باغ (رپورٹر جی کے نیوز )باغ و گردونواح میں گزشتہ روز طوفانی ہوا سے گرلزپرائمری سکول جبڑ بیرپانی چھت اُڑ گئی اسی طرح باغ کے نواحی علاقوں ناڑ شیر علی خان، کھرل ملدیالاں ، عباسیاں دھیڑے، سالیاں ،رتنوئی،ملوٹ سمت دیگر علاقوں میں آندھی چلنے سے درجنوں مکانات کی چھتیں ،برآمدے اُڑ گئی جس سے ان کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حکومت اور باغ انتظامیہ اس مشکل گھڑی میں متاثریں کے ازلہ کر نے کے لیے اقدامات کرے ۔