بدھ, اکتوبر 4, 2023
الرئيسيةتازہ ترینآج کی اخبارسونے میں نہائے لاہور کے سلمان بابا کے سوشل میڈیا پر چرچے

سونے میں نہائے لاہور کے سلمان بابا کے سوشل میڈیا پر چرچے

سونا اور سونے سے بنے زیورات پہننے کا شوق عام طور پر خواتین میں بے تحاشا پایا جاتا ہے لیکن لاہور کے سلمان بابا بھی حیرت انگیز طور پر سونے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ سلمان بابا کی سونے میں دلچسپی اور سونے کے لیے پسندیدگی کا یہ عالم ہے کہ ان کے ہاتھوں میں انگوٹھیاں ، گلے میں چین اور کلائی میں بریسلٹ سے لیکر فون کے کور تک سب کچھ سونے سے بنا ہوا ہے۔
سلمان بابا کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن ہی سے یہ شوق ہے کیونکہ یہ میرے باپ دادا کا کاروبار ہے۔ سلمان بابا کے پہنے ہوئی لاکٹ ، بریسلٹ اور انگوٹھیوں کا وزن 80 تولے سے بھی زیادہ ہے۔ سلمان بابا نے بتایا ک،ہ وہ ان اشیا کے بغیر کہیں نہیں جاتے جو سونے کے لیے ان کی پسندیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ اور تو اور سلمان بابا کے دوست احباب بھی ان کے اس شوق کے دلدادہ ہیں۔ سلمان بابا کے دوست نے بتایا کہ طلائی زیورات پہنے سلمان بابا کو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں۔ سلمان بابا اپنے والد کے ساتھ خود بھی جیولری کا ہی کاروبار کرتے ہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات