منگل, مارچ 21, 2023
الرئيسيةتازہ ترین5 فروری کا دن کشمیریوں اور پاکستانیوں کے لازوال رشتے کی پہچان...

5 فروری کا دن کشمیریوں اور پاکستانیوں کے لازوال رشتے کی پہچان ہے : سردار عتیق

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے جی کے نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 فروری کا دن پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتہ کی پہچان ہے جسے کئی دہائیوں سے بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے ،یہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مذہبی ، ثقافتی اور سماجی ہم آہنگی کی پہچان ہے کشمیر ی مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل نظریاتی طور پر پاکستان کے ساتھ وابستہ کر دیا تھا ،ہمیں اس تاریخی فیصلے پر فخر ہے کیونکہ اہل پاکستان نے آزمائش اور مشکل کی لمحہ میں کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑا،کشمیری اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے یوم یکجہتی کے موقع پر مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور بھارت کی بربادی قریب ہے ،کشمیری کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا ،بھارت بدترین مظالم اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکا ۔بھارت کشمیریوں کا قاتل ہے کشمیریوں کے قاتل مودی سے دوستی کسی صورت میں قبول نہیں ،بھارت ایک طرف کشمیریوں کو قتل کررہا اور ہمارے حکمران بھارتیوں کو تحائف پیش کر رہیں ہیں ،انہوں نے کہابھارت کشمیر میں بدترین دہشت گردی کا ارتکاب کررہا ہے عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ۔کشمیر میں جب تک ایک کشمیری بھی زندہ ہے وہ کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑتا رہے گا مودی مسلمانوں کے خون کا پیاسا ہے جس کارنگ امریکی صدر ٹرمپ پر بھی چڑھ گیا ہے بھارت دنیا کے سامنے جمہوریت جمہوریت کا ڈھونگ رچائے ہوئے ہے یہ کیسی جمہوریت ہے جس نے پوری کشمیری نہتے اور مظلوم عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل نہیں کر رہا بلکہ وادی کو ایک بدترین جیل میں تبدیل کر رکھا ہے جس کی کشمیری عوام پرزور مذمت کرتی ہے اور آج کے دن میں ایسے کشمیری بھائیوں ، بہنوں ، ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کی قربانیوں سے تحریک آزاد ی کشمیر کو اجاگر کر رکھا ہے تقریب سے سابق وزراء کرائم پیر سید غلام مرتضٰی گیلانی ، دیوان علی خان چغتائی ، شمیم علی ملک ،سیابق امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید ، میر عتیق الرحمان، اظہر گیلانی ، انصر پیرزادہ ، خواجہ محمد شفیق ، شیخ مقصود احمد ، کرنل ر عارف عباسی ، سمیعہ ساجد راجا ، بشارت مغل ، یاسرنقوی ، مشتاق قریشی ، سجاد انور عباسی ، سجاد قریسی ، راجہ بشیر خان، کوثر پروین ایڈووکیٹ ، بشریٰ تبسم ایڈووکیٹ ، نسرین راجہ ، راجہ افتخار ، راجہ اسحاق اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور اپنے کشمیریوں بھائیوں سے اظہا ر یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے مکروہ عزائم کی شدید مذمت کی ۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات