ٹورنیٹو( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوشام میں معصوم بچوں اورمسلمانوں کے قتل عام پر انتہائی رنجیدہ ہوگئے ۔کینیڈین وزیراعظم سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر شامی بچوں کی آہ بکا سن اوردیکھ کرآبدیدہ ہوگئے اورانہوں نے فوری احکامات جاری کرتے ہوئے جہاز شام روانہ کردیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے اپنے پیغام میں کہا کہ شامی کنیڈا کو اپنا گھرسمجھیں اوران کے حفاظت کےلئے کنیڈا ہر ممکن اقدامات کرے گا۔کینیڈین وزیراعظم کے اس اقدام سے مسلمان ممالک کے سربراہان کے سرشرم سے جھکا دیئے ۔یاد رہے کہ شام میں 2014 سے جنگ کے آغاز کے بعد کینیڈا اب تک ساڑھے 3 ہزار شامی مہاجرین کو پناہ دے چکا ہے۔کینیڈا پہنچنے والے مہاجرین میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی تھی۔