ہفتہ, جون 10, 2023
الرئيسيةتازہ ترینیونین کونسل بھیڈی میں بجلی چھے ماہ سے غائب، سڑکیں بند ،...

یونین کونسل بھیڈی میں بجلی چھے ماہ سے غائب، سڑکیں بند ، عوام علاقہ شدید مشکلات کا شکار

باغ (رپورٹر جی کے نیوز) یونین کونسل بھیڈی میں بجلی چھے ماہ سے غائب، سڑکیں بند ، عوام علاقہ شدید مشکلات کا شکار ، تفصیلات کے مطابق ضلع حویلی یونین کونسل بھیڈی میں بجلی چھے ماہ سے غائب ہے ۔ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بجلی کے ساتھ واپڈا کے ملازمین بھی غائب ہیں جو کہ موجودہ وزیر تعمیرات عامہ کے چہیتے ہیں اور گھر بیٹھ کر تنخواہ وصول کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں 30,000آبادی پر مشتمل یونین کونسل بھیڈی کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ڈوبہ بھیڈی سلائیڈ اور لسڈنہ سے براسطہ شیرہ ڈھارہ سڑک چھے ماہ سے بند ہے ڈوبہ بھیڈی سلائیڈ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا ہے ۔ کھانے پینے کی چیزوں کی بھی قلت ہو چکی ہے حکومت اور انتظامیہ خاموش تماشاہی بنے ہوئے ہیں موجودہ وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیزنے اس علاقے سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے باوجود نظر انداز کیا ہے لوگوں کو دھوکہ دے کر ووٹ لینے والے اب منہ چھُپاتے پھر رہے ہیں ۔عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ بجلی چھ ماہ سے نہ ہونے کے باوجود بلات وصول کیے جا رہے ہیں انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لے اور یونین کونسل بھیڈی کی بجلی فی الفور بحال کی جائے اور عوام علاقہ بھیڈی کے دیگر مسائل حل کئے جائیں بصورت دیگر عوام علاقہ شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گیاور تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت او ر انتظامیہ پر عائد ہو گی۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات