اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینہٹیاں بالا کے نواحی علاقہ ریشاں میں قبضہ گروپ اور لینڈ مافیہ...

ہٹیاں بالا کے نواحی علاقہ ریشاں میں قبضہ گروپ اور لینڈ مافیہ کا راج

قبضہ گروپ اور لینڈ مافیہ نے اپنے عزائم کی خاطر ایک معذور ضعیف العمر شخص عبدلا حد پیر ولد عزیز پیر ساکنہ ریشیاں کی 65کنال اراضی ہتھیا کر غریب بے کس بے بس اور ٹانگوں سے معزور شخص کو زمین سے محروم بنا دیا محکمہ مال ہٹیاں بالا کے پٹواری پٹوار سرکل لمنیاں کی ملی بھگت سے ایک لینڈ مافیہ کا گروہ جلال دین بہا و الدین اور یاسین پسران قاسم ساکنہ ریشیاں لینڈ مافیہ کا روپ دھارے ہوئے ہیں محکمہ مال کے اہلکاران کی ملی بھگت سے جعلی فرضی انداراجات کروا کر غیریبوں اور مظلموں پر ظلم وستم ڈھاتے ہوئے انھیں اپنی موروثی زمنیوں سے محروم بنا نے میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار عبدلا حد پیر ولد عزیر پیر ساکن ریشیاں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میری موروثی 65کنال اراضی جعلی اندراجات اور انتقال کے باعث ہتھائی گئی ہے اور اس کے بعد لینڈ مافیہ نے میری جان لینے کے درپے ہے یہ بااثر لینڈ مافیہ مسلسل میرے خاندان کو ختم کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے مجھے خدشہ ہے میرے بھائی کی طرح میرے خاندان کو بھی ختم کر کے میری ساری زمین ہتھیا لیں قبضہ مافیہ اور لینڈ مافیہ نے چند سال قبل میرے بھائی کو گھر بلا کر زہر کھلا کر مار دیا اوراس کا مال و مطا ع بھی ہتھیا لیا میرا بھائی ایک صحت مند انسان تھا جسے ایک ہی رات میں گھر بلا کر قتل کر دیا اور دوسرے بھائی کی زمین بھی جعلی اور فرضی مختار عام کے ذریعے جلال دین نے اپنی بیوی اور بھاوج کے نام کی اور جب بھائی نے اس زبردستی پر احتجاج کیا توا سے پاگل کا لقب لگا کر گاؤں بدر کیا گیا اور وہ لیپہ میں لوگوں کے گھروں میں وفات پا گیا اس ظالم اور سپاک گروہ نے میری بہن کو بھی نہ بخشا اور اس کی اراضی بھی جعلی انتقالات کے تحت اپنے نام کروا دی گئی میری بہن ان پڑھ اور سادہ لوح تھی جس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے لینڈ مافیہ نے اپنا کام کردکھایا اس قانون شکن گرودہ کی قیادت جلال دین کر رہا ہے جو ایک بد نام زمانہ نسر باز ہے جلال دین کی کل زمین 02کنال پر مشتمل تھی جس نے نسر بازی سے میرے والد کی زمین ہتھیا لی ہے زمین پر حق میرا ہے کیونکہ میں اپنے والد کی نیرنا اولاد ہوں باقی بہن بھائیوں کی کوئی نیرنا اولاد نہ ہے زمین پر قبضہ جمانے کے لےئے یہ دہشت گرد گروہ آئے روز میرے گھر اور خاندان پر حملہ آور ہو رہے ہیں اور جانوں سے مارنے کی کوشش کرتے ہیں دو روز قبل اس ظالم گروہ نے میرے گھر پر حملہ اور مجھے خاندان سمیت قتل کرنے کی کوشش کی اہل محلہ کی مداخلت کے باعث ہماری جانیں بچیں اس واقع کے باعث متعلقہ تھانہ میں تحفظ جان ومال کی درخواست دے دی ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ پولیس ہٹیاں بالا نے کارروائی کرنے سے قبل پولیس کو جائے وقوعہ پر بھیجا تو قانون شکن اور باغی عناصر نے پولیس ٹیم پر بھی حملہ کر کے دو پولیس اہلکاران کو ذخمی بھی کیا سر کش اور باغی گروہ کے خلاف موثر کارروائی کرنے کے لےئے اور ہماری جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کے لےئے وزیر اعظم آزاد کشمیر چیف سیکر ٹری آزاد کشمیر آئی جی آزاد کشمیر سے اپیل کر تا ہوں کہ وہ ظالم اور سفاک گروہ ہماری جان ومال کو محفوظ بنائیں اور چھینی گئی 65کنال اراضی واپس دلائی جائے ۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات