جمعرات, مارچ 23, 2023
الرئيسيةتازہ ترینگلگت بلتستان میں مزید بہتری کی طرف گامزن ہیں : حفیظ الرحمٰن

گلگت بلتستان میں مزید بہتری کی طرف گامزن ہیں : حفیظ الرحمٰن

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں اصلاحات متعارف کرائے ہیں اور مزید بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ڈاکٹروں کی مستقلی کے حوالے سے دو سال کنٹریکٹ ملازمت کی عائد شرط میں ترمیم کرکے صوبے میں خدمات سرانجام دینے والے تمام کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کے حوالے سے بھی پالیسی زیر غور ہے صوبے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ شعبے میں سپیشلائزیشن کیلئے ڈاکٹروں کو این او سی دی جائے گی غیر ضروری اخراجات کی کٹوتی کرکے ڈاکٹروں کیلئے خصوصی مراعاتی پیکیج دیا ہے حکومت نے محکمہ صحت میں خصوی اصلاحات کے تحت ڈاکٹروں کیلئے خصوصی مراعاتی پیکیج کسی کے مطالبے پر نہیں بلکہ ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کیلئے از خود دیا ہے پنجاب حکومت سے بات کی گئی ہے جس کے تحت ڈاکٹروں کو مختلف شعبوں میں سپیشلائزیشن کیلئے صوبائی حکومت این او سی دے گی محکمہ صحت سلیکشن پالیسی بنائے گی جس کے بعد ڈاکٹروں کی سپیشلائزیشن کیلئے نومینیشن کی جائے گی صوبے میں میڈیکل کالج کے قیام کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جارہاہے ڈاکٹروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں واک ان انٹرویو کے تحت ڈاکٹروں کو کنٹریکٹ دیا جارہاہے 2 سال کنٹریکٹ کے تحت خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں کو جلد از جلد مستقل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ینگ ڈاکٹرز کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صوبے کے کئی اضلاع میں آپریشن تھیٹرز متعلقہ شعبے کے سپیشلسٹ کے نہ ہونے کی وجہ سے غیر فعال ہیں ان تھیٹرز کو فعال بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں اور صحت کے شعبے کی بہتری کے حوالے سے جامع پالیسی جلد مرتب کی جائے گی صوبے میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں کیلئے اعلان کردہ خصوصی مراعاتی پیکیج کا نوٹیفکیشن ہوا اہے جس کے تحت فرسٹ کوارٹر ریلیز محکمہ صحت کو فراہم کی گئی ہے۔ ڈاکٹرز اپنے فرائض سرانجام دینے پر توجہ مرکوز کریں تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات