اے جے کے لائیر فورم کے زیر اعتمام پریس کلب لیاقت آباد میں پروگرام
سیکٹری جنرل مسلم کانفرنس مہرالنساء سابق صدر آزاد کشمیر سردار یقوب سمیت مختلف ائم شخصیات کی شرکت
اسلامآباد (نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز پریس کلب لیاقت آباد میں اے جے کے لاہیر فورم کے تحت مسلہ کشمیر میں نوجوانان کا کردار کے حوالہ سے ایک پروگرام منعقد ہوا جس کے روح رواں قانون کے طالبعلم وقاص مشتاق تھے جنہوں نے یہ پروگرام منعقد کیا۔اس پروگرام کی مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل آل جموں اینڈ کشمیر مسلم کانفرنس و سابق ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی محترمہ مہرالنساء تھی۔ سابق صدر آزاد کشمیر و رہنما پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر سردار یعقوب خان ساجد قریشی ایڈوکیٹ نبیلہ ارشاد ایڈوکیٹ سردار ضیاء قمر سمیت مختلف سیاسی سماجی صحافتی شخصیات اور سول سوسائیٹی نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ مہرالنساء سمیت دیگر مقررین نے نوجوانوں کو مسلہ کشمیر کے حوالہ سے آگاہ کیا اور اے جے کے لاہیر فورم کا اور وقاص مشتاق کا خصوصی شکریہ ادا کیا کے انہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے انتھک محنت کی۔