بدھ, اکتوبر 4, 2023
الرئيسيةتازہ ترینآج کی اخبارہم دنیا کو کشمیرسےمتعلق کیے گئے وعدوں سے بھاگنے نہیں دیںگے، نواز...

ہم دنیا کو کشمیرسےمتعلق کیے گئے وعدوں سے بھاگنے نہیں دیںگے، نواز شریف

وزیراعظم کی برطانوی ہم منصب تھریسامےسےملاقات، مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا
کشمیریوں کو کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑیں گے،سلامتی کونسل کی قراردادوں پر فوری طور پرعمل کیا جائے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم و ستم بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں، ہم دنیا کو کشمیر سے متعلق کیے گئے وعدوں سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ نہتے کشمیریوں کو ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

عالمی برادری مظالم بند کرانے میں ناکام ہوئی تو بھارت کی حوصلہ افزائی ہو گی، بھارتی ریاستی دہشت گردی میں مزیداضافہ ہوگا کشمیریوں کو کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر فوری طور پر عمل کیا جائے۔وزیراعظم نے برطانوی وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بھر پور طریقہ سے جاری ہے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور بھارتی جارحیت فوری بند ہونی چاہیے ۔وزیراعظم میاں محمد نواز شرریف نے کہا کہ کشمیریوں کو کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیر کاز کے لیے پاکستان کا موقف دو ٹوک اور واضح ہے۔کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر فوری عمل کیا جائے۔

جموں و کشمیر کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دیا جائے۔وزیراعظم نے کہاکہ اگر عالمی برادری بھارتی ریاستی دہشت گردی بند کرانے میں کامیاب نہ ہوئی تو اس میں مزید اضافہ ہوگا اس موقع پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پاکستان کے کردار اور افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ برطانوی وزیراعظم نے معاشی استحکام کے لیے حکومتی کوششوں کو بھی سراہا ۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات