گلگت۔وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے خصوصی ہدایت پر 19 مارچ کو ہونے والی شہید سیف الرحمن خان کی 15ویں برسی کی انتظامات کے حوالے سے سنٹرل سیکریٹریٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت میں
ایم۔ایس۔ایف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر رضوان راٹھور،یوتھ ونگ کے صوبائی صدر شہزادہ حسین مقپون اور لیبر ونگ کے صوبائی صدر سلامت جان کے زیرصدارت منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
اجلاس میں 19 مارچ کو ہونے والی جلسے کیلئے مختلف کمیٹیز تشکیل دینے کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی۔اس سلسے میں حلقہ نمبر 1۔2۔3 میں عوامی رابطہ مہم کیلئے (21) کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔جبکہ میڈیا کوریج کیلئے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔مزکورہ کمیٹیاں 13مارچ 2017 سے 19 مارچ تک سالانہ جلسہ کیلئے مختلف انتظامات کو حتمی شکل دینگی۔