ضلع ہٹیاں بالا،جہلم ویلی کے نواحی گاؤں لمنیاں میں سکول جاتے ہوئے جماعت دہم کی طالباء کو بندوق کے زور پر اغواء کر لیاگیا سٹی تھانہ ہٹیاں بالا نے اغواء ہونے والی لڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے مغویہ کی برآمدگی اور اغواء کاروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز گورنمنٹ سکول میں زیر تعلیم طالبہ مسمات (ل)عمر پندرہ سال کو سکول سے چند گز کے فاصلہ پر زبردستی گاڑی میں بٹھا کر اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے مغویہ کے والد کی درخواست پر تھانہ پولیس ہٹیاں بالا نے زیر دفعات 10/11۔16/19za کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے مغویہ کی برآمدگی اور اغواء کاروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے عوامی حلقوں نے جماعت دہم کی طالباء کے اغواء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری مغویہ کی بازیابی اور اغواء کاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے