بدھ, اکتوبر 4, 2023
الرئيسيةتازہ ترینآج کی اخبارجنگی جنون میں مبتلا بھارت نے دور تک مار کرنے والے میزائل...

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے دور تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کر لیا

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے دور تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کر لیا۔خطے کے حالات خراب کرنے اور پاکستان کے ساتھ جنگ کے جنون میں مبتلا بھارت موجودہ صورتحال کو خراب کرنے کے لیے گھناﺅنے اقدامات کر رہا ہے ۔گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کا الزام بغیر تحقیقات کے پاکستان پر عائد کردیا گیا جس کے بعد سے بھارتی حکومت اور فوجی افسران پاکستان کے خلاف فوجی آپریشن کرنے کے بیانات دے رہی ہے۔بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت نے دور تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے جو زمین سے فضا تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔میزائل اسرائیل کی مدد سے تیار کیا گیا ہے ۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات