بدھ, اکتوبر 4, 2023
الرئيسيةتازہ ترینآج کی اخبارمسئلہ کشمیر پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی ، او آئی...

مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی ، او آئی سی کے چیئرمین ترکی کا انسانی حقوق کمیشن حقائق جاننے کیلئے کشمیر بھیجنے کا اعلان

مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو بہت بڑی کامیابی مل گئی ، او آئی سی کے چیئرمین ترکی کا انسانی حقوق کمیشن حقائق جاننے کے لئے کشمیر بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ منگل کو وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ترک صدر طیب اردگان کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی جو بیس منٹ تک جاری رہی ۔ یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔
ترک صدر نے وزیر اعظم نواز شریف کا بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا اور ملاقات بیس منٹ تک ہوٹل کے پندرہویں فلور پر ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی گئی ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ترک صدرکو کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جس پر ترک صدر نے او آئی سی کا چیئرمین ہونے کے ناطے کشمیر میں انسانی حقوق کمیشن حقائق جاننے اور بھارتی مظالم کا جائزہ لینے کے لئے بھیجنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ جلد کشمیر میں انسانی حقوق کمیشن بھیجا جائے گا جو کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں مکمل طور پر حقائق حاصل کرے گا ۔
اس کے علاوہ تمام مسلم ممالک کی طرف سے بھی مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی گئی اور کہا گیا کہ سفارتی سطح پر کشمیر کا مسئلہ جلد سے جلد حل کیا جائے اور کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو بند کیا جائے

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات