بدھ, اکتوبر 4, 2023
الرئيسيةتازہ ترینبیرسٹرسلطان نےاسٹیبلشمنٹ کوآئینہ دکھادیا۔

بیرسٹرسلطان نےاسٹیبلشمنٹ کوآئینہ دکھادیا۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور تحریک انصاف آ زاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہےکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سینکڑوں کشمیریوں کوقتل کر کے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا ہےلیکن حکومت پاکستان خاموش ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف عالمی برادری آواز بلند کر رہی ہے لیکن پاکستانی حکومت کی جانب سے کوئی خاص کر دار سامنے نہیں آیا۔

انہوں نےوزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہاکہ نواز شریف مودی سرکار سے دوستی نبھا رہے ہیںاس لیے انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم نظر نہیں آ رہا۔ ہو سکتا ہےکہ جنرل اسمبلی میں کشمیریوںکے لیے آواز بلند کریں مگر لگتا نہیں۔

اس موقعہ پر بیرسٹر سلطان محمود کا مزید کہنا تھا کہ 22رکنی پارلیمانی کمیٹی صرف سیرو تفریح کر ےگی نہ کہ کشمیریوں کی نمائندگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وہاںحریت کانفرنس کے احتجاج میں بھر پور شرکت کرے گی اور اس احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کے لئےمیں کل امریکہ کے لیے روانہ ہونگے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات