بدھ, اکتوبر 4, 2023
الرئيسيةتازہ ترینآج کی اخباریو اے ای کی تاریخ میں پہلی بارخاتون کی تبدیلیِ جنس کی...

یو اے ای کی تاریخ میں پہلی بارخاتون کی تبدیلیِ جنس کی درخواست

متحدہ عرب امارات کے میڈیا کے مطابق ایک خاتون نے جنس کی تبدیلی کے لیے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کی ایک عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ یہ درخواست ایک ایسے وقت میں دائر کی گئی ہے، جب ایک ماہ پہلے ہی متحدہ عرب امارات میں قانونی سطح پر ایک تبدیلی لائی گئی تھی، جس کے تحت مخصوص حالات میں سرجری کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

اس خلیجی ملک کی انتیس سالہ درخواست گزار کے وکیل علی المنصوری کہنا تھا کہ درخواست گزار خاتون جسم کے اعتبار سے تو خاتون لگتی ہیں لیکن وہ شدت سے محسوس کرتی ہے کہ وہ دوسری جنس رکھتی ہے۔

اس وکیل کا مزید کہنا تھا، ’’جب وہ تین سال کی تھی، تو تب ہی اسے یہ محسوس ہونا شروع ہو گیا تھا کہ وہ کوئی خاتون نہیں بلکہ ایک مرد ہے۔ اس کی شدید خواہش ہے کہ وہ مردانہ جسم کی حامل ہو اور دوسرے لوگ بھی اسے مرد ہی سمجھیں تاکہ اس کی اصل شناخت سامنے آ سکے۔‘‘

وکیل کے مطابق ان کی موکلہ کا جسم اس کی اصل شناخت کو ظاہر نہیں کرتا، جس کی وجہ سے وہ شدید پریشانی، تکلیف اور ڈپریشن کا شکار رہتی ہیں۔

المنصوری کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا، ’’اس کی سن 2012ء سے جسمانی اور نفسیاتی دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور ایک میڈیکل کمیشن نے سفارش کی تھی اس کی سرجری کے ذریعے جنس تبدیل کر دی جائے۔‘‘

عدالت کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس کی سماعت اٹھائیس ستمبر کو کرے گی۔ رواں ماہ بننے والے نئے قانون تحت طبی بنیادوں پر سرجری کی جا سکتی ہے۔ وکیل کا کہنا تھا، ’’اس مقصد کے لیے ایک کمیشن قائم کیا جائے گا، جو یہ فیصلہ کرے گا کہ کس طرح یہ کیس کو آگے بڑھانا ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات