منگل, مارچ 28, 2023
الرئيسيةتازہ ترینیاسر ارشاد کی بھوک ہڑتال۔۔۔۔۔۔۔طلبا تنظمیں کہاں ھیں۔ تحریر۔۔۔الیاس کشمیری

یاسر ارشاد کی بھوک ہڑتال۔۔۔۔۔۔۔طلبا تنظمیں کہاں ھیں۔ تحریر۔۔۔الیاس کشمیری

ھجیرہ سے تعلق رکھنے والا میر پور یونیورسٹی کا طالبِ علم یاسر ارشاد میر پور یونیورسٹی کے گیٹ کے سامنے گزشتہ چار روز سے تا دم مرگ بھوک ہڑتال کیے بیٹھا ھے۔جس کی حالت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بگڑتی جا رہی ھے۔یاسر ارشاد نے داخلے کے لیے ھونے والا متعلقہ ٹیسٹ پاس کیا لیکن یونورسٹی انتظامیہ نے داخلہ دینے سے انکار کر دیا اور معلوم معلومات کے مطابق کہا کے اوپر سے آرڈر ھے۔نوجوان طالبِ علم نے تعلیم کے نام پر ھونے والے بیوپار اور طبقاتی نظامِ تعلیم کو چیلنج کیا ھے۔میرٹ پر پورا اترنے والے طلبا کے ساتھ ھونے والی نا انصافی کو آواز دی ھے۔یاسر گزشتہ چار روز سے تا دم مرگ بھوک ہڑتال کیے ھوۓ ھے۔پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے طلبا اور طلبا تنظیموں کے لیے بہت حوصلہ افزا عمل ھے کے ایک نوجوان طالبِ علم نے اپنا حق چھین لینے کا فیصلہ کیا ھے۔پوری ریاستی کٹھ پتلی مشینری کو باور کروایا ھے کہ حق دو یا موت دٶ۔لیکن المیہ ھے کہ چار دن گزرنے کے باوجود طلبا تنظیمیں خاموش ھیں۔یہ وقت ھے کے طلبا تنظیمیں اس نوجوان طالبِ علم کے جان لیوا احتجاج کو مکمل تعاون دیں۔یونیورسٹیوں اور کالجیز میں احتجاج کو منظم کریں۔یہ مسلہ کسی ایک طالبِ علم کا نہیں ھے بلکہ ہزاروں طلبا ایسے مساہل کا شکار ھیں پس صرف فرق اتنا ھے کہ اکثر اپنے ساتھ ھونے والی نا انصافی اور حقوق کی پامالی کو قسمت کی دین سمجھ کر خاموش ھو جاتے ھیں جبکہ یاسر ارشاد نے اپنا حق چھین کر حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ھے.طلبا تنظیموں کو اس نوجوان طالبِ علم کے حق میں باہر آنا چاہیے اور ساتھ میں طلبا مساہل کے حوالے سے باقاہدہ مطالبات لیکر منظم احتجاجی تحریک چلانی چاہیے۔یاسر ارشاد زندگی اور موت کی کشمکش میں ھے طلبا تنظیموں کو اس نوجوان طالبِ علم کی اس کاوش کا ادراک کرنا ھو گا۔یہ ایسا واقعہ ھے جو تعلیم کے نام پر بیوپار۔فیسوں میں بڑھتے اضافے۔تعلیم کے شعبہ میں موجود رشوت اور سفارش کے کلچر۔تعلم کی نجکاری۔طبقاتی نصابِ تعلیم اور طبقاتی نظامِ تعلیم کے خلاف طلبا کو منظم کر سکتا ھے بشرطیکہ طلبا تنظیمیں طلبا حقوق اور طلبا مساہل کا ادراک کرتے ھوۓ کم سے کم نکات پر اشتراکِ عمل سے جدوجہد کو منظم کریں طلبا حقوق کی جدوجہد کو طلبا یونین کی بحالی کی تحریک بناہیں تب ہی یاسر ارشاد کی بھوک ہڑتال کے ساتھ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی طلبا تنظیموں کی طرف سے انصاف ھو گا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات