ملیر سعود آباد میں مسجد کی چھت گر گئی،جس کے ملبے تلے آکرایک بچہ جاں بحق جبکہ5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں سعود آباد مسجد کی چھت گرنے سےایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے.جبکہ 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ریسکیوٹیموں نے مسجد کا ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔