باغ (نمائندہ جی کے نیوز) CIA پولیس کا ایک بڑا کریک ڈاؤن ملزم کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو قانون کے کٹہرے میں ضرور آتا ہے۔ ملزم اظہر مختیار ولد محمد مختیار اور بدر شکیل ولد محمد شکیل کو بامقام بیس بگلہ ہائی ایس نمبر 2050 روک کر تلاشی لی جس سے دو کلو دو سو گرام اعلیٰ کوالٹی کا گرد ہ و چرس برامد ہوا اور ایف آئی درج کر لی گئی اور مزید سنسی خیز انکشافات متوقع تفصیلات کے مطابق DIG پونچھ سجاد حسین ایس پی کامران علی، ڈی ایس پی باغ شوکت مرزا کی خصوصی ہدایات پر سی آئی آے پولیس باغ کی یک بعد دیگر کارؤائی حسن نزیر آفریدی کی نگرانی میں نزاکت کا ظمی اے ایس آئی ، عبد القدیر ، ناصر ایاز کیا نی اور محمد جاوید نے بیس بگلہ کے مقام پر ایک مشکوک ہائی ایس کو روک کر اعلی کوالٹی کا گردہ اور چرس برآمد کر لی ۔ ملزم رنگ ہاتھوں گرفتار ملزمان اظہر مختیا رمغل ، اور بدر شکیل ساکنہ پنیالی کے قبضہ سے بھارہ مقدار میں منشیات برامد کر کہ ایف آئی آر درج کر لی۔ ا س کارؤائی پرباغ کی عوام نے باغ انتظامیہ اور انسپکٹر CIA حسن نظیر آفریدی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔