پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی طرف سے اداروں کو اکثر دھمکیاں دی جاتی ہیں لیکن اب ان دھمیکوں نے بینرز کی طرف بھی رخ اختیار کر لیا ہے اور چرونڈ چک نمبر 111/R.Bسانگلہ ھل میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے آویزاں کئے گئے بینرز پر کھلم کھلا دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر ن لیگ کی جانب سے آویزاں کیا گیا ایک بینر وائرل ہے۔
جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شر یف کے مخالفین کے لئے ایک پیغام لکھا گیا ہے ۔
بینر پر لکھا گیا ہے کہ ہم نواز شریف کے خلاف سازشی فنکاروں اور ہدایت کاروں کو یہ انتباہ کر رہے ہیں کہ ہم نواز شریف کی خاطر جان دے بھی سکتے ہیں اور جان۔۔ لکھتے ہوئے جملہ ادھورا چھوڑ دیا گیا۔جس پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بینرز آویزاں کرنے والے ممکنہ طور پر یہاں یہ لکھنا چاہتے تھے کہ ہم نواز شریف کی خاطر جان دے بھی سکتے ہیں اور جان لے بھی سکتے ہیں ۔بینر پر یہ بھی لکھا گیا ہے کہ قائدہ میں رہو گے تو فائدہ میں رہو گے۔یہ بینرز وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستا ن محمد برجیس طاہر کی طرف سے آویزاں کیا گیا ہے۔