جمعرات, مارچ 23, 2023
الرئيسيةتازہ ترینگلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانا سیاسی خودکشی کے مترادف ہو گا:خواجہ...

گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانا سیاسی خودکشی کے مترادف ہو گا:خواجہ فاروق احمد

دبئی ( راجہ خالد یونس سے )گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانا سیاسی خودکشی کے مترادف ہو گا۔اس پر آزاد کشمیر ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے موجود ہیں،معاہدہ کراچی کو منسوخ کیا جائے، ان خیالات کا اظہارخواجہ فاروق احمد مرکزی نائب صدرمسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات نے کیا۔پاکستان کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ایک ساتھ ملا کر ایک بااختیار حکومت قائم کرنے میں کشمیری قوم کی مدد کرنی چاہیے،گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا آئینی حصہ ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے صوبہ بنانے کا اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،ریاست کو تقسیم کرنے کی سازش کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا ہو گا ۔ حکومت پاکستان گلگت بلتستان کو پاکستانی صوبہ بنانے سے باز رہے ۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو آپس میں ملا کر ایک آزاد اور با اختیار حکومت بنائی جائے جو اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے اپنے بھائیوں کے لئے بھی کچھ کر سکے،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا آئینی حصہ ہے،حکومت سٹیس کو تبدیل کرنے کی کوشش نہ کرئے،حکومت پاکستان اگر کشمیر اور کشمیریوں کی بھلائی چاہتی ہے،تو آزاد کشمیر کو مکمل آزادی اور خودمختاری دے جس کا بہت مثبت پیغام مقبوضہ کشمیر میں جائے گا اور وادی اور جموں میں رہنے والوں کو انڈیا سے آزادی اور خودمختاری حاصل کرنے میں ایک نیا جوش و جذبہ مل سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوئی ایسا فیصلہ نہ کرئے جس سے اس کیلئے مسائل میں اضافہ ہو اور عوام ان سے دور ہوجائے،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی خبر نے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کو خود سے دور کر رہی ہے،ایسے اقدامات اس کے حق میں نہیں ہونگے،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا آئینی حصہ ہے،حکومت سٹیس کو تبدیل کرنے کی کوشش نہ کرئے،

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات