ہفتہ, جون 10, 2023
الرئيسيةتازہ ترینی وی دیکھتے ہوئے کھانا کھانے سے کونسی بیماری لاحق ہو سکتی...

ی وی دیکھتے ہوئے کھانا کھانے سے کونسی بیماری لاحق ہو سکتی ہے

امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ٹیلی ویژن دیکھتے ہوئے کھانا کھانے سے مٹاپے کے مکانات بڑھ جاتے ہیں۔اوہایو کالج آف میڈیسن کے حکومتی ریسورس سینٹر کی ماہر راشیل ٹیومن کے مطابق باہر کی مرغن غذاؤں کی بجائے اگر گھریلو کھانوں کو ترجیح دی جائے تو اس سے بھی وزن بڑھنے کا امکان 26 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
انھوں نے ٹی وی دیکھتے وقت کھانے سے موٹاپے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی دیکھتے وقت لوگ بے خیالی میں ضرورت سے زیادہ کھاتے ہیں جس کا اثر وزن میں اضافے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔اہرین نے عوام کو موٹاپے سے بچنے کے لئے مشورہ دیا ہے کہ باہر کے مہنگے ریستوران کے کھانوں سے پرہیز کیا جائے کیونکہ وہ کیلوریز سے بھرپور ہوتے ہیں اور موٹاپے کی جانب لے جا سکتے ہیں۔ ایک سروے رپورٹ کے بعد ماہرین نے یہ کہا ہے کہ ٹی وی دیکھتے ہوئے بعض نفسیاتی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو کسی طرح جسمانی استحالے (میٹابولزم) پر اثر ڈالتے ہیں۔ ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھانا کھاتے وقت ٹی وی بند کر دیں تو یہ بہت بہتر ہو گا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات