پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈئیٹرز میں کھیلنے والے غیر ملکی کیون پیٹرسن نے فائنل میچ کے لیے لاہور آنے سے انکار کر دیا تھا۔
معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ میری دبئی میں کیون پیٹرسن سے بات ہوئی تھی ۔
وہ فائنل میچ کے لیے لاہور آنے پر آمادہ تھے لیکن انہوں نے عمران خان کے بیان کے بعد اپنا ارادہ بدل دیا اور پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔ حامد میر کے اس بیان کو کافی متنازعہ بھی قرار دیا گیا لیکن گذشتہ روز کیون پیٹرسن نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا پاکستان نہ آنے کا فیصلہ میرے اہل خانہ نے پی ایس ایل کے آغاز سے قبل کیا تھا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی اور ان کی اہلیہ جگنو نے بھی اس سے قبل عمران خان پر یہی الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ذاتی طور پر غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے سے منع کیا ہے لیکن کیون پیٹرسن کے اس ویڈیو پیغام کے بعد یہ تمام الزامات بے بنیاد ثابت ہو گئے ہیں۔ حامد میر اور کیون پیٹرسن کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Kevin Peterson Proved that Hamid Mir is a liar by good4every1