ان کی بیٹی بھی ڈاکٹر ہے۔ ڈاکٹر اظہر حسین نے پہلے بیٹی کو قتل کیا پھر خود کی بھی جان لے لی۔
پولیس نے فائرنگ کی اطلاع ملنے پر اہلخانہ کے بیان بھی قلمبند کیے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول ڈاکٹر علیزہ تین بچوں کی ماں تھی اہل محلہ کے مطابق باپ بیٹی میں کچھ عرصے سے کوئی تنازعہ چل رہا تھا جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ گھریلو تنازع کس نوعیت کا تھا۔ پولیس افسران نے عینی شاہدین اور رشتے داروں کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ علیزہ اظہر بھی ماہر نفسیات اور قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور سے تعلیم حاصل کی ،علیزہ اظہر اکلوتی بیٹی تھی ، ڈاکٹر علیزہ کا شوہر عدنان بھی نشتر ہسپتال میں اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہے،ان کے تین بچے ہیں، مرنے والے ڈاکٹراظہر اور ڈاکٹرعلیزہ دونوں جسٹس حمید کالونی ملتان میں رہائش پذیر تھے۔ مزید برآں قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر اظہر کو قریب سے بھی جانتے ہیں، ڈاکٹر علیزہ ان سے ایک سال جونیئر تھیں، فیملی تقریبات میں بھی جاتے تھے، ہم نے نہیں دیکھا کہ کوئی بھی والد اپنی بیٹی سے اتنا پیار کرتا ہوگا، اس بارے میں دو باتیں بڑی اہمیت کی حامل ہیں جس میں مصدقہ اطلاعات ہیں کہ گھر میں ہتھیار رکھنا اور غصہ ، ڈاکٹر اظہر پر غصہ حاوی آگیا اور اس نے گھر مبیں بیٹی پر گولی چلادی۔
جس سے ڈاکٹر علیزہ کی ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں موت واقع ہوگئی، جبکہ ڈاکٹر اظہر نے کلینک میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ تاہم اس حوالے سے جو طرح طرح کی چہ مگوئیاں چل رہی ہیں ، ان کا اب خاتمہ ہوجانا چاہیے۔

شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا متروکہ وقف املاک بورڈ نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ مل کر کارروائی کی

0

متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید کی آبائی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک نے راولپنڈی میں لال حویلی سمیت 7 یونٹس کو سیل کر دیا ہے، متروک وقف املاک بورڈ نے علی الصبح پولیس پولیس کی نفری کے ساتھ کارروائی کی،محکمہ متروکہ وقف املاک حکام کے مطابق شیخ رشید کی لال حویلی کے 6 یونٹس کو سیل کیا گیا،لال حویلی کے ایک یونٹ کی رجسٹری کی تصدیق کے لیے حکام کو لکھا ہے،رجسٹری کی تصدیق پر سیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا،سرکاری اراضی پر عرصہ دراز سے قبضہ کیا گیا تھا۔
محکمے نے لال حویلی کے تمام داخلی دروازوں پر سرکاری تالے لگا کر سیل کر دیے۔محکمہ مزید قانونی کارروائی آج سے شروع کرے گا۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف محمود نے کہا کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی لال حویلی سے متعلق کوئی دستاویزات پیش نہیں کرسکے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے لال حویلی خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا،متروکہ وقف املاک بورڈ نے قانو ن نافذ کرنیوالے اداروں سے مدد مانگی۔

متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی خالی کرانے کا فیصلہ کیا جس کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مدد مانگی گئی گئی،آئندہ 24 گھنٹے میں لال حویلی خالی کرانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ آصف خان نے کہا کہ لال حویلی خالی کرانے کے آپریشن کیلئے رینجرز، پولیس اور ایف آئی اے سے مدد مانگی گئی،صرف لال حویلی نہیں بلکہ غیرقانونی قابضین سے تمام عمارتیں خالی کرائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کا فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا،متروکہ وقف املاک کی عمارتیں خالی کرانے کیلئے آپریشن اگلے 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے عدالت کو بتایا تھا کہ لال حویلی شیخ رشید کی کئی دہائیوں سے ملکیت ہے۔

الیکشن کمیشن ریاستی ادارہ نہیں‘ نہ ہی بغاوت کا مقدمہ کرسکتا ہے، اعتزاز احسن

0

ملک کے معروف قانون دان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ریاستی ادارہ نہیں‘ نہ ہی بغاوت کا مقدمہ کرسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماء فواد چوہدری کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چہرہ ان کا چھپایا جاتاہے جس کی شناخت پریڈ ہونی ہوتی ہے، فوادچودھری کا چہرہ جس مصلحت کے تحت بھی چھپایا گیا افسوس ناک ہے اور عدالت میں سیاسی شخصیت کو چہرہ ڈھانپ کر پیش کرنا انسانیت کی تذلیل ہے جب کہ فوادچودھری سیاسی شخصیت کے ساتھ وکیل بھی ہیں اور ان کی ایک شناخت ہے۔
چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ فواد چوہدری پنجاب کی حدود میں تھے اور لاہورہائیکورٹ کی دسترس میں تھے، فواد چوہدری کو عدالت میں پیشی کا حکم تھا مگر پولیس انہیں پنجاب کی حدود سے نکال رہی تھی، فواد چوہدری کے خلاف ریاستی بغاوت کا مقدمہ در ج تھا تو کیا الیکشن کمیشن ریاستی ادارہ ہے؟ الیکشن کمیشن تو انتظامی ادارہ ہے، اس کے پاس عدالتی اختیارات نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے پولیس کی استدعا پر تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا گیا، جو 2 صفحات پر مشتمل ہے، پولیس کی جانب سے فواد چوہدری کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، تاہم عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور عدالت نے فواد چوہدری کو 27 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس سے قبل سیشن کورٹ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، فواد چوہدری کو ڈیوٹی جج نوید خان کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے فواد چوہدری کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جب کہ پی ٹی آئی وکلاء نے فواد چوہدری کی ہتھکڑی اتارنے کی استدعا کی، اس موقع پر ڈیوٹی جج نوید خان سے مکالمہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے فیملی اور وکلاء سے بات کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ 5منٹ فیملی سے بات کرنی ہے اور 5منٹ اپنے وکلاء سے بات کرنا چاہتا ہوں، باہر 1500 پولیس والے کھڑے ہیں، مجھے ہتھکڑی لگائی گئی، اسلام آباد پولیس کو کہیں کہ اس طرح نہ کریں، میں سپریم کورٹ کا وکیل ہوں۔
دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے دلائل کا آغاز کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کروانے کے تمام اختیارات ہیں، فواد چوہدری کی تقریر کرنے کا مقصد سب کو اکسانا تھا، فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے گھروں تک پہنچیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بغاوت کی دفعہ بھی مقدمہ میں لگادی گئی ہے، مجھے بھگت سنگھ اور نیلسن منڈیلا کی صف میں شامل کردیاگیا، میرے خلاف تو مقدمہ بنتاہی نہیں ہے، اس ایف آئی آرکو درست قرار دیا جائے تو ملک میں جمہوریت کو ختم کردیں گے، الیکشن کمیشن ریاست، حکومت یا عدالت نہیں ہے، الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل مان لیں تو حکومت پر تنقید ہو ہی نہیں سکتی۔

معلوم نہیں اسحاق ڈار کو کیوں لایا گیا، ان کی کوششوں سے ملک کو نقصان ہوا اسحاق ڈار نے سوچا کہ شاید وہ آئی ایم ایف کے بغیر چل سکتے ہیں،حکومت اب اس بات پر راضی ہو گئی ہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننی پڑیں گی۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گفتگو

0

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں اسحاق ڈار کو کیوں لایا گیا، ان کی کوششوں سے ملک کو نقصان ہوا۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے پبلک میں میرے خلاف بات کی اور میری صلاحیت پر سوال اٹھائے جس کا میں نے جواب دیا۔علم نہیں کہ ڈار صاحب کو کیوں لایا گیا لیکن ڈار صاحب نے سوچا کہ شاید وہ آئی ایم ایف کے بغیر چل سکتے ہیں۔
انہوں نے کوشش کی جس سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا۔حکومت اب اس بات پر راضی ہو گئی ہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننی پڑیں گی۔ہر ملک ہم سے آگے نکل رہا ہے جس کی وجہ سے گورننس کا ٹھیک نہ ہونا ہے۔مقامی سطح پر جب تک اختیارات منقتل نہیں ہوں گے تو گورننس ٹھیک نہیں ہو گی۔

نچلے طبقے کے لیے روزگار پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ملک میں عجیب ایلیٹ سسٹم قائم ہو چکا ہے جسے ہٹانا پڑے گا۔

ایک چھوٹی سی ایلیٹ کلاس پاکستان کے فیصلے کر رہی ہوتی ہے۔ہم بھی سسٹم کو نہ بدل سکے اس لیے ہم بھی قصور وار ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا ہی حصہ ہوں تاہم مستقبل میں الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ نہیں،پارٹی نے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ معلوم نہیں اسحاق ڈار کو کیوں لایا گیا، ان کی کوششوں سے ملک کو نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایلیٹ نظام کا خاتمہ ہونا چاہیے،ہم نے جمہوری طرز اور صدارتی نظام حکومت آزما کر دیکھ لیا،ہم تو آمریت بھی دیکھ چکے ہیں۔ ہر ملک ہم سے آگے جارہا ہے،ادھر گورننس ٹھیک نہیں،ملک میں اشرافیہ کے نظام کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ چھوٹی سی اشرافیہ پورے ملک کے تمام فیصلے کررہی ہوتی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 11 پیسے مہنگا،236 روپے تک پہنچ گیا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 242 سے 245 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،فاریکس ڈیلرز

0

ڈالر نے پھر اونچی اڑان بھرنا شروع کر دی ہے،انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 11 پیسے مہنگا ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 236 روپے پر پہنچ گیا ہے،بینک ڈالر 236 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 242 سے 245 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر231 روپے سے تجاوز کر گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ کر 243 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر1 روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 230 اعشاریہ 50 روپے سے بڑھ کر 231 اعشاریہ 50 روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 2 اعشاریہ 25 روپے کے نمایاں اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 240 اعشاریہ 75 روپے سے بڑھ کر 243 روپے ہو گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت 275 روپے سے بڑھ کر277 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 313 روپے پر بدستور برقرار رہی۔ یہ بھی خیال رہے کہ ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر کئی برس کی کم ترین سطح پر پہنچ چکے، تاہم ذخائر میں اضافے کے بجائے مزید کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام تاحال بحال نہ ہونے اور اس حوالے غیر یقینی کی صورتحال برقرار رہنے کی وجہ سے پاکستان کو ایک چینی کمرشل بینک کو 500 ملین ڈالر کا قرض فوری واپس کرنا ہے۔
ایک ہفتے کے دوران 50 کروڑ ڈالرز کے اس قرض کو واپس کیا گیا تو اس صورت میں سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں مزید تشویش ناک کمی ہو گی، اس دوران اگر پاکستان کو کوئی بڑی بیرونی فنڈنگ موصول نہ ہوئی تو پھر اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے گر جائیں گے، برسوں بعد یہ پہلا موقع ہو گا جبکہ سرکاری زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی نیچے گر جائیں گے۔

عامر لیاقت کے قتل کے حوالے سے دانیہ کی والدہ کا انکشاف عامر لیاقت کا قتل ہوا جس کی وجہ رقم تھی، دانیہ کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی۔سلمیٰ بی بی کی گفتگو

0

مرحوم رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا جس کی وجہ رقم تھی۔انہوں نے لودھراں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دانیہ کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی، اس کے موبائل سے کوئی ویڈیو وائرل نہیں ہوئی۔سلمیٰ بی بی نے دعویٰ کیا کہ دانیہ بے گناہ ہے۔
بشریٰ اقبال جھوٹ بول رہی ہے کہ عامر نے دانیہ کو طلاق دے دی تھی۔عامر لیاقت نے وفات سے چار روز قبل صلح کے لیے رابطہ کیا تھا۔سلمیٰ بی بی نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا جس کی وجہ رقم تھی۔دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم عامر لیاقت کی نا زیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پرفریقین کو 8 فروری تک کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں عامر لیاقت کی نامناسب ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے پرسماعت ہوئی، عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر مدعیہ، پراسکیوٹر ایف آئی اے، انویسٹی گیشن افسر کو 8 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ عامرلیاقت مرحوم کی تیسری اہلیہ پرالزام ہے کہ انہوں نے خاوند کی نامناسب ویڈیو سوشل میڈیا کو فراہم کی تھی۔دانیہ شاہ کے خلاف عامرلیاقت کی صاحبزادی دعائے عامرکی مدعیت میں ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی میں مقدمہ درج ہے۔
ایڈووکیٹ لیاقت علی خان گبول نے موقف اپنایا کہ ملزمہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا ہے ملزمہ نے نہ تو عامر لیاقت کی ویڈیو بنائی اور نہ ہی کسی کو فراہم کی۔وکیل نے کہا کہ دانیہ شاہ مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ ہیں جائیداد کی وراثت سے حصہ مانگنے پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ وہ اپنے شرعی حصہ سے دستبردار ہوجائے۔دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت ڈسٹرکٹ جج شرقی نے 18 جنوری 2023 کو مسترد کی تھی۔

ملک بھرمیں نکاح رجسٹرڈ ختم، نیا نظام متعارف

0

ملک بھرمیں نکاح رجسٹرڈ ختم، نیا نظام متعارف،میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھرمیں اب نکاح رجسٹرڈ ختم کر دیئے جائیں گے۔نکاح رجسٹرڈ کی جگہ ایک ٹیب متعارف کی جائے گی ۔ امام مسجد کو لوکل گورنمنٹ والے ایک ماہ کا کورس کروائیں گے ،ٹیب پے نکاح پڑھانے کانکاح خواں کا اکائونٹ بنایا جائیگا۔

اس میں نکاح کی فیس نکاح خواں جمع کروائے گا،گواہان کے شناختی کارڈ پہلے سکین ہوں گے پھربائیو میٹرک کے بعداگر شناختی کارڈ کی سکینگ اور انگوٹھے کے نشان میچ ہوئے تو گواہ قابل قبول ہوگا۔دلہا کی تصویر بھی مولوی صاحب بنائیں گے اگر دلہا مفرور ہوایا کسی مقدمے میں اشتہاری یا ٹیکس چور ہوا تو دلہا کو موقع پر گرفتار کر لیا جائیگا کیونکہ ٹیب کا تصویری رابطہ نادرا سے منسلک ہوگااگر ایک نکاح کی فیس جمع نہ کروائی تو دوسرا نکاح درج نہیں ہوسکتا، امام مسجد کی سم کے ذریعے پیسے لوکل گورنمنٹ کے اکائونٹ میں منتقل ہوں گے۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی رہائش گاہ آمد

0

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی رہائش گاہ آمد
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا رہائش گاہ آمد پر سابق وزیراعظم اور اہل خانہ کے دیگر افراد نے استقبال کیا
وزیراعظم آزاد کشمیر نے سردار عبدالقیوم نیازی کی خیریت دریافت کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر میں جاری تعمیر و ترقی کے منصوبہ جات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ وزیر حکومت سردار فہیم اختر ربانی، سردار احمد صغیر و دیگر موجود تھے۔

الیکشن کمیشن نے 16 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی رکن اسمبلی شہر یار مہر اور سید محمد راشد شاہ کی رکنیت بحال کر دی، سینیٹر کامران مائیکل ، سیف اللہ آبڑو، محسن عزیز اور ثانیہ نشتر کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی

0

الیکشن کمیشن نے 16 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی۔ رکن اسمبلی شہر یار مہر اور سید محمد راشد شاہ کی رکنیت بحال کر دی، سینیٹر کامران مائیکل ، سیف اللہ آبڑو، محسن عزیز اور ثانیہ نشتر کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی۔ چودھری عابد رضا، عصمت اللہ، لال چند، موسیٰ گیلانی اور خالد مقبول صدیقی کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی، الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات نہ جمع کروانے پر ان اراکین کی رکنیت معطل کر رکھی تھی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے 271 اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے۔ ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 271 اراکین میں 136 اراکین قومی اسمبلی، 21 سینیٹرز، 114 اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی قانون سازوں کی جانب سے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے باعث رواں سال معطل ہونے والے اراکین کی تعداد زیادہ ہے۔

35 اراکین قومی اسمبلی اور 3 سینیٹرز گزشتہ سال 16 جنوری کی آخری تاریخ تک الیکشن کمیشن کو اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے میں ناکام رہے تھے گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال رکنیت معطل ہونے والے اراکین کی تعداد زیادہ ہے۔ اسی دوران چونکہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پنجاب سے کسی بھی رکن صوبائی اسمبلی کو معطل نہیں کیا گیا۔
مالی گوشوارے ہر سال 31 دسمبر تک جمع کرائے جاتے ہیں اور الیکشن کمیشن نے تمام اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ 30 جون 2022 تک کے تمام مالی گوشوارے 16 جنوری 2023 تک جمع کرائیں اگر ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو ان اراکین کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔ اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرکے علاوہ سندھ کے 48 اراکین صوبائی اسمبلی، خیبرپختونخوا کے 54 اور بلوچستان کے 12 اراکین صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔
اراکین صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور کابینہ اراکین احسن اقبال اور خواجہ آصف بھی شامل ہیں، علاوہ ازیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان بھی ان اراکین میں شامل ہیں جن کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ دیگر وفاقی وزرا میں ساجد طوری، مفتی عبدالشکور، چوہدری طارق بشیر چیمہ اور محمد اسرار ترین شامل ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی بھی رکنیت معطل ہونے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
سابق وزیرخزانہ اور پی ٹی آئی کے سینیٹر شوکت ترین سمیت 21 سینیٹرز کی رکنیت معطل کی گئی، ان سینیٹرز میں رانا محمودالحسن، عون عباس، زرقا سہروردی تیمور، کامران مائیکل، سید وقار مہدی، تاج حیدر، جام مہتاب حسین داہر، ہدایت اللہ خان، محسن عزیز، رخسانہ زبیری، سیف اللہ ابڑو، محمد اعظم خان سواتی، انوارالحق کاکڑ، محمد عبدالقادر، مولانا عبدالغفور حیدری، منظور احمد، سعید احمد ہاشمی، اور دیگر سینیٹرز شامل ہیں۔

پاک سوزوکی موٹرز نے گاڑیوں کی قیمت میں یکدم لاکھوں روپے کا اضافہ کر دیا موجودہ معاشی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے خام مال کی قیمتوں میں اضافے نے کمپنی کیلئے گاڑیوں کی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنا مشکل بنا دیا ہے، ترجمان پاک سوزوکی موٹرز

0

پاک سوزوکی موٹرز نے گاڑیوں کی قیمت میں یکدم لاکھوں روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ ترجمان پاک سوزوکی موٹرز نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے خام مال کی قیمتوں میں اضافے نے کمپنی کیلئے گاڑیوں کی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنا مشکل بنا دیا ہے۔ پاک سوزوکی موٹرز کے ترجمان شفیق احمد شیخ کے مطابق کمپنی کے وینڈرز اور ڈیلرز کے لیے یہ بہت نازک وقت ہے کیونکہ پیداوار اور فروخت نہ ہونے کی وجہ سے سب ہی پریشان ہیں۔
ترجمان پاک سوزوکی موٹرز نے مزید کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ کمپنی اپنی گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کے ذریعے مارکیٹ کے منفی اثرات کے بہت کم حصے کو صارفین پر منتقل کرنے پر مجبور ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 25 جنوری سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں بھی پاک سوزوکی موٹرز نے گاڑیوں کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ کیا تھا۔ سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 3لاکھ 14ہزار روپے اضافہ کیا تھا، جس کے بعد نئی قیمت 17لاکھ 89 ہزار روپے ہو گئی تھی اس طرح آلٹو وی ایکس آر 3لاکھ 46ہزار روپے اضافے کے بعد 20 لاکھ 79 ہزار ، آلٹو اے جی ایس 3 لاکھ 88 ہزار روپے اضافے کے بعد 23 لاکھ 39 ہزار روپے کی ہو گئی تھی۔

سوزوکی کی کلٹس تو 30 لاکھ روپے کا ہندسہ بھی عبور کر گئی تھی، اور اب اس کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ کلٹس کے بنیادی ماڈل وی ایکس آر کی قیمت 5 لاکھ 49 ہزار روپے بڑھائی گئی تھی جس کے بعد یہ گاڑی صارفین کیلئے 28 لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب تھی جبکہ کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت خرید 5 لاکھ 95 ہزاراضافے کے بعد 31 لاکھ 59 ہزار روپے ہو گئی تھی۔ کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں 6 لاکھ 17 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 33 لاکھ 79 ہزار روپے مقرر کر دی گئی تھی جبکہ پرانی قیمت 27 لاکھ 62 ہزار روپے تھی ۔
ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت میں 4 لاکھ 65 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے اور نئی قیمت 25 لاکھ 49 ہزار روپے ہو گئی تھی۔ ویگن آر وی ایکس ایل 5 لاکھ اضافے کے بعد 26 لاکھ 99 ہزار، ویگن آر اے جی ایس ساڑھے پانچ لاکھ اضافے کے بعد 29 لاکھ 49 ہزار روپے کی ہو گئی تھی۔سویفٹ ایم ٹی 5 لاکھ 75 ہزار، سویفٹ سی وی ٹی 6 لاکھ ایک ہزار اور سویفٹ جی ایل ایس سی وی ٹی 6 لاکھ 61 ہزار روپے مہنگی کر دی گئی تھی، جس نے بعد ان کی نئی قیمتیں 33 لاکھ 49 ہزار، 35 لاکھ 99 ہزار، 39 لاکھ 59 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔، بولان وین اور کارگو کی قیمت دو لاکھ 51 ہزار روپے اضافے کے بعد 15 لاکھ 79 ہزار اور 15 لاکھ 66 ہزار روپے ہو گئی تھی۔

چند ہی گھنٹوں میں دوسری مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے سندھ کے اضلاع بدین اور تھرپارکر میں زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے

0

چند ہی گھنٹوں میں دوسری مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے، سندھ کے اضلاع میں زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق چند گھنٹوں کے وقفے سے ملک کے مختلف علاقوں میں چند روز کے دوران ایک مرتبہ پھر ملک کے کچھ علاقے زلزلے سے لرز گئے۔ بتایا گیا ہے کہ منگل کی شب کو گوادر اور بل مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جیو نیوز کے مطابق صوبہ سندھ کے اضلاع بدین اور تھرپارکر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی وجہ سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے بار نکل آئے، تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی کی تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ جبکہ کچھ گھنٹے قبل بلوچستان کے علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بتایا گیا کہ زلزلے کے جھٹکے گوادر او گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

پولیس نے فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کر لیا رہنما تحریک انصاف کو راہداری ریمانڈ کیلئے کینٹ کچہری پیش کر دیا گیا،مجھے علم ہی نہیں کہ کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے،فواد چوہدری

0

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کر لیا۔ فواد چوہدری کو مبینہ طور پر تھانہ کوہسار اسلام آباد میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا،سیکریٹری الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔
دوسری جانب فوادچوہدری کو راہدری ریمانڈ کیلئے کینٹ کچہری پیش کر دیا گیا،کینٹ کچہری میں فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی،تفتیشی افسر نے مقدمے کی کاپی اور فواد چوہدری کی گرفتار ی کی رپورٹ جمع کروائی۔ فواد چوہدری نے استدعا کی کہ مجھے ایف آئی آر کی کاپی دی جائے۔ عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کو مقدمے کی کاپی فراہم کردی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میرا میڈیکل کرانے کا حکم دیا جائے،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ میڈیکل کرانے کا معاملہ دیکھ رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ رات کو میری آنکھوں پر پٹی باندھ گئی،پولیس مجھے کال کرتی تو میں پیش ہوجاتا،بھاگنے والا نہیں ہوں۔ رہنما پی ٹی آئی کو ہتھکڑیوں میں پیش کرنے پر وکلا کا اظہار ناراضی کیا،عدالت نے فواد چوہدری کے میڈیکل کروانے کی استدعا منظور کر لی جبکہ کینٹ کچہری میں فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کچھ دیرتک ملتوی کر دی گئی۔
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کیا،امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ جبکہ حماد اظہر نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ فواد چوہدری کو نامعلوم مقام پر لے گئے،ان سے متعلق معلومات نہ دی گئی تو ملک گیر احتجاج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے،ملک میں لٹیرے دندناتے پھر رہے ہیں،کیا ملک میں جمہوری حکومت قائم ہے؟پی ڈی ایم ختم ہوچکی،ہمارا ان سے مقابلہ نہیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب سے گرفتار کیا،فواد چوہدری کو لاہور میں ہی نامعلوم مقام پر رکھا گیا۔

ہم نے شطرنج کی چال چلی ہے، اعتراض نہیں ہونا چاہیے، خواجہ آصف

0

وزیر دفاع خواجہ آسف نے کہا ہے کہ ہم نے شطرنج کی چال چلی ہے، اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، یہ 35 استعفے منظور ہو سکتے ہیں تو باقی 70 بھی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن لڑنے کے لیے پوری طرح تیارہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان 35 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے، جس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے ارکان کو ڈی نوٹیفائی بھی کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مراد سعید، عمرایوب، اسد قیصر، پرویزخٹک، عمران خٹک، شہریارآفریدی، علی امین گنڈاپور اور نورالحق قادری کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ علی نوازاعوان، اسدعمر، راجہ خرم نواز، صداقت علی خان، غلام سرور، شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق، منصور حیات خان، فواد چودھری بھی ڈی نوٹیفائی ہوچکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حماد اظہر، ثنااللہ مستی خیل، شفقت محمود، عامرڈوگر، شاہ محمود قریشی کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیرخان، علی زیدی، آفتاب صدیقی کے ساتھ عطااللہ، آفتاب جہانگیر، اسلم خان، نجیب ہارون اور قاسم سوری بھی ڈی نوٹیفائی ہوچکے ہیں جب کہ مخصوص نشستوں پرعالیہ حمزہ اور کنول شوذب کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ روز ہی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ قومی اسمبلی کے حوالے سے پلان کر لیا، ہم قومی اسمبلی میں واپسی کا اعلان کر رہے ہیں، اسمبلی میں نہ گئے تو یہ راجہ ریاض کے ساتھ مل کر نگران سیٹ اپ بنا لیں گے لیکن ہم شہباز شریف کی نیندیں حرام کرنے والے ہیں، وزیراعظم اعتماد کا ووٹ نہیں بھی لے پائے تو یہ کہیں نہیں جائیں گے، رن آف الیکشن ہوا تو موقع کے مطابق فیصلہ کریں گے تاہم مجھے یقین ہے مارچ اپریل میں الیکشن ہو جائیں گے، ن لیگ کے ایم این اے رابطے میں ہیں، پہلے ان کا ٹیسٹ کریں گے پھر شامل کریں گے۔
جب کہ لاہور میں زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا تھا کہ اب ہمارا فوکس وفاقی حکومت کو گھر بھیجنا نہیں ہے، ہماری خواہش ہے کہ وفاقی حکومت ساتھ بیٹھ کر انتخابی فریم ورک کیلئے معاملات طے کرے، معیشت ٹھیک ہوسکتی ہے اگر سیاسی استحکام ہو، اسمبلیوں میں ہمارے استعفے منظور نہیں کیے گئے، اگر الیکشن فریم ورک پر بات نہیں ہوگی تو حکومت کو گرائیں گے، وفاقی حکومت گرانے کا عمل چند ہفتوں میں مکمل ہوجائے گا، وفاقی حکومت گرانا نہیں چاہتے لیکن خواہش ہے کہ وہ الیکشن کی بات کرے، اگر انتخابی فریم ورک پر بات نہیں کرتی تو گھر بھیجنا ہوگا۔

صدر مملکت اب بھی وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں،فواد چوہدری پی ڈی ایم قومی اسمبلی میں اپنے نمبر پورے نہیں کر پائے گی،10 سے 15 روز میں وفاقی حکومت سے بھی جان چھوٹ جائے گی،رہنما تحریک انصاف

0

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت اب بھی اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں،یہ قومی اسمبلی میں اپنے نمبر پورے نہیں کر پائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اے آر وائے نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو پہلے کہہ رہے تھے کہ استعفے مںظور کریں،اپوزیشن لیڈر،پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پی اے سی کا عہدہ پی ٹی آئی کو دیں۔
قانون کہتا ہے کہ جس پارٹی کے پاس نمبرز سب سے زیادہ ہے اس کا اپوزیشن لیڈر ہو گا،بہتر ہو گا کہ باقی ملک بھی عام انتخابات کی طرف بڑھے۔میرا خیال ہے کہ 10 سے 15 روز میں وفاقی حکومت سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔ رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے احمقانہ فیصلے کئے،یہ ہماری گیم میں آ گئے ہیں،800 میں سے 500 نشستوں پر الیکشن ہونے جا رہے ہیں،جن بوتل سے باہر آ گیا ہے اور یہ سنبھال نہیں پائیں گے۔

قبل ازیں فواد چوہدری نے تحریک انصاف کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور ہونے پر ردعمل میں کہا کہ ہمارے استعفیٰ قبول کرنے کا شکریہ لیکن جب تک آپ 70 مزید استعفے قبول نہیں کرتے لیڈر آف اپوزیشن اور پارلیمانی پارٹی کے عہدے تحریک انصاف کے پاس ہی آنے ہیں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی تحریک انصاف کا حق ہے، انہوں نے کہا امید ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ اس ضمن میں ہمارے زیر التواء کیس میں فیصلہ دیں گے۔
جبکہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے مجھے خط لکھ کر جواب دیا کہ قانون کے مطابق میں ایک ایک ممبر کو بلاؤں گا اور تسلی کروں گا کہ رکن اسمبلی نے جو استعفیٰ دیا ہے وہ اپنی مرضی سے دیا،پھر میں الیکشن کمیشن کو خط لکھوں گا کہ فلاں ارکان کے استعفے منظور کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے استعفے قبول کرنے ہیں تو پھر 125 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔

ڈالر کی حقیقی قدر 295 روپے ہو چکی حکومت نے ڈالر کی قدر مصنوعی طریقے سے روک رکھی ہے، ڈالر کو مصنوعی طریقے سے روک کر معیشت تباہ کی جا رہی ہے، اس اقدام سے ترسیلات زر اور برآمدات متاثر ہو رہی ہیں: ڈاکٹر حفیظ پاشا

0

ڈالر کی حقیقی قدر 295 روپے ہو چکی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حفیظ پاشا نے لاہور میں تاجروں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کے حوالے سے تشویش ناک انکشاف کیا۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ نے انکشاف کیا کہ اس وقت روپے کی اصل قدر 295 روپے ہے جو حکومت نے مصنوعی طریقے سے روک رکھی ہے، ڈالر کو مصنوعی طریقے سے روک کر معیشت تباہ کی جا رہی ہے، اس اقدام سے ترسیلات زر اور برآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالات خراب ہیں، بڑے اقدامات نہ اٹھائے تو نظام نہیں چل سکے گا، اصل خرابی پچھلے سات آٹھ سال میں سامنے آئی جب قرضوں کا حجم 130 ارب ڈالر پر چلاگیا، ہم نے درآمدات بڑھانے کے لیے ڈیوٹیوں کی شرح خطرناک حدتک کمی کی، افسوس بڑے جاگیردار صرف تین ارب ٹیکس دیتے ہیں جبکہ غریب کھانے پینے کی اشیاء پر 120 ارب ٹیکس دیتے ہیں۔

یہاں واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ بھی کچھ روز قبل انکشاف کر چکے کہ مارکیٹ میں ڈالر کی حقیقی قدر 260 روپے ہے، جبکہ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 270 روپے پر کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکسچینج ڈیلروں نے ڈالر کی ایڈوانس بکنگ شروع کردی، بلیک میں ڈالر کی قیمت 260روپے ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایکسچینج ڈیلرز نے ڈالر کی نقد ادائیگی کے بجائے گاہکوں سے ایڈوانس رقم پکڑ رہے ہیں اورانہیں کہا جارہا ہے کہ فی الوقت ڈالر دستیاب نہیں جیسے ہی دستیابی ہو گی آپ کو بذریعہ فون بلا کر ادائیگی کردیں گے۔ ڈالر وں کی قلت کی وجہ سے بیرون ملک سفر، علاج اور تعلیم کے لئے روانہ ہونے والے افراد کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے ڈالر اسٹاک کر لئے گئے ہیں اور بلیک میں اس کی قیمت 260روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

عہدہ سنبھالا تو عمران خان،وزیراعلیٰ سمیت کسی نے مبارکباد نہیں دی گورنر ہاوس میں وزیراعلیٰ ہیلی پیڈ استعمال کرتے ہیں مگر مجھے مبارکباد نہیں دیتے ،بطور گورنر خیبرپختونخوا میں نے سمری پر دستخط کرکے آئینی مرحلے کو مکمل کیامشاورت کے بعد کسی ایک نام پر متفق ہو جانا چاہئیے۔گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی گفتگو

0

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کاکہنا ہے کہ عہدہ سنبھالا تو عمران خان،وزیراعلیٰ سمیت کسی نے مبارکباد نہیں دی ۔گورنر ہاوس میں وزیراعلیٰ ہیلی پیڈ استعمال کرتے ہیں مگر مجھے مبارکباد نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دئیے،دستخط نہ کرتے تب بھی اسمبلی تحلیل ہو جاتی۔
بطور گورنر خیبرپختونخوا میں نے سمری پر دستخط کرکے آئینی مرحلے کو مکمل کیا،مشاورت کے بعد کسی ایک نام پر متفق ہو جانا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ ملک سیاسی عدم استحکام سے ہر طبقہ اور ہر شعبہ متاثر ہو رہا ہے۔گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج نیچے آگیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سے کہتا ہوں ملک کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔

گورنر کے پی کے نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ عہدہ سنبھالنے پر عمران خان،وزیراعلیٰ سمیت کسی نے مبارکباد نہیں دی ۔

گورنر ہاوس میں وزیراعلیٰ ہیلی پیڈ استعمال کرتے ہیں مگر مجھے مبارکباد نہیں دیتے۔خیال رہے کہ خیبر پختو نخوا اسمبلی تحلیل کر دی گئی،گورنر خیبر پختو نخوا نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔گورنر کے دستخط کے بعد کے پی اسمبلی تحلیل ہو گئی،گورنر کی جانب سے دستخط کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ بھی تحلیل ہو گئی،گزشتہ روز گورنر کو وزیراعلیٰ کی جانب سے اسمبلی تحلیل کی سمری موصول ہوئی تھی۔
گورنر غلام علی کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کے تقرر تک محمود خان روز مرہ کے امور نمٹاتے رہیں گے جبکہ قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر 3 دن میں نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے نام فائنل کریں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلی نے کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھیجی تھی۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملکی مفاد میں اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا،دو تہائی اکثریت سے اسمبلی میں واپس آئیں گے۔

حکومت جو نہیں کرنا چاہ رہی انہیں وہ چیزیں کرنا پڑیں گی پاکستان میں کوئی بھی حکمران اپنا حق ادا نہیں کر سکا،۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گفتگو

0

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت جو نہیں کرنا چاہ رہی انہیں وہ چیزیں کرنا پڑیں گی۔انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مدت پوری کرنی ہے تو مشکل اقدامات اٹھانا ہوں گے کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام لانا ضروری ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کے جانے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام لیا تو مشکلات ہوئیں، ہم اسی پٹڑی پر چلتے تو مشکلارت کم ہو جاتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گورننس کا میکنزم ٹھیک نہیں ہے۔پاکستان میں کوئی بھی حکمران اپنا حق ادا نہیں کر سکا۔سابق وزیر خزانہ نے کہا اس وقت ڈالرز کی ڈیمانڈ زیادہ ہے۔پاکستان میں اس وقت لوگ پلاٹ پلاٹ کی جگہ ڈالرز خرید رہے ہیں۔

معیشت ٹھیک ہونے تک ڈالر کی ڈیمانڈ رہے گی۔کہا کہ پاکستانی اس وقت اسٹور آف ویلیو میں بھی ڈالرز خرید رہے ہیں۔

ڈالرز کو مارکیٹ ریٹ پر چلنے دیا جائے تو آسانی ہو جائے گی۔قبل ازیں سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میں اور میرے ساتھی اہم مسائل پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے سیمینارز شروع کررہے ہیں، مسائل کے حل کیلئے ملک بھر میں سیمینارز کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہر سال 55 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، 75 سال بعد بھی ہمارے آدھے بچے اسکول نہیں جاتے جبکہ 40 فیصد بچے اسٹنٹڈ گروتھ سے متاثر ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 18فیصد بچے ضائع ہوجاتے ہیں اور 28 فیصد کم وزن ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8کروڑ لوگ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، زیادہ تر آبادی زندگی بچانے والی سرجری کے اخراجات اٹھانے سے قاصر ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمارے لیڈروں کو مل بیٹھ کر حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے، 21جنوری کو ہمارا پہلا سیمینار اس اتفاق رائے کی طرف ایک قدم ہے۔

قندوز میں ایک شہید بچے کو قبر میں اتارنے لگے تو اس نے باپ کا ہاتھ پکڑ لیا، ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

0

افغانستان کے صوبے قندوز میں امریکی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے ننھے معصوم بچے کو جب قبر میں اتارا جانا تھا تو اس نے اپنے والد کا ہاتھ پکڑلیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں حافظ قرآن کے جلسہ دستار بندی کے دوران امریکی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 150 سے زائد معصوم حفاظ شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
اور مسجد میں ہر طرف معصوم بچوں کے ڈھیر لگ گئے۔اس بھیانک ظلم و ستم پر پورے عالم اسلام میں شدید غضے کی لہر دوڑ گئی۔اور مسلمانوں نے معصوم بچوں پر امریکی طیاروں کی بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔اسی حوالے سے معروف اسکالر اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایک ویڈیو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے۔

جس میں قندور میں شہید ہونے والے معصوم حافظ کو جب قبر میں اتارنے کا وقت آتا ہے تو وہ اپنے والد کا ہاتھ پکڑ لیتا ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کہتے ہیں کہ قندوز میں ایک شہید بچہ ۔جس کو قبر میں اتارنے لگے تو اس نے باپ کا ہاتھ پکڑ لیا ۔ عامر لیاقت حسین نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ”اور جو اللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مُردہ مت کہو, وہ زندہ ہیں ” (القران)۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔اور ویڈیو دیکھنے والے اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے۔

فیصل آباد: مرید نے تعویذ کے اثر نہ کرنے پر پیر کو قتل کردیا تعویذ کے کام نہ کرنے پر مرید نے 10 روز قبل پیر ساجد کو اغواء کیا اور قتل کرکے لاش نہر میں پھنک دی

0

مرید نے تعویذ کے اثر نہ کرنے پر پیر کو قتل کردیاتعویذ کے کام نہ کرنے پر مرید نے 10 روز قبل پیر ساجد کو اغواء کیا اور قتل کرکے لاش نہر میں پھنک دی۔ پولیس حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں مرید محمد حسن نے بیوی سے صلح کیلئے پیر بابا سے تعویذ لیا مگر اثر الٹا ہوا اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔
مقتول کے بھائی صابر کا کہنا ہے کہ جب مرید کے گھر سے اس کی بیوی کے گھر والے سامان اٹھا رہے تھے اس وقت وہ آیا اور بھائی کو ساتھ لے گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے کام کروانے کیلئے پیر کو ہزاروں روپے نذرانہ دیا تھا، یہ رقم تھوڑی تھوڑی کرکے دی گئی تھی، پولیس نے ایک ہفتہ کے اندر ہی ملزم کو گرفتار کرلیا، اس کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں بھی ایسا ہی ایک واقع پیش آیا تھا۔ پیر نے گاڑی پر قبضہ کرنے کےلیے اپنے مرید کو اغوا کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قریب واقع علاقے باٹا پور سے اغوا ہونے والے شہری کو یپر نے قتل کردیا۔ مقتول اکبر علی اپنے پیر سید وسیم شاہ سے ملنے بدملہی گیا تھا جس کے بعد واپس نہیں لوٹا، اہل خانہ نے اکبر سے رابطہ نہ ہونے پر باٹا پور تھانے میں اغوا کا مقدمہ دو روز قبل ہی درج کروایا تھا۔
ورثا نے الزام لگایا ہے کہ پیر سید وسیم شاہ نے گاڑی ہتھیانے کےلیے مرید اکبر علی کو قتل کیا، پولیس نے مقتول اکبر علی کی گاڑی ملزم کی بہن کے گھر سے برآمد کرلی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اکبر علی کے خون آلود کپڑے اور دیگر اشیاء پیر خانے سے برآمد ہوئے ہیں تاہم مقتول کی لاش تاحال برآمد نہیں ہوسکی ہے۔

ملک کو ڈیفالفٹ کے کنارے دھکیلنے والوں کو عوام ووٹ نہیں دیں گے۔پنجاب کے باشعور عوام اپنی ترقی کو ووٹ دیں گے ،مریم اورنگزیب

0

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار سال پنجاب کے وسائل لوٹنے والوں سے صوبہ پاک ہوگیا، الحمدللہ،پنجاب کے وسائل اور پنجاب کے عوام کی محنت کی کمائی سے ہیرے کی انگوٹھیوں خریدنے والوں کو پنجاب کی عوام پہچان گئی ہے ،فارن ایجنٹ کا وفاق کی طرح ووٹ اور الیکشن کی طاقت سے پنجاب سے بھی صفایا کریں گے ،اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے ان لٹیروں فارن ایجنٹس اور فرنٹ مینوں کا خاتمہ کریں گے ۔

چار سال بشری بی بی، فرح گوگی اور فرنٹ مینوں کے ذریعے وفاق اور پنجاب کو لوٹا گیا ۔پنجاب میں پھر خوش حالی کا دور شروع کریں گے ۔پنجاب کے عوام مفت علاج اور تعلیم، بہترین سڑکیں کو ووٹ دیں گے ۔پنجاب میں ترقی کے رکے عمل کو پھر سے شروع کریں گے۔چار سال میں پنجاب کے عوام سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے، ان شائ اللہ۔ملک کو ڈیفالفٹ کے کنارے دھکیلنے والوں کو عوام ووٹ نہیں دیں گے۔پنجاب کے باشعور عوام اپنی ترقی کو ووٹ دیں گے ۔پنجاب کے عوام بہروپیوں، فارن ایجنٹس اور چوروں کو ووٹ نہیں دیں گے ۔پنجاب کو لوٹنے، اجاڑنے اور ویران کرنے والوں کو عوام ووٹ نہیں دیں گے۔

جنیوا میں اعلان کردہ 9.7 ارب ڈالرز میں سے پاکستان کو رواں سال صرف 2.8 ارب ڈالرز ملنے کا امکان

0

جنیوا میں اعلان کردہ 9.7 ارب ڈالرز میں سے پاکستان کو رواں سال صرف 2.8 ارب ڈالرز ملنے کا امکان۔ سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے جنیوا کانفرنس میں عالمی مالیاتی اداروں اور ممالک کی جانب سے اعلان کردہ قرض کی شرائط سامنے آگئیں جس کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے ایک فیصد شرح سود پر قرض دیں گے ۔
اس حوالے سے سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی سید ظفرعلی شاہ کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے ایک فیصد شرح سود پر قرض دیں گے اور پاکستان کو مجوزہ قرض 40 سال کے عرصہ میں واپس کرنا ہوگا۔ مجوزہ قرض میں پاکستان کو 9.7 ارب ڈالرزمیں سے 2.8 ارب ڈالرز رواں مالی سال منتقل ہونے کا امکان ہے جو آئندہ ماہ سے ملنا شروع ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے جنیوا کانفرنس میں مجموعی طور پر 9.7 ارب ڈالر کے وعدے ہوئے ۔ 2 روز قبل اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ جنیوا کانفرنس کے اعلان کردہ 9 اعشاریہ 7 ارب ڈالر میں سے 8 ارب ڈالر قرض کی مد میں ملے گا۔
وزیر خزانہ کے مطابق اعلانات میں سے قرض کی رقم 8 ارب ڈالر سے زائد ہے اور اگر سعودی ڈویلپمنٹ بینک کے ایک ارب ڈالر بھی شامل کرلیے جائیں تو یہ رقم 9 ارب ڈالر سے زائد ہوجائے گی۔ اسحاق ڈار کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں کی تین سال میں بحالی اور تعمیر نو مکمل کرنی ہے، 3 سال میں ہم نے ری کنسٹرکشن اور ری ہیبلیٹیشن مکمل کرنی ہے۔ جبکہ جنیوا کانفرنس میں پاکستان کیلئے اعلان کردہ امداد کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے دعوی کیا ہے کہ سیلاب زدگان کیلئے اکٹھی ہوئی امداد 80 فیصد قرضے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قرضوں کا صرف نام بدلا گیا ہے یہ پیسے اگلے تین سال کیلئے اسی رفتار سے آئیں گے جیسے نئے پیسے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 بلین ڈالر کو بھی آتے سال لگ جائے گا، ہماری معاشی حکمت عملی درست نہیں ہے جب تک سنجیدگی کے ساتھ آگے نہیں بڑھتے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔

مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا، مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 31 فیصد کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی

0

مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا، مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 31 فیصد کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی، رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0 عشاریہ 44 فیصد اضافہ ہوا، 23 اشیاء مہنگی ہوئیں، 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.44 فیصد کا اضافہ ہو گیا، 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، 7 سستی ہوئیں جبکہ 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ یوں ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 31.7 فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 30.60 فیصد تھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 115 روپے ، ایل پی جی کے 11.67 کلو سلنڈر کی قیمت میں 134 روپے کا اضافہ ہوا، ڈبل روٹی کی قیمت 4 روپے بڑھ گئی جبکہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 16 روپے کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق انڈے فی درجن 12 روپے مہنگے ہوئے، باسمتی ٹوٹا چاول 5، باسمتی ثابت چاول فی کلو 3 روپے مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں دال مونگ 10، دال چنا 5، دال مسور 4 روپے مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق سرسوں کے تیل کی قیمت میں بھی 8 روپے کا اضافہ ہوا، آگ جلانے والی لکڑی، گڑ، انرجی سیور بلب اور کھلا دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر 8 روپے سستے ہوئے، آلو کی قیمت میں 5 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے کی کمی ہوئی، ویجیٹبل گھی اور چینی بھی حالیہ ہفتے سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ ورلڈکپ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی 70 کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ چکی۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے، حالیہ بدترین سیلاب اور سیاسی بے یقینی پاکستان کے مشکل معاشی حالات کی بڑی وجوہات ہیں، پاکستان کو بیرونی قرض کی ادائیگیوں کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ دسمبر میں 24.5 فیصد مہنگائی کی شرح 1970 کی دہائی کے بعد بلند ترین ہے، پاکستان میں سیلاب کے باعث جی ڈی پی کو 4.8 فیصد مساوی نقصان پہنچا۔ جون سے دسمبر تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 14 فیصد گر چکی ہے، موسمیاتی شدت خوراک اور ضروری اشیاء کی سپلائی کو متاثر کر سکتی ہے، انفرا اسٹرکچر اور زرعی پیداوار کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے، اس دوران کنٹری رسک پریمیئم میں 15 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ جبکہ معروف ماہر معیشت اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح مزید 10 فیصد اضافے سے 35 فیصد تک جا سکتی ہے۔

ویڈیوز جعلی ہیں،عادل خان کے راکھی ساونت کے ساتھ شادی سے انکار پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

0

راکھی ساونت کی عادل خان سے دوسری شادی پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔گذشتہ ہفتے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے اپنے مسلمان بوائے فرینڈ عادل خان کے ساتھ شادی کی خبر کی تصدیق کے بعد ان دونوں کے نکاح کی ویڈیو بھی منظر عام پرآئی تھی۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر راکھی ساونت اور عادل خان کے نکاح کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں راکھی ساونت کو نکاح کے وقت کلمہ پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

نکاح خواں نے عادل خان درانی اور راکھی ساونت کا نکاح 51 ہزار 786حق مہر کیساتھ پڑھایا۔۔اداکارہ نے بھارتی میڈیا کی جانب سے نام تبدیل کرنے کے بارے میں شائع کی گئی خبر کو اپنی انسٹا اسٹوری پر بھی شیئر کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت کی شادی گذشتہ برس ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے اب کیا۔

تاہم راکھی ساونت کے شوہر عادل خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگوکے دوران شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو جعلی قرار دے دیا جس کے بعد اداکارہ کی دوسری شادی نے ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا۔راکھی ساونت بھی اس صورتحال پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران زاروقطار رونے لگیں۔

تحریک انصاف کی مرکزی حکومت کے خلاف حکمت عملی‘صدرمملکت چند روزمیں وزیراعظم شہبازشریف سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا کہہ سکتے ہیں.ذمہ ذرائع کا انکشاف

0

تحریک انصاف کی مرکزی حکومت کے خلاف حکمت عملی طے ہوگئی ہے اورصدرمملکت عارف علوی آئندہ چندروزمیں وزیراعظم شہبازشریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں پی ٹی آئی کے انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی آنے والے چند دنوں میں وزیراعظم شہبازشریف سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں .

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دبے لفظوں کی اس کی تصدیق کی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں ہونے والے ایک اہم ترین اجلاس میں اس معاملے پر غور کیا گیا جبکہ کئی سنیئرراہنماﺅں نے براہ راست عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا گیا کہ آخرہماری کیا مجبوری ہے کہ صدرمملکت شہبازشریف سے عدم اعتماد کا ووٹ لینے کا کیوں نہیں کہہ رہے ؟.
اس کے بعد یہ معاملہ کافی دیر تک زیربحث رہا اور اس دوران تحریک انصاف کے قانونی وآئینی ماہرین کو بھی بلاکران سے پارٹی کے سنیئرراہنماﺅں کے سامنے بریفنگ دینے کا کہا گیا ماہرین نے پارٹی راہنماﺅں کو تمام پہلوﺅں سے آگاہ کیا اور آئین اس بارے میں کیا کہتا ہے اس کی وضاحت کی . بعدازاں اس معاملے پر نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ صدر مملکت آئینی سربراہ ہیں اور وہ چاہیں تو وزیراعظم سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں ‘آئینی وقانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئین جس طرح گورنر کو اختیار دیتا ہے کہ وہ صوبے کے گورنر کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کرئے اسی طرح صدر مملکت بھی اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں .
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صدرمملکت عارف علوی وزیراعظم شہبازشریف سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ دیں تو وزیراعظم کے لیے انتہائی مشکلات کھڑی ہوجائیں گی اور انہیں پی ڈی ایم کی تیرہ اتحادی جماعتوں کی جانب سے بڑے مطالبات پیش کرسکتے ہیں اورشہبازشریف کو تیرہ دروازوں پر جانا پڑے گا اور ہرجماعت کی جانب سے مطالبات کی نئی فہرست انہیں پیش کی جائے گی جو نون لیگ کے لیے پریشان کن صورتحال ہوگی .
وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کم ازکم 172ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ شہبازشریف نے174ووٹ حاصل کیئے تھے یعنی ان کی حکومت صرف دو ووٹوں پر قائم ہے تو ایسی صورتحال میں کسی ایک بھی جماعت کی ناراضگی سے وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوسکتے ہیں خصوصا اسے حالات میں جب اخترمینگل ‘ایم کیوایم ‘اے این پی ‘بی اے پی اورجمہوری وطن پارٹی سمیت کئی چھوٹی جماعتوں کے تیور بدل رہے ہیں اور وہ وزیراعظم شہبازشریف سے متعددبار ناراضگی کا اظہار کرچکی ہیں.

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی

0

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹرپر وزیراعلی کی جانب سے ارسال کردہ سمری کا عکس شیئرکرتے ہوئے اس کے موصول ہونے کی باضابط تصدیق کردی ہے‘آئین کے مطابق اگر گورنر48 گھنٹوں سے پہلے اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو اسمبلی خود بخود 48 گھنٹوں میں تحلیل ہوجائے گی.

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی جانب سے گورنر پنجاب کو جاری مختصر ایڈوائس میں کہا گیا کہ ”میں پرویز الہٰی، وزیراعلیٰ پنجاب آپ کو ایڈوائس کر رہا ہوں کہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی تحلیل کردیں“ چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرکے ٹوئٹ میں کہا کہ وعدہ پورا کیا گیا ہم آپ کو جلد وزیراعظم کی کرسی پر دیکھ سکیں انہوں نے بھی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس کا عکس اپنے ٹوئٹ میں شیئرکیا ہے.
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس ایوان کی جانب سے ان کو اعتماد کا ووٹ دیے جانے کے بعد جاری کی گئی ہے اور ایڈوائس پر دستخط کرنے سے قبل انہوں نے زمان پارک میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی ‘معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روزوزیراعلی چوہدری پرویزالہی نے عمران خان سے تین ملاقاتیں کی ہیں.

تین ماہ بعد گوادر شہر کی سیکورٹی مکمل پولیس اور لیویز کے حوالے کردی جائے گی ،لیفٹینٹ جنرل آصف غفور

0
Asif ghafoor

کور کمانڈر بلوچستان لیفٹینٹ جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ تین ماہ بعد گوادر شہر کی سیکورٹی مکمل طور پر پولیس اور لیویز کے حوالے کردی جائے گی اور شہر میں ایک بھی بندوق بردار اہلکار نظر نہیں آئے گا اور آرمی چیف بہت جلد گوادر کا دورہ کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ گوادر کے موقع پر خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اگلے تین سے چار ماہ کے اندر فورسز گوادر میں واپس اپنی اسٹیشنوں تک محدود رہے گی اور شہر میں بھی بندوق بردار فورسز کا اہلکار نظر نہیں آئے گا انہوں نے کہا کہ شہر کی سیکورٹی مکمل طور پر پولیس اور لیویز کے سپرد کی جائے گی انہوں نے کہا بہت جلد آرمی چیف بھی گوادر کا دورہ کریں گے واضح رہے کہ کورکمانڈر بلوچستان لیفیٹننٹ جنرل آصف غفور ایک روزہ دورہ پر گوادرپہنچ گئے جہاں انہوں نے کرکٹ اسٹیڈیم گوادر میں عمائدین شہر، سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں، صحافی برادری، انجمن تاجران اور شہریوں سے ملاقات کی اس موقع پر سینیٹر کہدہ بابر، جی او سی 44 ڈویژن، کمشنر مکران، ڈپٹی کمشنر گوادر، ڈی پی او گوادر بھی اجلاس میں شریک تھے کورکمانڈر نے گوادر شہر کی امن و امان اور ترقی و بہبود کے لیئے شہریوں سے تجاویز مانگی جنرل آصف غفور نے کہا کہ گوادر شہر ہم سب کا گھر ہے، گھر کی توڑ پھوڑ نہیں ہونا چاہیئے انہوں نے کہا کہ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کے مطالبات جائز ہیں لیکن طریق کار غلط تھا اور اب گوادر میں کسی کو بھی سڑکیں بند کرنے اور سرکاری مشینری و ترقیاتی کام جام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے مسلئے مسائل حل ہونے والے نہیں ہیں بلکہ مل کر کام کرنے سے مسائل حل ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر کے مسائل پر ایک کمیٹی بنادیں اور اس کمیٹی میں شہر کے مختلف طبقائے زندگی کے لوگوں کو شامل کردیں اور کمیٹی میں شامل لوگوں کے ناموں کا لسٹ کل تک ڈپٹی کمشنر کے حوالے کردیں انہوں نے کہا کہ کمیٹی شہر کے مختلف مسائل کو ہائیلائیٹ کرکے اپنی تجاویز وقتا با وقتا پیش کرتی رہے گی. ہم سب سول انتظامیہ اور عوام کے ساتھ مل کر ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ گوادر میونسپل کمیٹی بہت ہی اہمیت کا حامل ہے، گوادر ایم سی کے 41 کونسلروں کے کندھوں پر بہت ہی بھاری زمہ داری عوام نے عائد کر رکھی ہی. اس وقت یہ 41 کونسلران ہی گوادر سٹی کے اصل حاکم ہیں، لیکن افسوس اس وقت صرف ایک، دو ہی کونسلر یہاں موجود ہیں۔

کورکمانڈر نے میونسپل کمیٹی گوادر کے 41 کونسلروں کو شہر کے مسائل کی حل سے متعلق کل صبح ان سے ملاقات کروانے کی زمہ داری جماعت اسلامی گوادر کے امیر مولانا لیاقت کے زمے لگائی

کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی

0

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ راناثناء اللہ نے کہا تھا کہ پنجاب کی حکومت نہ بدلی تو نام بدل دینا۔ہم نے ان کا نام چنوں منوں رکھ دیا ہے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری جیسی بیماری اور راناثناء کو اسلام آباد بھاگنا پڑا۔
لاہور میں بڑے دن بعد دھند چھٹیم بارش ہوئی،مبارک پنجابم مبارک تحریک انصاف،مبارک قائد لیگ۔واضح رہے کہ گذشتہ رات وزیراعلٰی پنجاب نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی اتحادی حکومت پنجاب اسمبلی سے اپنے وزیر اعلٰی کو اعتماد کا ووٹ دلوانے میں کامیاب ہو گئی۔

11جنوری کی شام 8بجے کے قریب ذرائع ابلاغ پر یہ اعلان سامنے آگیا تھا کہ چوہدری پرویزالہی آج ہی اعتماد کا ووٹ لیں گے رات بارہ بجے تک مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی اپنے اراکین کو ایوان میں نہ لاسکیں جس پر کہا جارہا ہے کہ پی ڈی ایم کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں” حکمت عملی“ کے تحت ایوان میں نہیں لائیں. اعتماد کے ووٹ کا عمل رات 12بجکرچالیس منٹ پر ہوا‘صوبائی وزراءمیاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت کی جانب سے قرارپیش کیئے جانے کے بعداعتماد کے ووٹ کے لیے قراردادجمع ہونے کے بعد سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک نے اراکین کو بریفینگ دی جس کے بعد پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد ایوان کے دروازے لاک کردیئے گئے ‘قراردادپیش ہونے کے بعد اسپیکر کی جانب سے اراکین کے نام پکارے گئے جس پر ہر رکن پنجاب اسمبلی نے آکر اپنے نام اور حلقے کا انداج کرواتے ہوئے باری باری حکومتی لابی میں چلے گئے اس عمل کے بعداسپیکرسبطین خان نے اعلان کیا کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے 187ممبران کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

عمران خان اور چوہدری پرویزالہی کا سرپرائز‘ 186اراکین پنجاب اسمبلی کا چوہدری پرویزالہی پراعتماد کا اظہار

0

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے اور تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)کے اراکین نے 186اراکین پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ پی ڈی ایم کی دوبڑی جماعتوں مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے صرف مٹھی بھر اراکین ایوان میں موجود تھے ‘تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)کے لاہور سے باہراراکین بھی حق رائے دہی کے لیے ایوان میں پہنچے .

چوہدری پرویزالہی کے ایوان میں داخل ہونے پر اراکین کے ”کون بچائے گا پاکستان ‘عمران خان ‘عمران خان“ کے نعرے لگاتے رہے واضح رہے کہ 11جنوری کی شام 8بجے کے قریب ذرائع ابلاغ پر یہ اعلان سامنے آگیا تھا کہ چوہدری پرویزالہی آج ہی اعتماد کا ووٹ لیں گے رات بارہ بجے تک مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی اپنے اراکین کو ایوان میں نہ لاسکیں جس پر کہا جارہا ہے کہ پی ڈی ایم کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں” حکمت عملی“ کے تحت ایوان میں نہیں لائیں.
اعتماد کے ووٹ کا عمل رات 12بجکرچالیس منٹ پر ہوا‘صوبائی وزراءمیاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت کی جانب سے قرارپیش کیئے جانے کے بعداعتماد کے ووٹ کے لیے قراردادجمع ہونے کے بعد سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک نے اراکین کو بریفینگ دی جس کے بعد پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد ایوان کے دروازے لاک کردیئے گئے ‘قراردادپیش ہونے کے بعد اسپیکر کی جانب سے اراکین کے نام پکارے گئے جس پر ہر رکن پنجاب اسمبلی نے آکر اپنے نام اور حلقے کا انداج کرواتے ہوئے باری باری حکومتی لابی میں چلے گئے اس عمل کے بعداسپیکرسبطین خان نے اعلان کیا کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے 187ممبران کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں.
اپوزیشن بنچوں کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کو ملتوی کرنے کی درخواست دی جس پر اسپیکر نے کہا کہ کورم پورا ہے لہذا اجلاس ملتوی نہیں کیا جاسکتا ‘اس کے بعد اپوزیشن اراکین نے اسپیکر کے ڈائس پر چڑھنے کی کوشش کی جس پر اسپیکر سبطین خان نے انتہائی سختی سے کہا کہ کسی بھی غیرقانونی حرکت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ‘اپوزیشن اراکین کی ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے کرسی اٹھا کر حکومتی ارکین پر پھینکی جو اسپیکر ڈائس کے گرد حصار بنائے کھڑے تھے‘شدید ہنگامہ آرائی اور ووٹنگ رکوانے میں ناکامی کے بعد اپوزیشن کے اراکین واک آﺅٹ کرگئی.
پنجاب اسمبلی کے اس اہم ترین اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے کوئی بھی اہم راہنما موجود نہیں تھاوزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کے حق میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا سیاسی حلقوں کی جانب سے اسے مسلم لیگ نون کی بڑی ناکامی قراردیا جارہا ہے کیونکہ چوہدری پرویزالہی کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہونے کا سب سے بڑا نقصان مسلم لیگ نون کو ہوا ہے کیونکہ پنجاب کو مسلم لیگ نون آج تک اپنا صوبہ قراردیتی ہے.
ان کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ اور عطاءتارڑکو پنجاب کو مینج کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا اور وہ پانچ ‘چھ روزسے لاہور میں ڈیرے ڈالے بیٹھے ہیں مگران کا ”مشن پنجاب“بری طرح ناکام ہوا ہے. وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ اور وزیرمملکت عطاءتارڑسمیت نے حکومتی بنچوں کے جن چھ اراکین کے بیرون ممالک ہونے کے دعوﺅں کے برعکس وہ اراکین پنجاب اسمبلی ایوان میں موجود تھے جبکہ اپوزیشن بنچوں پر پیپلزپارٹی کے صرف چار اراکین موجود تھے.
قبل ازیں نون لیگ کی جانب سے آج اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست دی گئی جسے اسپیکر نے مسترد کردیا جس کے بعد اپوزیشن نے ایوان میں غیرممبرہونے کا الزام عائدکرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کا گھیراﺅ کرلیا تھا جس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن پوائنٹ آﺅٹ کریں کہ کون سے نان ممبر ایوان میں موجود ہیں؟ تاہم اپوزیشن پنچ نشاندہی نہیں کرسکے بلکہ شورشرابہ کرتے رہے جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس میں وقفہ کردیا تھا.
آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے بلاشبہ اپوزیشن کو بہت بڑا جھٹکا دیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رولزآف بزنس کے تحت اسپیکر اعتماد کے ووٹ کا معاملہ اجلاس کے دوران ایجنڈے پر کسی بھی وقت لاسکتا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں زیرسماعت کیس اعتماد کے ووٹ کے بعد ختم ہوجائے گا اور ماضی کے کئی کیسوں میں اس کی نظیرموجود ہے کہ اعتماد کا ووٹ ہونے کے بعد عدالت اپنی ”ڈومئین“سے باہر نہیں نکلتی جبکہ پنجاب حکومت کل اپنی پٹیشن واپس لے گی.
قبل ازیںتحریک انصاف کی جانب سے آج ہی وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے کے بعد چوہدری حسین الٰہی پنجاب اسمبلی پہنچے اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ارکان پورے ہیں دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس کے دورانیے میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے، اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے لئے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت مہمانوں کی گیلری میں موجود رہی.

وزیر داخلہ نے تخت لاہور لے کر آنا تھا وہ ن لیگ کا تابوت لے کر واپس آئے،شیخ رشید

0

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے تخت لاہور کو لے کر آنا تھا وہ ن لیگ کا تابوت لے کر واپس آئے،اب ان کو سمجھ آ جانی چاہیے کہ عمران خان کو سیاست آتی ہے۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اعتماد کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کر لی گئی تھی،ن لیگ کی سیاست کواُن کے شہرلاہورمیں دفن کر دیا گیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرے گا اورعنقریب انتخابی مہم زخمی حالت میں شروع کرے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعلٰی پنجاب نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی اتحادی حکومت پنجاب اسمبلی سے اپنے وزیر اعلٰی کو اعتماد کا ووٹ دلوانے میں کامیاب ہو گئی۔

چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کیلئے 186 ووٹ پڑے۔

اسپیکر صوبائی اسمبلی نے اجلاس کے دوران ووٹنگ ختم ہونے کے بعد اعلان کیا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کو اعتماد کے ووٹ کیلئے کل 186 ووٹ ملے،یوں چوہدری پرویز الہٰی پنجاب کے وزیر اعلٰی برقرار رہنے میں کامیاب ہو گئے۔ اعتماد کے ووٹ کیلئے ووٹنگ سے قبل پنجاب اسمبلی اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی گئی، دوران اجلاس اسمبلی میں ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔
اعتماد کے ووٹ کی قرارداد میاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت کی جانب سے پیش کی گئی۔ اسپیکر سبطین خان نے کہا کہ آج اعتماد کے ووٹ کی قرارداد کے علاوہ کوئی بزنس نہیں ہوسکتا، ایوان میں پانچ منٹ کے لیے ایوان سے باہر موجود ارکان کو بلانے کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں۔ بعدازاں وقت مکمل ہونے پر ایوان کے دروازے بند کردیے گئے۔ میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان کی تعداد ایوان میں 187 ہے، ارکان چوہدری پرویز الٰہی پر اعتماد کا اظہار کریں گے، ایک نوٹس دے کر اعتماد کے لیے رائے شماری کروائیں گے۔

سعودی عرب نے ملکی شہریت دینے کے قانون میں بڑی تبدیلی کردی سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی ہدایت پر شہریت دینے کے قانون میں ترمیم متعارف کرائی گئی

0

سعودی عرب نے ملکی شہریت دینے کے قانون میں بڑی تبدیلی کردی۔ قانون میں درج جملے ’’وزیر داخلہ کے فیصلے کے ذریعے‘‘ کو ’’وزیر داخلہ کی تجویز پر اور وزیراعظم کے حکم سے” سے بدل دیا گیا ہے۔ سعوی گیزٹ کی رپورٹ کے مطابق نئی ترمیم کے تحت سعودی شہریت غیر ملکی باپ اور سعودی ماں کے بچے کو ملک میں پیدا ہونے پر چند شرائط مکمل کرنے پر دی جاسکے گی۔
شرائط میں شہریت کے لیے قانونی عمر کو پہنچنے، مملکت میں مستقل رہائش، اچھے اخلاق و کردار کا ہونا اور کسی جرم میں ملوث نہ ہونا شامل ہے۔ علاوہ ازیں شہریت کے حصول کے درخواست گزار کو کسی بے حیائی کے جرم میں چھ ماہ سے زیادہ کی قید کی سزا نہ دی گئی ہو اور وہ عربی زبان پر عبور رکھتا ہو اور روانی سے بول سکتا ہو۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی ہدایت پر شہریت دینے کے قانون میں ترمیم متعارف کرائی گئی۔

قانون میں کی گئی اس نئی ترمیم کے بعد اب شہریت دینے کا اختیار وزیر اعظم اور ولی عہد کے پاس چلا گیا۔ وزیرداخلہ بس تجویز کرسکیں گے اور شہریت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ وزیراعظم (ولی عہد) کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس 27 ستمبر کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیراعظم کا عہدہ بھی دیدیا گیا تھا۔ اس تبدیلی کو سعودی عرب میں بادشاہت کے ساتھ ساتھ جمہوری طرز حکومت کا سیٹ اپ اختیار کرنے سے تعبیر کیا گیا تھا۔
محمد بن سلمان اپنے والد بادشاہ سلمان کی سربراہی میں بطور نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ دفاع خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ محمد بن سلمان نے گذشتہ برسوں کے دوران سعودی عرب میں کئی ثقافتی اور سماجی تبدیلیاں مرتب کیں۔ بطور وزیرِ دفاع ان کی جگہ ان کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان نے لی تھی جو اس سے قبل نائب وزیرِ دفاع تھے۔

امریکی ویزا کے حامل پاکستانی شہریوں کے لیے انٹرویو کی شرط سے چُھوٹ کی اہلیت میں توسیع

0

امریکی ویزا کے حامل پاکستانی شہریوں کے لیے انٹرویو کی شرط سے چُھوٹ کی اہلیت میں توسیع کردی گئی۔ پاکستان میں امریکی سفارتی مشن سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد اورامریکی قونصل خانہ کراچی سے امریکہ کے بی ون بی ٹو سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کے لیے پاکستانیوں کی اہلیت میں مزید توسیع کر دی گئی ہے، ہرعمر کے وہ تمام پاکستانی شہری جن کے پاس امریکہ کا درست اور قابل قبول بی ون بی ٹو ویزا موجود ہے یا اُس ویزے کی مدت گزشتہ 48 مہینوں کے دوران ختم ہو گئی ہے تو وہ اس پروگرام میں شرکت کے لیے اہل ہیں جب کہ ماضی میں صرف 45 برس یا اس سے زیادہ عمر کے پاکستانی شہری اس پروگرام سے مستفید ہونے کے اہل تھے۔

مزید برآں، اسٹوڈنٹ ویزا اور پٹیشن کی بنیاد پر کام کا ویزا کے ایسے درخواست گزارجن کے پاس پہلے امریکی ویزا موجود تھا وہ بھی ویزا انٹرویوسے استثنا کے اہل ہوں گے اور اُن کے لیے یہ سہولت 2023 ء میں بھی جاری رہے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ویزا انٹرویو سے استثنا میں توسیع کی مذکورہ انتظامی تبدیلی کا مقصد صارفین کے لیے خدمات کی فراہمی میں بہتری اوراہل پاکستانی شہریوں کے سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کے عمل کو مؤثر بنانا ہے تاہم ویزا رکھنے والے بعض اہل شہریوں کو درخواست جمع کرانے کے بعد امریکی قانون کے تقاضوں کے تحت امریکی سفارتخانہ یا قونصل خانہ میں انٹرویو کے لیے پیش ہونا پڑ سکتا ہے، درخواست گزار ویزا انٹرویو سے استثنا کی اہلیت کے تعین کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائیٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں؛
https://www.ustraveldocs.com/pk/pk-niv-visarenew.asp
ایسے امیدوار جن کو اب استثنا حاصل ہے مگر جو پہلے ہی انٹرویو کے لیے تاریخ متعین کر چکے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ آن لائن اپنی پیشگی اپائنٹمنٹ منسوخ کروائیں، اور ازسر نو "نئی درخواست ” سے ابتدا کرتے ہوئے انٹرویو سے استثنا کے آن لائن مراحل پر عمل کریں، انٹرویو سے مستثنیٰ درخواستوں کے سلسلہ میں مجاز کوریئر سروسز کی تفصیلات مندرجہ ذیل فہرست میں موجود ہیں؛
https://ustraveldocs.com/pk/pk-loc-documentdropoff.asp.
بتایا گیا ہے کہ ویزوں کی تجدید کے عمل کی تکمیل میں اوسطاً چار ہفتے لگ سکتے ہیں، مزید تفصیلات اور دیگر سوالوں کے جوابات اور رابطہ کے لیے یہ ویب سائیٹس ملاحظہ کریں؛
https://www.ustraveldocs.com/pk/pk-gen-faq.asp.
https://www.ustraveldocs.com/pk/pk-main-contactus.asp.

تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے والے پارٹی ارکان سے متعلق اہم فیصلہ

0

پی ٹی آئی کے 5 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا،پانچوں کے خلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما اظہر مشوانی کا ٹویٹ

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی اتحادی حکومت پنجاب اسمبلی سے اپنے وزیر اعلٰی کو اعتماد کا ووٹ دلوانے میں کامیاب ہو گئی۔گذشتہ رات وزیراعلٰی پنجاب نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ۔ چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کیلئے 186 ووٹ پڑے پی ٹی آئی کے پانچ اراکین اسمبلی پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ دینے اسمبلی کارروائی کا حصہ نہیں بنے۔
اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 5 لوگ ووٹ دینے پنجاب اسمبلی نہیں آئے جن میں خرم لغاری، مومنہ وحید، فیصل فاروق چیمہ ، دوست مزاری، اور چوہدری مسعود شامل ہیں۔پانچوں کے خلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔

۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے 5کروڑ روپے میں بکنے کے الزامات پر فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب بھی پارٹی میں ہوں، کسی سازش یا پلان کا حصہ نہیں، پرویز الٰہی پی ٹی آئی کے ووٹوں سے اسپیکر و وزیراعلیٰ بنے، جو لوگ مایوس ہیں ممکن ہے وہ اعتماد کا ووٹ نہ دیں۔
مومنہ وحید نے کہا کہ عمران خان کے ارد گرد ایک خوشامدی ٹولہ ہے، عمران خان کو لوگ سب اچھا ہے کی رپورٹ دیتے رہے، فواد چوہدری بھی انہیں میں سے ایک ہیں، پچھلے ایک ڈیڑھ سال سے ان کی یہی نوکری رہی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ تاحال عمران خان پر حملے کا مقدمہ کیوں نہیں ہوا، میں نے پارٹی نہیں بدلی اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، رجیم چینج آپریشن ایک رات میں نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ روز پہلے بھی کہا تھا کہ پرویز الٰہی اسپیکر پی ٹی آئی کے ووٹوں سے بنے، پرویز الٰہی کو ایک جنگ کے بعد وزیراعلی بنایا گیا، میں سب سے آگے تھی، میں کسی سازش یا پلان کا حصہ نہیں ہوں۔

20 سے25 ارکان پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے،پرویز الہی کی کرسی خطرے میں

0

ہمارا اختلاف پارٹی یا چیئرمین سے نہیں ہے، پرویزالٰہی سے تو عثمان بزدار بہت بہتر تھے جب ارکان کو فنڈز ملتے تھے اور کام بھی ہوتے تھے۔ پی ٹی آئی کی ایم پی اے مومنہ وحید کی گفتگو

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے مومنہ وحید نے کہا ہے کہ 20 سے 25 ارکان پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے، ہمارا اختلاف پارٹی یا چیئرمین سے نہیں ہے، پرویزالٰہی سے تو عثمان بزدار بہت بہتر تھے جب ارکان کو فنڈز ملتے تھے اور کام بھی ہوتے تھے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کے بیان پر حیران نہیں ہوں کیونکہ ان کا ماضی یہی رہا ہے، کہ بلیم گیم کرتے رہے ہیں، میں ان کو اپنا بڑا اور سینئر مانتی رہی ،شک کے زمرے میں 7 سے 8 ارکان اسمبلی ناراض ہیں، جبکہ 20 سے 25 ارکان پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔
ہمارا اختلاف پارٹی یا چیئرمین سے نہیں ہے، فواد چودھری کہتے ہیں 189 ارکان ہیں تو اعتماد کا ووٹ کرا لیں پھر میرے ووٹ کی کیا ضرورت ہے؟انہوں نے کہا کہ عمران خان مجھے بلائیں میں اپنے تحفظات پیش کروں گی۔

عمران خان اپنی پالیسی تبدیل کریں گے یا میں اپنا استعفا پیش کردوں گی۔ ایم پی اے کی مخصوص نشست عمران خان کی امانت ہے، استعفا مانگیں گے تو دے دوں گی، کون کہہ رہا ہے کہ میں نے پارٹی چھوڑ دی ہے، میں نے پارٹی نہیں چھوڑی ہے، اس سے قبل پرویزالٰہی کو جتوانے کیلئے ہم نے بڑی محنت کی تھی، ہم سمجھتے تھے کہ پرویزالٰہی پنجاب میں تبدیلی لائیں گے۔

لیکن تبدیلی یہ آئی کہ گجرات ڈویژن بن گیا، منڈی بہاؤلدین میں نوکریاں ملنے لگ گئیں، اس طرح تو عثمان بزدار بھی پرویزالٰہی سے بہت بہتر تھے، ان کے دور میں ارکان کو فنڈز ملتے تھے اور کام بھی ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہبازپرویزالٰہی سے بہتر ہوں گے اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتی، ن لیگ اور پرویزالٰہی دونوں کو ووٹ نہیں دینے جا رہی۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری حقائق جانتے ہیں تو بتا دیں کہ عمران خان پر حملے کا مقدمہ کیوں درج نہیں ہوا؟

پنجاب حکومت اسمبلی میں 188 اراکین پورے کر لے تو سیاست چھوڑ دوں گا، عطا تارڑ کا چیلنج

0

یگی رہنما عطا تارڑ نے چیلنج کیا ہے کہ پنجاب حکومت اسمبلی میں 188 اراکین پورے کر لے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تعداد تین غیر حاضر ارکان کے باوجود آج کے اجلاس میں 176 تھی ، پنجاب حکومت اسمبلی میں 188 اراکین پورے کر لے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ا 188 ارکان کی بات کرنے والی پنجاب حکومت کے پاس آج اجلاس میں 140 سے زیادہ ارکان نہیں تھے۔ اس سے قبل عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی محرکات ہیں کہ لاہور کا ماسٹر پلان عجلت میں کیوں منظور کرایا گیا،لاہور میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے گرین ایریا کو براؤن کیا جا رہا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں ہمارے اراکین کی تعداد پوری ہے تاہم گزشتہ رو زپی ٹی آئی اور اتحادیوں کے نمبرز پورے نہیں تھے۔

ہمارے اراکین کی تعداد 179 ہے،پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 160 سے 165سے اوپر نہیں جاتی۔ ہمارے 2 اراکین ایوان میں غیر حاضر تھے جبکہ پی ٹی آئی اور اتحادی دھاندلی سے نمبرز پورے کرنا چاہتے ہیں۔ عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ آج کہا گیا کہ وفاقی وزراء پنجاب اسمبلی میں نہیں آسکیں گے،پنجاب اسمبلی گجرات کی ضلع کونسل نہیں اور نہ ہم بننے دیں گے۔وزیر اعلٰی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا،خواتین ارکان بھی کہہ رہی ہیں کہ پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دینا۔
یہ آپس میں لڑ رہے ہیں کہ زیادہ کرپشن کس نے کی،ان کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پرویزالہٰی نہیں چاہتے کہ اعتماد کا ووٹ لیں کیونکہ ان کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں۔پرویزالہٰی کے پاس اکثریت نہیں ہے وہ مستعفی ہوجائیں، پرویزالٰہی کے پاس نمبرز پورے تھے تو اسمبلی میں دکھا دیتے، اسٹیبلشمنٹ اس وقت کسی حمایت نہیں کررہی۔ پرویزالہٰی غلط طریقے سے صوبے پر مسلط ہیں، ہمارے پاس اس وقت ان کے مقابلے میں اکثریتی نمبر ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی ہماری حاضری پوری تھی ہمارے ارکان کی تعداد 190 ارکان تھے، اگر ان کے پاس نمبرز پورے تھے تو دکھا دیتے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی سونے کی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3300 روپےاور 2829 روپے کی کمی

0

سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی۔سونے کی فو تولہ قیمت میں 3300 روپے کی کمی رپورٹ ہو ئی ہے۔سونے کی قیمتوں کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں یہ بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1876 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3300 روپےاور 2829 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
نیتجے میں ملکی صرافی بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 81 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 55 ہزار 864 کی سطح پر آ گئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 2100 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.71 روپے بڑھ کر 1800.41 روپے کی سطح پر آ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

07 جنوری کو جاری رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر کے اضافے سے 1867 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1600 روپے اور 1372 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ نتیجے میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 85 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 58 ہزار 865 روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے گھٹ کر 2070 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.71 روپے گھٹ کر سے 1774.70 روپے کی سطح پر آگئی۔

بہت ہو گئی عیاشی، پٹرول 500 روپے اور بجلی کا یونٹ 100 روپے کا کیا جائے

0

بہت ہو گئی عیاشی، پٹرول 500 روپے اور بجلی کا یونٹ 100 روپے کا کیا جائے”۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے عوام پر مہنگائی کا "ایٹم بم” گرانے کی تجویز دے دی۔ روزنامہ دنیا کی رپورٹ کے مطابق مخدوم سید احمد محمود کا کہنا ہے کہ ہم نے بہت عیاشیاں کر لیں، پٹرول 500 روپے اور بجلی کا یونٹ 100 روپے کا کیا جائے، اب مسئلہ ہماری بقا کا ہے، ہم نے ملک بچانا ہے تو پھر قربانی سب کو دینا ہو گی۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ تجویز پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ پٹرول مہنگا ہو گا تو پٹرول کی ناصرف بچت ہو گی بلکہ ٹریفک بھی کنٹرول ہو گی، جبکہ بجلی کے
معاملے میں 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو چھوڑ کر باقی سب کیلئے فی یونٹ قیمت 100 روپے کر دی جائے، ان اقدامات سے توانائی کی بچت ہو گی اور گردشی قرضہ بھی رک جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے معیشت کی بحالی کے لیے منصوبہ تیار کر لیا ۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی معاشرے کے صرف کم آمدن طبقے کو دی جائے گی جبکہ پٹرولیم مصنوعات اور گیس پر لیوی 70 سے 100 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔جبکہ عام دکانداروں اور تاجروں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی معاشی بحالی منصوبے کا حصہ ہے۔
مجوزہ منصوبے کے مطابق صوبوں کو منتقل کیے جانے والے فنڈز گیس اور بجلی کے شعبے میں لائن لاسز سے منسلک کر دئیے جائیں گے۔جبکہ پٹرول، بجلی اور گیس کی راشننگ کے ذریعے جاری کھاتوں کا خسارہ پورا کیا جائے گا۔اس کے علاوہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ کی بنیاد پر کرنے کی تجویز معاشی بحالی منصوبے میں شامل ہے۔مقامی اور غیر ملکی قرض کی ری اسٹرکچرنگ کی بھی تجویز معاشی بحالی کے منصوبے کا حصہ ہے۔ملکی معیشت کی بہتری کے لیے 10 سالہ جامع منصوبہ تیار کیا جائے گا۔منصوبہ دوست ممالک سے شئیر کرکے اسٹرکچرڈ سپورٹ مانگی جائے گی۔ان ممالک میں چین، یو اے ای، سعودی عرب ، یورپی یونین، قطر اور اورمیکا شامل ہیں۔

وفاقی حکومت کا جلد منی بجٹ لانے کا فیصلہ

0

وفاقی حکومت نے جلد منی بجٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں تاجروں اور دکانداروں پر اضافی ٹیکس لگائے جانے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ جیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے منی بجٹ جلد ہی قومی اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا، منی بجٹ منظور ہوتے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں حائل تمام رکاوٹیں بھی دور ہوجائیں گی، جس بنیاد پر تشکیل دیا گیا ملکی معیشت کی بہتری کا منصوبہ دوست ممالک سے شئیر کرکے سپورٹ مانگی جائے گی، ان ممالک میں چین، یو اے ای، سعودی عرب، قطر، یورپی یونین اور امریکا شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے معیشت کی بحالی کے 10 سالہ جامع مجوزہ منصوبے کے مطابق ٹارگیٹڈ سبسڈی صرف کم آمدن والے طبقے کو دی جائے گی، اس منصوبے میں گیس اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی 70 سے 100 روپے فی لٹر کرنے، دکانداروں اور تاجروں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، صوبوں کو منتقل کیے جانے والے فنڈز گیس اور بجلی کے شعبے میں لائن لاسز سے منسلک کر دیے جائیں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیے گئے اس مجوزہ منصوبے کے تحت پیٹرول، بجلی اور گیس کی راشننگ کے ذریعے جاری کھاتوں کا خسارہ پورا کیا جائے گا، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ کی بنیاد پر کرنے، ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری، مقامی اور غیر ملکی قرض کی ری اسٹرکچرنگ کی تجویز بھی اس منصوبے میں شامل ہے اور اس منصوبے پر عمل درآمد کیلئے قومی اسمبلی سے منی بجٹ منظور کرایا جائے گا۔
ادھر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے 2016 میں 35ارب ڈالر کا بندوبست کیا تھا، اب بھی امید ہے کہ آئندہ چند دنوں یا ہفتوں میں سعودی عرب ڈیپازٹ میں اضافہ کردے گا، ایل سیز کے عارضی مسائل کو جلد حل کرلیں گے، آئی ایم ایف پروگرام کو بھی مکمل کریں گے، پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرےگا، دن رات کام کررہے ہیں اور ہم ڈیلیور کرکے دکھائیں گے، اس مقصد کے تحت معاشی استحکام کیلئے اقدامات جاری ہیں اور 30 جون 2023ء تک ہماری مالی پوزیشن پہلے سے بہتر ہوگی۔

حساس ادارے کے افسروں پر حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت ہوگئی

0

خانیوال میں حساس ادارے کے افسروں پر حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت ہوگئی، جبکہ واقعے میں شہید ہونے والے افسروں کی شہادت کا مقدمہ دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سما نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی خانیوال میں درج کیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق واقعہ کی باقاعدہ تفتیش شروع کردی گئی۔
تفتیشی حکام کے مطابق حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت ہوگئی۔ حملہ آور نے کالعدم تنظیم کے کہنے پر حساس ادارے کے افسران کو ٹارگٹ کیا- دہشت گرد عمر خان نے اسد اللہ اور کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کی منصوبہ بندی سے حملہ کیا۔ دوسری جانب خانیوال میں شہید ہونے والے حساس ادارے کے افسران کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

شہید نوید صادق اور ناصر عباس کی نماز جنازہ ملتان میں ادا کی گئی۔

نمازجنازہ میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت سول اورملٹری حکام کیساتھ شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔ دوسری جانب اسلام آباد میں سکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں شہر اقتدار ایک اور دہشت گرد حملے سے بچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کو ناکام بناتے ہوئے سکیورٹی اداروں نے کالعدم دہشت گرد تنظیم کے 2 کارکنوں کو گرفتار کرکے ملزموں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے۔
بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں گرفتار کیے گئے ایک ملزم کا تعلق صوابی جب کہ دوسرے کا تعلق پشاور سے بتایا گیا ہے، گرفتار ملزمان کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھتے ہیں، ملزموں کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں 23 دسمبر کو خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت کرلی گئی ہے، حملہ آور کی شناخت موبائل فون سم کے ذریعے سے ہوئی، سم خودکش حملہ آور کے نام پر تھی، جس کی تفصیلات سے معلوم ہوا کہ حملہ آور کا نام ثاقب الدین اور عمر 22 سال تھی جب کہ خودکش حملہ آور کرم کا رہائشی تھا۔
خیال رہے کہ 23 دسمبر2022ء کی صبح اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ٹین فور میں دھماکہ ہوا، اس خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا جب کہ 4 اہلکار زخمی اور دو شہری بھی زخمی ہوئے، پولیس نے گاڑی کے ڈرائیو کی تلاشی لی جس دوران دھماکہ ہو گیا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ اسلام آباد سیکٹر آئی ٹین میں خودکش دھماکے کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے تحقیقات مکمل کرلی گئیں، جن سے معلوم ہوا کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں ہونے والا دھماکہ خودکش تھا، خودکش حملہ آور نے اس مقصد کے لیے ٹیکسی ہائر کی تھی، تاہم اس گاڑی میں بارودی مواد موجود نہیں تھا بلکہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں حملہ آور نے خودکش جیکٹ سے دھماکہ کیا، خودکش جیکٹ میں تقریبا 12 سے 15 کلو بارودی مواد موجود تھا

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانوی پاونڈ کی ٹرپل سینچری مکمل

0

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانوی پاونڈ کی ٹرپل سینچری مکمل۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔ بدھ کے روز اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 300روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق 1روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت 265روپے سے بڑھ کر266روپے ہو گئی جبکہ 3روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت 300روپے سے بڑھ کر303روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی ۔ ڈالر کا انٹربینک ریٹ صرف ایک پیسے کے اضافے سے 226.94روپے کی سطح پر بند ہوا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 236روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

یہاں واضح رہے کہ زرمبادلہ ذخائر کی کمی کی وجہ سے پاکستانی روپیہ کمزور سے کمزور تر ہوتا چلا جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایک سال میں خزانہ "خالی” ہو گیا، سال 2022 کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 12 ارب ڈالرز سے زائد کمی ہوئی۔ وزارت خزانہ کی ماہانہ معاشی آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 11 ارب 49 کروڑ ڈالر سے زائد ہیں، جب کہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں مالی ذخائر 24 ارب 11 کروڑ ڈالر سے زائد تھے۔
گزشتہ ہفتے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر تقریباً 9 سال بعد پہلی مرتبہ 6 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 29 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی سے 6 ارب ڈالرز سے بھی نیچے آکر 5 ارب 82 کروڑ 19 لاکھ ڈالرز کی تشویشناک سطح پر پہنچ گئے۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 88 کروڑ 53 لاکھ ڈالرز موجود ہیں، یوں مرکزی بینک کے ذخائر کی سطح کمرشل بینکوں سے بھی کم ہوگئے ہیں۔

تاریخ پہلی بار عدالت نے انڈس ڈولفن کو مارنے والے ملزم کو سزا سنا دی گئی

0

تاريخ میں پہلی بار عدالت نے انڈس ڈولفن کو مارنے والے ملزم کو سخت سزا سنا دی گئی ہے۔ سندھ وائلڈ لائف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مجرم نے 8 ماہ قبل پنوں عاقل کے قریب اندھی ڈولفن کا شکار کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم منور میرانی کو5 سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
خیال رہے کہ انڈس ڈولفن کو معدومی کے خطرے سے دوچار حیاتیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ دریائے سندھ میں پائی جانے والی ڈولفن کو سندھی زبان میں ’اندھی بلہن‘ کہا جاتا ہے۔ یہ ڈولفن مچھلی نہیں بلکہ بچے دینے اور بچوں کو دودھ پلانے والی ممالیہ ہے۔ بین الاقوامی تنظیم انٹرنینشل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) نے اس صاف پانی کی ممالیہ جانور کو خطرے سے دوچار انواع کی ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا ہے اور عالمی سطح پر انڈس ڈولفن کا شمار دنیا کے نایاب ترین ممالیہ جانوروں میں کیا جاتا ہے۔

حیاتیاتی ماہرین کے مطابق ڈولفن عام طور پر سمندر میں پائی جاتی ہے مگر پوری دنیا میں صاف پانی یا دریاؤں میں فقط چند مقامات پر ہی دریائی ڈولفنز پائی جاتی ہیں۔ ان میں بھارت میں گنگا ندی، بولیویا اور برازیل کے درمیان بولوین ندی کی ڈولفن، ایمیزون ندی کی ڈولفن، چین کے دریائے ینگٹز میں پائی جانے والی ڈولفن اور دریائے سندھ کی ڈولفن نمایاں جاتی ہیں۔
ان سب میں انڈس ڈولفن سب سے منفرد ہے کیوںکہ یہ اندھی ہے۔ خطرے کے لحاظ سے چین کے دریائے ینگٹز میں پائی جانے والی ڈولفن، انڈس ڈولفن کے بعد دوسرے نمبر پر نایاب سمجھی جاتی ہے۔ محکمہ جنگلی حیات سندھ کے صوبائی کنزرویٹر جاوید مہر کے مطابق دریائے سندھ میں موجود انڈس ڈولفن فطرت کی طرف سے دریا کی صحت جاننے کی ایک نشانی کے طور پر رکھی گئی ہے۔

مومنہ وحید کے پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کے اعلان پر سبطین خان کا ردعمل آ گیا

0

سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے رہنما پی ٹی آئی مومنہ وحید کے پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مومنہ وحید کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹو آیا ہے، اس لئے ووٹ نہیں دیں گی لیکن ہم ان کے کورونا کا کچھ انتظام کر لیں گے۔ نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ عوام کو کہنا چاہتا ہوں اعتماد کے ووٹ میں ہمارے نمبر پورے ہیں اور 9جنوری کو ہم روٹین کے مطابق چلیں گے، یہ ہم نے کسی جگہ بھی نہیں کہا کہ ہم 9 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی قسم کا ڈر نہیں ہے اور ہمارا کسی قسم کا کوئی مک مکا نہیں چل رہا، ہم اعتماد کا ووٹ ایک دن پہلے یا ایک دن بعد میں بھی لے سکتے ہیں، چیئرمین عمران خان بات کررہے ہیں تو میں اس کو مسترد نہیں کر سکتا، کراچی بھی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو گا اور وہاں بھی ہماری جیت ہو گی۔

آنے والی حکومت سے اکنامی سنبھلے گی نہیں، پی ٹی آئی، پی ایم ایل کیو اگلا الیکشن اکٹھے ہی لڑیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین نے پرویزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ دینے سے انکارکر دیا ہے۔ علامہ ناصر عباس نے اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پرویز الہی سے متعلق کہا ہے کہ ہمیں دیوارسے لگایا گیا ہے، پرویزالہٰی نے ہم سے کئے وعدوں پرعمل نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصرعباس نے کہا کہ ہمیں دیوارسے لگایا گیا ہے۔
اس سے قبل دو جنوری کو ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی ایم پی اے سیدہ زہرہ نقوی پرویزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔ ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات ہیں۔ پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ ایم ڈبلیو ایم قیادت کی ہدایت پر ہوا۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے پرویز الہی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مومنہ وحید مخصوص نشست پر ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھی ۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ غلط تھا،انہیں ووٹ نہیں دوں گی۔میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں،میں 20 دن ہوٹل میں قید نہیں رہ سکتی۔پچھلی بار بھی میری بیٹی بیمار تھی، نہ میں اسے دیکھ سکتی تھی اور نہ وہ مجھے مل سکتی تھی۔ ۔جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ پر پی ٹی آئی کے پارٹی ذرائع کی جانب سے تین ارکان کی مخالفت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق 3 ارکان فی الحال اعتماد کے ووٹ میں نہیں آئیں گے۔ان تین ارکان کے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے کا امکان ہے۔اس وقت پی ٹی آئی اور ق لیگ کو 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی 11 جنوری سے پہلے اعتماد کے ووٹ کیلئے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دئیے،اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان،میاں اسلم اقبال،سابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار اور محمود الرشید کو اس حوالے سے ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
عمران خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11 جنوری سے پہلے ہر صورت اعتماد کا ووٹ لیا جائے اور پارٹی رہنما ارکان اسمبلی سے رابطوں کا عمل جلد مکمل کریں۔اعتماد کے ووٹ کے بعد پارٹی فیصلوں کے مطابق آئندہ اقدامات ہوں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا 9 جنوری تک ارکان سے رابطوں کا عمل مکمل کیا جائے۔ خیال رہے کہ اسپیکر سبطین خان کی ہدایت پر اسمبلی سیکریٹریٹ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 کو طلب کررکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر کارروائی شروع کی جائے گی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی چین میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور عالمی معیشت میں سست روی کے خدشات کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی

0

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں یہ کمی چین میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اورعالمی معیشت میں سست روی کے خدشات کی وجہ سے دیکھی گئی۔ جیو نیوز کے مطابق بدھ کو برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.53 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 78.57 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 3.37 ڈالر کم ہوکر 73.56 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ خیال رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ 2023 میں عالمی معیشت کو مشکلات کا سامنا ہوگا کیوں کہ رواں برس عالمی نمو کیلئے اہم سمجھی جانے والی معیشتوں یعنی امریکا ، یورپ اور چین میں معاشی سرگرمیاں سست ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آج سے چند روز قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ پندرہ روز تک برقرار رہیں گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی۔
پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت 227.80 روپے فی لیٹربرقرار رہے گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے 76 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی لیکن مٹی کے تیل کی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 169 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

پاکستان سے دو ارب ڈالر ماہانہ افغانستان جارہے ہیں، ملک بوستان

0

ایکس چینج کمپنیز آف پاکستان (ای کیپ)کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں معاشی بحران کی سب سے بڑی وجہ سیاسی عدم استحکام اور ڈالر ہے، ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے سٹے باز پچھتائیں گے،سرمایہ کاروں اور ایکسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ ڈالر کی بجائے پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری کریں۔

ملک بوستان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے دو ارب ڈالر ماہانہ افغانستان جارہے ہیں، ہم ایک مشکل صورتِ حال میں پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے تاجر اور درآمد کنندگان حوالہ ہنڈی کے ذریعے پیمنٹ دیتے ہیں، وزیر خزانہ کو تجویز دی ہے کہ افغانستان کے ساتھ نقد تجارت ختم کرکے مقامی کرنسی میں ایل سی کے ذریعے تجارت کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ستائیس سال میں پاکستانی بینکوں سے 180ارب ڈالر بیرون ممالک ٹرانسفر کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں پر پابندی عائد کی جائے کہ وہ سٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر سالانہ ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ بیرونِ ممالک ٹرانسفر نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی بچت کیلئے پانچ ارب ڈالر ماہانہ درآمدات میں کمی کی جائے۔

"آئی ایم ایف کے ساتھ خطرناک ڈیڈ لاک، حکومت یہ ہفتہ نہیں گزار سکتی”

0

شبر زیدی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومت یہ ہفتہ نہیں گزار سکتی۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ خطرناک ڈیڈ لاک کیا، جس وجہ سے آئی ایم ایف موجودہ حکومت سے نہیں، بلکہ اب نگران حکومت سے بات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ پہلے ہی اسلام آباد صورتحال پر الرٹ جاری کر چکے ہیں۔
شبرزیدی نے دعوی کیا کہ جمعہ تک بڑا معاشی فیصلہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا مجھے مارچ تک نگران حکومت نظر آ رہی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ حکومت نے کیونکہ خطرناک ڈیڈ لاک کیا، اس وجہ آئی ایم ایف نگران حکومت سے مارچ سے پہلے بات کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط مارچ کے قریب ملے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی یہ بھی دعوی کر چکے ہیں کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے۔

جس کے بعد انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت بھی کی۔ شبر زیدی نے کراچی میں نجی یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے حساب سے اکاؤنٹنگ کی اصطلاح میں ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، جب آپ طے کرلیں کہ ہم دیوالیہ ہوچکے اور اب ہمیں آگے بڑھنا ہے تو یہ زیادہ بہتر ہے، لیکن اگر آپ کہیں کہ ملک اچھا چل رہا ہے، میں یہ کردوں گا، میں وہ کردوں گا، یہ سب لوگوں کو دھوکا دینے والی باتیں ہیں۔ بعدازاں شبر زیدی نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری تقریر کو مس رپورٹ کیا گیا، کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں دیوالیہ ہونے کی بات کی۔

باغ میں انگریزی اساتذہ کے لئے دس ہفتوں کی ٹریننگ کا شاندار افتتاح

0

افتتاح ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز پونچھ ڈویژن سردار راشد آزاد اور ریسورس پرسن مسعود خلیل نے کیا ۔
حال ہی میں ٹیچنگ ایکسیلینس اینڈ اچیومنٹ پروگرام کے تحت امریکا سے کامیاب ٹریننگ کرنے والے معلم گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کہنہ موہری مسعود خلیل نے باغ کے انگریزی اساتذہ کے لیے ٹی ای اے سمال گرانٹ حاصل کی ہے۔ اس گرانٹ کے تحت ریسورس پرسن مسعود خلیل یو ایس ایمبیسی کے ذیلی ادارہ RELO پاکستان کے زیر اہتمام اور ویژن بلڈنگ فیوچر پاکستان کے زیر انتظام انگریزی زبان کی تدریس اور جدید تدریسی مہارتوں کے حوالے سے 60 کریڈٹ گھنٹے کی ٹریننگ دیں گئے۔ انگریزی زبان کے اساتذہ کو ٹیچنگ ایکسیلینس اینڈ اچیومنٹ پروگرام 2022 کے ذریعے سیکھی گئی جدید قائدانہ اور تدریسی صلاحیتوں سے روشناس کروایا جاۓ گا اور ریسورس پرسن اس پروگرام کے تحت امریکہ میں سیکھے گئے اصولوں اور طریقوں کو مختلف انداز میں مقامی اساتذہ تک پہنچائیں گۓ ۔اس ٹریننگ کے لئے باغ کے تقریباً ایک سو اساتذہ نے اپلائی کیا ۔درخواستوں کی پڑتال اور ٹیلیفونک انٹرویو کے بعد کل بیس اساتذہ کو سلیکٹ کیا گیا ۔ اس ٹریننگ میں نہ صرف پبلک بلکہ پرائیویٹ اداروں کے اساتذہ کو بھی منتخب کیا گیا ہے اور انھیں نہ صرف بہترین ٹریننگ دی جاۓ گی بلکہ سفری اخراجات پورے کرنے کے لئے وظیفہ بھی دیا جاۓ گا ۔ افتتاحی تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز پونچھ ڈویژن سردار راشد آزاد کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار عبدالعزیز خان ، پرنسپل ہائی اسکول کہنہ موہری عبدالشکور ما گرے، پرنسپل آرمی پبلک اسکول باغ سید حلیم شاہ گردیزی اور دیگر تعلیمی افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے مسعود خلیل کو مبارکباد دی ،ریلو اور ویژن بلڈنگ فیوچر کا شکریہ ادا کیا اور اسے نمایاں کارنامہ قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار کاوش ہے اور اس طرح کی ٹریننگ ہمارے اساتذہ کو جدید تدریسی مہارتوں سے روشناس کروانے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ افتتاحی تقریب میں صدر ویژن بلڈنگ فیوچر سیدہ عروج حیدر اور پروگرام آفیسر دعاء مجیب نے بھی زوم لنک کے زریعہ شرکت کی اور کہا کہ یہ گرانٹ پورے پاکستان میں محض نو لوگوں نے حاصل کی ہے یوں یہ مقامی اساتذہ کی خوش قسمتی ہے مسعود خلیل ان کے لئے یہ گرانٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ انھوں نے مسعود خلیل کی کی کاوش کی سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ ٹریننگ انگریزی کے اساتذہ کے لئے بے حد سود مند ثابت ہو گی ۔ اس موقع پر ٹیچنگ ایکسیلینس اینڈ اچیومنٹ پروگرام 2022 کے تحت از 13 مارچ 2022 تا 23 اپریل 2022، یونیورسٹی آف نیبراسکا اوماہامیں ٹریننگ حاصل کرنے والے ریسورس پرسن مسعود خلیل نے بالعموم تمام مہمانوں اور بالخصوص یو ایس ایمبیسی ، ریلو پاکستان ، ویژن بلڈنگ فیوچر، یونیورسٹی آف نبراسکا اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ ٹریننگ منتخب شدہ اساتذہ کو تمام جدید مہارتوں اور طریقہ ہائے تدریس سے روشناس کروائے گی اور انھیں ترقی یافتہ ممالک کے نظام تعلیم سے رہنمائی لینے میں مدد کرے گی ۔

پی ٹی آئی کی استعفوں کی تصدیق کے اعلان کے بعد اسپیکرکی بیرون ملک روانگی کی مذمت

0

پی ٹی آئی کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کے اعلان کے بعد اسپیکرکی بیرون ملک روانگی کی مذمت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو زرداری کے سیاسی نابالغ فرزند کے رحم و کرم پر چھوڑنا مجرمانہ حماقت ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے استعفوں کی تصدیق کے اعلان کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی بیرون ملک دورے پر روانگی کی مذمت کی ہے۔
عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی اسپیکر سے منظوری کی حکمت عملی پرغورکیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 8 ماہ پہلے تک ملک معاشی طورپرمستحکم اور دہشت گری ختم ہوچکی تھی، اب پھر سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں 52 فی صد اضافہ ہوا ہے، بیرونی اشاروں پربرپا کی گئی سازش کےنتائج سے پہلےہی خبردارکیا تھا، مسلط شدہ کرپٹ نااہل حکمران قوم کو حادثات کی جانب دھکیل رہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اراکین کے استعفوں کی تصدیق کے اعلان کے بعد اسپیکر کی بیرون ملک دورے پر روانگی کی مذمت کی گئی اورکہا گیا کہ اسپیکرکا جانبدارانہ کردار اور حکومت سے ملی بھگت پارلیمان کی توہین ہے۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کو زرداری کے سیاسی نابالغ فرزند کے رحم و کرم پر چھوڑنا مجرمانہ حماقت ہے،قوم سوال پوچھ رہی ہےکہ معیشت کی تباہی کے بعد کس کے اشاروں پر داخلی انتشار کو ہوا دی جارہی ہے۔

’10 روز میں اہم ریاستی سیاسی معاشی میٹنگز اور فیصلے ہوجائیں گے‘ شیخ رشید احمد کا دعویٰ

0

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ 10 روز میں اہم ریاستی سیاسی معاشی میٹنگز اور فیصلے ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کےساتھ ڈیڈلاک ہوگیا ہے، ڈالر کا انٹربینک اور کرنسی مارکیٹ میں 30روپے کا فرق ہے، ملک کے ریزرو صرف 5 ارب ڈالر سے کچھ زیادہ کے رہ گئے ہیں، آٹے کا قحط اور گیس کے بعد بجلی کی لوڈشیٹنگ ہے جب کہ غیر ملکی سفارت خانوں نےاپنے عملےکواسلام آباد میں محتاط رہنےکاکہہ دیاہے، اس صورتحال میں 10روزمیں اہم ریاستی سیاسی معاشی میٹنگز اور فیصلے ہو جائیں گے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اندرونی توڑ پھوڑ کا شکار ہے اور ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہو چکا ہے لیکن وزیراعظم کی سوئی توشہ خانہ کی گھڑی پرپھنسی ہوئی ہے، عوام کانام ہی ریاست ہے اور عوام تباہی و بربادی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ اور عوام کاچولی دامن کاساتھ ہے، اب خاموش تماشائی بن کر نہیں رہا جا سکتا، پی ڈی ایم کو الیکشن میں ووٹ نہیں کچھ اورپڑیں گے۔

ادھر سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ خطرناک ڈیڈ لاک کیا، جس وجہ سے آئی ایم ایف موجودہ حکومت سے نہیں بلکہ اب نگران حکومت سے بات کرے گا، امریکہ اور برطانیہ پہلے ہی اسلام آباد صورتحال پر الرٹ جاری کر چکے ہیں، جمعہ تک بڑا معاشی فیصلہ متوقع ہے اور مجھے مارچ تک نگران حکومت نظر آ رہی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ حکومت نے کیوں کہ خطرناک ڈیڈ لاک کیا اس وجہ سے آئی ایم ایف نگران حکومت سے مارچ سے پہلے بات کرے گا اور آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط مارچ کے قریب ملے گی۔

ایران کا پاکستان کو طویل مدت کے لیے گیس فراہم کرنے سے متعلق بڑا اعلان

0

روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو طویل مدت کے لیے قدرتی گیس سپلائی کر سکتے ہیں۔گیس کی قلت کے باعث یورپی مارکیٹ اہم ہو گئی۔یامل یورپ گیس پایپ لائن کے ذریعے گیس فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔رواں سال کے اختتام تک یورپ کو سپلائی 21 ارب کیوبک میٹر تک پہنچ جائے گی۔
گیس کے گھریلو استعمال کو بڑھانے کے لیے آذربائیجان کے ساتھ بھی معاہدہ طے پا گیا۔قازقستان اور ازبکستان کو بھی بڑی مقدار میں گیس سپلائی کرنے کے لیے بات چیت ہو رہی ہے۔الیگزینڈر نوواک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یورپ کو یامل یورپ گیس پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں جب کہ پاکستان اور افغانستان کو بھی طویل مدت کے لیے گیس فراہم کی جا سکتی ہے۔

ترکیہ میں مرکز بنانے کے بعد اس کے ذریعے اضافی گیس سپلائی کرنے کے لیے بھی روس کی بات چل رہی ہے،۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے 2022 میں یورپ کو 21 ارب کیوبک میٹر ایل این جی (قدرتی) گیس سپلائی کی گئی ہوگی۔افغانستان اور پاکستان کی مارکیٹوں کو بھی وسطی ایشیا یا پھر ایران کے ذریعے قدرتی گیس سپلائی کر سکتا ہے۔مستقبل میں جب آذربائیجان گیس کی پیداوار میں اضافہ کرے گا تو ہم تبادلے پر بات کر سکیں گے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستانی وفد روس کا دورہ کرکے آیا تھا۔وزیر مملکت مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ آگے بڑھ رہا ہے،روس سے ہمیں خام تیل اسی قیمت پر ملے گا جو دنیا کو دیا جا رہا ہے۔ روس سے خام تیل ہمیں ملے گا اور ڈسکاؤنٹ میں ملے گا۔امید ہے کہ روس ہمیں ڈیزل اور پیٹرول بھی دے گا،ڈیزل اور پیٹرول رعایتی قیمت پر دے گا۔روس ہمیں اتنی ہی رعایت دے گا جتنی دوسرے ممالک کو دیتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ روس کے پاس 8 قسم کے خام تیل ہیں جن میں دو پاکستان میں ریفائن ہو سکتے ہیں،روس کی ٹیم جنوری میں پاکستان آ رہی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کے سبب تعلیمی اداروں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم

0

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے سبب تعلیمی اداروں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں اسوگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے اسکولوں اور کالجوں کو مزید 7 روز بند کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے کہا اسموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں۔اسموگ کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے، اس کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔
عدالت نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔عدالت نے اس سے قبل لاہور میں اسموگ کے باعث ہفتے میں تین روز اسکولز بند رکھنے کا بھی حکم دیا تھا،اتوار کے ساتھ جمعہ اور ہفتے کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں 3 روز چھٹیوں کے احکامات تاحکم ثانی جاری رہیں گے،جبکہ چھٹیوں کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولز پر ہو گا،اسکولز میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر کیا گیا۔

سموگ کنٹرول کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا بھیحکم دیا تھا ۔عدالت نے حکم دیاتھا کہ اتوار کو تمام مارکیٹس دوپہر دو بجے سے رات 10 بجے تک بند کرائیں۔ تمام ریسٹورنٹس بھی رات دس بجے بند ہوں گے۔ جمعہ، ہفتہ، اتوار کو رسیٹورنٹس 11 بجے بند ہوں گے۔ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کے اسموگ کے حکم پر عملدرآمد کے لیے کمشنر لاہور نے تجارتی مراکز رات دس بجے تک اور اتوار مکمل بندش پر تاجروں کے ساتھ مذاکرات کئے ۔
ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق شہر میں60لاکھ گاڑیوں کا دھواں43 فیصد اسموگ کا باعث ہیں ۔مارکیٹ کے شیڈولڈ اوقات کار کے باعث سڑکوں پر گاڑیاں کم ہوں گی جس کا براہ راست اثر اسموگ کی کمی پر منتج ہوگا ۔ اسموگ کے کنٹرول کیلئے کچھ اقدامات فوری اٹھائے جارہے اور کچھ طویل المدتی ہوں گے۔

سابق آرمی چیف کے خاندان کی ٹیکس معلومات لیک کرنے والے تینوں ملزمان نے بیان دے دیا

0

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خاندان کی ٹیکس معلومات لیک کرنے والے تینوں ملزمان نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا ہے۔ اے آر وائے نیوز کے مطابق تینوں ملزمان کے164کے بیانات ڈیوٹی مجسٹریٹ انیل سعید نے ریکارڈ کیے، گرفتار ملزمان میں سپرنٹنڈنٹ ارشد قریشی، سپرنٹنڈنٹ شاہد نیاز اور یو ڈی سی عدیل اشرف شامل ہیں۔
ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز،10 سے زائد کمپیوٹرز قبضے میں لیے گئے جنہیں فرانزک کیلیے لیبارٹری بھیجا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے ایف آئی اے کی اعلیٰ سطح پر بنائی جانے والی ٹیم تفتیش کر رہی ہے، ایف بی آر کی درخواست پر ملزمان کے خلاف باقاعدہ طور پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے گرفتار تینوں ملزمان کے164کے بیانات ریکارڈ کروا دئیے ہیں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ کسی کی بھی ٹیکس تفصیلات خفیہ ہوتی ہیں، ٹیکس تفصیلات عام کرنا خفیہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہلخانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاون خصوصی محصولات طارق پاشا سے اس متعلق 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کی تھی۔
طارق محمود پاشا کو مزید ہدایت کی گئی تھی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ڈیٹا کے تحفظ اور رازداری سے متعلق قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر ذمہ دار افراد کا تعین کریں اور 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ جمع کروائیں۔

قیام پاکستان سے اب تک صدور اور وزرائے اعظم کو ملنے تحائف سے متعلق کابینہ ڈویژن سے رپورٹ طلب

0

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قیام پاکستان سے اب تک صدور اور وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف سے متعلق کابینہ ڈویژن سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔ جیو نیوز کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے قیام پاکستان سے اب تک صدور اور وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کردیا اور اب تک صدور اور وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف سے متعلق کابینہ ڈویژن سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ میرے خیال سے 1990 سے پہلے کا تو ریکارڈ ہی دستیاب نہیں ہو گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ہو سکتا ہے کہ توشہ خانہ ریکارڈ دستیاب ہو، ملے تو دے دیں،۔

درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ پٹیشنرنے1947 سے اب تک کے صدور او روزرائےاعظم کو ملے تحائف کی تفصیل مانگی،کابینہ ڈویژن نے کلاسیفائیڈ کہہ کر معلومات فراہمی سے انکار کردیا اور پاکستان انفارمیشن کمیشن نے 29 جون کو آرڈر دیا مگر 5 ماہ گزرنے کے باوجود عمل نہیں ہوا۔عدالت نے استفسار کیا کہ باقی پبلک سرونٹس کو بھی اس میں شامل کیوں نہیں کیا؟ آپ خود کو صدر اور وزیراعظم کی حد تک محدود کیوں کر رہےہیں؟ اس سے آپ کے عزائم کا پتا چل رہا ہے، جو بھی پٹیشن آتی ہے وہ وزیر اعظم سے متعلق آتی ہے۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر سماعت کے بعد پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کردیا اور ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے وفاقی حکومت کا توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے سے انکار کیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
شہری منیر احمد کی جانب سے دائر درخواست میں سوال کیا گیا تھا کہ توشہ خانہ سے آج تک کس کس نے تحائف وصول کیے؟۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکومت سے تحائف وصولی کی تفصیلات طلب کی جائیں۔ تاہم دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے درخواست کی مخالفت اور تفصیلات فراہم کرنے سے کرتے ہوئے کہا گیا کہ توشہ خانہ کے تحائف کی معلومات خفیہ ہیں، تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔
وفاقی حکومت کے وکیل کے جواب پر لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ جب ٹیکس ریٹرنز میں تحفہ ظاہر ہو گیا تو پھر کیسے خفیہ رہ سکتا ہے؟ آپ تفصیلات پیش کریں عدالت طے کرے گی کہ خفیہ ہے یا نہیں۔ عدالت نے توشہ خانہ سے خریدنے جانے والے تحائف کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو 16جنوری تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ جبکہ نیب میں توشہ خانہ کیس سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ، توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کرنے والی نیب کی دو رکنی ٹیم جلد دبئی میں جاکر گھڑی کے خریدار عمر فاروق کا بیان ریکارڈ کرے گی، نیب کے ڈائریکٹر رضوان اور تفتیشی افسر مریم بنت سعید دبئی جائیں گے

چلغوزوں کی قیمت آسمان سے زمین پر آنے کی وجہ سامنے آ گئی

0

چلغوزوں کی قیمت آسمان سے زمین پر آنے کی وجہ سامنے آ گئی۔جنگ نیوز کے مطابق پچھلی سردیوں میں چلغوزے کا بھاؤ 9 ہزار روپے کلو تھا تاہم رواں سال افغانستان کے سیاسی منطر نامے کے سبب پائن نٹ کی طلب کم رہی، قیمت بھی کم ہو گئی اور حکومت نے ٹیکس کم کرکے قیمت کو مزید گرا دیا۔جہاں گذشتہ سال چلغوزے 9 ہزار روپے فی کلو تھے وہیں آج یہ بازار میں تقریبا آدھی قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں۔
طلب اور رسد کا قانون پہلے ہی قیمت پر بھاری تھا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چلغوزہ عوام کا آئٹم ہے ہی نہیں،محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے منی بجٹ میں اشرافیہ کو ریلیف دیا ہے۔ جنہیں ان کی قیمت بڑھنے گھٹنے سے کوئی سروکار نہیں۔خیال رہے کہ ای سی سی نے افغانستان غذائی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی روپوں میں مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیتے ہوئے افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جمعہ کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا وزیر خزانہ نے اجلاس کی ورچوئل صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء ، مشیروں، معاونین اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔ای سی سی نے افغانستان غذائی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی روپوں میں مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیدی۔ ای سی سی نے افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔
ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے تھرڈ پارٹی خدمات لینے کی منظوری دیدی۔ ای سی سی نے داسو ہائیڈرو منصوبے پر ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کی بھی منظوری دیدی ،لواحقین کو سرکاری طور پر ایک کروڑ 16 لاکھ ڈالر بطور خیر سگالی معاوضہ ادا کیا جائیگا۔

حکمران اتحاد نے چوہدری پرویز الٰہی کی ناکامی کیلئے پلان بی بھی تیار کر لیا پنجاب اسمبلی کے مخصوص ارکان سے حتمی رابطے کیلئے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی،وزیر اعطم اور چوہدری شجاعت کی حالیہ ملاقات میں اس پلان پر گفتگو کی گئی

0

حکمران اتحاد نے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ناکامی کے لیے پلان بی تیار کرلیا۔عمران خان کی 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی حکمت عملی ناکام بنانے کے دعویدار حکمران اتحاد نے اسے پلان اے کی کامیابی قرار دیا،اب حکمران اتحاد نے پنجاب اسمبلی کے مخصوص ارکان سے حتمی روابط کیلئے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے جسے پلان بی کا نام دیا گیا ہے۔
جیو نیوز کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت کی حالیہ ملاقات میں اس پلان پر گراس روٹ لیول تک تفصیلی گفتگو ہوئی جس کے تحت مخصوص ممبران سے روابط کی تکمیل اور مثبت نتیجہ خیزی حکمران اتحاد کے نزدیک چوہدری پرویز الٰہی کیلئے ایوان سے اعتماد کے ووٹ میں ممکنہ ناکامی کی سب سے بڑی وجہ ہوگی، روابط کیلئے تجویز کیے گئے ارکان مبینہ طور پر پنجاب کی حکمران جماعتوں سے اختلاف رکھتے ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ یہ کام آصف زرداری،چوہدری شجاعت،جہانگیر ترین اور ن لیگ کے اہم رہنما مکمل کریں گے۔اس پلان کے تحت پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز ممکنہ طور پر 5 جنوری کو واپس وطن آرہے ہیں۔ حکمران اتحاد نے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کے استعفے کی نا منظوری کو پی ٹی آئی اور چوہدری پرویز الٰہی کے مابین عارضی سیٹلمنٹ قرار دیا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سپورٹ نہ کرتی تو ق لیگ کے لوگ منتخب نہ ہوپاتے، امید ہے پرویزالٰہی کو 187 اراکین اعتماد کا ووٹ دیں گے، ق لیگ کے ساتھ نمبرز کی نہیں حلقوں پربات ہورہی ہے۔ جس حلقے میں ق لیگ کا امیدوار مضبوط ہوگا وہاں ق لیگ کوسپورٹ کریں گے، ق لیگ کے ساتھ ابھی تک گوجرانوالہ اورگجرات ڈویژن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ق لیگ کی سیٹیں بڑھیں گی توہماری بھی سیٹیں بڑھیں گی، پہلے بھی ق لیگ کے لوگ پی ٹی آئی کے ووٹ کی وجہ سے آئے ہیں، پہلے بھی پی ٹی آئی نے ق لیگ کوسپورٹ کیا تھا۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پہلے بھی ق لیگ کے تمام لوگ جو منتخب ہوئے وہ پی ٹی آئی کی سپورٹ کی وجہ سےہوئے، پی ٹی آئی سپورٹ نہ کرتی توق لیگ کےلوگ منتخب نہ ہوپاتے، آگے بھی ق لیگ کے لوگ پی ٹی آئی کی سپورٹ کے بغیر منتخب نہیں ہوسکت

اگر ہمارے تین چار کے ضمیر جگائے تو ان کے بھی تین چار کے ضمیر جاگیں گے

0

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے تین چار کے ضمیر جگائے تو ان کے بھی تین چار کے ضمیر جاگیں گے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ کے تمام 10 ممبران پرویز الہیٰ کے ساتھ ہیں، حسنین بہادر دریشک کی مس انڈر سٹیندنگ کی وجہ سے پرویز الہیٰ ناراض ہیں۔سبطین خان نے کہا ہم نے لکھ کر دیا کہ 11جنوری تک اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے۔
اب یہ فیصلہ ہوگا کہ 11جنوری سے پہلے یا بعد میں اعتماد کا ووٹ لیں۔جاری سیشن میں ہی پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ لے لیں گے۔گورنر صاحب 18 گھنٹے میں اعتماد کے ووٹ لینے کا کہہ رہے تھے۔ہمارے لوگوں نے لکھ کر دیا کہ وہ باہر جا رہے ہیں، کوئی بیماری ہے، استعفے آئے تو میں آدھے گھنٹے میں قبول کروں گا۔

ہم اسمبلی تحلیل کر رہے ہیں تو استعفے کیوں قبول کروں۔

اہم اسمبلیاں توڑنا اور عوام کے پاس جانا چاہتے ہیں۔23 دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے دیتے تو الیکشن رمضان سے پہلے ہو جاتے۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف دائر درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ 6 صفحات پر مشتمل ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ چودھری پرویزالہٰی کے وکیل نے حلف دیا کہ وہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، گورنرپنجاب کا ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم معطل کیا جاتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ اپنی اصل حالت میں بحال کی جاتی ہے، پرویزالٰہی نے بیان حلفی میں کہا کہ گورنر کو آئندہ سماعت تک اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ نہیں دوں گا، عدالت کا یہ حکم چودھری پرویزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے سے نہیں روکتا، عدالت وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کے ووٹ لینے کا پابند نہیں کررہی، درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں، بیان حلفی میں کہا گیا کہ اگلی سماعت تک اسمبلی تحلیل نہیں کروں گا۔
فیصلے میں پرویزالٰہی کی انڈرٹیکنگ کو بھی تحریری کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو بحال کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے، گورنر کے 19اور 22 دسمبر کے نوٹیفکیشن معطل کئے جاتے ہیں، گورنر کے نوٹیفکیشن 11جنوری تک معطل رہیں گے، گورنر کا نوٹیفکیشن پرویز الٰہی کی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پرمعطل کیا گیا،اگر وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لینا چاہیں تو عدالت کا یہ حکم انہیں روکے گا۔

گورنر کیخلاف مس کنڈکٹ کی کاروائی کی جائے اور فوری عہدے سے ہٹایا جائے

0

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ منتخب حکومت پر رات کے اندھیرے میں شب خون مارنے کی کوشش ناکام ہوگئی، عدالت نے گورنر کی آئین شکنی کا راستہ روک دیا، پنجاب کے عوام کو مبارک ہو، سلیکٹڈ گورنر نے آرٹیکل 58(2)بی بحال کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ گورنر کے خلاف آج صوبائی اسمبلی کی قرارداد اہمیت کی حامل ہے۔
اس قرارداد کی روشنی میں صدر سے درخواست کر رہے ہیں کہ گورنر کے خلاف مس کنڈکٹ کی کاروائی عمل میں لائی جائے اور فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔ اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے عمران خان کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔ امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے۔

ہم امپورٹڈ حکومت کو عوام کے کٹہرے میں پیش کریں گے اور حتمی فیصلہ عوام کا ہوگا۔

پنجاب کے عوام کو مبارک ہو کہ آج عدالت نے گورنر کی آئین شکنی کا راستہ روک دیا۔ رات کے اندھیرے میں منتخب حکومت پر شب خون مارنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ امپورٹڈ حکومت کے سلیکٹڈ گورنر نے آرٹیکل 58(2) b بحال کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا راستہ روک دیا گیا ہے۔اسی طرح مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری مونس الٰہی نے عدالتی فیصلے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، عدالت نے اعتماد کے ووٹ کیلئے کہا ہے ، جس دن اعتماد کا ووٹ لیں گے اسی روز اسمبلی توڑ دیں گے۔
یاد لاہور ہائیکورٹ نے اعتماد کا ووٹ لینے تک اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا بیان حلفی عدالت کو فراہم کیا، جس پر عدالت نے وزیر اعلٰی پنجاب کو عہدے پر بحال کر دیا ہے، عدالت کی جانب سے گورنر پنجاب کا چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔ اسی طرح ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عدالت میں ہمارا مئوقف درست ثابت ہوا ، عدالت نے گورنر کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا ہے، اسپیکر کو کہا آپ اجلاس بلائیں اور وزیراعلیٰ کا اعتماد کا ووٹ لیں، لیکن اسپیکر کہہ رہا کہ منظور وٹو کے معاملے کی طرح اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے گورنر کو دس روز کا وقفہ دینا چاہیے۔
ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ کہا جارہا ہے کہ چیف سیکرٹری نوٹیفکیشن جاری کرنے کے حق میں نہیں تھے، وہ کلیئر تھے کہ نوٹیفکیشن نہیں ہوسکتا، انہوں نے گورنر کو لیٹر لکھ کہ اس پر قانونی رہنمائی چاہیے، لیکن چیف سیکرٹری کو ان کے آفس میں بند کردیا گیا اور زبردستی دستخط کروائے گئے، صوبے کے سب سے بڑے بیوروکریٹ کے ساتھ یہ سلوک کس نے کیا امید ہے وہ خود آکر بتائیں گے، کہ کس نے ان کو مجبور کیا کہ وہ وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔
دیکھتے ہیں چیف سیکرٹری یہ سب بتانے میں کتنا وقت لیتے ہیں،اسمبلی نے قرارداد منظور کی کہ گورنر پنجاب کے خلاف مس کنڈکٹ کی کاروائی شروع ہونی چاہیے۔ چیف سیکرٹری کو کل پنجاب اسمبلی میں بلا کر پوچھا جائے گا کہ غیرآئینی کام کی جرات کیسے ہوئی؟ وزیراعلیٰ کو منتخب کرنے اور ہٹانے کا اختیار اسمبلی کو ہے، عدالت نے گورنر کی غیرآئینی اقدام کو مسترد کیا، ہمیں جو انڈرٹیکنگ دی ہے کہ وہ یہ ہے کہ اگلی تاریخ تک اسمبلی تحلیل نہیں کی جائے گی،ہم نے عدالت کہنے پر انڈرٹیکنگ دی ہے، کہ اگلی تاریخ تک اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے، گورنر کا اعتماد کے ووٹ کا بھی شوق پورا کردیں گے، آپ ایک ہفتہ لیں دو ہفتے اسمبلیاں تحلیل ہوکر رہیں گی ۔

پی آئی اے کے بیڑے میں ایک اور جدید مسافر طیارہ شامل کر لیا گیا

0

پی آئی اے کے بیڑے میں ایک اور جدید مسافر طیارہ شامل کر لیا گیا، مزید ایک ایئر بس 320 طیارے کی شمولیت سے رواں سال کے دوران قومی ائیرلائن میں شامل ہونے والے نئے طیاروں کی تعداد 4 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق رواں سال پی آئی اے نے 4 عدد اے 320 طیارے حاصل کئے اور اس سلسلے کا چوتھا طیارہ بھی ابوظہبی سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بہتر كیبن کا حامل جدید ساختہ طیارہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہو کر مسافروں کو بہتر سفر ی سہولیات فراہم کرے گا۔ اس جہاز کی شمولیت سے پی آئی اے کے بیڑے میں اے 320 ساختہ طیاروں کی کل تعداد 14 ہو گئی ہے ۔

جبکہ جنوری تک عرصہ دراز سے گرائونڈ کئے گئے 2 بوئنگ 777 طیارے پی آئی اے کے فلیٹ میں پھر شامل کر دیئے جائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ اہم روٹس کیلئے مزید اچھے جہازوں کا حصول یقینی بنایا جائےگا ۔

وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ایک اور نئی ایئر بس اے 320 کی پی آئی اے کے بیڑے میں شمولیت پر مینجمنٹ کو مبارکباد دی ہے ۔ یاد رہے کہ پی آئی اے نے گزشتہ برس طیاروں کے حصول کا ٹینڈر کیا تھا۔ پہلا جہاز 29 اپریل، دوسرا 14 جولائی اور تیسرا طیارہ 24 ستمبر کو پاکستان آیا، جبکہ اب چوتھا طیارہ بھی پاکستان پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کے آغاز سے قبل حکومت کی جانب سے جاری کردہ اقتصادی سروے کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں فضائی نقل و حمل کے شعبوں کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے گئے اس مقصد کے لئے حکومت نے وزارت ایوی ایشن کے ذریعے پی آئی اے کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے۔
جبکہ مئی کے ماہ میں خواجہ سعد رفیق نے بھی پیش کی گئی ایک رپورٹ میں تحریک انصاف کے دور حکومت میں پی آئی اے کے نقصانات میں کمی آنے کا اعتراف کیا۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد پی آئی اے کے نقصان میں واضح کمی آئی۔ رپورٹ کے مطابق 2018 کے بعد ہر سال قومی ائیرلائن کے خسارے میں کمی آئی۔ رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں پی آئی اے کا خسارہ 52 ارب روپے، 2020 میں 34 ارب روپے جبکہ 2021 میں 42 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

300ارب روپے کے پیٹرولیم لیوی کے شارٹ فال کا خدشہ پیٹرولیم لیوی کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، ذرائع

0

رواں مالی سال کے دوران 300 ارب روپے کے پیٹرولیم لیوی کے شارٹ فال کا خدشہ ہے، پیٹرولیم لیوی کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 300 ارب روپے کے پیٹرولیم لیوی کے شارٹ فال کا خدشہ ہے، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)نے لیوی کی مد میں 300 ارب روپے کا شارٹ فال پورا کرنے کی حکمت عملی مانگ لی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم لیوی کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ 850 ارب روپے لیوی کی مد میں حاصل کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم 850 ارب روپے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے لیوی کی مد میں شارٹ فال پورا کرنے کا پلان نہیں دیا گیا، وزارت خزانہ حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کردیا ہے کہ 50 ارب تک لیوی شارٹ فال ہو سکتا ہے۔

اعتماد کے ووٹ سے پہلے ہمارے ارکان پورے ہو جائیں گے،وزیراعلٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیلئے چیف سیکرٹری پر دباؤ تھا،ق لیگی سینیٹر کی گفتگو

0

مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی11 جنوری سے قبل اعتماد کا ووٹ لیں گے اور اعتماد کا ووٹ لیتے ہی پنجاب اسمبلی کو تحلیل کر دیں گے۔ کامل علی آغا نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 11 جنوری کی سماعت سے قبل چوہدری پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لے لیں گے۔
کامل علی آغا نے جیو کے ہی ایک اور پروگرام میں دعویٰ کیا کہ وزیر اعلٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے چیف سیکرٹری پر دباؤ تھا،رات تک چیف سیکرٹری کی رائے تھی کہ وزیراعلٰی کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہو گا،پھر ضرور کوئی دباؤ آیا جس کے بعد چیف سیکرٹری نے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دئیے۔ انکا کہنا تھا کہ 11 جنوری سے پہلے ان کے ارکان پورے ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، گورنر کا نوٹیفکیشن پرویز الٰہی کی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پرمعطل کیا گیا،اگر وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لینا چاہیں تو عدالت کا یہ حکم انہیں روکے گا۔ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف دائر درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کیا جو 6 صفحات پر مشتمل ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ چوہدری پرویزالہٰی کے وکیل نے حلف دیا کہ وہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے،گورنرپنجاب کا ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم معطل کیا جاتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ اپنی اصل حالت میں بحال کی جاتی ہے، پرویزالٰہی نے بیان حلفی میں کہا کہ گورنر کو آئندہ سماعت تک اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ نہیں دوں گا، عدالت کا یہ حکم چوہدری پرویزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے سے نہیں روکتا، عدالت وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کے ووٹ لینے کا پابند نہیں کررہی، درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں، بیان حلفی میں کہا گیا کہ اگلی سماعت تک اسمبلی تحلیل نہیں کروں گا۔

لاہورہائیکورٹ کا پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

0

لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، گورنر کا نوٹیفکیشن پرویز الٰہی کی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پرمعطل کیا گیا،اگر وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لینا چاہیں تو عدالت کا یہ حکم انہیں روکے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف دائر درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ 6 صفحات پر مشتمل ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ چودھری پرویزالہٰی کے وکیل نے حلف دیا کہ وہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، گورنرپنجاب کا ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم معطل کیا جاتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ اپنی اصل حالت میں بحال کی جاتی ہے، پرویزالٰہی نے بیان حلفی میں کہا کہ گورنر کو آئندہ سماعت تک اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ نہیں دوں گا، عدالت کا یہ حکم چودھری پرویزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے سے نہیں روکتا، عدالت وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کے ووٹ لینے کا پابند نہیں کررہی، درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں، بیان حلفی میں کہا گیا کہ اگلی سماعت تک اسمبلی تحلیل نہیں کروں گا۔

فیصلے میں پرویزالٰہی کی انڈرٹیکنگ کو بھی تحریری کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو بحال کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے، گورنر کے 19اور 22 دسمبر کے نوٹیفکیشن معطل کئے جاتے ہیں، گورنر کے نوٹیفکیشن 11جنوری تک معطل رہیں گے، گورنر کا نوٹیفکیشن پرویز الٰہی کی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پرمعطل کیا گیا،اگر وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لینا چاہیں تو عدالت کا یہ حکم انہیں روکے گا۔

پولیس نے اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی تصدیق کر دی دھماکے کے بعد جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

0

پولیس نے اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی تصدیق کر دی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ٹین میں دھماکا ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جو کہ ممکنہ طور پر پولیس اہلکار ہے۔ دھماکے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے گاڑی کے ڈرائیو کی تلاشی لی جس دوران دھماکا ہوگیا۔جیسے ہی پولیس مشکوک گاڑی کے قریب پہنچی تو دھماکا ہو گیا۔دھماکا گاڑی کے اندر ہوا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہو۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کے بعد جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔پولیس ذرائع نے مبینہ حملہ آور کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔ پولیس نے تصدیق کر دی ہے کہ دھماکا خودکش تھا۔دھماکا گاڑی میں بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔

فواد چودھری نے پنجاب اسمبلی میں نمبر پورے نہ ہونے کی تصدیق کردی

0

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے پنجاب اسمبلی میں نمبر پورے نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ اجلاس کے لیے اتنا وقت تو دیناچاہیے کہ بیرون ممالک گئے اراکین اسمبلی واپس آجائیں،پی ڈی ایم کی لیڈر شپ کے چہرے عوام کے دشمن ہیں، ادارے عوام مخالف قوتوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں،آئین کا احترام کریں،عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملکی مفاد میں نہیں ۔
انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے 4 پانچ اراکین پنجاب اسمبلی عمرہ کرنے گئے ہیں، ایک ایم پی بیٹے کی کیمو تھراپی کے لیے گئے ہوئے ہیں، اجلاس کے لیے اتنا وقت تو دیناچاہیے کہ ایم پی ایز واپس آجائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوگی، جمعہ کو پراسس شروع ہو گا اور ایک ہفتے میں مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے، گورنر راج بھی نہیں لگے گا، پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں ساتھ تحلیل کی جائیں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملکی مفاد میں نہیں، قوم ایسے کرداروں اور سہولت کاروں کو معاف نہیں کرے گی۔پی ڈی ایم کی لیڈرشپ کے چہرے عوام کے ولن ہیں، ادارے عوام مخالف قوتوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں، عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملک کے مفاد میں نہیں قوم ایسے کردار اور سہولت کاروں کو معاف نہیں کرے گی آئین کا آحترام کریں اور عوام کو حکومت چننے کا حق دیا جائے۔
فواد چودھری نے کہا کہ آئین کا احترام کریں اور عوام کو حکومت چننے کا حق دیا جائے، عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملکی مفاد میں نہیں ہے۔

وزیر اعلٰی پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر گورنر پنجاب نے آئینی تقاضوں کو پورا نہیں کیا،گورنر نے جاری اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کا حکم دیا،چوہدری پرویز الٰہی کا درخواست میں موقف

0

وزیر اعلٰی پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،درخواست چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے دائر کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف لاہور سے رجوع کر لیا اور درخواست دائر کردی۔پرویز الٰہی کی جانب سے درخواست میں گورنر کو فریق بنایا گیا جبکہ درخواست میں بذریعہ پرنسپل سیکرٹری اور چیف سیکرٹری گورنر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب نے آئینی تقاضوں کو پورا نہیں کیا۔گورنر نے چلتے ہوئے اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کا حکم دیا جبکہ نئے اجلاس میں ہی اعتماد کا ووٹ لیا جا سکتا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ اسپیکر کے اجلاس نہ بلانے پر وزیراعلٰی اور کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیر آئینی ہے،اسپیکر کے کسی اقدام پر وزیر اعلٰی کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی۔

پرویز الٰہی نے درخواست میں وزیراعلٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا گورنر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ یاد رہے کہ گورنر پنجاب نے وزیر اعلٰی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب کے وزیر اعلٰی چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اعلان کیا۔گورنر پنجاب کی جانب سے ٹوئٹر پر نوٹیفیکیشن شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ چونکہ وزیر اعلٰی پنجاب نے مقررہ دن اور وقت پر اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کیا، لہذا انہیں ڈی نوٹیفائی کیا جاتا ہے۔
یقین ہے وزیراعلٰی کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں، وزیر اعلٰی کو آرٹیکل 130 (7) کے تحت ڈی نوٹیفائی کیا گیا، اس نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پرویزالہیٰ نئے قائد ایوان کے انتخاب تک عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔ جبکہ وزیر اعلٰی پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے پر تحریک انصاف نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی کاروائی شروع کرنے کا اعلان کیا، صدر مملکت کو ریفرنس بھیجا جائے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر پنجاب کا وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفیکیشن کرنے کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثئت نہیں ہے، پرویز الہیٰ اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔

اسلام آباد ، سیکٹر آئی ٹین میں دھماکا دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا

0

اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ٹین میں دھماکا ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جو کہ ممکنہ طور پر پولیس اہلکار ہے۔

دھماکے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔۔پولیس کے مطابق دھماکا سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا یا کسی اور چیز سے اس متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے گاڑی کے ڈرائیو کی تلاشی لی جس دوران دھماکا ہو گیا۔۔دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہو۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا نوٹیفکیشن تیار، گورنر نے دستخط کردیئے تاریخ تبدیل ہونے کے بعد 12 بجتے ہی نوٹیفکیشن جاری کردیا جائےگا، تاریخ تبدیل ہوگئی تو اسپیکر کے پاس کوئی جواز نہیں ہوگا کہ اجلاس کیوں طلب نہیں کیا۔ ذرائع گورنرہاؤس

0

وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن تیار، گورنر نے دستخط کردیئے ہیں، تاریخ تبدیل ہونے کے بعد 12 بجتے ہی نوٹیفکیشن جاری کردیا جائےگا، تاریخ تبدیل ہوگئی تو اسپیکر کے پاس کوئی جواز نہیں ہوگا کہ اجلاس کیوں طلب نہیں کیا۔ اےآروائی نیوز کے مطابق ذرائع گورنرہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن تیار کرلیا ہے، نوٹیفکیشن پر گورنر نے دستخط بھی کردیئے ہیں۔
اس سے حوالے سے قانونی سیاسی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے، اب وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری کردیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے تاریخ تبدیل ہونے کا انتظار ہورہا ہے، 12 بجتے ہی نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ تاریخ تبدیل ہونے کا انتظار اس لیے کیا گیا کہ وزیراعلیٰ اور اسپیکر کیلئے آئینی راستے بند کرنے کیلئے ہے۔

تاریخ تبدیل ہوگئی تو اسپیکر کے پاس کوئی جواز نہیں رہے گا کہ اجلاس کیوں طلب نہیں کیا۔ دوسری جانب سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اجلاس نہ بلانے پر وزیراعلیٰ کیخلاف ایکشن نہیں بنتا، گورنر کے قصوروار اسپیکر ہیں وزیراعلیٰ نہیں ہیں۔ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے مناسب ٹائم نہیں دیا، اگر اسپیکر اجلاس نہیں بلاتا تو دیکھنا ہوگا کہ قصور کس کا ہے۔
اگراسپیکراجلاس نہیں بلاتا تو پھراسپیکرکو پکڑیں ان کیخلاف عدالت جائیں۔ مزید برآں ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ گورنر نے ایک آرٹیکل 109کی خلاف ورزی کی اور وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا، اسپیکر نے درست اقدام اٹھایا اور کہا کہ گورنر کا اقدام آرٹیکل 109کی خلاف ورزی ہے، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تھا کہ گورنر اعتماد کے ووٹ کیلئے وزیراعلیٰ کو دس دن کا وقت دے گا۔
مسلم لیگ ق کے تمام ارکان نے وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ کے پاس 187نمبرز ہیں،وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، خیبر پختونخواہ اسمبلی کا مقدر پنجاب اسمبلی سے جڑا ہوا ہے، جب پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی اسی روز کے پی اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔ ہماری خواتین ممبران نے عمران خان سے ملاقات کی ، اور بتایا کہ انہیں پیپلزپارٹی کی طرف سے پیسوں کی آفر کی گئی ہے، ایم پی ایز کو 5، 5کروڑ کی آفر کی گئی، ارکان کی جانب سے آفرز کو ٹھکرانے پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں، پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ پرسندھ کے عوام کو سوچنا چاہیے ۔
لاہور اور ملتان میں ایم پی ایز کو کچھ فونز گئے ہیں، کہ آپ اعتما د کے ووٹ کے روز غائب رہیں گے، امید ہے کہ اعلیٰ ترین سبطح پر اس کا نوٹس لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیاسی صورتحال بدل رہی ہے، آج سے چند دن پہلے خواجہ آصف ، رانا ثناء اللہ جو فیکٹری ہے یہ کہتے تھے کہ آپ اسمبلیاں توڑیں ہم الیکشن کروائیں گے، اب پی ٹی آئی اسمبلیا ں توڑنے کی طرف بڑھی ہے تو یہ سب جوتے چھوڑ کر بھاگ نکلے ہیں، پارلیمانی جمہوریت عوام کے ووٹوں پر کھڑی ہے۔

گورنر پنجاب ازخود وزیر اعلٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ آسانی سے نہیں کرسکتے،شیخ رشید

0

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی ملک اورعوام کے گلے پڑ گئی ہے۔انٹرنیشنل ایجنڈا سامنے آنا شروع ہو گیا ہے،آئینی بحران ملک کی جمہوریت کیلئے خطرہ ہے۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک معیشت کی تباہی سے ٹوٹتے ہیں،سرحدوں پر حملے سے نہیں،حکومت نام کی کوئی چیزنہیں ہے بلکہ موت کے کنویں کی سرکس لگی ہوئی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب ازخود وزیر اعلٰی کو ڈی نوٹیفائی کا فیصلہ آسانی سے نہیں کرسکتے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران مزید گہرا ہو گیا ہے،اسمبلیاں چھوڑنا حق ہے۔بلاول بھٹوغیر ملکی خواہشوں پر عمل درآمد کا عندیہ دے رہے ہیں،سٹاک مارکیٹ مندی،ڈالر مہنگا اور مہنگائی20 فیصد زائد ہو گئی،بل اور دوائیوں کے پیسے نہیں ایسے حالات میں پاکستان کیسے چلے گا۔

قبل ازیں شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسمبلی کی تحلیل اور استعفوں کی منظوری کا فیصلہ عدلیہ کرے گی،اوورسیز کو ووٹ دینے کا حق اور نیب ترامیم کا فیصلہ بھی عدلیہ ہی کرے گی،نواز شریف کا بھائی وزیر اعظم ہے انہیں کیا ڈر ہے وطن واپس آ جائیں۔اگر ہمیں کل قومی اسمبلی میں استعفے دینے جانا پڑا تو دوسری بار بھی جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ جمعہ کو عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہونے کے بعد اسمبلی توڑ دی جائے گی۔
وزیر مملکت برائے پٹرولیم روس سے تیل لینے کا کہتا ہے اور وزیر خارجہ کہہ رہا ہے کہ روس سے تیل نہیں خرید رہے۔پی ڈی ایم میں پارٹیاں عوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں اور لوگ ان کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے،ان کی ملک اور بیرون ملک کوئی عزت نہیں،یہ قبضہ گروپ ہے،27 کلومیٹر پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہہ رہے ہیں کہ سب اچھا ہے اور مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں کہ بیڑہ غرق کر دیا ہے۔عمران خان کی ایک چھوڑیں،ایک ہزار ویڈیو جاری کریں لیکن لوگ بدل چکے ہیں،میں سمجھتا ہوں کہ یہ الیکشن عمران خان کا ہے جبکہ ق لیگ نے بھی ذمہ داری کا ثبوت دیا۔

پرویزالہی کا عمران خان کی حمایت کے بدلے میں بڑا مطالبہ

0

پرویزالہی کا عمران خان کی حمایت کے بدلے میں بڑا مطالبہ۔ رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود نے تصدیق کی ہے کہ پرویزالہٰی یوں ہی عمران خان کے ساتھ نہیں کھڑے ہوئے، بلکہ انہوں نے بدلے میں پنجاب اسمبلی کی 30 اور قومی اسمبلی کی 15 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود نے ق لیگ کی جانب سے 45 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کے مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ق لیگ نے جن 45 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے، ان کی تعداد میں رد و بدل ہوسکتا ہے۔ شفقت محمود نے جمعے کو پنجاب اسمبلی ٹوٹنے کے امکانات کو بھی مسترد کردیا اور کہا کہ اگر تحریک اعتماد نہ آتی تو اسمبلی جمعے کو ٹوٹ جاتی، اب پہلے تحاریک کے معاملے طے ہوں گے، پھر اسمبلی توڑنے کی باری آئے گی۔

خیال رہے کہ عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ارکان قومی اسمبلی بھی استعفوں کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش ہوں گے تاہم اب یہ خبریں آئی ہیں کہ نہ 23 دسمبر کو پنجاب اسمبلی توڑی جائے گی اور ہی پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن تیار، گورنر نے دستخط کردیئے ہیں، تاریخ تبدیل ہونے کے بعد 12 بجتے ہی نوٹیفکیشن جاری کردیا جائےگا، تاریخ تبدیل ہوگئی تو اسپیکر کے پاس کوئی جواز نہیں ہوگا کہ اجلاس کیوں طلب نہیں کیا۔
اےآروائی نیوز کے مطابق ذرائع گورنرہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن تیار کرلیا ہے، نوٹیفکیشن پر گورنر نے دستخط بھی کردیئے ہیں۔ اس سے حوالے سے قانونی سیاسی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے، اب وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری کردیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے تاریخ تبدیل ہونے کا انتظار ہورہا ہے، 12 بجتے ہی نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ تاریخ تبدیل ہونے کا انتظار اس لیے کیا گیا کہ وزیراعلیٰ اور اسپیکر کیلئے آئینی راستے بند کرنے کیلئے ہے۔ تاریخ تبدیل ہوگئی تو اسپیکر کے پاس کوئی جواز نہیں رہے گا کہ اجلاس کیوں طلب نہیں کیا۔ دوسری جانب سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اجلاس نہ بلانے پر وزیراعلیٰ کیخلاف ایکشن نہیں بنتا، گورنر کے قصوروار اسپیکر ہیں وزیراعلیٰ نہیں ہیں۔
گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے مناسب ٹائم نہیں دیا، اگر اسپیکر اجلاس نہیں بلاتا تو دیکھنا ہوگا کہ قصور کس کا ہے۔ اگراسپیکراجلاس نہیں بلاتا تو پھراسپیکرکو پکڑیں ان کیخلاف عدالت جائیں۔ مزید برآں ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ گورنر نے ایک آرٹیکل 109کی خلاف ورزی کی اور وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا، اسپیکر نے درست اقدام اٹھایا اور کہا کہ گورنر کا اقدام آرٹیکل 109کی خلاف ورزی ہے، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تھا کہ گورنر اعتماد کے ووٹ کیلئے وزیراعلیٰ کو دس دن کا وقت دے گا۔
مسلم لیگ ق کے تمام ارکان نے وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ کے پاس 187نمبرز ہیں،وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، خیبر پختونخواہ اسمبلی کا مقدر پنجاب اسمبلی سے جڑا ہوا ہے، جب پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی اسی روز کے پی اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔ ہماری خواتین ممبران نے عمران خان سے ملاقات کی ، اور بتایا کہ انہیں پیپلزپارٹی کی طرف سے پیسوں کی آفر کی گئی ہے، ایم پی ایز کو 5، 5کروڑ کی آفر کی گئی، ارکان کی جانب سے آفرز کو ٹھکرانے پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں، پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ پرسندھ کے عوام کو سوچنا چاہیے ۔

اعظم سواتی پر لگی دفعات پر کم از کم سات سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

0

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹویٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔چھ صفات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلائی۔انہوں نے افواج پاکستان کے افسران کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی۔
اعظم سواتی نے ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر مبنی ٹویٹ متعدد بار کیے، انہوں نے عوام کو اداروں کے خلاف اکسایا۔افواج پاکستان کے افسران کے خلاف اعظم سواتی کی ٹویٹ کو کئی لوگوں نے ریٹویٹ کیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی پر لگی دفعات پر کم از کم سات سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل اعظم سواتی پر ریاستی اداروں کے خلاف بیان دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انہوں نے بار بار ریاستی ادارے کے افسر کے خلاف ٹویٹ کی۔اعظم سواتی نے ایک ہی جرم کو دوہرایا ہے لہذا ان کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے۔خیال رہے کہ بدھ کو سماعت کے دوران پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اورٹویٹر پر اکاؤنٹ ویریفیکیشن کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہاکہ اعظم سواتی کے اکاؤنٹ پر بلو ٹِک ہے، انہیں مشہور شخصیات نے ٹویٹر پر فالو کیاہوا،اعظم سواتی کو فالو کرنے والوں میں مشہور سیاسی اور صحافتی شخصیات شامل ہیں،اعظم سواتی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کبھی انکاری نہیں ہوئے، اعظم سواتی نے افواجِ پاکستان کے خلاف ایک بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے،پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور سرکاری وکیل نے اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت کی مخالفت کی۔
اعظم سواتی کے وکیل سہیل خان سواتی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ٹویٹس کے سکرین شارٹس پر سائبر کرائم کا مقدمہ نہیں بنتا۔وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد ازاں عدالت نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم سناتے ہوئے کہاکہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم دو بار کیاہے۔

میری جعلی آڈیوز ریلیز کی گئیں ماضی میں مسلم لیگ ن کی طرف سے میری بہن سمیرا ملک پر بھی گھٹیا اور بھونڈے الزامات لگائے گئے،جس طرح میری جعلی آڈیو ریلیز کی گئیں اگر مریم نواز کی اصل آگئی تو کیا ہوگا؟۔عائلہ ملک

0

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مبینہ آڈیو کالز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کا موقف ہے کہ عمران خان کی جعلی آڈیوز بنا کر ان کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔عمران خان بہت پہلے ہی اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ آنے والے وقت میں ان کی کردار کشی کی ایک مہم چلائی جائے گی۔
حال ہی میں لیک ہونے والی مبینہ آڈیو کال میں خاتون عائلہ ملک کا نام لیا جا رہا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق عائلہ ملک نے مبینہ آڈیو کال لیک ہونے پر کہا ہے کہ جس طرح میری جعلی آڈیو ریلیز کی گئی ہیں اس طرح اگر مریم نواز کی اصل آگئی تو کیا ہوگا؟ انہوں نے عمران خان کے ساتھ ہونے والی آڈیو کال کا ملبہ ن لیگ پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن کی طرف سے میری بہن سمیرا ملک پر بھی گھٹیا اور بھونڈے الزامات لگائے گئے۔

جبکہ سمیرا ملک نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری بہن عائلہ ملک کے متعلق ریلیز کی گئی جعلی آڈیوز کی سختی سے مذمت کرتی ہوں اور سپریم کورٹ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کرتی ہو۔انہوں نے کہا کہ جعلی آڈیوز اور ویڈیوز کا یہ دھندا بند ہونا چاہیے۔نہیں تو عزت کسی گھر کی نہیں بچے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام اس حکومت سے تنگ آ چکے ہیں جس کی وجہ سے حکومت نے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے آڈیو ویڈیوز کام کرو دھندہ شروع کر دیا۔
جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی کی رہنماء اور ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مشکل فیصلوں کے آتے ہی آڈیو لیکس آنے لگتی ہیں،آڈیو ویڈیو لیکس سوائے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے کچھ بھی نہیں،عوام جھوٹے پروپیگنڈا کا جواب اپنے ووٹ سے دیں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مرضی کے فیصلے کرانے کیلئے فیک آڈیو اور ویڈیو لیکس بنائی جاتی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف جعلی آڈیو بنائی گئی ہیں، عمران خان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا ہے۔ عوام آڈیوویڈیولیکس کے جھوٹے پروپیگنڈا کا جواب ووٹ سے دیں گے، عمران خان کے مشکل فیصلوں کے آتے ہی آڈیو لیکس آنے لگتی ہیں،آڈیو ویڈیو لیکس سوائے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے کچھ بھی نہیں ہیں۔

پی ڈی ایم کی قیادت کے چہرے عوام کے ولن ہیں،فواد چوہدری ادارے عوام مخالف قوتوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں،لوگوں کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملکی مفاد میں نہیں،رہنما تحریک انصاف

0

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پی ڈی ایم کی قیادت کو ولن قرار دے دیا،انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی لیڈرشپ کے چہرے عوام کیلئے ولن ہیں،ادارے عوام مخالف قوتوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں۔ فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملک کے مفاد میں نہیں۔
قوم ایسے کردار اور سہولت کاروں کو معاف نہیں کرے گی،آئین کا احترام کریں اور عوام کو حکومت چننے کا حق دیا جائے۔

قبل ازیں فواد چوہدری نے آصف علی زرداری کے پنجاب میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آصف علی زرداری نے ایم پی ایز کو 5، 5 کروڑ کی آفر کی،لاہور اور ملتان میں ایم پی ایز کو فونز گئے کہ اعتما د کے ووٹ کے روز غائب رہنا، امید ہے کہ اعلیٰ ترین سطح پر اس کا نوٹس لیا جائے گا کہ یہ حرکتیں کون کررہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے ایم پی ایز نے یقین دہانی کرائی ہے وہ بکنے والے نہیں ہیں تاہم آصف زرداری سندھ کا پیسہ پنجاب میں خرید و فروخت پر لگا رہا ہے، اس لیے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے پنجاب میں داخلے پر پابندی لگانی چاہیے اور پنجاب حکومت کو چاہیے آصف علی زرداری کے صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کریں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر نے ایک آرٹیکل 109کی خلاف ورزی کی اور وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا، اسپیکر نے درست اقدام اٹھایا اور کہا کہ گورنر کا اقدام آرٹیکل 109 کی خلاف ورزی ہے، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تھا کہ گورنر اعتماد کے ووٹ کیلئے وزیراعلیٰ کو دس دن کا وقت دے گا، اگر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صدر کو خط لکھا ہے تو گورنر کو ہٹایا بھی جا سکتا ہے، غیرآئینی اقدام پر گورنر پر آرٹیکل 6 بھی لگ سکتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ پنجاب میں سیاسی صورتحال بدل رہی ہے، آج سے چند دن پہلے خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ یہ کہتے تھے کہ آپ اسمبلیاں توڑیں ہم الیکشن کروائیں گے، اب پی ٹی آئی اسمبلیا ں توڑنے کی طرف بڑھی ہے تو یہ سب جوتے چھوڑ کر بھاگ نکلے ہیں۔

چودھری یاسین او سردار حسن ابراہیم کے درمیان رابط ،جموں کشمیر پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ایڈجسٹ منٹ کا فیصلہ

0

مظفرآباد(گرین کشمیر نیوز) جموں کشمیر پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ایڈجسٹ منٹ کا فیصلہ۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ازاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے سربراہ سردار حسن ابراہیم خان کے درمیان رابط ہوا ہے جس کے بعد اپوزیشن لیڈر چودھری لطیف اکبر کا بھی سردار یعقوب خان سے رابط ہوا ہے اطلاع ہے کہ سردار یعقوب کو کہا گیا کہ وہ میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ میں پیپلز پارٹی کے چار ووٹ جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے امیدوار کو دیں جس کو سات ووٹ حاصل ہیں تاکہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی ہوم سٹیشن پر اپنا مئیر بنا سکے پیپلز پارٹی کو اس سپورٹ کے بدلے ضلع کونسل پونچھ کی چئیر مین شپ کے لئیے جموں کشمیر پیپلزپارٹی اپنے چھ ووٹ دے گی اور یہاں مزید ممبران کے تعاون سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کونسل پونچھ کا چئیرمین بنائے جموں کشمیر پیپلزپارٹی کی طرف سے عدم اعتماد میں بھی تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے راولاکوٹ کارپوریشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے تعاون کی صورت مظفر آ باد اسمبلی میں عدم اعتماد کی حمایت کے ساتھ ضلع کونسل پونچھ اور ٹاون کمیٹی کھائی گلہ میں چئیرمین کے لئیے حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے چودھری یاسین اور چودھری لطیف اکبر کے حسن ابراہیم خان سے رابطوں کے بعد سردار یعقوب خان بھی پالیسی بدل گئے ہیں راولاکوٹ میں ن لیگ کے ساتھ طے شدہ پریس کانفرنس میں بھی نہیں گئے اب اس بات کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ متوقع قرار داد عدم اعتماد کی وجہ راولاکوٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی ن لیگ کے بجائے جموں کشمیر پیپلزپارٹی سے ایڈجسٹ منٹ کر کے میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے مئیر الیکشن میں جے کے پی پی کے امیدوار کو کامیاب کرے ادھر سابق وزیر اعظم آزادکشمیر اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے بھی مسلم کانفرنس ضلع پونچھ کے صدر سردار اظہر نذر کو ہدائیت کی ہے کہ ان کے بھائی جو ازاد جیتے ہیں ان کا ووٹ سردار حسن ابراہیم خان کے امیدوار کو دیا جائے چودھری یاسین چودھری لطیف اکبر سردار یعقوب خان اور سردار عتیق احمد خان کی حمایت کے بعد پونچھ اور راولاکوٹ میں سردار حسن ابراہیم خان کی جماعت جموں کشمیر پیپلزپارٹی اپنا مئیر بنا سکے گی۔

وزیراعلیٰ اوراسپیکر کخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان نے سابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پر تحریک عدم اعتماد جمع کروائی

0

وزیراعلیٰ اوراسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان نے سابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پر تحریک عدم اعتماد جمع کروائی۔ جیو نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پر اتحادی جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔
تحریک عدم اعتماد وزیراعلیٰ اوراسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کیخلاف جمع کروائی گئی ہے۔ اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری نے پارلیمانی پارٹی کو وزیراعظم شہبازشریف اور چودھری شجاعت سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا، پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے آصف زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔

آصف زرداری نے کہاکہ جمہوری استحکام اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں، آنے والا وقت انتشار کی سیاست کرنے والی قوتوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، سیاسی نظام کی بقاء کیلئے بھٹو مشن کو پورا کریں گے۔

پنجاب اسمبلی کو بچانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے کہا کہ پرویزالٰہی عمران خان نہیں ہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے بوجھ پر اسٹینڈلے سکیں، پرویزالٰہی سے طے ہے کہ وہ جمعے کو اسمبلی توڑ دیں گے اگر نہیں توڑیں گے تو ہم اپنی حکمت عملی سامنے لائیں گے۔ انہوں نے اے آروائی نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے 23دسمبر تک کا وقت بات چیت کیلئے دیا جائے، ہم چاہتے ہیں عام انتخابات کیلئے حکومت اور ہمارے درمیان بات چیت ہونی چاہیئے، حکومت جونہی انتخابات کیلئے اعلان کرتی ہے تو ہم فریم ورک کیلئے تیار ہیں، حکومت کسی بھی جگہ الیکشن کرانے کو تیار نہیں ہے یہ ہمارے اور حکومت کے درمیان بڑا مسئلہ ہے کہ وہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی سے اچھے تعلقات ہیں لیکن پرویزالٰہی عمران خان نہیں ہیں ان کے اوپر جب اسٹیبلشمنٹ کا بوجھ آئے گا تو وہ عمران خان کی طرح اسٹینڈ نہیں لے سکتے۔ ان کے بیانات مسلم لیگ ق کے بیانات ہیں،ان کے ساتھ طے ہے کہ وہ جمعے کو اسمبلی توڑ دیں گے اگر اسمبلی نہیں توڑیں گے تو ہم اپنی حکمت عملی سامنے لے آئیں گے۔ جمعے کو اسمبلی توڑنا پرویزالٰہی کے ساتھ طے ہوا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کے فیصلوں کے پابند ہیں، ہم نے اپنی رائے دی تھی کہ کچھ مدت مزید اسمبلی چلنے دیں،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فلاں فلاں کام رہ گئے ہیں۔

زرعی ملک پاکستان نے خوراک کی امپورٹس پر اربوں ڈالرز خرچ دیے رواں سال جولائی تا نومبر کے دوران خوراک کا درآمدی بل 1.63 فیصد اضافے سے 4 ارب ڈالرز سے زائد رہا

0

زرعی ملک پاکستان نے خوراک کی امپورٹس پر اربوں ڈالرز خرچ دیے، رواں سال جولائی تا نومبر کے دوران خوراک کا درآمدی بل 1.63 فیصد اضافے سے 4 ارب ڈالرز سے زائد رہا۔ تفصیلات کے مطابق زرعی ملک قرار دیے جانے والے پاکستان کا خوراک کا امپورٹ بل ہر سال بڑھنے لگا ہے۔ زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان کو خوراک کی ضروریات کے معاملے میں خود کفیل ہونے کے بجائے ہر سال اربوں ڈالرز خرچ کرنا پڑتے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میں اشیائے خورو نوش کی درآمدات میں 237 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ یعنی جولائی تا نومبر کے دوران خوراک کے درآمدی بل میں گزشتہ برس کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 1.63 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران خوراک کی درآمد پر مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر سے زیادہ زرمبادلہ خرچ ہوا، جبکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس 6 کروڑ 53 لاکھ ڈالر یعنی 237 ارب روپے اضافی خوراک درآمد کی گئی۔ خوراک ک درآمدی بل میں تو اضافہ دیکھنے میں آیا، تاہم حکومت کے سختیوں کی وجہ سے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران موبائل فونز، کاروں اور پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 66 فیصد کمی کے ساتھ 29 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ رہا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں برس جولائی سے نومبر کے درمیان موٹر گاڑیوں کی درآمدت پر 48 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے۔ اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات کا امپورٹ بل بھی 8 فیصد کمی کے ساتھ 7 ارب 70 کروڑ ڈالر رہا۔ جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام پر پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 10 ارب ڈالرز تک رہنے کا امکان ہے۔

نواز شریف کی جنوری میں پاکستان واپسی کی خبریں دم توڑ گئیں مسلم لیگ ن کے قائد کے قریبی ساتھی اور سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیر اعظم کی اگلے ماہ وطن واپسی کی تردید کر دی

0

نواز شریف کی جنوری میں پاکستان واپسی کی خبریں دم توڑ گئیں، مسلم لیگ ن کے قائد کے قریبی ساتھی اور سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیر اعظم کی اگلے ماہ وطن واپسی کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی 21 جنوری کو وطن واپسی کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر محمد نوازشریف کے حوالے سے وائرل ہونے والی اطلاعات پر جب ان سے رابطہ کیاگیا تو وزیراعظم کے سابق مشیر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ محمد نوازشریف کی وطن واپسی کے پروگرام کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ 21 جنوری کو محمد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات محض قیاس آرائی ہے،ان میں کوئی صداقت نہیں۔

گورنر پنجاب کی وزیر اعلٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 21 دسمبر کو طلب کر لیا، پرویز الہٰی کو اسی روز اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا

0

گورنر پنجاب نے وزیر اعلٰی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 21 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب ارکان اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں، لہذا پرویز الہٰی کو 21 دسمبر کو طلب کیے گئے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا۔
بلیغ الرحمان کی جانب سے بدھ کی شام 4 بجے اعتماد کے ووٹ کیلئے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل وزیراعلیٰ اوراسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔ جیو نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پر اتحادی جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔

ن لیگ کے مطابق وزیر اعلٰی اگر اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پھر اس کے فوری بعد ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کروائی جائے گی۔ اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری نے پارلیمانی پارٹی کو وزیراعظم شہبازشریف اور چودھری شجاعت سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا، پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے آصف زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔
آصف زرداری نے کہاکہ جمہوری استحکام اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں، آنے والا وقت انتشار کی سیاست کرنے والی قوتوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، سیاسی نظام کی بقاء کیلئے بھٹو مشن کو پورا کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کو بچانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے کہا کہ پرویزالٰہی عمران خان نہیں ہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے بوجھ پر اسٹینڈلے سکیں، پرویزالٰہی سے طے ہے کہ وہ جمعے کو اسمبلی توڑ دیں گے اگر نہیں توڑیں گے تو ہم اپنی حکمت عملی سامنے لائیں گے۔
انہوں نے اے آروائی نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے 23دسمبر تک کا وقت بات چیت کیلئے دیا جائے، ہم چاہتے ہیں عام انتخابات کیلئے حکومت اور ہمارے درمیان بات چیت ہونی چاہیئے، حکومت جونہی انتخابات کیلئے اعلان کرتی ہے تو ہم فریم ورک کیلئے تیار ہیں، حکومت کسی بھی جگہ الیکشن کرانے کو تیار نہیں ہے یہ ہمارے اور حکومت کے درمیان بڑا مسئلہ ہے کہ وہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی سے اچھے تعلقات ہیں لیکن پرویزالٰہی عمران خان نہیں ہیں ان کے اوپر جب اسٹیبلشمنٹ کا بوجھ آئے گا تو وہ عمران خان کی طرح اسٹینڈ نہیں لے سکتے۔ ان کے بیانات مسلم لیگ ق کے بیانات ہیں،ان کے ساتھ طے ہے کہ وہ جمعے کو اسمبلی توڑ دیں گے اگر اسمبلی نہیں توڑیں گے تو ہم اپنی حکمت عملی سامنے لے آئیں گے۔ جمعے کو اسمبلی توڑنا پرویزالٰہی کے ساتھ طے ہوا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کے فیصلوں کے پابند ہیں، ہم نے اپنی رائے دی تھی کہ کچھ مدت مزید اسمبلی چلنے دیں،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فلاں فلاں کام رہ گئے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور ٹرائل شروع ہونے پر ملزم کو طلب کیا جائے گا،انسداد دہشت گردی عدالت کے ریمارکس،واثق قیوم کیخلاف تھانہ آئی نائن میں دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے

0

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کی دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،واثق قیوم اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ٹرائل شروع ہونے پر ملزم کو طلب کیا جائے گا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے واثق قیوم عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی،واثق قیوم کیخلاف تھانہ آئی نائن میں دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف احتجاج اور تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی،عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ بابر اعوان نے طبی بنیادوں پر عمران خان کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔ جبکہ اس سے پہلے سیشن عدالت نے محسن شاہنواز رانجھا حملہ کیس میں عمران خان کی ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کی۔
سیشن عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی۔ بابر اعوان نے طبی بنیادوں پر عمران خان کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی،عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور کی۔

اقتدار میں آکر جنرل (ر) باجوہ کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے جنرل عاصم منیر خود کہہ چکے ہیں کہ وہ نیوٹرل رہیں گے،ان کی غیر جانبداری کا سب سے بڑا امتحان کے پی اور پنجاب اسمبلیوں کی تحلیل کے تین ماہ کے اندر انتخابات کا انعقاد ہوگا۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان

0

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آکر جنرل (ر) باجوہ کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کے ساتھ جھگڑا میری ذات کا نہیں ہے، یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ اقتدار میں آکر باجوہ کے خلاف کارروائی کریں گے۔عمران خان نے سی پی این ای کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی تحلیل کے بعد نوے روز میں انتخاب نیوٹرلز کا اصل امتحان ہے۔
جنرل باجوہ نے میری حکومت گرائی ، آرمی کے ادارے کو اپنا جائزہ خود لینا چاہئیے،اسمبلیاں ہر صورت تحلیل ہوں گی،اگر دوبارہ اقتدار میں آئے تو ان کا احتساب کریں گے جو خود کو احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں، کائنات کا بدترین شخص الیکشن کمشنر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کے لیے ارکان سپیکر کے پاس پیش ہوں گے۔ہمیں کہا جا رہا ہے کہ حکومت چھوڑی تو بڑا ظلم ہوگا اس کے باجوہ ہم نے تحلیل کا فیصلہ کیا۔

ہم ایوانوں سے نکلیں گے تو 66 فیصد سیٹوں پر الیکشن ہوگا۔عمران خان نے کہا اگر الیکشن نہ کروائے تو پاکستان سیدھا سیدھا ڈیفالٹ کر جائے گا۔اگر ملک ڈیفالٹ ہو گیا تو ملک بہت پیچھے چلا جائے گا۔66 فیصد پاکستان میں الیکشن ہو گئے تو انہیں بھی عقل آ جائے گی۔عمران خان نے مزید کہا کہ جس وقت فیض حمید کو ہٹایا گیا تو پتہ چل گیا کہ حکومت گرانے کا پلان بن چکا ہے۔
میں نے جنرل (ر) باجوہ کو کہا تھا کہ اگر حکومت گرانے کا پلان کامیاب ہوا تو کوئی معیشت نہیں سنبھال سکے گا۔چئیرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ جنرل عاصم منیر خود کہہ چکے ہیں کہ وہ نیوٹرل رہیں گے۔ان کی غیر جانبداری کا سب سے بڑا امتحان کے پی اور پنجاب اسمبلیوں کی تحلیل کے تین ماہ کے اندر انتخابات کا انعقاد ہوگا۔ وفاق کریش چکا۔تین مارشل لاز اور میری حکومت کے دور میں معیشت بہتر رہی، باجوہ کو سمجھایا کہ سولہ ارب کے کرپشن کیسز شہباز شریف پر ہیں اسے کس طرح لا سکتے ہیں، پھر پتہ چلا کہ کرپشن تو ان کا ایشو ہی نہیں تھا۔این آر او ٹو لینے والے چوروں کا نام و نشان مٹا دیں گے۔

وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے انٹرویو پر عمران خان کا ردِعمل پرویز الہیٰ کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیے۔چئیرمین پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں گفتگو

0

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی جانب سے دینے والے بیانات کے بعد پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پرویز الہیٰ کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیے۔جبکہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے انٹرویو پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الہیٰ کا بیان اچنبھے کی بات تھی۔
گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بات کہی جنرل (ر) باجوہ ہمارے محسن ہیں آپ کے بھی محسن ہیں پی ٹی آئی کے محسن ہیں ان کے خلاف نہ بولیں ، ہم دوپہر کے وقت ملے تو کہا باجوہ صاحب کے خلاف باتیں نہ کریں ،عمران خان نے کہا میرے پاس اور بھی بہت درخواستیں آئیں پھر میںنے پھر اسے مان لیں، ہمیں ساتھ بٹھا کر جنرل (ر) باجوہ کو بر ا بھلا کہنا بہت زیادتی ہے ، احسان فراموش نہ بنیں، جنرل (ر) باجوہ کے احسانات ہیں ، وہ آپ کو اٹھا کر کہاں سے کہاں لے گئے ،کہاں سے کہاں پہنچایا، بیرون ملک سے فنڈز لانے خود گئے، سعودی عرب، قطراور آئی ایم ایف سے پیسے سابق آرمی چیف لے کر آئے، انہوں نے ہی آئی ایم ایف سے بیلجئم میں بیٹھ کر بات کی تھی۔

کیا یہ اوتار ہے اوپر سے اترے ہیں،بس بہت ہو گیا اگر اب کسی نے جنرل (ر) باجوہ کے خلاف بات کی تو میں سب سے پہلے بولوں گا پھر میری پارٹی بولے گی، کوئی بندہ اتنا احسان فراموش ہوسکتا ۔ میںنے اپنی کابینہ میں پہلے روز کہہ دیا تھا کہ میں اسے برداشت نہیں کروں گا، دریشک کا لڑکا بول رہا تھا،باپ میرے ساتھ ہے ، میںنے نکل جائو، استعفیٰ دیا تو میں کہا کہ آج ہی منظور ہوگا، ہم بالکل بھی برداشت نہیں کریں گے۔

نوازشریف کی واپسی سے قبل حکومت کو پٹرول 190روپے لیٹر کرنے کی ہدایت نوازشریف چاہتے ہیں عوام کو بجلی 300 یونٹ تک فری دی جائے اور پٹرول کم از کم 190 روپے فی لیٹر تک دیا جائے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجلی اور پیٹرول کے ریلیف پیکیج پر ورکنگ شروع کر دی

0

لاہور(گرین کشمیر میڈیا گروپ ) سابق وزیر اعظم ومسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔سابق وزیر اعظم نوازشریف کی واپسی سے قبل حکومت کو پٹرول 190روپے لیٹر کرنے کی ہدایت کی گئی۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ نے نوازشریف کی وطن واپسی سے قبل عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
حکومت کو پٹرول 190 روپے فی لیٹر دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔یہ ہدایات وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو دی گئی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف چاہتے ہیں عوام کو بجلی 300 یونٹ تک فری دی جائے اور پٹرول کم از کم 190 روپے فی لیٹر تک دیا جائے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجلی اور پیٹرول کے ریلیف پیکیج پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی جنوری کے دوسرے ہفتے وطن واپسی کا امکان ہے، واپسی سے قبل نواز شریف چاہتے ہیں کہ عوام کو ریلیف پیکیج دیا جائے۔ نواز شریف کی پاکستان آمد کے حوالے سے ان کے عظیم الشان استقبال کی تیاریوں پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ناصر الدین محمود نے کہا ہےکہ کراچی کے ساتوں اضلاع میں استقبالی کیمپس لگائے جائیں گے مزید یہ کہ کارکنان کو فعال کرنے کے لیے ساتوں اضلاع میں اس سلسلے میں خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کے جس شہر میں جس تاریخ کو آنے کا اعلان کریں گے کراچی سے ہزاروں کارکنان ان کے والہانہ استقبال کے لیے کراچی سے قافلوں کی صورت میں وہاں جوق در جوق پہنچے گے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر جاویف لطیف نے بھی کہا ہے کہ نواز شریف جنوری میں پاکستان واپس آرہے ہیں۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی عمران خان سےملاقات

0

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات
ملاقات میں وزراء حکومت، ممبران اسمبلی شریک۔وزیراعظم اور ہمراہ اراکین نے چئیرمین عمران خان کی خیریت دریافت کی۔
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد اور تحریک انصاف کی کامیابی پر وزیراعظم آزاد کشمیر اور کابینہ ارکان کو مبارکباد پیش کی

پیپلز پارٹی کیلئے نیک تمنائیں اورنیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں،مصطفی نوازکھوکھر

0

سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے باضابطہ طورپر پیپلزپارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کیا۔انہوںنے کہاکہ میں پیپلز پارٹی کیلئے نیک تمنائیں اورنیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کے وقت اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت ختم نہیں ہوئی تھی، سندھ ہائوس میں جو کچھ ہوا وہ ہم نے خود بھی مینیج کیا، کچھ گڑ باہر سے بھی ڈالا گیا، جو کچھ پی ٹی آئی کے دور میں ہوا ، وہی کچھ اب ہورہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی میں اتنا ہی ہوں جتنا مفتاح صاحب مسلم لیگ (ن) میں رہے، پیپلز پارٹی میں بڑا اچھا وقت گزرا ہے، پلوں کے نیچے سے پانی بہہ چکا ہے،دیکھتے ہیں وقت اور حالات کہاں لے جاتے ہیں، پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنا عزت پر سمجھوتہ کرنے والی بات ہے، پیپلز پارٹی کا اب حصہ نہیں ہوں۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ پارٹی قیادت بہترجواب دے سکتی ہے کہ مجھ سے کیوں استعفیٰ لیا، میں جو پوزیشن لے لیتا تھا اسے اتنا پسند نہیں کیا جاتا تھا، سیاست میں وقت کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کا اثر و رسوخ بڑھتا جا رہا ہے، میں جو پوزیشن لیتا رہا ہوں، اس پر دل مطمئن ہے، پارٹی کے اندر لوگ بات نہیں کریں گے تو وہ سیاسی جماعت کم بادشاہت زیادہ لگے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہائبرڈ نظام ٹو پوائنٹ زیرو ہے، عمران خان کے دور میں سیاسی مخالفین پربدترین تشددہوا،سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا گیا، اعظم سواتی کے معاملے میں حکومت غلط کررہی ہے، علی وزیر جیل میں ہے، اسے کیوں رہائی نہیں مل رہی علی وزیر کی ضمانت ہوتی ہے تو دوسرے مقدمے میں ڈال دیا جاتا ہے۔مصطفی نوازکھوکھر 2018میں پیپلزپارٹی کی نشست پر سندھ سے سینیٹرمنتخب ہوئے تھے اور انہوں نی10نومبر2022کو اپنے نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

معروف اداکارہ ثنا کا خواتین کو امیر آدمی سے شادی کرنے کا مشورہ کوئی بھی مرد بھروسے کے قابل نہیں ہوتا اس لیے صرف امیر مردوں سے شادی کرو،گجرانوالہ میں رونے سے بہتر ہے کہ پیرس میں رویا جائے۔اداکارہ کا سوشل میڈیا پر پیغام

0

معروف اداکارہ ثنا نے خواتین کو امیر آدمی سے شادی کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مرد بھروسے کے قابل نہیں ہوتا اس لیے صرف امیر مردوں سے شادی کرو۔ثنا نے کہا کہ گجرانوالہ میں رونے سے بہتر ہے کہ پیرس میں رویا جائے۔یہاں واضح رہے کہ اداکارہ ثنا نے حال ہی میں شادی کے چودہ سال بعد شوہر سے علیحدگی اختیار کی۔
اداکارہ نے اپنے شوہر فخر جعفری سے 14 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ثنا فخر نے لکھا کہ دل ٹوٹ گیا، مگر بعض اوقات تعلق ختم کرنا اس لئے ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ مزید ٹوٹنے سے بچ سکیں اور آپ خود کو ٹوٹنے سے بچا سکیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ زندگی کے نشیب و فراز کے بعد میں نے اور فخر نے باعزت طریقے سے کئی سالوں پر محیط اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ثنا فخر نے لکھا کہ یہ دل توڑ دینے والا ہے، لیکن میرا کامل یقین ہے کہ خدا کے پاس ہمارے لئے اس سے بہتر ہوگا۔انہوں نے اپنے شوہر فخر جعفری کو زندگی کے اگلے سفر کے لئے بیسٹ آف لک بھی لکھا۔اداکارہ ثنا فخر جعفری کے ساتھ 13 دسمبر 2008 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، ان کے دو بیٹے عاضی امام اور ریان امام ہیں۔اداکارہ نے بعدازاں کہا کہ طلاق کے تجربے کے دوران سیکھا میں سٹیل مین نہیں ہوں،باقی زندگی کو بہترین دور بنانے کا انتخاب کیا ہے،اب لوگوں میں ہمت آ گئی ہے یہ اچھی روایت ہے جس کے ساتھ وہ محفوظ یا اچھا محسوس نہیں کرتے انہیں چھوڑ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اس موضوع پر کیا بولوں، مگر میں نے اپنی باقی زندگی کو بہترین دور بنانے کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اب لوگوں میں اتنی ہمت آ گئی ہے کہ وہ اپنی خوشی کیلئے قدم اٹھاتے ہیں، جس کے ساتھ وہ محفوظ یا اچھا محسوس نہیں کرتے اسے چھوڑ دیتے ہیں اور یہ ایک اچھی روایت ہے۔

بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری خاتون شہید ، 3 زخمی،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج ریکارڈ کرایا

0

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر گولہ باری سے ایک خاتون شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئیں،فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا،دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے معصوم شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور کہا کہ ، بھارت اپنی فوج کی اشتعال انگیزیوں کی تحقیقات کرائے.کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کو سلامتی کونسل کی روشنی میں اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دیے . تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کی. بھارتی فورسز کی ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں لنجوٹ گا ئو ں کی رہائشی 30 سالہ خاتون ردیبہ کوثر شہید جبکہ ان کی تین بہنیں حبیدہ کوثر، صفیدہ اور سمیدہ کوثر شدید زخمی ہوگئیں.شہید خاتون اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے. پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا.دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے معصوم شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا.دفتر خارجہ کے ترجمان اور ڈائریکٹرجنرل جنوبی ایشیا اور سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی. ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ قابض بھارتی افواج ایل او سی اور ورکنگ بانڈری پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنارہی ہیں.ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی فوج کی اشتعال انگیزیوں کی تحقیقات کرائے.انہوں نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کو سلامتی کونسل کی روشنی میں اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دے.واضح رہے کہ رواں سال اب تک بھارتی فوج نے ایل او سی اور ورکنگ بانڈری پر جنگ بندی معاہدے کی 900 سے زائد خلاف ورزیاں کیں جس کے نتیجے میں 21 شہری شہید اور 90 سے زائد زخمی ہوئے. بھارتی افواج کی اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ 2017 سے جاری ہے جب 1970 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی گئی تھیں.

پیلٹ گن کا استعمال: 1،314 کشمیری شہری بصارت سے محروم

0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں پیلٹ گن کے استعمال کے سبب اپنی بینائی سے ہاتھ دھونے والے کشمیریوں کی تعداد تیرہ سو سے زائد ہوچکی ہے‘ پیلٹ گن کا استعمال انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے. کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری کردہ اسٹڈی کے مطابق دستیاب میڈیکل شواہد بتاتے ہیں کہ سنہ 2016 سے اب تک کشمیر میں پیلٹ گن کا نشانہ بن کر اپنی بینائی سے محروم ہونے والے افراد کی تعداد 1،314 ہوچکی ہے‘ بھارتی افواج کشمیر میں اپنے حقِ آزادی کے لیے مظاہرہ کرنے والے افراد پر یہ خطرناک ہتھیار طویل عرصے سے استعمال کررہی ہے ‘ برہان وانی کی شہادت کے بعد سے اس کے استعمال میں تیزی آئی ہے. بتایا جاتا ہے کہ بظا ہر غیر مہلک کہلایا جانے والا یہ ہتھیار اس قدر مہلک ہے کہ وادی میں اسکے استعمال سے ہلاکتوں کے واقعات بھی ریکارڈ پر آئے ہیں‘ بھارتی فوج سنہ 2010 سے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال کررہی ہے. گلوبل جرنل آف میڈیکل ریسرچ( امریکا ) نامی عالمی جریدے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پیلٹ گن کے استعمال سے کشمیری شہریوں کی بصارت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے‘ اس گن سے پیش آنے والے زخموں کے سبب بصارت میں کمی‘ موتیا‘ اور ریٹینا کے متاثر ہونے کے واقعے پیش آرہے ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد مکمل طور پر بینائی سے محروم ہوچکی ہے.یا درہے کہ یہ تحقیق امرتسر کے ایک آئی اسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے کی گئی ہے جہاں کشمیر سے پیلٹ گن کے متاثرہ مریضوں کی بڑی تعداد علاج کرانے آتی ہے‘ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مہلک ہتھیار سے متاثرہ مریضوں کی بصارت واپس بحا ل ہونے کے امکانات انتہائی کم ہیں. پیلٹ گن گن فائر – وادی ٔ کشمیر میں اوکیولر موربیڈیٹی کا بنیاد ی سبب کے عنوان سے ہونے والی ایک اور تحقیق میں کہا گیا ہے کہ گن سے متاثرہ افراد کی بینائی بحال ہونے کے امکانات جدید ترین سرجری کے باوجود بھی انتہائی کم ہوتے ہیں. محققین کا کہنا ہے کہ پیلٹ گن کے متاثرہ 50 فیصد سے زائد افراد جب اسپتال میں آتے ہیں تو وہ روشنی کو محض محسوس ہی کرسکتے ہیں اور ان میں سے صرف 35 فیصد ہی ایسے خوش نصیب ہوتے ہیں جو متاثرہ آنکھ سے دوبارہ ٹھیک سے دیکھ پاتے ہیں . زیادہ تر افرا د علاج کے بعد محض چھ میٹر تک دیکھ پاتے ہیں جبکہ اسٹینڈرڈ حدِ نگاہ 60 میٹر ہے. یاد رہے کہ سنہ 2016 میں کشمیری مجاہد برہان وانی کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہادت کے بعد وادی میں تحریکِ آزادی ایک بار پھر پورے زور وشور سے اٹھی جس کے بعد فورسز نے کشمیریوں کو کثیر تعداد میں پیلٹ گن کا نشانہ بنا یا جانے لگا. اب تک 1253 افراد کا علاج صرف سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتا ل میں کیا جاچکا ہے. پیلٹ گن سے ہونے والے بصارت کے نقصان کو عالمی برادری تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے اور اسے بنیادی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی تصور کیا جارہا ہے.

سی پیک لیبر پالیسی تیار،جانتے ہیں کتنے فیصد پاکستانی ، کتنے فیصد چینی شہریوں کا کوٹہ مختص کیا گیا؟

0

پنجاب حکومت کی سی پیک کے حوالے سے لیبر پالیسی تیار.مذکورہ پالیسی کے تحت ابتدائی دو سال کے دوران غیر ہنر مند لیبر میں 90 فیصد پاکستانی اور 10 فیصد چینی لیبر کا کوٹہ ہوگا.درمیانے درجے کے ہنر مند لیبر میں 70 فیصد کوٹہ پاکستانی لیبر جبکہ 30 فیصد چینی لیبر کو دیا جائے گا. ہنر مند لیبر میں 50 فیصد کوٹہ پاکستانی جبکہ 50 فیصد چینی لیبر کا ہوگا. ٹاپ مینجمنٹ میں ابتدائی دو سال میں 100 فیصد چینی ہوں گے. دو سال کے بعد غیر ہنر مند اور درمیانے درجے کے ہنرمند لیبر کے کوٹے پر 100 فیصد پاکستانی لیبر بھرتی کی جائے گی.دو سال بعد ہنر مند لیبر میں 80 فیصد کوٹہ پاکستانی جبکہ 20 فیصد چینی ہوگا. دو سال بعد ٹاپ مینجمنٹ میں پاکستانی اور چینی کوٹہ 50,50 فیصد ہوگا. سی پیک کے لئے ہنر مند لیبر کی تیاری کے لئے پنجاب تیائنجن یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں چار سالہ کورسز کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

حضرت مو سیٰ کا دریائے نیل کو شق کرنا۔۔۔ نئی سائنسی تحقیق میں

0

انسان کرہ زمین پر قدم رکھتے ہی فطرت کو سمجھنے اوراسکے اسرار و رموز جاننے کی جستجو میں لگ گیا. دنیا میں ایک زمانہ ایسا گزرا ہے کہ جب تاریخ عالم میں ’’ معجزات ‘‘ کا بڑا ذکر ہوا. یہ معجزات انسانی استدلال اور منطق پر حاوی تھے. بے شک معجزے کی تعریف یہ ہے کہ کو ئی ایسی بات یا ایسا وا قعہ جو انسانی زندگی میں ظہور پذیر تو ہوا مگر بنی نوع انسان کے پاس اسکی کو ئی تشریح نہ تھی . عہد قدیم کے معجزات کا آ ج کی جدید سائنسی روشنی میں تجزیہ کرنا نہایت تجزیہ کرنا نہایت مشکل کام ہے کیونکہ ہم ماضی میں پلٹ کر نہیں جاسکتے تاہم چند معجزات ایسے ہیں جنہیں پر کھا جاسکتا ہے . انہی معجزات میں سے ایک حضرت موسیٰ ؑ کا عصا کو سمندرپر مارنا‘ پانی کا معجزانہ طور پر پھٹ کر ان کو رستہ دینا اور فرعون کو اسکے لشکر سمیت دریائے نیل میں غرق کرنے کا ہے جسے ہم ایک سائنسی تو جہیہ کے ساتھ بیان کر یں گے.فرعون مصر کے بادشاہ کا لقب تھا.حضرت موسیٰ ؑ جس فرعون کے زمانے میں پیدا ہوئے اس کا نام قا بوس ابن مصعب ابن ریان تھا. کردار کے لحاظ سے یہ فرعون بابل کے نمرود کا بھائی تھا‘ دونوں ہی نے خدائی کا دعویٰ کیا تھا.مورخین کے مطابق جب آ پ کا سن مبارک80 سال کے لگ بھگ ہوا تو اﷲ تعالی نے آ پ ؑ کو منصب رسالت کے لیے منتخب کیا اور خالص تو حید کی تعلیم فرمائی گئی اور فرعون اور اسکی قوم کی ہدایت کے لیے مامور کیا. آ پ ؑ نے مصر کا رخ کیا اور اپنے بھائی ہارون کو ساتھ لے کر فرعون کے پاس پہنچنے اور اس سے دو مطالبات کئے . پہلا یہ کہ اپنے آپ کو خدا کہلوانا چھوڑ دے اور اس ایک خدا کی بارگاہ میں جھک جاؤ جو تمام جہانوں کا مالک ہے. دوسرا‘ بنی اسرائیل پر جو ظلم و ستم روا رکھا ہے اسے چھوڑ دے . قاہرو مطلق انسان فرعون جس کو صرف اپنی حکو مت وبادشاہت ہی کا غر ور نہیں اپنی خدائی اورربوبیت کا بھی دعویٰ تھا وہ اس ضربِ کلیمی کو برداشت نہ کر سکا اور حضرت موسیٰ ؑ اور بنی اسرائیل پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے شروع کر دئیے.حضرت موسیٰ ؑ صبر و استقلال کے ساتھ دینِ حق کی تبلیغ کرتے رہے. اسی دوران یہ حکم نازل ہوا کہ بنی اسرائیل مصریوں سے علیحدہ اپنی بستی آ باد کریں اور مصر سے نکل جانے کا حکم ہوا. نیز یہ بھی بتا دیا گیا کہ فرعون کی طرف سے تمھارا تعاقب کیا جائے گا لیکن وہ اور اس کا لشکر غرقاب ہو گا. وہی ہوا . آ پ ؑ مصر سے معہ اپنے ساتھیوں کے روانہ ہوئے تو پیچھے پیچھے فرعون اپنے لاؤ لشکر سمیت تعاقب کر رہا تھا. جب بحر قلزم کے قریب حضرت موسیٰ ؑ پہنچے تو آ پ ؑ نے ( خدا کے حکم کے تحت) اپنے عصاکو پانی پر مارا جس سے سمندر میں ایک خشک گزر گاہ بن گئی اور آ پ معہ ساتھیوں کے گزر گئے. ادھر جب فرعون تعاقب کرتا ہوا اسی راستہ سے گزرا تو اﷲ نے پانی کے شگاف کو دوبارہ ملا دیا‘ اس طرح فرعون اپنے تمام کروفر کے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے غرق ہو گیا. اﷲ کی اس مدد کا ذکر قرآن میں کچھ یوں ہے: ’’ اور ہم نے موسیٰ ؑ کو حکم دیا سمندر میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ اتر جاؤ ‘ اسے دو حصوں میں پاٹ دیا ‘ہر حصہ جیسے اونچی اور ہم باقیوں کو اس تک لے آ ئے. ‘‘ بعض شارحین نے اس کو غالباً فلکیاتی اسباب کی بناء پر ایک مدو جزر کا واقعہ خیال کیا‘ بعض نے اس کو کسی دورافتادہ مقام پر ہونے والے آ تش فشانی کے عمل سے متعلق ایک زلزلہ سمجھا لیکن یہ سب کچھ ایک خالص مفرو ضہ ہے . حضرت موسیٰ ؑ اور بنی اسرائیل کا سمندر سے گزرنے کا واقعہ بہت سی تحریروں اور سائنسی مطالعوں کا موضوع رہا ہے. جدید سائنسی تحقیق کے مطابق سائنس دان سمندر کی دو پاٹوں میں تقسیم کے متعلق معنی خیز نتائج پر پہنچ چکے ہیں اور یہ نتائج مکمل طور پر قرآن کی مثالوں کے عین مطابق ہیں.Alexei Androsor & Noum Volzinger دو روسی ریاضی دانوں نے ثابت کیا کہ حضرت موسیٰ ؑ نے سمندر کے ٹکڑے واقعی کیے ہوں گے ‘ان دونوں سائنس دانوں نے ان حالات کی چھان بین کی اوراس معجزہ کی تصدیق تک پہنچ گئے. روس کےBulletin of Russia Academy of Science میں شائع ایک مقالے کے مطابق اس وقت بحیرہ احمر میں سطح کے عین قریب ایک سمندری چٹان تھی وہاں سے سائنسدانوں نے ہوا کی رفتار اور طوفا ن کی طاقت کا اندازہ کیا جو اس خشک چٹان کو اونچا کرنے کو درکار تھایوں واضح ہو گیا کہ ہوا کی رفتار 30 میٹر پر سکینڈ نے سمندر کو پچھا ڑ دیا ہو گا اور چٹان سامنے آ گئی ہوگیVolzingerکے مطابق ’’ اگر ہوا 30 mtr/secکے حساب سے ساری رات چلتی رہی ہوگی تو چٹان خشک اور سامنے آ گئی ہو گی.‘‘ مزید یہ کہ فرعون کے لشکر کی تعداد 600, 000 تھی اور انہیں اس 7 کلومیٹر کی چٹان کو پار کرنے میں چار گھنٹے درکار تھے جبکہ پانی نے آ دھے گھنٹے میں واپس آ جانا تھا. اس معجزے کو نیوٹن کے قوانین کی روشنی میں بھی جانچا گیا تو سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے کہ ’’ ہم معترف ہیں کہ خدا طبیعات کے قوانین کے ذریعے زمین پر حکومت کرتا ہے . ‘‘ لہٰذا اس بات کو فراموش نہیں کرنا چاہیئے کہ خدا جب چاہے کیسے بھی حالات پیدا کر سکتا ہے.یہاں معجزانہ پہلو یہ ہے کہ یہ سب واقعات یعنی ہوا کی رفتار ‘ وقت اور جگہ یہ سب حضرت موسیٰ ؑ کے گروہ کے پہنچنے پر ہی رونما ہو ئے‘ پا نی کاسکڑنا اور فرعون کے لشکر کے سمندر پار کرنے پر پانی کا واپس آ جانا اس بات کی واضح مثال ہے کہ یہ واقعہ ایک معجزہ ہے. یہی دریا جس نے حضرت موسی ٰ ؑ اور انکے ساتھیوں کے وہا ں پہنچنے پر انہیں راستہ دیا‘ اسکے پانی کے بارے میں قرآن پاک کی سورۃ 25 کی آ یت نمبر53 میں ارشاد ہے کہ ’’ اور وہی ہے جس نے دو سمندر آ پس میں ملا رکھے ہیں ‘یہ ہے میٹھے اور مزید ار اور یہ ہے کھاری اور دونوں کے درمیان ایک حجاب اور مضبوط اوٹ کر دی جو انہیں گڈ مڈ ہونے سے روکے ہوئے ہے‘‘. یہ سائنسی مظہر قدرت جس کا ذکر قرآن میں آ یا ہے اسکی تصدیق جدید سائنس نے بھی کر دی ہے . ڈاکٹر ولیم جو تجربات کے نامور سائنسدان بھی ہیں اور امریکا کی کولو راڈ و یو نیورسٹی میں ارضی سائنسز کے شعبے میں بطور پروفیسر بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان کے مطابق جہاں دو مختلف سمندر آ پس میں ملتے ہیں ان کے درمیان ایک دیوار بھی حائل ہو تی ہے.اس بات کا تذکرہ قرآن نے آج سے چودہ سو سال پہلے بیان فرما دیا تھا .ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’ اس نے دو دریا جاری کر دئیے جو ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں ‘ان دونوں میں ایک آ ڑ ہے کہ ا س سے بڑھ نہیں سکتے. ‘‘اور اب جدید سائنس نے واضح کر دیا ہے کہ یہ دیوار دو سمندروں کو جدا کرتی ہے تاکہ ان دو میں سے ہر ایک کے پانی کا درجہ حرارت اپنا اپنا رہے. ان کی نمکیاتی سطح (کھاری پن)اور کثافت جداجدا رہے. جب ایک سمندر کا پانی دوسرے سمندر کے پانی کی خصوصیات اختیار کر لیتا ہے .ایک طرح سے یہ دیوار دو سمندروں کے پانیوں کے درمیان عارضی طور پر ہم جنس یا ہم صفت بنانے کا کام کرتی ہے. یہ بات بھی دریافت ہوئی ہے کہ سمندروں کے چوڑے دہانوں پر جو شے میٹھے تازہ پانی کو نمکین پانی سے الگ اور ممیز کرتی ہے اسے “Py cnocline”زون کہتے ہیں .یہاں وہ کثافت قابلِ ذکر حد تک ختم ہو جاتی ہے جو دو تہوں کو جدا کرتی ہے . یہ حد بندی تازہ میٹھے پانی اور نمکین پانی دونوں سے مختلف کھارا پن رکھتا ہے. دریائے نیل کے علاوہ یہ مظہر قدرت کئی اور مقامات پر بھی واقع ہوتا ہے. جبرالٹر کے مقام پر بحیرہ روم اور بحیرہ اوقیانوس کے پانیو ں کو منقسم کرتا ہے . ایک سفید دھاری پٹی جنوبی افریقا کے علاقے جزیرہ نما کیپ میں واضح طور پر نظر آ تی ہے جہاں بحر اوقیانوس اور بحر ہند کا مقام اتصال ہے.

مریض کھانسی کے سیرپ ”سینکوس“کا استعمال فوری روک دیں،نوارٹس کمپنی کا اعلان

0

انٹرنیشنل دوا ساز کمپنی نوارٹس فارما نے کھانسی کے سیرپ”سینکوس“ کو مارکیٹ سے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور مریضوں کوفوری طور پر دوا کا استعمال روکنے کی ہدایت کردی. نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مریض فوری طور پر دوا کا استعمال روک دیں،سیرپ کو ایک کیمیکل کی ہیئت تبدیل ہونے پر مارکیٹ سے اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. نوارٹس مارما کا کہناہے کہ صارفین استعمال شدہ سینکوس سیرپ بھی واپس کر سکتے ہیں،دوااحتیاطامارکیٹ سے واپس منگوائی جارہی ہے. ادھر انڈسٹری ماہرین کا کہناتھا کہ دوا کی واپسی عالمی پریکٹس ہے،دوا ایک کیمیکل کی ہیئت تبدیل ہونے پر واپس ہورہی ہے.

روالپنڈی کی عدالت کا بڑافیصلہ

0

روالپنڈی کی عدالت کا بڑافیصلہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راولپنڈی ,, ٹیکسلا کی 9 سالہ کمسن بچی عائشہ پروین کے اغوا، زیادتی اور قتل کا فیصلہ قاتلوں کو 2, 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم

راولپنڈی: راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے 9 سالہ کمسن بچی عائشہ پروین کے اغوا، زیادتی اور قتل کا فیصلہ سنادیا ہے۔ عدالت نے ملزمان تیمور اور کامران کو 2، 2 مرتبہ سزائے موت اور 5،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جب کہ دونوں ملزمان پر اغواء کے جرم میں عمر قید اور 1، 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

دونوں ملزمان کے خلاف راولپنڈی کے علاقہ تھانہ ٹیکسلا میں بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ گزشتہ سال مئی میں ٹیکسلا کے علاقے اسماعیل آباد میں عائشہ پروین کو پڑوسی کامران نے اپنے ساتھی تیمور کے ساتھ مل کر اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔

جرم کے بعد ملزمان واپس اپنے گھروں کو چلے گئے اور مقتولہ کے اہل خانہ کے ساتھ مل کر بچی کو تلاش کرنے لگ گئے۔ اس دوران محلے کے کسی شخص نے راز کھول دیا کہ عائشہ کو محلہ دار کامران ساتھ لے کر گیا، جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔
بچی کے وکیل شیخ یعقوب ایڈوکیٹ نےکیس فی سبیل اللہ لڑا۔

مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیاء کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، راجہ محمد فاروق حیدر

0

وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیاء کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، بھارت گزشتہ70سالوں سے طاقت کے ذریعے کشمیریوں کے پیدائشی حق ،حق خودارادیت کو دبانے کی کوشش کررہاہے ،گزشتہ چند دنوں سے مقبوضہ وادی کے اندر جو حالات برپا ہیں انسانیت اس پر شرما گئی ہے ۔
کشمیرکے بارے میں یہ تاثر پیدا ہورہا ہے کہ یہ کوئی باہمی تنازعہ ہے حالانکہ ایسا نہیں، کشمیربین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اس پر قراردادیں ہیں۔ یہ ہمارا حق ہے ہم حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے اس کیلئے ہمیں اقوام متحدہ کا چارٹر اجازت دیتا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے قائدین کو یقین دلاتا ہے کہ آزادکشمیر کی ساری سیاسی جماعتیں ، پاکستانی وکشمیر عوام ان کی پشت پرہیں۔
ملت اسلامیہ اور پاکستان ہمارے ساتھ ہے ،یہاں اکھٹے ہونے کا مقصد تمام سیاسی قوتوں کی مشاورت کے ساتھ آگے بڑھنے کا لائحہ عمل طے کرنا ہے ۔کشمیر کے معاملے پر ہم میں کوئی اختلاف نہیں نہ ہی سیاسی مخالفت ہے جس کا ثبوت ہے کہ آج یہاں ساری سیاسی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے ۔ حکومت پاکستان ، پاکستانی عوام اور ساری سیاسی جماعتوں کے شکرگزار ہیں کہ کل سب نے ملکر نے اپنے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس اہم معاملے پر آزادکشمیر کی ساری سیاسی جماعتوں نے اتفاق و اتحاد اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ اکابرین حریت کانفرنس کا شکرگزار ہوں ،حریت قائدین کی جانب سے دی جانے والی ہر کال کی حمایت کرتے ہیں اور حریت قائدین سے رہنمائی کے طلبگار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزادکشمیر نے اپنی میزبانی میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آل پارٹیز کانفرنس میں صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعودخان، سپیکر شاہ غلام قادر،پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر، تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر خواجہ فاروق احمد، سابق صدور راجہ ذوالقرنین خان اور سردار محمد انورخان، سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق، وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمدمنہاس، ،جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر خالد محمود، لبریشن لیگ کے صدر عبدالمجیدملک، مسلم کانفرنس کے رہنماء سید مرتضیٰ گیلانی اور دیوان علی خان چغتائی، جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرشید ترابی، جعفریہ سپریم کونسل کے چیئرمین سید شبیر بخاری، حریت رہنما غلام محمد صفی،سید فیض نقشبندی، محمد رفیق ڈار، پی پی کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور اور سردار جاوید ایوب، جمعیت علماء اسلام کے قاضی محمود الحسن اشرف ،مولانا امتیاز صدیقی سیکرٹری جنرل جمیعت علما پاکستان آزادکشمیر، جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے رہنما آصف گیلانی، وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر بار کونسل چوہدری شوکت عزیز ایڈووکیٹ، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری شبیر احمد ایڈووکیٹ، صدر سینٹر ل بار مقبول الرحمان عباسی، وائس چیئرمین پریس فائونڈیشن سردار ذوالفقار علی، مسلم کانفرنس کے رہنما راجہ ثاقب مجید، سیکرٹری جنرل لبریشن لیگ خواجہ منظور قادر ڈار، ناظم اعلیٰ جمعیت اہل حدیث دانیال شہاب مدنی، جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالمالک، نائب امیر جے یو آئی آزادکشمیر مولانا سعید خان، جے کے پی پی کے رہنما اجمل مغل، سیکرٹری جنرل جے یو آئی آزادکشمیر مولانا امتیا ز احمد عباسی ، قاضی شاہد حمید ، قاری محمد افضل خان، حریت رہنمامظفر شاہ ،نذیر احمد، سید منظور احمد ، امتیازوانی ، عبدالمجید میر، مشتا ق الاسلام نے شرکت کی۔

ملک کے مختلف حصوں میں زلزے کے جھٹکے

0

سوات اور مالاکنڈ کے مختلف علاقوں میں زلزوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات اور مالاکنڈ کے مختلف علاقوں میں زلزوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔سلسہ پیما مرکز کے مطابق زلزے کی گہرائی 180 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔تاہم ابھی تک کسی جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں ہیں

نیو اسلام آبادایئر پورٹ کے افتتاح کا معاملہ،

0

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے افتتاح کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے تمام محکموں کو خصوصی مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں سروسز کی نیو ایئر پورٹ منتقلی کی رپورٹ اور افتتاح سے متعلق تجاویز طلب کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے افتتاح سے متعلق سول ایوی ایشن نے تمام محکموں کو خصوصی مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں متعلقہ محکموں سے اپنی سروسز نیو ایئر پورٹ منتقل کرنے کی رپورٹ طلب کرلی گئی اور اداروں سے نیو ایئر پورٹ منتقلی پر ان پٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن نے متعلقہ اداروں سے نیو ایئر پورٹ کے افتتاح سے متعلق تجاویز بھی طلب کرلی ہیں اور تجاویز سے متعلقہ فارم لکھ کر فوری واپس بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کو 20 اپریل کو مکمل طور پر آپریشنل کردیا جائے گا۔

جھگڑا کرنے والے چینی باشندوں کو ملک بدر کیا جائے گا

0

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال میں ایک چینی کمپنی کے ملازمین اور ان کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کے معاملے کی انکوائری کرنے کے بعد خانیوال پولیس نے حکومت سے پانچ چینی باشندوں کو ’ناپسندیدہ شخصیات‘ قرار دینے اور ملک بدر کرنے کی سفارش کی ہے۔
گزشتہ دنوں چینی باشندوں کی پاکستانی پولیس سے جھگڑے کی ویڈیو سشول میڈیا پر آئی تھی۔

کشمیر میں بھارتی بربریت،شاہد آفریدی کے بعد شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے

0

کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف شاہد آفریدی کے بعد شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے۔تفصیلات کے مطابق کشمیر میں بھارت کی بربریت ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔برہانی والی کی شہادت کے بعد کشمیر میں آزادی کی تحریک ایک نئے موڑ میں داخل ہو چکی ہے جس کو دبانے کے لیے بھارتی فوج نے ظلم کی تمام حدود سے تجاوز کر لیا جس کی دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔تمام شعبوں کے لوگ حتیٰ المقدور اس سب کی مذمت کررہے ہیں۔

پاکستان سٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی سخت ترین الفاظ میں بھارتی بربریت کی مذمت کی تھی۔کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف شاہد آفریدی کے بعد شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے۔انکا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو جلد سے جلد کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔دونوں جانب کی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراداد وں کے مطابق اس معاملے کو حل کرے۔انسانی زندگی قیمتی ہے خواہ وہ کسی مسلمان کی ہو یا غیر مسلم کی۔آپس میں محبت کرنا سیکھیں نہ کہ نفرت کرنا

پاکستان جدوجہد آزادی کشمیر میں‌ٹھوس مدد فراہم کرے:‌سید صلاح الدین

0

وادی کشمیر میں بھارتی فوج کے خلاف برسرپیکار ایک درجن سے زائد عسکری تنظیموں کے اتحاد متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے مظفرآباد میں بھارت مخالف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جہدوجہد کشمیر میں ہمیں ٹھوس مدد فراہم کرے، کشمیری امن پسند قوم ہیں ہمیں ہتھیار اٹھانے پر مجبور کیا گیا بھارت اگر مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو وہ مسلئہ کشمیر کو متنازعہ تسلیم کرتے ہوئے سہ فریقی مذاکرات کرے جس میں کشمیریوں کو یہ حق دے کو اپنی مرضی کے ساتھ فیصلہ کریں کہ” آیا وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں ،پاکستان کے ساتھ الحاق کرنا چاہتے ہیں انڈیا ہی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں”. سید صلاح الدین نے اس قبل کبھی بھی مسئلہ کشمیر پر تینوں آپشن کا نہیں کہا یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انہوں نے کشمیر کے تھرڈ آپشن کو زیر غور لایا.
وادی کشمیر میں بھارتی فوج کے خلاف برسرپیکار سب سے بڑی عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین نے بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں شوپیاں میں ہلاک ہونے والے افراد اور وادی میں جاری کیشدہ صورتحال پر پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں بھارت مخالف احتجاجی ریلی نکالی جس میں عام شہریوں کے علاوہ حزب المجاہدین کے ایک سو سے زائد عسکریت پسندوں نے سر پر کفن باندھ کر احتجاجی ریلی نکالی ۔ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری سے نوٹس لیے جانے اور بھارت مخالف نعرے درج تھے ۔اس موقع پر برہان وانی چوک میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ جہاد کونسل اورحزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی وعدہ خلافیوں ہندوستان کے ظلم نے ہمیں آپنی آزادی کیلئے ہتھیار اٹھانے پر مجبور کیا ہمارا کوئی عالمی ایجنڈا نہیں ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آپنے مستقبل کا فیصلہ چاہتے ہیں اگرہندوستان ہٹ دھرمی ترک کرکے مسئلہ کشمیر کے دیرپاحل کے لیے تاریخی حقا ئق تسلیم کرتا ہے،خودارادیت کی بنیادپرپاکستان اورکشمیری قیادت سے بامعنی مزاکرات کا آغاز کرناچاہتا ہے تو جہادی قیادت تعاون کیلیئے تیار ہے۔سید صلاح الدین کا کہنا تھا پم پہلے بھی مذاکرات کے حامی تھے اب بھی اور آئندہ بھی حامی رہیں گے ۔کشمیری فطری طور پر امن پسند ہیں۔ ہم نے ہتھار نہیں اٹھایا ہمیں اس کے لیے مجبور کیا گیا ۔” اگر آج بھی بھارت مسلئہ کشمیر کی سنہ 1947 سے قبل والی تاریخی حثیت تسلیم کرے جس میں آزادکشمیر گلگت بلتستان مقبوضہ جمون و کشمیر اور مقبوضہ لداخ سب شامل ہیں ۔یہاں کے عوام سے پوچھا جائے کہ وہ اپنی ریاست کے مستقبل کا کیا کرنا چاہتے ہین کیا وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں ،پاکستان کے ساتھ الحاق کرنا چاہتے ہیں یا انڈیا کے ساتھ ررہنا چاہتے ہیں حق خوداردیت کا یہ مطلب ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں مگر انڈیا نے یہ حق نہیں دیا وعدہ کرنے کے باوجود 27 اکتوبر 1947 کو فوجی قبضہ کیا تب سے لڑائی جاری ہے ۔اگر آج بھی بھارت اقوام متحدہ کی منظور کردہ قرادادوں کے روشنی میں سنجیدہ مذاکرات پر تیار ہو جائے جہادی قیادت کو سب سے زیادہ خوشی ہو گی ۔اگر بھارت پرامن طریقے سے نیک نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ مسلئہ کشمیر کا حل تلاش کرے جموں و کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی سرپرستی مین یہ فیصلہ کرنے دیا جائے وہ کیا چاہتے ہیں۔ دوسری بات اگر مذاکرات کرنے ہوں تو مذاکرات میں تین فریق ہیں پہلا فریق جموں و کمشیر کی قیادت جو بنیادی فریق ہیں دوسرا فریق بھارت ہے جو کشمیر کے بڑے حصے پر قابض ہے اور مملکت خداد پاکستان تیسرا فریق ہے ۔یہ ہماری دو شرائط ہیں اگرسنیحدگی ہو اخلاص ہو اور تینوں فریقوں کی موجودگی ٹیبل پر ہو تو اقوام کی قراداوں کے مطابق کشمیری کی خواہش کے مطابق فیصلہ کرنے کی کوشش ہو تو انشا اللہ ہماری تائید ساتھ ہو گی ”۔

تنازعہ کشمیر پرپاکستان سے مطالبے کیلئے آزادکشمیر کی سیاسی قیادت اور سید صلاح الدین آمنے سامنے

0

آزادکشمیر کا دارالحکومت مظفرآباد آج مسئلہ کشمیر پر کل جماعتی جماعتی کانفرنس اور احتجاجی ریلی کی وجہ سے پورا دن خبروں کا مرکز بنا رہا۔ ایوان وزیراعظم میں حکومتی سطح پر منعقد ہونے والی آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کی متفقہ قراردادوں میں کشمیری سیاسی قائدین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی سفارتی اور غیر عسکری حمایت کا مطالبہ کیا جبکہ جہادی قیادت نے بھرپور ریلی کی جس میں انہوں نے حکومت پاکستان سے عسکری مدد کیلئے اپیل کی۔

چیئرمین متحدہ جہاد کونسل جموں کشمیر و امیر حزب المجاہدین سید صلاح الدین نے مظفرآباد میں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب میں حکومت پاکستان سے آج اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کی ٹھوس مدد یعنی عسکری مدد کرے تا کہ جموں کشمیر کو بھارت سے آزاد کرایا جا سکے۔

سید صلاح الدین نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ پاکستان، مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی قابض افواج کیخلاف برسرپیکار مجاہدین کو ٹھوس مدد فراہم کرے، ہم پرجنگ بھارت نے مسلط کر رکھی ہے، اس جنگ کا اختتام کشمیری عوام کریں گے، عالمی برادری کی وعدہ خلافیوں کی وجہ سے اورہندوستان کے ظلم نے ہمیں آپنی آزادی کیلیئے بندوق اٹھانے پر مجبور کیا ہے، ہمارا کوئی عالمی ایجنڈا نہیں ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ چاہتے ہیں اگرہندوستان ہٹ دھرمی ترک کرکے مسئلہ کشمیر کے دیرپاحل کے لیے تاریخی حقا ئق تسلیم کرتا ہے،خودارادیت کی بنیادپرپاکستان اورکشمیری قیادت سے بامعنی مذاکرات کا آغاز کرناچاہتا ہے تو جہادی قیادت تعاون کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر نہ تو بھارت کا اٹوٹ انگ،نہ اندرونی سیکیورٹی کامسئلہ اور نہ ہی دو ملکوں کے درمیان سرحدی تنازعہ، جموں کشمیر ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے مستقبل اور آزادی کا مسئلہ ہے کشمیری نوجوانوں کے قتل عام پراقوام متحدہ کی سردمہری اور خاموشی لمحہ فکریہ ہے پاکستان اپنی خارجہ پالیسی میں جدت پیدا کرکے بھارت کو جواب دے۔

مظفرآباد میں شہدائے شوپیاں کو خراج عقیدت پیش کرنے، بھارت سے ریاست کی آزادی کیلئے حزب المجاہدین جموں کشمیر کے زیر اہتمام عزم شہادت ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ سینکڑوں افرادنے ریلی میں شرکت کی، بھارتی فوجی قبضہ کیخلاف شدید نعرے بازی، شرکائے ریلی نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر شہداء کو خراج عقیدت، بھارت کے خلاف جہاد کو تیز تر کرنے کے نعرے درج تھے ہزاروں افراد کی ریلی نے ساتھرہ موڑ سے برہان وانی شہید چوک تک مارچ کیا ریلی کی قیادت حزب المجاہدین کے نائب امیرسیف اللہ خالد، پاسبان حریت کے سربراہ عزیر احمد غزالی اورمرکزی کمانڈر کونسل عمر جاوید، غلام محمد خان، ملک محمد عبداللہ،طاہر اعجاز، شمشیر خان، محمد اصغر رسول، محمد اعظم غازی نے کی۔

راولپنڈی میں جموں کشمیر یونائیٹڈ یوتھ فورم کا اہم اجلاس

0

راولپنڈی ,,,,,,,,, آج جمو ں کشمیر یونائیٹڈ یوتھ فورم کے زیراہتمام خورشید ہوٹل سکس روڈ راولپنڈی میں آیل او سی پر جاری جارحیت کے خلاف آمدہ پروٹسٹ کے حوالہ سے ایک ہنگامی اجلاس ہوا جسمیں تمام کشمیری سیاسی و سماجی تنظیموں کے ممبران نے بھرپور شرکت کی .اجلاس میں طہ پایا کے 21 اپریل بروز ہفتہ 11:00 بجے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے LOC Cease Fire مارچ کیا جاۓ گا اجلاس سے سردار مرتضیٰ علی احمد رہنما تحریک انصاف .پی ایس اف آزادکشمیر کے چیرمین سردار شکور سردار ذاکر شاہین،، سردار امتیاز شاہین ، سردار سعید ،سجاد گیلانی،تصور گیلانی، شیخ صادق،حماد الطاف،منصور سدوزہی فوزیب بیگ، راشد نور ،نمیر علی کھٹانہ نے خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فراہض چوہدری ساجد اسلم نے ادا کیے تمام دوستوں کو شرکت کی دعوت ہے .اور یہ کشمیریوں کا امتحان بھی ہے
جموں کشمیر یوناہیٹڈ یوتھ فورم زندہ باد ..

اسلام آباد , ایم ۔ ایس ۔ ایف آذاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار فواد خان نے صدر آذاد کشمیر سردار مسعود خان پر سنگین ترین الزامات عائد کر دیے

0

اسلام آباد , ایم ۔ ایس ۔ ایف آذاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار فواد خان نے صدر آذاد کشمیر سردار مسعود خان پر سنگین ترین الزامات عائد کر دیے
صدر مسعود خان کو صدرارت سے ہٹانے کے لئے جرگہ 15 اپریل کو مریٹ ہوٹل میں گا ۔سردار فواد نے صحافیوں سے گفتگو کر تےہوئے کہا کہ مسعود ایوان صدر میں مزید بیٹھنے کا اخلاقی جوازکھو چکے ہیں ان کی غیر آئیی اور غیر قانونی تقرری مزید برداشت نہیں کی جائے گی اور ایوان صدر کو مزید نو گو ایریا نہیں بنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسعود خان نے کشمیر ایشو کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور کڑوڑوں روپے غیرملکی دوروں کی نظر کر دی اور مسلہ کشمیر پر دولفظ کسی عالمی فورم پر نہ بول سکے اور مسعود خان آج بھی ڈکٹٹرشپ کے حمایتی ہیں اور ایوان صدر میں بیٹھ کر جمہوریت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے بحثیت چانسلر کشمیری یونیورسٹیوں کو تباہ کر دیا ہے اور یونیورسٹیوں میں کرپشن ستامنے آچکی ہے جس کا ثبوت کوٹلی یونیورسٹی میں کرپشن کی تحقیقات کے لئے بننے والی انٹرنل کمیٹی ہے جبکہ ایسی کسی کمیٹی کو ہم قبول نہیں کرتے جب تک بیرونی تحقیقات نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ مسعود خان نے کڑوڑوں روپے کہ تعمیراتی منصوبے اپنے رشتہ داروں میں بانٹھ دئیے ہیں ان سب حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ایسے غیر آئینی صدر کو ہٹانے کے ایک جرگہ منقعد کیا جا رہا جس میں مسعود خان کو صدرارت سے الگ کرنے کے بارے میں مشاورت ہو گی اور قومی سطح پر رائے عامہ ہموار کی جائے گی کہ آمریت کی اس آخری نشانی کو ایوان صدر سے نکالا جائے انہوں نے کہا کہ یہ جرگہ بہت اہم فیصلے کرے گا اور اس سول ڈکٹیٹر کے خلاف بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا.

یوم سیاہ کے اعلان پر فاروق حیدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں : حمید الحسن مسئول

0

یوم سیاہ کے اعلان پر فاروق حیدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں : حمید الحسن مسئول

پی وائی او سعودی عرب کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی برسی منائی گئی

0

راجہ ابرار احمد خان سے
پاکستان پیپلزپارٹی و پی وائی او سعودی کے زیر اہتمام قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 39 ویں برسی کا انعقاد سعودی عرب کے شہر رابغ میں کیا گیا۔جس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
بھٹو کی کرشماتی شخصیت اور انقلابی جدوجہد نے پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنایا۔عدالتی قتل پاکستان اور عدلیہ پر بد نما دھبہ ہے۔کلیم خان /سردار اعجاز۔بھٹو شہید نے غریبوں اور محکوم عوام کو زبان دی۔پاکستان میں متفقہ آئین دیا جمہوریت کی بنیاد رکھی۔سجاد چوہان ،ہاشم لاشاری،حاجی مظفر۔
پاکستان پیپلزپارٹی و پی وائی او سعودی کے زیر اہتمام قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید انتالیسویں برسی کا اہتمام کیا گیا جس سے کلیم خان سردار اعجاز سجاد چوہان حاجی مظفر اور ہاشم لاشاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی جدوجہد مشعل راہ ہے انکے مشن کی تکمیل کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان بلاول بھٹو کی قیادت میں جدوجہد کر رہے ہیں قائد عوام نے ملک میں جاگیردانہ نظام کو للکارہ اور ایک انقلابی پروگرام کی بنیاد رکھی جسکی وجہ سے سامراج نے اپنے ایجنٹوں کے ساتھ ملکر قائد عوام سولی پر چڑھایا تاکہ سامراجی نظام محفوظ رہے۔لیکن قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے عوام اور غریبوں کے مفادات پر سمجھوتا کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں آمر کے ہاتھوں مرنا گوارہ کر سکتا ہوں تاریخ کے ہاتھوں نہیں۔مقررین نے موجودہ حکومت کو بھی انتباہ کیا کہ وہ ملکی اداروں پرائیویٹائز نا کریں ورنہ اس ملک کے مزدور انکے محلات گرا دیں گے پھر احتساب نہیں مساوات کا سوال ہو گا ۔تقریب کے آخر میں محمد ممتاز شہداء گڑھی خدا بخش کے لئے دعا کی ۔

سہنسہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات

0

سہنسہ میں قتل کی لرزہ واردات……….
سہنسہ : مسلم لیگ ن حلقہ سہنسہ ضلع کوٹلی کے سرکردہ رہنماء سابق چئیرمین چوہدری عبدالجمید کو دیرینہ رنجش کی بنا پر اپنی ہی برادری کے افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا. وقوعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے. سہنسہ کی مشہور شخصیت اور ممبر اسمبلی راجہ نصیر کے دیرینہ ساتھی و دست بازو کے قتل کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح علاقے میں پھیل گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد ہسپتال کی طرف امڈ آئی. قتل کے اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کوٹلی ہمراہ بھاری پولیس نفری سہنسہ پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ کی ناکہ بندی کروا لی. ڈی ایس پی کوٹلی خواجہ عبدالقیوم نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ سہنسہ راجہ الیاس مقامی صحافیوں کو قتل کے واقع کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چئیرمین چوہدری مجیدکا اپنی ہی برادری کے طالب افسر، تنویر ولد عدالت اور زبیر ولد بشیر کے مابین اراضی اور دیگر معاملات پر تنازعہ چلا آ رہا تھا. کل مورخہ 5 اپریل بروز جمعرات چئیرمین اپنے گھر جلو گجراں سے اپنی کات نمبر FDN-9853پر بھائی بھتجے اور بیٹے کے ہمراہ سہنسہ کے لیے روانہ ہوئے تو راستے میں پلیر اور پوٹھہ کے درمیان چھیتر جنگل میں طالب افسر، تنویر ولد عدالت اور زبیر ولد بشیر جو پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے چوہدری مجید کی کار کو دیکھتے ہی فائر کرکے کار کو روک لیا اور گاڑی کی پچھلی نشت پر بیٹھے افراد نے نیچے اتر کر ملزمان سے گاڑی روکنے کی وجہ دریافت کی. اس دوران ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی. حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے چوہدری مجید کے بیٹے عابد جو کار چلا رہا تھا، کار کو بھگانے کی کوشش کی تو ملزمان نے گاڑی پر پیچھے سے فائر کیا اور گولی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے چوہدری مجید کی پیٹھ پر جا لگی جس سے وہ شدید زی ہو گئے. انھیں فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سہنسہ پہنچایا گیا. جہاں وہ کچھ ہی دیر میں دم توڑ گئے. چوہدری مجید کے بیٹے کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے. جس میں بنارس ، خالد اور ضارب کو بھی اعانت کا ملزم نامزد کیا گیا ہے. ڈی ایس پی نے بتایا کہ جائے وقوعہ کے تمام علاقے پولیس نے سیل کر دیے ہیں اور ملزمان کو بھاگنے نہیں دیں گے اور جلد ہی ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی…..

لیگی قیادت سے ناراضگی ، حنیف عباسی کو قومی اسمبلی کا لیگی ٹکٹ نہ ملنے کا امکان

0

لیگی قیادت کی ناراضگی کے باعث راولپنڈی حنیف عباسی کو قومی اسمبلی کا لیگی ٹکٹ نہ ملنے کا امکان۔ ممبر صوبائی اسمبلی راجہ حنیف کو این اے 56 سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا جانے کا قوی امکان۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کے باعث جب انہوں نے براستہ جی ٹی روڈ لاہور جانے کا فیصلہ کیا تو حنیف عباسی نے میاں نواز شریف کو یقین دہانی کرائی تھی کہ مری روڈ سے گزرتے ہوئے دو رویہ لاکھوں کی تعداد میں اہلیان راولپنڈی آپ کا استقبال کریں گے ۔حنیف عباسی نے لوگوں کو اس بات پر قائل ہی کرتے رہے جس دن میاں صاحب کا گزر مری روڈ سے ہوا تو لاکھوں کیا سینکڑوں کی تعداد میں بھی پنڈی کے شہری باہر نہیں آئے۔ یہ صورت حال دیکھ کر حنیف عباسی کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور وہ روپوش ہو گئے ۔ میاں نواز شریف نے حنیف عباسی کو پنجاب ہاؤس طلب کیا اور باقی ممبران کی موجودگی میں انہیں بے عزت کیا ۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف اس بات کو بھول نہیں پائے اور انہوں نے حتمی فیصلہ کیا ہے کہ انہیں راولپنڈی سے ٹکٹ نہیں دیا جائے گا ۔ دوسرا ان پر الفی ڈرین کیس اور میٹرو پراجیکٹ میں کرپشن کے کئی مقدمات ہیں جس کی وجہ سے لیگی قیادت نہیں چاہتی کہ وہ مزید کسی مشکل میں پڑھیں

وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان سے برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے رکن لارڈ نذیر احمد کی ملاقات،مقبوضہ کشمیر میں جاری قابض بھارتی افواج کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر تشدد کی حالیہ لہر کے حوالے سے تبادلہ خیال

0

وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان سے برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے رکن لارڈ نذیر احمد کی ملاقات،مقبوضہ کشمیر میں جاری قابض بھارتی افواج کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر تشدد کی حالیہ لہر کے حوالے سے تبادلہ خیال۔لارڈ نذیراحمد نے وزیر اعظم آزادکشمیر کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی برطانیہ آمد کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ لارڈ نذیر احمد کشمیر کی دھرتی کے مایہ ناز سپوت اور یورپ میں کشمیریوں کی موثر آواز ہیں۔ لارڈ نذیر احمد نے بطریق احسن کشمیریوں کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا ہے اور بین الاقوامی دنیا بالخصوص یورپ میں کشمیریوں کی بہترین سفارتکاری کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی آواز کو بین الاقوامی دنیا تک پہچانے کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کیا ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ یورپ بالخصوص برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں وکشمیریوں سے اپیل کرتا ہے کہ 18اپریل کو معصوم کشمیریوں کے قاتل نریندر مودی کی آمد پر پرامن احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں اور وہاں کی سول سوسائٹی کو بھی اس پرامن مارچ میں شرکت کی دعوت دیں ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے برطانیہ کے اندر رہنے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ اپریل کے پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور کمیونٹی اور دوستوں کو بھی شرکت کو یقینی بنائیں ،یہ پرامن احتجاج انتہائی اہمیت کا حامل ہے اورانشاء اللہ کامیاب ہوگا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لارڈ نذیر احمد نے کہاکہ یہ پہلا موقع ہے جب وزیر اعظم آزادکشمیر اور کشمیری قیادت کابراہ راست یورپی دنیا سے رابطہ کروا رہے ہیں تاکہ وہ مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کریں ۔ وزیر اعظم اور دیگر سیاسی قیادت کو دعوت دیتے ہیں وہاں آئیں ، ان کو مواقعے فراہم کریں گے کہ وہ یورپی دنیا اور وہاں کے میڈیا اور سول سوسائٹی کے سامنے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں، انہوں نے کہاکہ 18اپریل کو بھارتی وزیر اعظم نے برطانیہ آمد پر احتجاج میں پوری پاکستانی وکشمیر ی کمیونٹی شرکت کریگی ۔ آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات ،سیاحت وآئی ٹی راجہ مشتاق احمد منہاس و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مقبوضہ کشمیرمیں 19نوجوانوں کی شہادت پر زبردست مظاہرےحریت رہنماءنظربند ، ایک اور نوجوان شہید

0

مقبوضہ کشمیرمیں 19نوجوانوں کی شہادت پر زبردست مظاہرےحریت رہنماءنظربند ، ایک اور نوجوان شہید
سرینگر 06اپریل ( کے ایم ایس )مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں کی طرف سے حال ہی میں 19نوجوانو ںکی شہادت پر تمام بڑے قصبوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ مظاہرین پر فوجیوں کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہروں کی کال مشترکہ حریت قیادت نے دی تھی ۔ پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال بھی کی گئی ۔
لوگوںنے سرینگر ، بڈگام ، چرار شریف ، گاندربل ،کنگن ، شوپیاں، اسلام آباد ، پلوامہ ، کپواڑہ ، تریہگام ، پلہالن، پٹن ، بارہمولہ اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر نکل کرپاکستان اور آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کئے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںنے مختلف علاقوںمیں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ لوگوںنے بڈگام اور دیگر علاقوں میں شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے ایم بی بی ایس کے طلباءنے نوجوانوں کے قتل کے خلاف کیمپس کے سبزہ زار شہید افضل گور پارک میں احتجاجی دھرنا دیا۔ مختلف مساجد میںنماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پرمشترکہ حریت قیادت کی طرف سے تیار کی گئی ایک قراردادبھی منظور کی گئی ۔ قرارداد میں نوجوانوںکے قتل کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کے علاوہ آج یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیاگیا ہے۔ بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے آبی گزر میں احتجاجی ریلی کے دوران متعدد حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو طاقت کے وحشیانہ استعمال کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کرلیا ۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے لوگوں کو بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کیلئے سرینگر میں پابندیاں اور ضلع گاندر بل کے علاقے کنگن میں کرفیو نافذ کر دیا۔ گزشتہ روز طلباءکے زبردست مظاہروں کے بعد انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میںتمام تعلیمی اداروں کوبند رکھنے اور ریل سروس کی معطلی کا حکم دیا تھا۔ جامع مسجد سرینگر کو سیل کر کے لوگوںکو وہاں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد اشرف صحرائی، محمد یاسین ملک ، بلال صدیقی، مختار احمد وازہ ، ظفر اکبربٹ، جاوید احمد میر اور دیگر حریت رہنماﺅں کو گھروں ، تھانوں اور جیلوں میں مسلسل نظر بند رکھا۔ بھارتی پولیس نے حریت رہنما غلام نبی زکی کو سوپور قصے میں اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا۔
دریں اثناءبھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع پلوامہ کے علاقے کنگن میں تلاشی اور محاصرے کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔ فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے جگتیال میں بھی اسی قسم کی کارروائی شروع کی جس کے باعث لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

وزیرتعلیم سکولز وکالجز آزادکشمیربیرسٹرافتخار گیلانی نے ہٹیاں بالاکا دورہ کیا

0

وزیرتعلیم سکولز وکالجز آزادکشمیربیرسٹرافتخار گیلانی نے ہٹیاں بالاکا دورہ کیا ہٹیاں بالا پہنچنے پر ڈی ای او مردانہ قاضی جلیل احمد جلالی،ڈی ای او زنانہ محترمہ پروین اختر،ڈپٹی ڈی ای او ملک الطاف حسین،اے ای اوز راجہ اعجازخان،اظہر مشاق،صدر ایپکا راجہ منصورخان نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر محکمانہ میٹنگ ہوئی جس میں ضلعی تعلیمی انتظامیہ نے شرکت کی اس موقع پر وزیرتعلیم سکولز وکالجز بیرسٹرافتخار گیلانی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے این ٹی ایس اور پی ایس سی کی تشکیل نو کردی ہے جس کے بعد محکمہ تعلیم میں معیار تعلیم میں بہتری آرہی ہے انشاء اللہ پانچ سالہ دور میں محکمہ تعلیم وہاں لاکھڑا کردیں گے جو کہ ایک مثال بن جائے گی اس موقع پر انہوں نے آن ڈیوٹی اور ٹھیکہ سسٹم کو سختی سے ختم کرنے اور سکولوں میں سوفیصد حاضری یقینی بنائی جائے اے ای او صاحبان فیلڈ میں نکلیں اس موقع پر ناظم اعلی تعلیم خواجہ عبدالرحمان،ڈویژن ڈائریکٹر کالجز پروفیسر قاضی ابراہیم چشتی،ناظم اعلی تعلیم سکول ہاجرہ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمدفریدخان بھی موجود تھے،بعدازاں وزیرتعلیم سکولز وکالجز بیرسٹرافتخار گیلانی نے انورکوثر ڈگری کالج ہٹیاں بالا کا معائنہ کیا اس موقع پر پرنسپل شائستہ بخاری نے سٹاف کے ہمراہ ان کا استقبال کیا بعدازاں ادارہ کی کارگدرگی کے حوالہ سے بریفنگ دی بھی،اس موقع پر مثالی کارگردگی پر وزیرتعلیم سکولز وکالجز بیرسٹرافتخار گیلانی نے پرنسپل شائستہ بخاری اور ان کے سٹاف کو مبارکباد اور شاباش دی بعدازاں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمدفریدخان کی دعوت پر ضلع کونسل کے دفتر بھی گئے۔۔۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نگراں حکومت کے قیام اور نئی حکومت کی تشکیل تک نیب قانون کو غیر موثر کردیں۔نواز شریف

0

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو تجویز دیں گے کہ نگراں حکومت کے قیام اور نئی حکومت کی تشکیل تک نیب قانون کو غیر موثر کردیا جائے۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیاسے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہمارا سیاسی کیرئیر گواہ ہے کہ ہم اپنے موقف سے ہٹے ہیں نہ ہی ہم نے کوئی یو ٹرن لیا، ہم نظریاتی لوگ ہیں اور میرے دائیں بائیں بھی نظریاتی لوگ ہی بیٹھے ہیں، مجھے جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں، ملک میں کسی قسم کی خرابی نہیں چاہتے، سب کہہ رہے ہیں میری آواز پر لبیک کہیں گے، کال دینے کی نوبت آئی تو کال دوں گا، جیل کے اندر رہوں یا باہر، جہاں سے بھی آواز دوں گا عوام نکلیں گے۔
نواز شریف نے کہا چیف جسٹس نے کل کہا تھا کہ انتخابات ملتوی ہونے کی گنجائش نہیں، مجھے چیف جسٹس پاکستان کی باتیں اچھی لگیں۔ اگر چیف جسٹس شفاف انتخابات کا کہتے ہیں تو وہ نہیں ہونا چاہیے جس کی نشاندہی کی ہے اور وہ اپنے عمل سے بھی ثابت کریں۔ تمام جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے مساوی مواقع دئیے جانے چاہئیں، انتخابات سے قبل ہمارے رہنماؤں کے خلاف نیب کے بے بنیاد مقدمات بنائے جارہے ہیں، نیب ہمارے رہنماؤں کو ہراساں کرنے کا ادارہ بن گیاہے۔ نیب (ن)لیگ کے حمایت یافتہ لوگوں کو ٹارگٹ کررہا ہے، چیف جسٹس نیب سے پوچھیں کہ کارکنوں کو ہراساں کرنے کا یہ کون سا وقت ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو بلوچستان اسمبلی، سینیٹ انتخابات کے واقعات کا ازخود نوٹس لینا چاہئے۔ عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں جو لوگ پیسے دے کر سینیٹر بنیں انہیں چھوڑ دیں، بلوچستان میں جوکچھ ہوا، کیا اس کا سپریم کورٹ نے نوٹس لیا، چیئرمین سینیٹ کیسے بنے، ووٹ بیچے اور خریدے گئے، چیف جسٹس کو بلوچستان کی صورتحال پر سوموٹو نوٹس لینا چاہیے تھا۔نواز شریف نے کہا کہ ان کے خلاف احتساب عدالت میں زیرسماعت مقدمے کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے تاکہ عوام کو بھی پتہ چلے کہ مقدمے میں کیا ہو رہا ہے، حقائق قوم کے سامنے آنے چاہیے، یہ جھوٹا کیس ہے جس میں سب کچھ ہے اگر نہیں ہے تو کرپشن نہیں ہے۔ نیب قانون کو کالا قانون سمجھتا ہوں جسے ایک ڈکٹیٹر نے مجھے سزا دینے کے لیے بنایا تھا، مجھ پر کیس چل رہا ہے اس لئے اس قانون کو ختم کرنے کے حق میں نہیں لیکن جب حکومت میں آئیں گے تو اس قانون کو اللہ کے حکم سے ختم کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے کہیں گے کہ نیب قانون کو نگران حکومت کے دوران غیر مثر کردیا جائے، اس قانون کا ناجائز طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے اور جو بھی طاقتیں ہیں وہ انتخابات میں اس کا ناجائز استعمال کریں گی۔پنجاب چھیننے سے متعلق آصف زرداری کے چیلنج پر نواز شریف نے کہا کہ وہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ چھیننے سے پہلے حلقوں سے ووٹ تو لے لیں، پنجاب کے حلقوں میں زرداری صاحب کے پاس چار پانچ سو ووٹ نکلتے ہیں۔

سابق ایم این اے حنیف عباسی کی جانب سے وزیراعظم فاروق حیدر کو فارغ کرنے کے ٹویٹ کے بعد مشتاق منہاس کا موقف سامنے آگیا

0

سابق ایم این اے حنیف عباسی کی جانب سے وزیراعظم فاروق حیدر کو فارغ کرنے کے ٹویٹ کے بعد مشتاق منہاس کا موقف سامنے آگیا
وزیراعظم فاروق حیدر کی حکومت کے متعلق مایوس لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں مسلم لیگ کے کارکن ان پر کان نہ دھریں حکومت کارکنان کے مینڈیٹ پر کوئی انچ نہیں آنے دے گی

مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو دو ماہ کے اندر فارغ کر کے نیا وزیراعظم لانے کا فیصلہ کر لیا سابق ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی کا دعوی

0

مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو دو ماہ کے اندر فارغ کر کے نیا وزیراعظم لانے کا فیصلہ کر لیا سابق ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی کا دعوی
یہ دعوی انھوں نے ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ان کا کہنا تھا کہ فاروق حیدر کو فارغ کر کے انکی جگہ مشتاق منہاس کو نیا وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب کیا جائے گا

راجہ فاروق حیدر کی وارننگ

0

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کی مظفرآباد میں منعقدہ تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے عدم اعتماد کی افواہوں کے بارے میں کہا کہ اس طرح کے مس کنسیپشن پھیلا کر ہمیشہ حکومت کا نقصان کیا جاتا ہے، میرا کوئی مسئلہ نہیں،اقتدار وراثت میں نہیں لے کر آیا, اس عہدے سے عزت کے ساتھ رخصت ہونا چاہتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ اگر کسی نے شرارت کی تو یاد رکھے کہ ابھی بھی ہمارے پاس 3 سال باقی ہیں۔ ”ووٹ کو عزت دو” کے نام سے جو لوگ میرے خلاف سامنے آ رہے ہیں ان کو کہوں گا کہ اگر میں نہ رہا تو ان میں سے بھی کوئی اسمبلی میں نہیں رہے گا۔

گورنمنٹ بوئز ہائی سکول ساہلیاں ڈہونڈاں میں سالانہ نتائج 100 فیصد طلباء میں انعامات تقسیم

0

واجد حسین عباسی سال کے بہترین استاد قرار پائے .واجد حسین عباسی کی تقرری 7ماہ قبل ہوئی تھی.نتائج کا اعلان یکم اپریل 2018 کو ہوا.سیاسی اور غیر سیاسی معززین کی بھر پور شرکت.صدر معلم اخلاق احمد عباسی کی قیادت می ادارہ ترقی کی جانب گامزن.بچوں نےتلاوت نعت قوالی ڈرامیں ٹیبلو پی ٹی شو کے ساتھ ساتھ دیگر ایٹمز پیش کیئے

فاروق حیدرخان کی خصوصی ہدایت پر کل جمعہ کو دارالحکومت سمیت آزادکشمیر کے تمام ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرز پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ’’یوم شہدائے شوپیاں ‘‘منایا جائیگا

0

وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان کی خصوصی ہدایت پر کل جمعہ کو دارالحکومت سمیت آزادکشمیر کے تمام ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرز پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ’’یوم شہدائے شوپیاں ‘‘منایا جائیگا۔ اس سلسلہ میں سب سے بڑا جلسہ جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام دارلحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوگاجس میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان سمیت آزادکشمیر کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے زعما ء اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہونگے جبکہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز صاحبان جلسوں کا اہتمام کرینگے۔اس حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنرآفس مظفرآباد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہواجس میں ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ سجاد لطیف خان، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل خورشید کیانی ، ایکسیئن ہائی وے سید شوکت گیلانی، ڈی ایس پی آصف درانی،انفارمیشن آفیسر سید آصف حسین نقوی اور جملہ ضلعی آفیسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے حتمی شکل دی گئی۔

چمبہ پنجگراں کا چھ سالہ بچہ جلد کی خطرناک بیماری میں مبتلا

0

دارالحکومت کے نواحی علاقے چمبہ پنجگراں کا چھ سالہ بچہ جلد کی خطرناک بیماری میں مبتلا ، غریب والد ہسپتالوں میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ، مظفرآباد اور ایبٹ آباد کے ڈاکٹروں نے آغاز خان ہسپتال کراچی منتقل کرنے کا مشور ہ دے دیا لاکھوں روپے اخراجات اٹھانے کیلئے مستحق خاندان کے پاس وسائل میسر نہیں بچے کے والدنے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر اور در ددل رکھنے والے افراد سے مدد کی اپیل کر دی گزشتہ روز مرکزی ایوان صحافت میں صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے چمبہ پنجگراں کے رہائشی محمد شبیر نے بتایا کہ چھ سالہ دانش جلد کی خطرناک بیماری سرائیکس میں مبتلا ہے گزشتہ چار سالوں سے اس کا علاج کروا رہے ہیں لیکن کوئی فرق نہیں پڑا ایبٹ آباد سے ڈاکٹروں نے چک شہزاد منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کی عمر کم ہونے کی وجہ سے ویکسین لگانے سے انکار کر دیا اور دانش کو آغا خان ہسپتال کراچی منتقل کرنے کا مشور ہ دیا ہے جہاں اس کا علاج ممکن ہے آغا خان ہسپتال میں علاج کیلئے لاکھوں روپے کی اخراجات آئیں گے جسے برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے انہوں نے کہا کہ بچے کے جسم پر دانے نکل چکے ہیں اور اس وقت دانش شدید اذیت میں مبتلا ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر سمیت مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بچے کے علاج کیلئے مدد فراہم کریں

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کاسینئر صحافی عبدالواحید کیانی کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار افسوص

0

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سینئر صحافی عبدالوحید کیانی کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے

نامورشاعرادیب کیمپئر سید آل عمران زیر علاج

0

نامورشاعرادیب کیمپئر سید آل عمران
ان دنوں گردوں کے عارضہ میں مبتلاہیں شفاانٹرنیشنل ہسپتال کےمعروف نفرالوجسٹ سید فرحت عباس ان کاتین سال سے باقاعدگی سے علاج کر رہےہیں اس دوران سید آل عمران لببلہ اور پتےکی تکلیف میں بھی مبتلا رہے سرجن غلام صدیق اور دیگر قابل, ڈاکٹرکی ٹیم نے ان کا کامیاب آپریشن کیاہے ان دنوں سیدآل عمران شفا انٹرنیشنل کے گردوں کے شعبہ میں زیرعلاج ہیں پوٹھوہار کےعلمی ادبی ثقافتی حلقوں نےسید آل عمران کی صحت یابی کے لئےدعا کی اپیل کی ہے سید آل عمران نےپاکستانی ادب ثقافت زبان تاریخ اور امن کے لئے ۲۲ سال سے عملی خدمات سرانجام دے رہے ہیں

مقبوضہ کشمیرمیں شوپیاں کی طرف مارچ کو روکنے کیلئے سخت پابندیاں عائد میر واعظ عمر فاروق گرفتار

0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں جنوبی کشمیر میں نوجوانوں کے قتل عام کے خلاف مقبوضہ علاقے میں آج مسلسل چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے مارچ کی کال پر سرینگر، شوپیاں ، اسلام آبد اور دیگر علاقوں میں پابندیاں عائد کردیں۔ مارچ کا مقصد جنوبی کشمیر میں شہید کشمیر ی نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرنا ہے ۔انتظامیہ نے پلوامہ شوپیاں ہائی وے متعدد مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کردی ۔سرینگر اور پلوامہ کے علاقوں ڈالی پورہ ، مرن ، راج پورہ ، واشوبگ اور پرچھو میں مارچ کو روکنے کیلئے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کو تعینات کیاگیاتھا۔
ادھربھارتی پولیس نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کوشوپیاں کی طرف مارچ کی قیادت سے روکنے کیلئے گرفتار کرلیا۔ میر واعظ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نظر بندی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سرینگر کے علاقے نگین میں واقع اپنے گھر سے باہر اآئے اور ساتھیوں کے ہمراہ شوپیاں کی طرف مارچ کی کوشش کی۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں واقع اپنے گھر سے باہر نہیں آنے دیا ۔ بھارتی پولیس نے انکے گھر کا مرکزی دورازہ باہر سے تالا لگا کر بند کر دیااسکی وجہ سے وہ متعدد کوششوں کو باوجود شوپیاں چلو کال کے سلسلے میں گھر سے باہر نہیں آسکے۔ پولیس نے انکے گھر کی طرف سے جانے والے تمام راستے بند کر دیے تھے اورذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی وہاں نہیں پہنچنے دیا گیا۔
دریں اثناء تمام تجارتی مراکز بند رہے اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ معطل رہی ، سرکاری دفاتر میں حاضری کم رہے جبکہ سکول،کالج اور کشمیر یونیورسٹی بند رہی ۔ آج ہونیوالے کشمیر یونیورسٹی کے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ۔ٹرین سروس بھی مسلسل چوتھے دن معطل رہی۔

ہٹیاں بالا۔ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کے چاچا انتقال کر گئے

0

ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کے چچا،سردارمحسن فیاض عباسی رہنما مسلم لیگ ن صدر یوتھ ونگ ہٹیاں بالا کہ والد محترم رضائے الہی سے وفات پاچکے ہیں جنکی نماز جنازہ کل بروز جمعرات بعد از دوپہر 3 بجے یونیورسٹی گراونڈ ہٹیاں بالا میں ادا کردی جائیگی

مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے متعلق شاہد آفریدی کے بیان پر ویرات کوہلی کا ردعمل

0

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے اتوار کو فائرنگ کر کے 17 کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کردیا تھا جس کے بعد مقبوضہ وادی میں دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی جبکہ مختلف حصوں میں کرفیو بھی نافذ کردیا گیا۔اس بربریت پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے بھرپور احتجاج کیا جس کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی پریشان کن اور ہولناک ہے۔ آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانے پر معصوموں کو بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے۔حیرت ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کہاں ہیں اور وہ اس خون خرابے کو روکنے کے لیے کوئی کردار ادا کیوں نہیں کررہے؟۔اس ٹوئٹ کے فوراً بعد شاہد آفریدی کیخلاف بھارتی میڈیا نے مہم چلاتے ہوئے انہیں برا بھلا کہنا شروع کردیا اور سابق بھارتی اوپنر گرتم گمبھیر بھی اس مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیرنے ٹوئٹر پر شاہدآفریدی پر طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آفریدی یو این کو ڈھونڈ رہے ہیں اور آفریدی کی ڈکشنری میں یو این انڈر نائنٹین ہے جوکہ انکی عمر کی بھی حد ہے۔ میڈیا پرسکون رہے،آفریدی نو بال پر وکٹ کا جشن منارہے ہیں۔شاہد آفریدی کی ٹوئٹ سے قبل عظیم پاکستانی کپتان اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی ٹوئٹر پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف آواز اٹھائی تھی۔

شاہد آفریدی نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا درس دینے والوں کے لیے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی وہ تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بھارتی شائق کیساتھ ہندوستانی پرچم تھاما ہوا تھا اور لکھا کہ ہم اپنے معصوم کشمیریوں کے لیے انسانی حقوق کی توقع رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر آمنے سامنے آئے ہوں بلکہ اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تکرار ہو چکی ہے۔2007 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران باؤلنگ پر موجود شاہد آفریدی کی ہندوستانی بلے باز سے تکرار ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان لڑائی کا منظر پوری دنیا نے دیکھا تھا۔

وقت کے ساتھ ہی واقعہ کئی لوگ بھول گئے لیکن کافی عرصے بعد آئی سی سی کے لیے کالم لکھتے ہوئے شاہد آفریدی نے اس واقعے کا ذکر کر کے ایک مرتبہ پھر پرانے واقعے کو تازہ کردیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عام طور پر پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کے مابین دوستانہ رویہ ہوتاہے، لیکن گوتم گھمبیر ایسا نہیں کرتے۔ ایسا کوئی امکان نہیں کہ میں اور گھمبیر کہیں کافی پیتے نظر آئیں۔اس کے بعد گمبھیر نے بھی جوابی بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ آفریدی کا دماغ ان کی عمر کے حساب سے بڑا نہیں ہوا۔شاہد آفرید ی کے اس بیان پر بھارتی میڈیا نے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے اس حوالے سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ کسی خاص مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرنا ہر شخص کا اپنا ذاتی انتخاب ہوتا ہے، جب تک مجھے کسی واقعے کے بارے میں مکمل معلومات نہ حاصل ہوں میں اس پر بات نہیں کروں گا تاہم آپ کا ملک ہمیشہ آپ کا سب سے پہلا انتخاب ہوتا ہے۔

وزیراعظم شاہدخاقان کا دورہ آزاد کشمیر، حریت کانفرنس کے راہنماوَں سے ملاقات

0

وزیراعظم شاہدخاقان کا دورہ آزاد کشمیر، حریت کانفرنس کے راہنماوَں سے ملاقات

جرم کے خلاف جنگ زندگی کا مشن ہے:ایس ایس پی کوٹلی راجہ عرفان سلیم

0

کوٹلی (ڈوگرہ ذوالفقارملک سے)ایس ایس پی کوٹلی راجہ عرفان سلیم نے پر ھجوم صحافیوں کوپریس بریفنگ دیتےہوئے کہا کہ جرم کے خلاف جنگ زندگی کا مشن ہے ۔عوامی تعاون درکار ھے ۔منشیات فروشوں اور موٹر سائکل چوروں سمیت کئی اسلحہ بردار سلاخوں کے پیچھے بند کر دئیے ہیں جو رہتے ہیں ان کا پیچھا کر رہے ہیں۔کوٹلی کو کرائم فری زون بنا کر چھوڑوں گا۔ٹریفک کی مسلسل روانی۔پیشہ ور بھکاریوں سے خلاصی۔کم عمر بچوں کی ڈرائونگ کے حوالے سے مظبوط و مربوط منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔قانون کی بالا دستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گئے ۔سیاسی دباؤ کا سامنا ہے اور نہ ہی مانتا ہوں انصاف سب کے لیے منشور ہے۔وہ اپنے دفتر میں صحافیوں سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابسطہ صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔سپریڈنٹ پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کوٹلی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار رکنی موٹر سائکل چور گینگ کو گرفتار کر کے ان سے چودہ چوری شدہ موٹر سائکل برآمد کیے اور گیارہ سو ستاسٹھ بوتل شراب سمیت انتالیس کلو چرس ضبط کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے منظم گینگز گرفتار کر لیے ہیں۔مزید برآں ایک کلو ہیروین ۔نو کلاشنکوف دس عدد پستول۔تیرہ بندوقیں اور سولہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی ضبط کر لی ہیں۔۔انہوں نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ گھروں میں چوریاں کرنے والے بارا مجرمان کو گرفتار کر چار لاکھ پچاسی ہزار روپے بھی برآمد کر لئے ہیں۔ان کہنا تھا کہ کوٹلی پولیس نے پہ درپہ کاروائیاں کرتے ہوئے انتیس اشتہاری اور انیس مفروران کوبھی قید کرلیا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے ڈرایونگ لائسنس اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجراء کو بھی منظم اور سہل کردیا ہے۔انہوں نے تھانہ کوٹلی۔نکیال۔چڑہوئی۔ناڑ کی کارکردگی کوسرہاتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ وہ قانون کی بالادستی کے لیے برق رفتار کاوشوں پر یقین رکھتے ہیں۔اور قانون شکن افراد کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی ۔صحافیوں کے پوچھے گئے سوالات پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان پر کسی بھی طرح کا سیاسی دباؤ نہ ہے اور نہ ہی وہ کسی دباؤ کو خاطر میں لاتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ کاروائیوں میں پینسٹھ مقدمات درج کر کے پچاسی مجرمان گرفتار ہو چکے ہیں ۔اسی طرح ناجائز اسلحہ کے چودہ مقدمات درج کر کے چودہ مجرمان کو بھی ہتھکڑیاں لگا چکے ہیں۔چوری شدہ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف بھرپور مہم کے دوران ڈیڑھ کروڑ مالیت کی پندرہ گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں ان میں ایک ایکسی ویٹر بھی شامل ہے۔۔

راولاکوٹ :‌گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

0

راولاکوٹ () نواحی گاوں سنگولہ دبن کے رھائشی ( ر) صوبیدار حسن محمد کے گھر علی الصبح اچانک آگ بڑھک اٹھی پختہ مکان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا لاکھوں روپے کا نقصان افسوس ناک سانحہ یہ ھےکے مالک مکان حسن محمد بھی جھلسنے کے باعث زندگی کی بازی ھار گئے علاقے میں کہرام مچا ھوا اس ناگہانی موت اور حادثہ پر ھر آنکھ اشکبار ھے تاھم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ھو سکی پڑوسی موقع پر پہنچے مگر آگ پر قابو نہ پایا جا سکا اس طرح ایک قیمتی جان کا ضیاع اور لاکھوں روپئے مالیت کا گھر اور سامان جل کر خاکستر ھو گیا یہ سانحہ علی الصبح پیش آیا۔

علی سوجل موہانڈ نالے میں مبینہ قتل کر کے پھینکی گئی لاش کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا

0

آزار کشمیر راولاکوت کے گاوں علی سوجل موہانڈ نالے میں مبینہ قتل کر کے پھینکی گئی سولہ سالہ لڑکی تاحال انصاف کی منتظر
چودہ دن جبری لاپتہ ہونے والی مقتولہ کو انتہائی سفاکانہ طریقہ سے اغواء کرنے کے بعد قتل کیا گیا اور نعش کی بے حرمتی کرتے ہوئے پانی میں پھنک دیا گیا. ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی انتظامیہ قاتلوں کا سراغ لگانے میں مکمل ناکام رہی انتظامیہ کا رویہ بہت سے سوالات پیدا کر رہا ہے انتظامیہ جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے متاثرہ غریب فیملی انصاف کیلیے ترس رہی ہے ہم انتہائی عاجزانہ اور انکساری سے تمام اداروں سے اپیل کرتے ہیں قانون کے مطابق اس سفاکانہ قتل میں ملوث ملزموں کے خلاف کاروائی کی جائے آج جانبداری کا مطلب معاشرے میں ایسے واقعات کی راہں ہموار کرنا ہے تمام سول سوسائٹی انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اعلی عدلیہ سے درخواست کے اس سفاکانہ عمل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلیے اپنا کردار ادا کریں

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا 7 اپریل کو امن کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان

0

کانفرنس میں تمام آزادی پسند قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنان کو مدعو کیا جائے گا جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی قائدین نے ار پار قوم پرست قوتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے رؤف کشمیری صابر کشمیری ایڈووکیٹ سردار سلیم ناصر سرور نے رابطے شروع کر دیے ہیں ہم تمام آزادی پسند کارکنان و رہنماؤں کی باہمی مشاورت سے نام نہاد ایل و سی پر قابض قوتوں کی جانب سے جاری بڑے پیمانے پر گولاباری اور قتل و غارت گری قید و بند عورتوں اور بچوں کا استحصال بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ار پار کشمیری قوم کو یکجا و متحد کر کے یکمشت دیوار برلن کی طرح نام نہاد ایل و سی کو تہس نہس کرنے کے لیے باہمی تعاون اور مشاورت سے بھرپور کال دی جائے گی ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیف آرگنائزر سردار سلیم نے ایک پریس ریلیز میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم کل بھی اتحاد و یکجہتی کے قائل تھے اور آج بھی ریاستی تشخص اور وحدت الوجود کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اتحاد و اتفاق کے لیے بھرپور کوشش کریں گے کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں کو سیاسی بالغ نظری اور دوراندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف غیر ملکی فورسز کے خلاف جرات مندانہ موقف اختیار کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی امن و سلامتی کے علمبرداروں آزادی پسند اقوام کے رہنما تک مظلوم کشمیریوں کی آواز پہنچائیں سردار سلیم چیف آرگنائزر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے کہا کہ یاد رہے کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے 22 مارچ کو ایل او سی کی جانب امن مارچ کا اعلان کیا تھا جسے نعیم بٹ کی شہادت کی خبر سن کر موخر کردیا گیا تھا اب ایک بار پھر تمام آزادی پسند کارکنان و رہنماؤں کی عین امنگوں کے مطابق اور پر زور مطالبہ پر امن کانفرنس کے انعقاد کے لیے سرگرم عمل ہے تاکہ قوم پرست قوتوں کو اعتماد میں لے کر باہمی مشاورت سے ایل او سی کی جانب دیوار برلن کی طرح بھرپور کال دی جائے جس میں تمام آزادی پسند محب وطن قوم پرست قوتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا انشاءاللہ فتح حق و سچ کی ہو گی سردار سلیم نے کہا کہ ہم نام نہاد ایل و سی پر دو طرفہ بھاری ہتھیاروں سے لیس حملہ آوروں کی جانب کشمیریوںکی نسل کشی برداشت نہیں کر سکتے اپنے مظلوم بھائی بہنوں کی آواز آزادی پسند اقوام عالم تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے سردار سلیم نے کہا کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں کشمیری قوم کی نسل کشی میں مصروف ہے اور جبکہ اقوام متحدہ اور دوسرے آزادی پسند ممالک کی جانب سے کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی قتل و غارت گری پر خاموشی باعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ متحدہ ریاست جموں کشمیر کی وحدت و یکجہتی پر شب خون مارنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ہم مقبول بٹ شہید کی جلای ہوئی شمع آزادی کو کبھی بھجنے نہیں دیں گے سردار سلیم نے کہا کہ کشمیری قوم کو یکجا و متحد ہو کر اپنے عظیم قائد کے فلسفے کو مشعل راہ بنا کر تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہر محاذ پر کوششیں جاری رکھنی چاہیے

نٸے عہد کا جنم تحریر۔۔الیاس کشمیری

0

2008 کے عالمی معاشی بحران کے تضادات پھٹ کر سامنے آنا شروع ھو گٸے ھیں اس بحران کے اثرات عالمی طور پر سیاسی اور سماجی صورت میں اپنا اظہار کر رہے ھیں۔ترقی یافتہ سرمایہ دارانہ ریاستوں کے ساتھ ساتھ پاکستان جیسے سماجوں میں نہ صرف یہ اثرات سامنے آۓ ھیں بلکہ ان میں واضح طور پر ایک نیا عہد جنم لیتا ھوا نظر آتا ھے۔گزشتہ ایک سال میں پاکستانی عوام نے ان پرانے خیالات اور نظریات کو کاری ضرب لگاٸی ھے جو خیالات اور نظریات چند سال پہلے عوام کے لیے بہت مقدس تھے۔ھم اگر گزشتہ حالات اور واقعات پر گہراٸی سے نظر ڈالیں تو مستقبل کی بہتر پیش بندی کر سکتے ھیں جو کہ انقلابی قوتوں کے لیے از حد ضروری ھے۔گزشتہ تیس سالہ عہد دنیا بھر کےساتھ ساتھ پاکستان اور خطے کے عوام کے لیے انتہاٸی بھیانک عہد تھا۔ریاستی حکمرانوں اور فوجی اسٹیبلشمنٹ نے ہر چاروں اطراف عوام کو استحصالی شکنجوں میں جھکڑا ھوا تھا اگر اس استحصال کے خلاف کہیں سے آواز اٹھتی تو اسے بازور طاقت دبا دیا جاتا رہا ھے۔کہیں سے بھی حقوق کے لیے آواز اٹھتی تو ایسی آواز بلند کرنے یا سوال اٹھانے والے کو گستاخِ رسول کا فتوی صادر کر کہ قتل کر دیا جاتا رہا ھے۔اس درد ناک اور جبر پر مبنی عہد میں اگر ریاستی حکمران طبقے اور فوجی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ایک منظم بغاوت رہی تو وہ بلوچستان کےعوام کی جدوجہد تھی جو کہ ابتداٸی شکل میں تو آزادی پسندوں کی جدوجہد نظر آٸی لیکن جوں جوں ریاست نے بازور طاقت اس جدوجہد کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش کی یہ جدوجہد عوامی حمایت حاصل کرنا شروع ھو گٸی اور جب ریاست کا جبر اجتماعی نسل کشی کی شکل اختیار کر گیا تو عوام کی وابستگی اس جدوجہد کے ساتھ حمایت تک محدود نہیں رہی بلکہ عوام اس جدوجہد میں ریاستی جبر کے خلاف اپنا منظم اظہار بھی کرنے لگے۔بلوچ تحریک میں اگر کوٸی بڑی کمی رہی تو وہ یہ کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے اس تحریک کو حمایت حاصل نہیں ھو سکی جو کہ پاکستان کے باہیں بازو پر ایک سوالیہ نشان ھے۔گو کہ بلوچستان کے علاوہ کہیں سے بھی حکمران طبقے کے خلاف منظم آواز نہیں اٹھی اسی لیے اس عہد کو عوامی تحریکوں کے حوالے سے جمود کا دور بھی کہا گیا ھے لیکن اس عہد میں اس ظلم جبر اور استحصال کی کوکھ میں بغاوت کے جذبات پلتے رہے ھیں جنھوں نے اب جا کر اپنا اظہار کیا ھے۔گزشتہ چند مہینوں کا اگر تجزیہ کیا جاۓ تو ہر چار سو عوام نے ظلم جبر استحصال پر مبنی نظام اور فرسودہ و متروک خیالات اور نظریات کو رد کیا ھے۔جو ہنوز ایک تسلسل کے ساتھ ذیادہ شدید اور جاندار ھوتا جا رہا ھے۔مشال قتل کیس میں طلبا اور عوام کے احتجاج نے ریاست کو مجبور اور بے بس کیا کے مشال کے قاتلوں کو گرفتار کریں عوامی پرتوں سے تیس سالہ عہد میں یہ پہلی منظم آواز تھی جس نے پرانے متروک ھوتے ھوۓ مذہبی انتہا پسندی اور جنونیت کے خیالات کو مسترد کرتے ھوۓ یہ نعرہ بلند کیا کہ کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ جب چاٸے کسی بھی انسان کو گستاخِ رسول کہہ کر قتل کر دۓ۔عوام اور طلبا کی طرف سے مشال کو مذہبی آڑ میں قتل کرنے کی مزحمت کے ساتھ ساتھ پہلی بار عوام بالخصوص نوجوان طلبا میں مذہبی عقاہد اور مذہب کو سرمایہ دارانہ نظام میں بطور ہتھیار استعمال کرنے جیسے خیالات پر سوالات اٹھاۓ گٸے اور سوشل میڈیا سے لیکر عام نجی محفلوں میں بھی اس پر گفت و شنید کا آغاز ھوا۔زینب جنسی قتل کیس اور کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی کے واقعات پر عوام کے غم وغصہ اور بھر پور احتجاج نےگزشتہ تیس سالہ مذہبی خوف و حراس کو توڑا اور عوام نے مذہبی جہالت اور مدرسوں کو کھلے عام حرفِ تنقید بنایا۔عوام نے زینب جنسی بربریت اور قتل کے خلاف ایک احتجاجی تحریک کی شکل اختیار کی اور اسی دباٶ میں آ کر مجرم کو گرفتار کیا گیا۔ملاحیت کے فیض آباد دھرنے نے ملاحیت کی جہالت کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا اور عوام کے لیے جو ملاحیت اور رجحانات مقدس ھوا کرتے تھے عملأ ایک مذاق اور لطیفہ بن گٸے ھیں۔ اسی دوران قاہدِ اعظم یونیورسٹی سے لیکر بولان میڈیکل کالج تک ھمیں طلبا کے منظم احتجاج بھی دیکھنے کو ملتے ھیں جو گزشتہ تیس سالوں میں پہلی بار ایک منظم اور تسلسل کے انداز میں آگے بڑھے ھیں۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی گزشتہ سات دھاہیوں میں پہلی بار اپنے حقوق کے حصول اور دونوں قابض ممالک کے حکمران طبقے کے خلاف آوازِ آزادی کو بلند کیا ھے ہولاڑ کے مقام پر پاکستانی آرمی کی طرف سے قاہم چیک پوسٹ پر پندرہ سالہ مقامی لڑکی کو اغوا کر کے فوجی سپاہی کی جانب سے اس کے ساتھ کی جانے والی جنسی ذیادتی کے خلاف عوام نے کوٹلی شہر کو مکمل جام کر کہ احتجاج کیا اور جو فوج آج سے کچھ داہیاں پہلے عوام کے لیے مقدس ھوا کرتی تھی عوام نے اس فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا اس کے علاوہ ریاست جموں کشمیر کے عوام کو تقسیم کرنے والی خونی لکیر کے گردونواح کے عوام نے بلا اشتعال فاہرنگ اور پاکستانی قابض فوج کی جانب سے لگاٸی جانے والی معاشی پابندیوں کے خلاف عوامی ایکشن کمییٹی کی کال پر دو امن مارچ کیے دونوں امن مارچوں کے نعرۓ اور مطالبات بیرونی تسلط کے خاتمے اور بنیادی حقوق کی فراہمی کے تھے۔ان دونوں احتجاجوں پر ریاست کی جانب سے بھیانک تشدد کیا گیا جس میں درجنوں نہتے شہری زخمی ھوۓ۔ریاستی دہشت گردی کے تسلسل کو جاری رکھتے ھوۓ سولہ مارچ کو پر امن نہتے عوام پر گولیاں برساٸی گٸیں جس سے درجنوں شہری زخمی ھوۓ اور نعیم بٹ شہید ھوۓ۔گلگت بلتستان کے عوام نے بے جا ٹیکسوں کے خلاف ایک لمبی اور منظم احتجاجی تحریک چلاٸی اور ہنوز مختلف ایشوز پر گلگت بلتستان کے عوام نوجوان اور طلبا اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نظر آتے ھیں اور ہر بار پہلے کی نسبت یہ احتجاج زیادہ منظم انداز میں سامنے آتے ھیں۔وزیرستان کا علاقہ جس کے بارۓ میں یہ مشہور تھا کہ وہاں بہت زیادہ جہالت اور مذہبی انتہا پسندی پاٸی جاتی ھے۔وزرستان کے عوام نے پشتون تحافظ کمیٹی کی قیادت میں ہزاروں کی تعداد ۔میں پر زور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا ھے۔اس احتجاج کی خاص بات کے وزیرستان

ضلع پونچھ راولاکوٹ میں ملنے والی لڑکی کی نعش کی ابتدائی تحقیقات

0

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے اجتماعی زیادتی یا تشدد کے آثار نہیں ملے پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لیا ہوا ہے
نمونے پنجاب فرانزک ایجنسی بھجواے جارہے ہیں۔
لڑکی گھریلو ناچاکی کے باعث گھر چھوڑ کر بھاگی تھی ابتدائی رپورٹ تفصیلات کے مطابق
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے راولاکوٹ علی سوجل میں سولہ سالا سالہ لڑکی کی پانی سے لاش ملنے والے واقعہ کے حوالے سے پاکستان کی بڑی وی
سائیٹ جاوید چودھری ڈاٹ کام اور جیو نیوز پر خبر نشر ہونے پر واقعہ کا نوٹس لے لیا پونچھ پولیس اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لیں، انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق سولہ سالہ بچی 14 مارچ کو گھر سے غائب ہو گئی تھی جس پر پولیس کو 17 تاریخ کو اطلاع دی گئی تھی، لڑکی کے گھر والوں نے اس شعبہ کا اظہار کیا تھا کہ ساجد نامی لڑکے نے اسے اغوا کیا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور تفتیش شروع کر دی، اسی تفتیش کے دوران ہی لڑکی کے گھر والوں نے ساجد نامی شخص کو خود ہی بے گناہ قرار دے دیا، لڑکی کے موبائل سے کال ڈیٹا بھی ٹریس کیا گیا اس موبائل پر اس جن لڑکوں اس دوران رابطہ پایا گیا ان چار لڑکوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، اور ان سے بھی تفتیش جاری ہے لڑکی کے گھر سے متضاد بیانات بھی سامنے آئے ہیں اور دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ والدہ نے اس دن ڈانٹ ڈبٹ بھی کی تھی جس وجہ سے لڑکی گھر سے بھاگ گئی تھی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے لڑکی کی موت پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہے اس کے جسم میں کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں ہوا اور جسم چھوٹے چھوٹے نشان آبی حیات میں موجود کیڑے مکوڑں کے موجود ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور لڑکی کی نعش سے ملنے والے نمونے پنجاب فرانزک ایجنسی کو بھیجواے جارہے ہیں جس کی رپورٹ موصول ہونے پر تفتیش کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اس واقعہ کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے اور اور تفتیش سے لمحہ بہ لمحہ مجھے اگاہ کیا جائے،
ترجمان وزیراعظم ہاوس کی پریس ریلیز

سردار جاوید اکبر کی نمازہ جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی

0
jandala news ajk
jandala news ajk

نمائندہ جی کے نیوز جنڈالہ
جنڈالہ.. سے تعلق رکھنے والے سردار جاوید اکبر جو چند دن قبل کویت میں‌ ایک ٹریفک حادثے میں جاں‌بحق ہوئے تھے ان کی نمازہ جنازہ آج راولپنڈی میں ادا کر دی گئی جبکہ سہ پہر 3 بجے ان کے آبائی گاءوں‌جنڈالہ میں ادا کی جائے گی .

گورنمنٹ بوائز مڈل سکول دھاوی میں سالانہ تقریب انعامات کا اہتمام

0

گورنمنٹ‌ بوائز مڈل سکول دھاوی میں‌سالانہ تقریب انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں‌معززین علاقہ ، سیاسی و سماجی کارکنان کے علاوہ ممبر کشمیر کونسل سردار مختار عباسی نے بھی شرکت کی .
کوہالہ .. انیس عباسی سے
مزید تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ‌ بوائز مڈل سکول دھاوی میں‌ سالانہ نتائج کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں‌بچوں‌نے حمد ، نعت ، ترانے اور تقاریر وغیرہ پیش کی اور نمایاں‌ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں‌ انعا مات بھی تقسیم کئے گئے
تقریب کے مہمان خصوصی ممبر کشمیر کونسل سردار مختار عباسی تھے اس کے علاوہ معزز مہمانوں‌میں‌ممبر مرکزی مجلس عاملہ عبدالجبار عباسی ، مظہر عباسی ، اختیار عباسی ، سیماب عباسی ، الماس عباسی ، اختر نواز عباسی ، واجد عباسی ، رفاقت عباسی ، پروفیسر عبدالرءوف عباسی اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی
ہیڈ ماسٹر یونس خان نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ادارہ کامیابی کی منازل طہ کر رہا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید بہتری کی جانب رواں‌ ہو گا
مظہر عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں‌ کی کامیابی کا راز بچوں میں‌اعتماد پیدا کر نا ہے انہوں کے کہا کہ جس خطہ میں ہم آزادی کی سانس لے رہے ہیں وہ مجاہد اول سردار عبدا لقیوم خان کی جلائی ہوئی شمع ہے
پروفیسر عبدالرءوف عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کیلئے بلند حوصلوں اور جذبوں کی ضرورت ہوتی ہے جس قوم کے حوصلے بلند ہوا کرتے ہیں‌کامیابیاں‌ ان کا مقدر بن جایا کرتی ہیں‌
ممبر کشمیر کونسل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں میں اس طرح کی تقاریب تعلیم کے فروغ کیلئے اہم قدم ثابت ہو گا
انہوں نے بہترین ترانے ، تقاریر اور حمد و نعت پیش کرنے والے بچوں‌میں‌نقد انعامات تقسیم کئے اور ادارے کیلئے چار دیواری ، پانی کی فراہمی اور منتظمین کیلئے تفریحی دورے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ امید کرتے ہیں‌ کہ یہ ادارہ اسی طرح‌کامیابی کی منازل طہ کرے گا

جنڈاٹھی سے نکر روڈ کی حالت شدید ناقص

0

جھنڈاٹھی سے ڈھکی گلا ملی خان روڈ اور جھنڈاٹھی سے نکر روڈ کی حالت شدید ناقص
جس کے باعث جھنڈاٹھی میں کاروبار بلکل ختم ہو رہا ہے
ہماری تنویر الیاس سے گزارش ہے
کے ان دونوں روڈ کو پختہ کرنے کے لیے قدم بڑھائیں
عوام ان کے ساتھ ہے
منجانب آفتاب انجم عباسی

چوہدری لطیف اکبرکی صاحبزادہ اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کے ہمراہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی آبائی تحصیل چکار آمد

0

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکے مرکزی صدر چوہدری لطیف اکبر کا پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کے ہمراہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی آبائی تحصیل چکار کے مختلف علاقوں کا دورہ پیپلزپارٹی کے جیالوں میں جوش وخروش جگہ جگہ ڈھولوں کی تھاپ پر شاندار استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے سابق امیدواراسمبلی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ ،پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر راجہ پرویزاقبال ایڈووکیٹ ، چوہدری جاوید حیدر، ناصر چک ، خورشید اعوان،شفیق کاظمی، تیمور بیگ ،راجہ بشارت داؤد،مرتضی کاظمی،اویس خان اوردیگررہنماؤں کے ہمراہ وزیراعظم کی آبائی تحصیل چکار کا دورہ کیا چکار بازار میں پیدل چل کر لوگوں سے فرد اََ فر داََ ملاقات کر نے کے علاوہ جبڑ بٹنگ،رام سر کا بھی دورہ کیا اس دوران انھوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت کی کارکردگی صفر ہے کسی بھی وقت آزاد کشمیر میں بھی انتخابات کا بگل بج سکتا ہے آزاد کشمیر کے عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے تنگ آچکے ہیں حلقہ پانچ کے کارکنان آج سے ہی انتخابات کی تیاری کریں انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں اشفاق ظفر حلقہ پانچ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر اسمبلی میں جائیں گے پھر پیپلز پارٹی حلقہ پانچ کے عوام کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرے گی دس اپریل سے شروع ہونے والی پارٹی ممبر شپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جیسے مرحوم اسحاق ظفر کی زندگی میں حلقہ پانچ منی لاڑکانہ تھا اسے ایک بار پھر منی لاڑ کانہ بنایا جائے حلقہ پانچ جیسے پیپلز پارٹی کے کارکن کسی اور علاقہ میں نہیں ہیں مھجے فخر ہے حلقہ پانچ کے پارٹی کارکنان پر جو ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہوتے ہیں اس موقعہ پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے وزیراعظم لطیف اکبر کے نعرے لگائے تو انھوں نے اس کے جواب میں کہا کہ پہلے حلقہ پانچ کے لوگ اشفاق ظفر کو ووٹ دیکر کامیاب کریں وہ کامیاب ہو کر جب مھجے ووٹ دیں گے تب میں وزیراعظم بنوں گا جب تک حلقہ پانچ کا ایم ایل اے نہیں ہو گا تب تک حلقہ پانچ کے عوام کے اس طرح سے کام نہیں ہوں گے جس طرح عوام توقع کرتے ہیں انھوں نے کہا پیپلزپارٹی تحصیل اور یوسیز اوروارڈ کی تنظیم سازی میں فعال اور بھٹوازم سے کمیٹڈ ورکروں کو عہدے دیئے جائیں گے کارکن جماعت کی مضبوطی کے لیے کام کریں پاکستان میں تبدیلی کا آغاز ہوچکاہے ، پاکستان کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی مسلم لیگ ن کا سیاسی کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکاہے

ناظم جنگلات اور سیکرٹری جنگلات کی عدم توجہی اور غفلت سے محکمہ جنگلات اوڑی رینج چناری کے ملازمین کی تنخوائیں گذشتہ 3 سالوں سے ان کے اکاونٹس میں شفٹ نہ ہو سکیں

0

ناظم جنگلات اور سیکرٹری جنگلات کی عدم توجہی اور غفلت سے محکمہ جنگلات اوڑی رینج چناری کے ملازمین کی تنخوائیں گذشتہ 3 سالوں سے ان کے اکاونٹس میں شفٹ نہ ہو سکیں اوڑی رینج چناری کے جملہ ملازمین نے اپنے فائلیں ، بنک اکاونٹس اور دیگر جملہ کاغذات مکمل کرتے ہوئے AG میں جمع کروائی ہوئی ہیں مگر نہ تو اے جی آفس کی جانب سے کوئی اقدامات اٹھائے گئے اور نہ ہی محکمہ جنگلات کی جانب سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے ناظم اعلی جنگلات اور سیکرٹری جنگلات اس جانب فوری توجہ دیتے ہوئے ملازمین کے مسائل کو حل کروانے میں اپنا کردار اداء کریں اور ماہ اپریل کی تنخوائیں ان کے اکاونٹس میں شفٹ کروائی جا ئیں تاکہ ملازمین کے اند پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہو سکے تنظیم محکمہ جنگلات جہلم ویلی کا مطالبہ انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم ویلی میں واحد محکمہ جنگلات ہے جس کے ملازمین کی تنخوائیں آج کے جدید دور میں بھی ان کو فرسودہ طریقہ کار جس میں ہر ماہ تنخواہ سے سو دو سو روپے کٹوتی بھی کر لی جاتی ہے اور ہاتھوں میں دی جا رہی ہیں جبکہ ملازمین کے مختلف بنکوں میں اکاونٹس کھولوانے کے باوجود تا حال اوڑی رینج چناری کے ملازمین کی تنخوائیں ان کے اکاونٹس میں شفت نہیں کی گئیں جس سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے

ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا عبدالحمید کیانی کو تبدیل کرکے ضلع کوٹلی جبکہ عمران شاہین ہٹیاں بالا تعینات

0

آزادکشمیرمیں ڈپٹی کمشنرزودیگر اعلیٰ آفیسران کے تبادلے.
ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا عبد الحمید کیانی کو تبدیل کر کے کوٹلی جبکہ ایڈیشنل کمشنر بحالیات عمران شاہین کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا لگا دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر کوٹلی ارشد محمود کو ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) میرپور جبکہ ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ میرپور عدنان خورشید کو ڈپٹی کمشنر میرپور تعینات کر دیا گیا ۔ ڈپٹی کشمنر میرپور عنصر یعقوب کو پروگرام منیجر ڈی آر یو ،چوہدری محمد فریدکو عارضی بنیادوں پر ، پراجیکٹ ڈائریکٹر اے جے کے سی ڈی پی تعینات کر دیا گیا آفیسران کے تبادلوں و نئی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری ۔

ہٹیاں بالا کا نام ختم اب تحصیل ہٹیاں بالا کے بجائے تحصیل اوڑی لکھا اور پڑھا جائے

0

ہٹیاں بالا کا نام ختم اب تحصیل ہٹیاں بالا کے بجائے تحصیل اوڑی لکھا اور پڑھا جائے گا
عدالتی فیصلہ جاری

ڈپٹی کمشنر مظفر آباد مسعود الرحمن نے بھمبر سے مظفر آباد اونٹ گدھا مارچ کرنے والے محمود مسافر کے ضلع مظفر آباد کی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی

0

ڈپٹی کمشنر مظفر آباد مسعود الرحمن نے بھمبر سے مظفر آباد اونٹ گدھا مارچ کرنے والے محمود مسافر کے ضلع مظفر آباد کی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی زرائع کے مطابق انھیں ضلع مظفرآباد کی حدود میں داخل ہی نہیں ہونے دیے جائے گا

ملالہ یوسف زئی کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد منعقدہ تقریب میں ممبر قانون ساز اسمبلی سحرش ملک بھی شریک رہیں

0

ملالہ یوسف زئی کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد منعقدہ تقریب میں ممبر قانون ساز اسمبلی سحرش ملک بھی شریک رہیں

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کی کال پراحتجاج

0

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کی کال پر آج بروز جمعہ دن 10 بجے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کے سامنے سیز فائر لائن پر ہونے والی گولہ باری کے خلاف ، عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کی فوری ضرورت کی طرف مبذول کروانے، شہید کشمیر اشفاق مجید وانی، شبیر صدیقی شہید و دیگر شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے اور 16 مارچ کو پولیس و ضلعی انتظامیہ کی فائرنگ کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہارنے والے نعیم بٹ اور زخمیوں کیلئے حصول انصاف کی خاطر احتجاج کیا جائیگا جو نماز جمعہ تک جاری رہیگا۔
دوسری طرف حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کے لیے آٹھ مجسٹریٹ کی ذمہ داری لگا دی گئی

متعدد ممبران اسمبلی نے اپنے تحفظات پیش کرتے ہوئےوزیر اور مشیر بننے سے انکار کر دیا

0

تعدد ممبران اسمبلی نے اپنے تحفظات پیش کرتے ہوئےوزیر اور مشیر بننے سے انکار کر دیا مسلم لیگ کے اندرونی زرائع کے مطابق انکار کرنے والوں میں ممبران اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان،ڈاکٹر مصطفی بشیر،احمد رضا قادری،راجہ صدیق،چوہدری یاسین گلشن ،چوہدری شہزاد،جاوید اختردیگرشامل ہیں راجہ عبدالقیوم وزارت لینے پر راضی ہیں البتہ ان کے محکمے پر تحفظات سامنے آرہے ہیں ممبران اسمبلی کی جانب سے وزارتیں اور مشیروں کے عہدے لینے سے انکار کے بعد وزیراعظم فاروق حیدر خان کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے دوسری جانب وزیراعظم فاروق حیدر کی جانب سے گذشتہ سال کیے جانے والے اس اعلان پر کہ اگر وزراء کی تعداد بارہ سے زائد کرنی پڑی تو گھر چلا جاؤں گا اور پھر وزراء کی تعداد بڑھانے کے فیصلہ پر عوام انھیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔زرائع کے مطابق وزیراعظم فاروق حیدر اور انکے حمایتی ممبران اسمبلی کو وزارت اور مشیران کے عہدے لینے پر رضا مند کرنے میں مصروف ہیں آخری اطلاعات تک ممبران اسمبلی رضا مند نہ ہوسکے اور انھیں راضی کرنے کی سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں ایک اور اطلاع کے مطابق کابینہ میں توسیع کی صورت میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے ممبر اسمبلی سحرش قمر کو بھی وزارت دینے کی ہدایت کی ہے

کشمیری سپوت کا اعزاز

0

سابق ممبر کشمیر کونسل،رہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیر انجینئررفاقت حسین اعوان کے فرزند طلحہ حسین اعوان کشمیری سپوت کینیڈین شہری نوجوان فٹبالر کینیڈین انڈر18 ٹیم کیمبرج یوتھ سکور میں کھلاڑی نامزد۔ طلحہ حسین اعوان پہلے پاکستانی/کشمیری ہیں جو کینیڈین ٹیم میں کھلاڑی سلیکٹ ہوئے ہیں

پانی اور درپیش چیلنجز تحریر: بابر حسین منہاس

0

گذشتہ ادوار میں اقوام عالم زمین کی وجہ سے لڑتی تھیں آج توانائی کے ذرائع پر لڑ رہی ہیں اور کل کی لڑائیاں پانی پر ہو ں گی۔معروف دانشور مارک ٹوین نے کہا تھا کے پینے کیلے صرف وہسکی رہ جائیگی اور پانی صرف لڑائیوں کیلے ہوگا۔بجا طور پر بیسویں صدی میں دنیا کی آبادی 3.8 فیصد کے حساب سے بڑھی اور پانی کا استعمال 9 گنا بڑھ گیا اور آج 7 بلین آبادی کی اس دنیا میں 55 فیصد سے زائد آبادی ان علاقوں میں رہ رہی ہے جہاں پانی کی شدید قلت ہے۔اور اس تعداد میں آئندہ دس سالوں میں دو تہائی اضافہ ہو جائیگا ۔اس وقت کرہ ارض پر بسنے والے لوگوں کے پاس صاف پانی اور سینی ٹیشن کی سہولت کی بہ نسبت موبائل فون کی سہولت زیادہ ہے۔صاف‘ سستا اور آسانی سے میسر آنے والے پانی کا نہ صرف گولڈن پیریڈ اب ختم ہو چکا ہے بلکہ آنے والے وقت میں پانی ایک تزویراتی اثاثہ (Strategic Asset) کے طور جیو پولٹیکل سیاست اور تنازعات کے طور پر کام کرے گا۔اس وقت دنیا میں، ملکی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر 257 تنازعات صرف پانی کی وجہ سے ہیں اورپانی کی مقدار اور ذخائر میں تیزی سے ہوتی ہوئی کمی کے باعث ان تنازات میں اضافہ ہو گا ۔جن ممالک کے پاس پانی کے مطلوبہ ذخائر میسر نہ ہیں ان کی معیشتں بری طرح بیٹھ جائیں گی بالخصوص زراعت اور روائیتی انڈسٹری پر چلنے والی معیشت اس کا اولین شکار ہونگی۔
عالمی سطح پرپانی کے ذخائر میں خاطر خواہ کمی کی وجوہات میں جہاں آبادی اورپانی کے استعمال میں بے پناہ اضافہ شامل ہے وہیں موسمیاتی تغیر و تبدل(Climate Change) نے بھی اس مسئلہ کو ایک Crisis میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔دنیا میں پانچ سب سے زیادہ خوراک پیدا کرنے والے (Food Producers) ممالک (برازیل،چائنہ،فرانس ،میکسیکو اورامریکہ میںپانی کے استعمال کی کارکردگی (Efficiency) 23.8 ڈالر فی مکعب میٹر (Cubic Meter) ہے جبکہ پانی میں یہ 3.34 ڈالر فی مکعب میٹر (Cubic Meter)ہے
ایک ریسرچ کے نتائج کے مطابق اگر کرہ ارض پر موجود پانی کو ایک گیلن تصور کیا جائے تو اس میں سے صرف چائے کا ایک چھوٹہ چمچہ انسانیت کے لیے میسر ہے۔بقیہ گلیشئیرز،سمندر،بادل اور زیر زمین ذخائر کی صورت میں ہے جوکہ براہ راست استعمال میں نہیں لایا جاسکتا۔اس ایک چھوٹے چائے کے چمچے کے برابر میسر پانی کو کس بے دریغ طریقے سے ہم استعمال کررہے ہیں یہ ایک لمحہ فکریہ ہے ۔پانی کی مقدار(Quantity)اور کوالٹی(Quality) دونوں ہی انسانی سرگرمیوں سے بری طرح متاثر ہورہی ہے۔پاکستان اپنی جغرافیاںپوزیشن کے باعث ساوتھ ایشیاکے اس خطہ میں ہے جہاں پر گلوبل وارمنگ اور Climate Change) کے اثرات سب سے زیادہ ہیںاور اس وقت سب سے زیادہ Vulnerableممالک میں شمار ہو رہا ہے ۔ پاکستان میں 1951میں اوسطاً تقریباً 5300کیوبک میٹر پانی فی فرد سالانہ میسر تھا جوکہ اب کم ہوکر1000کیوبک میٹر تک آچکا ہے ۔ اور اس سے کم مقدار Water Scarceخطہ میں شمار ہوگی جوکہ نہ صرف پینے اور گھریلو استعمال بلکہ ایگریکلچر ،لائیوسٹاک،ایری گیشن اور ہائیڈل سمیت دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی کو نہ صرف بری طرح متاثر کریگی بلکہ ناممکن بنادیگی۔22مارچ کے دن پاکستان سمیت پوری دنیا میں پانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور ایک روز بعد یعنی 23مارچ کو ورلڈ میٹرولوجیکل ڈے منایا جاتا ہے ۔اس دن کی اہمیت کے پیش نظر سمینار،کانفرنسز ،ورکشاپس اور واک پوری دنیا میں کی جاتی ہیں اور مہذب اقوام اس دن کے حوالہ سے آنے والے اعداد وشمار اور پیغامات کی روشنی میں موثئر اوربروقت پلاننگ کرتے ہوئے اپنے اپنے ممالک کے لیے سٹرٹیجز اور پلان تشکیل دیتے ہوئے عملدرآمد شروع کردیتے ہیں۔جبکہ ہم اس دن کو ایک دن کی حد تک منا کر پورے سال کا حق ادا کرنے کو ہی کافی سمجھتے ہیں۔یوں تو پانی کے بغیر زندگی کا تصور ہی ناممکن ہے اوراس کی تمام جہتوں کا احاطہ پوری کتاب کا موضوع ہے ۔پانی کے حوالہ سے چند بنیادی حقائق اور اعداد وشمار کو اگر دیکھا جائے تو پوری دنیا میں 70فیصد سے زائد پانی زراعت کے شعبہ کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس میں بھی دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ ایک کلو چاول پیدا کرنے کے لیے 1500لیٹر پانی درکار ہے جبکہ ایک کلو گوشت اور دو سٹیکز(Steaks) پیدا کرنے کے لیے 15000لیٹر پانی درکار ہوتا ہے ۔جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ غذائی اور ڈائیٹ پیٹرن میں تبدیلی لاکر پانی کے استعمال کو کس قدر کم کیا جاسکتا ہے ۔انڈسٹری سیکٹر کے اندر بے پناہ صاف پانی استعمال کرتے ہوئے گندے پانی کا سیلاب نکالا جاتا ہے جو پھر سے زیر زمین اور زمینی پانی کے تازہ ذخائر کو آلودہ اور زہر آلود بنا رہا ہے ۔ایک اندازے کے مطابق ایک کار بنانے کے لیے ایک سوئمنگ پول بھرنے سے کئی گناہ زیادہ پانی استعمال ہوتا ہے ۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسف کی رپورٹس کے مطابق 70فیصد سے زائد بیماریاں پینے کے پانی سے متعلقہ ہیںاور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک اور رپورٹ کے مطابق کسی ہسپتال میں 100میں سے 40بیڈ کے مریض پانی کے متعلقہ بیماریوں کے ہوتے ہیں۔یونیسف کی ہی ایک اور رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ94000ہزار بچے پانی اور سینی ٹیشن کے متعلقہ بیماریوں سے مر جاتے ہیں۔انڈیا اور انڈونیشیاءکے بعد پاکستان دنیا میں 40ملین آبادی کے ساتھ کھلے عام رفع حاجت(Open Defection)کرنے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کی رپورٹس کے مطابق پاکستان میں65فیصد سے زائد پینے کے پانی کے نمونے آلودہ پائے گئے اوربیکٹریل آلودگی جوکہ انسانی فضلہ سے پانی میں شامل ہوتی ہے ،کا کردار کلیدی ہے اور پھر یہ آلودہ پانی انسانی حیات سمیت دیگر تمام مخلوق اور قدرت کے متوازن اورمعتدل ایکوسسٹم کو تباہ کر رہا ہے۔شہری آبادی میں بے پناہ اضافہ (Urbanization)صاف پانی کے ذخائر پر دن بدن بڑھتا ہوا ناقابل برداشت بوجھ ہے جس کے تحت دنیا میں ہر ہفتے کے دوران 10لاکھ لوگ شہروں میں منتقل ہوجاتے ہیں اور زمین پر رہنے والے انسانوں کی آبادی میں سے ہر دوسرا آدمی شہروں میں رہتا ہے اور ایک اندازے کے مطابق 2050تک مزید2.5بلین افراد شہروں کا رخ کرینگے۔اور یہ امر اس قدر دلچسپ ہے کہ جب تک آپ یہ لائن پڑھ رہے ہونگے مزید 4آدمی شہری آبادی کا حصہ بن چکے ہونگے اور منتقلی کا خطرناک پہلو یہ ہے کہ 93فیصد Urbanizationترقی پذیر ممالک میں ہورہی ہے ۔ پاکستان اس وقت ساو¿تھ ایشیا میں سب سے زیادہ تیزی سے Urbanizeہونے والا ملک ہے ۔