گھر، دفتر میں کام کرتے ہوئے یا سڑک پر آپ سر درد کا شکار ہو جائیں اور آپ کے پاس درد کش ادویات بھی نہ ہوں تو ایسے میں یہ ایک انتہائی سادہ طریقہ آزمانے پر آپ کو گولیوں کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ بغیر دردکش ادویات کے بھی آپ سردرد اور تناﺅ سے صرف 30 سیکنڈ میں نجات حاصل کرسکتے ہیں۔درحقیقت ہمارے جسم میں ایسے متحرک اسپاٹس ہوتے ہیں جن پر مالش یا دباﺅ مختلف طرح کے درد اور تکلیف میں کمی لانے کا باعث بنتا ہے۔اس طرح کے ایکو پریشر طریقے سردرد سے نجات کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
اس پوائنٹ کو اپنے انگوٹھے جبکہ شہادت کی انگلی سے نیچے سے دبائیں، اس دباﺅ کو تیس سیکنڈ تک برقرار رکھیں۔اس کے بعد ہاتھ بدل لیں اور دوسرے ہاتھ پر بھی یہی عمل 30 سیکنڈ تک دہرائیں۔اگر آپ نے سب کچھ ٹھیک کیا تو سر کا درد جلد ہی غائب ہوجائے گا۔نوٹ: حاملہ خواتین اس طریقے کی مشق نہ کریں کیونکہ یہ ان کے لیے مضر ثابت ہوسکتا ہے۔