چلاس راجہ اشفاق طاہر سے چار لاکھ پچیس ہزار کی چیک کو جعلسا ز ی کے ز ر یعے چالیس لاکھ پچیس ہزار بنانے والے ملزمان سے سٹی تھانہ چلا س کی ٹیم نے چھتیس لاکھ برآمد کر لیا اور دو افراد کو جیل بیج دیاگیا.
اس سکینڈل کی نشاندہی واپڈا کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری احمد حسین جن کا حال ہی میں اسلام آباد تبادلہ ہوا ہے نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیا تھا- یاد رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کے ایوارڈز بھی انہوں نے مرتب کیے تھے.
(چلاس) دیامر بھاشا ڈیم میں زیر اب آنے والی ا راضی کا چیک جو کہ بمطابق ریکارڈ /کمپنسیشن چار لاکھ پچیس ہزار تھے کو جعلساز ی کے ذریعے چالیس لاکھ پچیس ہزار بنانے والے ملزمان حضرت نبی اور وحید سے سٹی تھانہ چلاس کی ٹیم نے چھتیس لاکھ برآمد کر لئے اور ملزمان کو جیل بجوا دیا.
یاد رہے کہ اس سکینڈل کی نشاندہی واپڈا کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری احمد حسین جن کا حال ہی میں اسلام آباد تبادلہ ہوا ہے نے اپنی ٹیم میں شامل پٹواری ثناخان اور عبدلسلام کے ہمرا تمام پیمنٹز اور ریکارڈ کی چھان بین کے دوران کی اسی ٹاسک کے لئے ڈپٹی کمشنر دیامر نے احمد حسین کو اسلام آباد سے سپیشل طور پہ آن ڈیمانڈ بلوایا تھا تا ہم بڑھی محنت اور جدو جہد کے بعد بل اخر چیک ٹیمپرنگ کی نشاندہی کیا جس پر ڈ ی سی دیامر اور دیگر افسران نے شاباشی دیا اور سرٹیفکیٹس بھی دیئے.