منگل, مارچ 28, 2023
الرئيسيةتازہ ترینگڑھی دوپٹہ : مہران کار حادثے کا شکار ، 2 افراد جاں...

گڑھی دوپٹہ : مہران کار حادثے کا شکار ، 2 افراد جاں بحق

افسوسناک خبر
موءیاں کھکھیاں سے گڑھی دوپٹہ آنیوالی مہران کار حادثہ کا شکار، 2 افراد جان بحق، ایک شدید زخمی، ایک ہی فیملی کے 2 افراد کی موت نے کہرام برپا کر دیا، تھانہ گڑھی دوپٹہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح سویرے موءیاں کھکھیاں حلقہ چھ سے گڑھی دوپٹہ آنیوالی پرائیویٹ مہران کار نمبر 8824 کھراس کے قریب حادثہ کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جا گری، گاڑی میں تین افراد سوار تھے جن میں سے کرامت قریشی اور عاقب قریشی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تیسرا شخص شدید زخمی ہے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ کے ایس ایچ او اشتیاق گیلانی کی ہدایت پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، حادثہ کے بعد پوری یونین کونسل کاءی منجہ سے عوام کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی، دریں اثناء ایم ایل اے ڈاکٹر مصطفٰی بشیر، سابق وزیر چوہدری محمد رشید، ن لیگ حلقہ چھ کے سیکرٹری جنرل حاجی سید صغیر بخاری، پی پی رہنما راجہ افتخار احمد خان، لیگی رہنما چوہدری ارشد قیوم، صدر کاوش ویلفیر فاونڈیشن محمد ایوب اعوان، نائب صدر تنظیم القریش مظفرآباد خالد قریشی، سی یوجے مظفرآباد کے جائنٹ سیکرٹری چوہدری شہزاد یعقوب نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور زخمی کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات