مسلم لیگ نواز آزادکشمیرکے رہنما و ممبر اسمبلی چوہدری یاسین گلشن کی طرف سے من پسند افراد کو کمیشن پرسکیمیں دینے کی وجہ سے عوام کی طرف سے شدیددباؤ کا سامنا ہے، ممبر اسمبلی کا حلقے میں کھل کر جانا محال ہو گیا ہے،
ذرائع کے مطابق چوہدری یاسین گلشن نے آزادکشمیر حکومت کی طرف سے ملنے والی 4 کروڑ کی سکیموں کو اپنے چہتوں میں بانٹ دیا ہے،تمام سکیموں پر ممبر اسمبلی نے خاص کمیشن مقرر کر دیا ہے،
ذرائع نے بتایا ہے کہ چند روز قبل چوہدری یاسین گلشن اپنے حلقے میں مسلم لیگ کے مقامی رہنما سے ملنے گئے ،جہاں پر ان کی وہاں کے مقامی لوگوں سے لڑائی ہوگئی ،ممبراسمبلی کی طرف سے گالیوں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے،
اس لڑائی کے دوران یاسین گلشن کی طبعیت بگڑ گئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر چیک اپ کے راولپنڈی بھی لایا گیا،
یاد رہے کہ چند روز قبل ان کے ایک قریبی ساتھی چوہدری علی اصغر نے ان کے خلاف ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے دبئی میں چوہدری یاسین کے کاروبارہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ممبراسمبلی سکیموں کے پیسوں سے دبئی میں کاروبار کر رہے ہیں