دھیرکوٹ آزاد کشمیر کے نواحی گاؤں ناڑاکوٹ میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا اور کئی افراد شدید زخمی بھی ہوئے جن میں دو افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے.
پولیس اور عوام موقع پر پہنچ گئی اور کافی حد تک حالات کو کنٹرول کر دیا ھے. دونوں شدید زخمی افراد ایاز اور اعجاز ہاسپٹل جبکہ آزاد نامی شخص کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے.