وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبے کی تعمیر و ترقی کےلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسیز بنائی گئی ہے جس پر کام کیا جارہاہے تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مستقبل کی ضروریات کوآبادی کو مدنظررکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی پلاننگ کی جائے ۔ گلگت اور مضافات کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان دہلیز پر مہیا کرنے کےلئے بھرپور وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔ محکمہ صحت گلگت کے مضافاتی علاقوں اور تمام دور دراز علاقوں میں بنیادی طبی سہولیات کے مراکز کی فعالیت کو یقینی بنائیں ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت اور شہید سیف الرحمن ہسپتال گلگت کا ماسٹر پلان منظور کیا جاچکا ہے۔ ان ہسپتالوں کی تعمیر سٹیٹ آف دی آرٹ اور منظور شدہ ماسٹر پلان کے تحت کی جائے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال گلگت کا ٹراما سنٹر ماسٹر پلان کے مطابق کیا جائے۔ پنجاب حکومت نے 1ارب روپے کی خطیر رقم گلگت بلتستان حکومت کو منتقل کی ہے۔ شہید سیف الرحمن ہسپتال گلگت پنجاب حکومت کے تعاون سے ماسٹر پلان کے تحت تعمیر کیا جائے گا ۔ اس منصوبے میں غیر ضروری تاخیر نہیں کی جائے اور معیار اور رفتارکو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شہید سیف الرحمن ہسپتال کے منصوبے کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی صوبائی سیکریٹری صحت کی سربراہی میں تشکیل دی ہے جو اس منصوبے کی مانیٹرنگ اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ صحت کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ گلگت میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے او ٹی ٹیبلز میں اضافے کےلئے منصوبہ بندی کی جائے اور تمام اضلاع میں جدید مارچری (مردہ خانہ) کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے اس حوالے سے پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں تمام سہولیات سے آراستہ مرچری ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کی جائے گی۔ امپھری لیپروسی ہسپتال کو روایتی ہسپتال کے بجائے ماڈل ایم سی ایچ سنٹر بنایاجائے گا۔ محکمہ صحت ماڈل ایم سی ایچ سنٹر کی تعمیر کےلئے جلد از جلد کاغذی کارروائی مکمل کرے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری اداروں کی تعمیر کے حوالے سے خریدی جانے والی زمینوں کے معاوضوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔
ان خیالات کااظہاروزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہاکہ وسائل کے غلط استعمال کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ برقیات کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ پاور پروجیکٹس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے جن منصوبوں کی تعمیر میں تاخیر کی گئی ہے ان کی مکمل انکوائری کی جائے اور ذمہ داران کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ جن علاقوں سے 70فیصد بجلی کے بلوں کی ادائیگی یقینی بنائی گئی ہے ان علاقوں میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں فوری طور پر ٹرانسفارمر تبدیل کئے جائیں۔ گلگت کنوداس میں سمارٹ میٹرز کی کامیابی کی وجہ سے گلگت کے دیگر علاقوں سے بھی سمارٹ میٹرز نصب کرنے کے مطالبے کئے جارہے ہیں جس کو مدنظررکھتے ہوئے سمارٹ میٹرز کے نظام کو بتدریج وسعت دی جائے گی اور ٹرانسفارمرز کی کمی دور کرنے کےلئے 3کروڑ کی لاگت سے نئے ٹرانسفارمرز خریدے جارہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ صوبے میں معیاری تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے پہلے مرحلے میں 10ماڈل سکولز کے قیام کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعلیم اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ گاشوپہوٹ میں سکول کی تعمیر کےلئے زمین کی نشاندہی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری بلدیات کو ہدایت کی ہے کہ گلگت میں تعمیر کئے جانے والے سلاٹر ہاوسز (قصاب خانوں) میں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔ دنیور اور جگلوٹ میں سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائےں گے اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی وسعت دی جائے گی جس کی منظوری لی جاچکی ہے تاکہ ان علاقوں میں بھی جرائم پر قابو پانے میں مددملے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے لالک جان سٹیڈیم پر جاری منصوبے کی سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری بلدیات کو ہدایت کی ہے کہ اس منصوبے پر جاری کام میں تیزی لائی جائے۔ جوٹیال واٹر سپلائی سکیم میں سکوار کے ان علاقوں کو بھی شامل کیا جائے جن میں پانی کی قلت ہے حکومت اس منصوبے کےلئے مزید وسائل فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ بلدیات کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فعال بنانے کےلئے ہدایت کی ہے کہ جو فلٹریشن پلانٹس نیب میں کیس ہونے کی وجہ سے عرصہ دراز سے غیر فعال ہیں ان کو فعال بنانے کےلئے محکمہ بلدیات نیب کے تعاون سے فوری طور پر اقدامات کرے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعلیم اور محکمہ تعمیرات کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ بوائز ڈگری کالج گلگت کو ماڈل کالج بنایا جائے گا جس کےلئے حکومت بھرپور وسائل فراہم کررہی ہے ڈگری کالج کی چار دیواری ، کالج کےلئے سڑک کی تعمیر کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ پلاننگ کو ہدایت کی ہے کہ جو منصوبے متعلقہ محکموں کی مشاورت کے بغیر اے ڈی پی سے ختم کئے گئے ہیں ان منصوبوں کو اے ڈی پی میں رکھا جائے ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ صوبے میں پہلی وومن یونیورسٹی کے قیام کےلئے وفاقی حکومت سے بات کی ہے وومن ہاسٹل سے جی بی سکاوٹس کی منتقلی کے بعد وومن ہاسٹل کی بلڈنگ کو بھی گرلز ڈگری کالج میں شامل کرکے صوبے میں پہلی وومن یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا