وادی لیپہ (بیورو چیف) وادی لیپا یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تکبیر چوک میں تحریک آزادی جموں وکشمیر کے ذیر اہتمام کشمیر کارواں کا مظاہرہ وادی لیپا کی فضائیں کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ کشمیر کی آزادی تک بھارت کی بربادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی مودی تیری موت آئ لشکر آئی لشکر آئی کے کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی تمام سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں کے قائدین کی شرکت یکجہتی کارواں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین تحریک آذادی جموں و کشمیر کے رہنما ابو انس علوی پاکستان تحریک انصاف آذاد کشمیر کے مرکزی رہنما غلام اللہ اعوان پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد سلیمان مسلم کانفرنس کے شوکت علی مغل مولانا عبدالرشید ساجد علی مغل نصیر بٹ عبدالخالق راشد قریشی قاری محمد اسماعیل مدرسہ تجوید القرآن کے مہتمم حافظ محمد ذاہد ظفرالحق سیف الرحمن تبسم نزیر عالم اعوان خواجہ محمد عالم صدیق شیخ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی کشمیریوں کو ہتھیار اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے اگر کشمیر کو آزادی نہ دی گئی تو یہ تحریک صرف ھندستان کو نہیں بلکہ پورے برصغیر کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ھے اور جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وھاں ھم اپنا لہو بہائیں گے خطاب کے دوران مقررین نے کہا ھم کشمیر کی آزادی کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے امت مسلمہ کی یہ زمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے اپنا رول اداکریں اور اقوام متحدہ کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اپنی قراردادوں کے مطابق حل کرے اور کشمیریوں کا حق حق آزادی جو کسی بھی قوم کا بنیادی حق ہے وہ اسے لے کر دے جبکہ اس موقعہ پر مقررین نےخطاب کرتے ہوئے عالمی دنیا کی توجہ کشمیر کے اندر بھارتی مظالم کی طرف کرواتے ہوئے کہا کشمیری ستر سال سے ھندوستان کا ظلم برداشت کر رھے ھیں وھاں معصوم بچوں کو شہید کیا جارہا ہے نوجوانوں کو جیلوں میں ڈالا جا رھا ھے عورتوں کی عزتیں محفوظ نہیں پیلٹٹ گنز سے لوگوں کی بینائی چھین لی گئی ھے مگر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی کشمیریوں کو ہتھیار اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے ھم کشمیر کا فوری حل چاھتے ھیں وقت کی ضرورت ہے عالمی دنیا مسئلہ کشمیر کا سنجیدگی سے حل کرے وگرنہ کشمیر کی یہ سلگتی چنگاری پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے جبکہ مقررین ابو انس علوی غلام اللہ اعوان ودیگر نے کہا کہ وادی لیپا کی عوام پاک فوج کے بلا وردی سپاہی ھیں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھارت لائن آف کنٹرول پر دہشت گردی اور جارحیت کے زریعے کشمیریوں کا جزبہ حریت کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے انڈین فوج کو آگ سے کھیلنا مہنگا پڑ سکتا ہے وادی لیپا کے عوام ھر مشکل میں پاک فوج کے ساتھ نہ صرف کھڑے ہیں بلکہ پاک فوج کو یقین دلاتے ہیں کہ جب بھی ضرورت پڑی وادی لیپا کی عوام خون کی سلامتی اور بقا کے لئے بہا دیں گے جبکہ لائن آف کنٹرول کی فضائیں پورا دن آزادی کے نعروں سے گونجتی رہی ہاتھوں کی زنجیر میں بنائی گئی ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی