اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینگلگت بلتستان :شمس میر کا سعدیہ دانش کو کھلا چیلنج

گلگت بلتستان :شمس میر کا سعدیہ دانش کو کھلا چیلنج

پریس ریلیز
گلگت( پ۔ر) مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سکریٹری اطلاعات محترمہ سعدیہ دانش کا احترام ملحوظ ہے اور محترمہ کو میرا مشورہ اور چیلنج ہے کہ اگر آپ کے پاس ایسا کوئی ثبوت ہے تو انتظار کس بات کا ہے،آپ خود نیب میں میرے خلاف کیس کر دیں یا عدالت چلی جائیں اور میرا احتساب کروائیں۔میں ذاتی طور پر اپنے آپ کو احتساب کےلئے پیش بھی کرتا ہوں اور مجھ پر جرم ثابت ہونے پر آپکے مقدمے کے اخراجات بھی ادا کرونگا۔ ویسے بھی آپکو امجد ایڈووکیٹ کی وکالت کی سہولت بھی حاصل ہے۔اگر آپ یہ الزام ثابت نہ کر سکیں تو پھر آپ کو ایسی جھوٹی اور بھونڈی سیاست کو خیر باد کر دینا چاہئے۔اعلیٰ اخلاق کا یہی تقاضہ ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے حکومتوں میں رہ کر ناجائز زرائع سے صرف مال بنایا ھے۔جبکہ ہم نے صرف عزت بنائی ھے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ سیاست اور سابقہ حکومت کا ٹریک ریکارڈ عوام میں اتنا بھیانک ہو چکا ہے کہ اب اگر پیپلز پارٹی والے مسجد میں بیٹھ کر بھی کوئی بات کریں تو ان پر عوام یقین نہیں کرتی، کیونکہ ان کا مشن اور نظریہ ہی جھوٹ،فریب اور دھوکہ ہے۔ انہوں نے اتنی میگا کرپشن کی ہے کہ ان کا بچنا نا ممکن ہے۔ اس لئے یہ لوگ اپنے انجام سے بچنے کےلئے عوام کا کاندھا استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اپنی بے گناہی کےلئے مجنون صحرا بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ان شیخ چلیوں کے عوام کے اعتماد کو دھوکا دیا ہے یہ اس علاقے میں گزشتہ چالیس سالوں سے کسی نہ کسی شکل میں حکمرانی کرتے رہے ہیں۔ جس سے انہوں نے گلگت بلتستان کے ہر شعبے کی کمر توڑ دی ہے اور اتنا مال بنایا ہے کہ خدا کی پناہ۔پیپلز پارٹی آج ساری دنیا میں نظام اور عوام دشمن جماعت کے طور پر جانی پہچانی جاتی ہے۔بین الاقوامی طور پر پیپلز پارٹی کو کرپشن کی سند حاصل ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ عوام ان سے اتنے بیزار ہیں کہ جس اخبار میں ان کی خبر ہو لوگ وہ اخبار پڑھنا چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ انہوں نے حکومتوں میں صرف کرپشن اور سیاست میں منافقت ہی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ جاوید حسین کو حکومت جیل نہیں بیجھیں گی بلکہ اس کے کرتوت بنکوں کو لوٹنے کے جرائم ہی جیل بیجھیں گے۔ویسی بھی پیپلز پارٹی نیب،عدالتوں اور بنککنگ کورٹز میں بطور کرپشن ٹرائل ھے۔

جاری کردہ
،،پی۔آر۔او،،
صوبائی مشیر اطلاعات گلگت بلتستان۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات