بدھ, اکتوبر 4, 2023
الرئيسيةتازہ ترینآج کی اخباراڑی حملہ بھارت نے‌خود کروایا، پاکستان پر حملہ ہوا تو بھارت کیخلاف...

اڑی حملہ بھارت نے‌خود کروایا، پاکستان پر حملہ ہوا تو بھارت کیخلاف خصوصی ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے: وزیر دفاع خواجہ آصف

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان پر حملہ ہوا تو بھارت کیخلاف خصوصی ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڑی حملہ بھارت کی جانب سے خود کروایا گیا تاکہ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹائی جا سکے اور پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ وزیر دفاع نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ پاکستان جنگ کی صورت میں بھارت کیخلاف خصوصی ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔ یہ ایٹمی ہتھیار اتنے پیمانے پر تباہی پھیلائیں گے کہ بھارت کی آئندہ کئی نسلیں بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہیں گی۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات