بدھ, اکتوبر 4, 2023
الرئيسيةتازہ ترینآج کی اخباروائی فائی یا ڈیٹا کے بغیر میسج بھیجنے والی ایپ

وائی فائی یا ڈیٹا کے بغیر میسج بھیجنے والی ایپ

دوران سفر وائی فائی کو ڈھونڈنا بہت مشکل ہوتا ہے یا موبائل ڈیٹا کنکشن مہنگا پڑتا ہے مگر ایک ایپ اس مشکل کا حل بن کر سامنے آئی ہے۔

فائر چیٹ نامی یہ ایپ صارفین کو تحریری پیغامات بغیر ڈیٹا یا انٹرنیٹ کے بھیجنے اور موصول کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے جس کی وجہ اس میں موجود میش نیٹ ورکنگ ہے۔

درحقیقت یہ نیٹ ورکنگ وائرلیس طریقے سے آپ کے پیغامات کو کسی وائی فائی یا بلیو ٹوتھ انٹینا والے دوسرے فون میں موجود فائر چیٹ کے ذریعے مطلوبہ شخص تک پہچانے کا کام کرتی ہے۔

اگر کوئی کنکشن آپ کے قریب نہ ہو تو پیغام بھیجے جانے تک اسٹور رہتا ہے اور ہاں یہ پیغام مکمل طور پر انکرپٹڈ ہوتا ہے، یعنی اسے کوئی اور نہیں پڑھ سکتا۔

تو اس طرح ایک پیغام ایک سے دوسرے فون میں باﺅنس ہوتا ہے اصل شخص تک پہنچ جاتا ہے، چاہے وہ کتنی ہی دور کیوں نہ رہتا ہو۔

کمپنی کے مطابق ایک پیغام کو پہنچنے میں کچھ منٹ ضرور لگ سکتے ہیں مگر اس کے ذریعے آپ بیرون ملک سے بغیر رومنگ چارجز یا وائی فائی کے بھی اپنے پیغامات بھیج سکتے ہیں۔

اس کو بنانے والی کمپنی اسکیفٹ کے مطابق دنیا بھر میں 50 لاکھ افراد اس ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کرچکے ہیں خاص طور پر عراق میں یہ بہت زیادہ مقبول ہوئی جس کی وجہ وہاں انٹرنیٹ کے استعمال پر پابندیاں ہیں۔

اسی طرح یہ 2014 میں ہانگ کانگ کے مظاہروں اور ایکواڈور کے احتجاج کے دوران بھی بہت زیادہ استعمال ہوئی۔

تو اگر آپ کو انٹرنیٹ کے بغیر کوئی پیغام بھیجنا ہو تو یہ ایپ مددگار ثابت ہوسکتی ہے جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے مفت ڈاﺅن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات