جدہ (نمائندہ خصوصی) کشمیر پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدر راجہ نصیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5فرروی یوم تجديد عہد کا دن ہے پاکستان کی ترقی و استحکام خوشحالی کے لیے اہل کشمیر کا ہر سانس اور لہو کا آخری قطرہ بھی حاضر کشمیر کے سارے دریا اور قدرتی راستے پاکستان کی طرف جاتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان و کشمیر لازم و ملزوم ہے بھارت کی سات لاکھ سے زائد غاصب فوج نے کشمیریوں کے حق خودارادیت اور حقوق کو گزشتہ 70برسوں سے پامال کر رکھا ہے وہ دن دور نہیں جب غاصب بھارتی کشمیری قوم کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے گا اور کشمیر پاکستان کا حصہ بن جائے گا بھارت کم و بیش 6لاکھ کشمیریوں کو شہید کرنے کے باوجود کشمیری قوم کے جذبہ آذادی کو ٹھنڈا کرنے سے قاصر ہے ہزاروں عورتوں کی عصمت دری اور ہزاروں لاپتہ شہریوں اور اجتماعی قبروں کی دریافت بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے اور اس پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی طرف سے مجرمانہ خاموشی کشمیریوں کے خلاف کسی بین الاقوامی سازش کی نشاندہی کرتی ہے 5فرروی یوم یکجہتی کا کریڈٹ مقبوضہ جموں و کشمیر کے دو لاکھ شہداء کو دیتا ہوں جہنوں نے اپنا مقدس خون دیکر تحریک آزادی کو تقویت بخشی کشمیری انشاءاللہ جلد آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں گے انشاءاللہ، راجہ نصیر نے مزید کہا کہ حکومت آزاد کشمیر نااہل شخص کے لیے حکومتی خزانے کو بے دردی سے لگا کر مظفرآباد میں اس شخص کے لیے جو کشمیری قوم سے ہمیشہ غداری کرتے رہے اور اسے یکجہتی کشمیر پر مظفرآباد بھولانا کشمیری شہداء کے خون سے غداری ہے وزیراعظم آزاد کشمیر کو 5فرروی کو شہداء کے ورثاء اور کنٹرول لائن پر متاثرین کے ساتھ یکجہتی کرنی چاہیے تھی لیکن وزیر اعظم آزاد کشمیرایک نااہل شخص کو یکجہتی کشمیر میں مدعو کر رہی ہے جو انڈین آرمی اور مودی کے یار ہیں انہوں نے کہا کہ کہ تحریک آزادی کشمیر کو جتنا نقصان میاں نواز شریف نے پہنچایا اتنا کسی حکومت میں نہیں ہے مولانہ فضل الرحمن عرصہ دراز سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ہیں جن کو آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے محل وقوع اور وہاں پر ہونے والے ظلم و ستم تک کا علم نہیں اور چیرمین کشمیر کمیٹی کی مد میں اربوں روپے امداد لے کر اپنا پیٹ بھرنے میں مصروف ہیں کیا؟ 5فرروی کے دن بھی ہم لوگ انہی غداروں کو کشمیر میں دعوت دے کر پوری دنیا کو کیا مسیج دینا چاہ رہے ہیں کہ کشمیری قوم اتنی بے غیرت ہو گئ کہ یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان کے نااہل غدار وزیر اعظم کو آزاد کشمیر میں جلسہ کروایا جائے انہوں نے کہا کہ کہ کشمیری قوم یاد رکھو یہی نواز شریف ایک دن کشمیر کا سودا کرنے والا تھا کشمیری قوم کو اس غدار شخص کے جلسے میں جا کر اسکے خلاف احتجاج کرنا چاہیے.