ہفتہ, جون 10, 2023
الرئيسيةتازہ ترینپاک سرزمین فورم مڈل ایسٹ ریاض یونٹ کی جانب سے یوم تشکر...

پاک سرزمین فورم مڈل ایسٹ ریاض یونٹ کی جانب سے یوم تشکر کی تقریب کا مقامی ہوٹل میں انعقاد .

راجہ ابرار احمد خان سعودی عرب
پاک سرزمین فورم مڈل ایسٹ ریاض یونٹ کی جانب سے یوم تشکر کی تقریب کا مقامی ہوٹل میں انعقاد .
پاک سرزمین پارٹی کے 2 سال مکمل ہونے پر ریاض یونٹ کی جانب سے تقریب کا انعقاد ہوا تقریب کی صدارت رکن مجلس عاملہ پروفیسر ڈاکٹر مجاہد خان نے کی جبکہ نظامت کے فرائض عبداللہ افتخار خان صاحب نے انجام دیئے. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد خان نے کہا کہ پاکستان کے اکنامکل حب اور منی پاکستان کراچی میں آج سے 2 سال قبل تک ایک خوفزدہ ماحول میں جس طرح سید مصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی نے کراچی آکر پاکستانی عوام خصوصی طور پر کراچی کی معصوم عوام کو اس خوفزدہ اور دھشت زدہ ماحول سے آزادی دلائی یہ کسی نعمت سے کم نہیں ہمیں اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ ہی ان پاکستان کے بہادر بیٹوں سید مصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہیے جنہوں نے اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر کراچی تشریف لائے اور امن کی آواز لگائی اور پاکستان کے دشمنوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا.
تقریب سے ریاض کے جنرل سیکرٹری محمد کاشف راؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کراچی میں امن و امان کا قیام سید مصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی کی ہمت اور حوصلہ کی وجہ سے قائم ہوا ہے اور عوام میں پاک سرزمین پارٹی کی مقبولیت اس بات کی گواہی ہے کہ آئندہ الیکشن میں عوام پاک سرزمین پارٹی کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے تقریب سے ریاض کے نائب صدر جناب خالد صاحب نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر ہمیں تعلیم یافتہ اور باقردار قیادت کو پاکستان کے ایوانوں میں پہنچانا ہوگا تاکہ پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا جاسکے تقریب میں شریک تمام اراکین نے سید مصطفٰی کمال کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ انتخابات میں پاک سرزمین پارٹی پورے پاکستان سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرے گی آخر میں سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی درازی عمر اور کامیابی کے لئے دعاء بھی کی گئی.
ترجمان پاک سرزمین فورم مڈل ایسٹ

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات