بدھ, اکتوبر 4, 2023
الرئيسيةتازہ ترینآج کی اخباربھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر سرخ جھنڈے لہرا دیئے

بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر سرخ جھنڈے لہرا دیئے

اوڑی حملے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد پاکستان اورہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دونوں حصوں کو منقسم کرنے والی لائن آف کنڑول پر کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔بھارتی فوج نے چکوٹھی سیکٹر پر امن کی علامت سفید جھنڈے اتار کر سرخ جھنڈے لہراکر جنگ بگل بجا دیا جبکہ کئی مقامات پر پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ اوڑی سیکٹر پر بھارتی فوج کی تازہ فائرنگ سے 10 کشمیری شہید ہوگئے .
تفصیلات کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر پر بھارتی فوج نے 13سال بعد ایک بار پھر سرخ پرچم لہرا دئیے ہیں .کنٹرول لائن پر کشیدگی کی تازہ لہر کے باعث خونی لیکر کی ملحقہ آبادی نے نقل مکانی شروع کردی ہے
چند روز قبل چکوٹھی سیکٹر سے متصل علاقے اوڑی میں بھارتی فوج کے بیس کیمپ پر حملہ ہوا تھا جس میں بھارتی حکام کے مطابق 17 فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشید گی بڑھ گئی اور دونوں ملکوں کی فوجیں سرحد اور کنٹرول لائن پر الرٹ ہوگئیں۔
پاکستان زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سے تقریبا40 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع چکوٹھی سیکٹر پر بھارتی فوج نے اپنی نقل و حرکت تیزکردی اور اب تیرہ سال بعد سفید جھنڈوں کے بجائے سرخ جھنڈے لہرا دیئے ۔

دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے اخبار کشمیر ڈیسپیچ کے مطابق چکوٹھی سیکٹر میں پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔بعد ازاں بھارتی فوج کی اوڑی سیکٹر میں فائرنگ سے 10 کشمیری شہید ہوگئےہیں.
یاد رہےمقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دو ماہ سے کرفیو جاری ہے اور اب تک بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک سوسے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔
اوڑی فوجی کیمپ پر حملہ اس وقت ہوا جب پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کشمیر پر اپنا موقف دہرانے کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنیوالے ہیں .

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات