بدھ, اکتوبر 4, 2023
الرئيسيةتازہ ترینآج کی اخبارپاکستانی ٹیم کی کامیابی

پاکستانی ٹیم کی کامیابی

انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ میں جہاں کئی اور ریکارڈ ٹوٹے وہیں پاکستان نے پاور پلے میں ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں اپنا سب سے زیادہ سکور بھی بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پاور پلے کے چھ اوورز میں بغیر وکٹ کھوئے 73رنز بنائے۔ اس سے پہلے پاکستان کا پاور پلے میں زیادہ سے زیادہ سکور 72رنز تھا جو اس نے ہرارے میں زمبابوے کے خلاف بنایا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اس میچ میں انگلینڈ کے بلے بازوں کو بڑا سکور کرنے سے روکنے کے بعد انگلش باولرز کی بھر پور دھلائی کی اور میچ کو آسانی سے اپنے نام کیا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات