بدھ, اکتوبر 4, 2023
الرئيسيةتازہ ترینآج کی اخبارمحمد عامر کی شادی کی تقریبات جاری

محمد عامر کی شادی کی تقریبات جاری

لاہور(سپورٹس ڈیسک) فاسٹ باؤلر محمد عامر کی شادی کی 3روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے ، پیسر(آج )20ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے ۔ محمد عامر کانکاح 2سال قبل بنگلہ دیشی نژاد برطانوی لڑکی سے ہوا تھا۔
دورہ انگلینڈ سے واپسی کے بعد قومی کرکٹر اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ان کے ولیمے کی تقریب21 ستمبر کو مقامی ہوٹل میں ہوگی جس کیلئے پی سی بی حکام اورکرکٹرزکو دعوت نامے جاری کیے جاچکے ہیں، محمد عامر 13اپریل 1992کو گوجر خان میں پیدا ہوئے، گزشتہ روز ان کے گھر میں محفل نعت کا اہتمام کیا گیا تھا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات