اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینکیا کوئی آپ کی پروفائل روزانہ وزٹ کرتا ہے؟ فیس بک نے...

کیا کوئی آپ کی پروفائل روزانہ وزٹ کرتا ہے؟ فیس بک نے نیا فیچر متعارف کروادیا

بلاشبہ آپکی فیس بک پروفائل بہت سے لوگوں کو آپ سے حسد کرنے پر مجبور کردیتی ہوگی ۔ فیس بک کے اربوں صارفین دن میں کئی مرتبہ اپنے حلقہ احباب اور جاننے والوں کی پروفائل کھول کر دیکھتے ہیں ، لیکن کسی کو اس کے متعلق علم نہیں ہوتا ۔ تاہم اب یہ ماضی کا حصہ بن چکی ہے کیونکہ فیس بک نے اپنا نیا فیچر متعارف کروادیا ہے جس کے باعث کو ئی شخص جان سکتا ہے کہ کون کب اس کی پروفائل دیکھ رہا ہے ۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی مرر کے مطابق فیس بک کی پالیسی ہمیشہ سے یہی رہی تھی کہ وہ کسی کے پروفائل وزیٹرز کو کبھی عیاں نہیں کریں گے، کیونکہ اس سے فیس بک کے 1.86بلین صارفین متاثر ہوں گے۔تاہم فیس بک کے نئے فیچر ”فیس بک اسٹوریز“ نے اب لوگوں کو احتیاط برتنے پر مجبور کردیا ہے۔فیس بک اسٹوریز مختصر دورانیے کے لئے اپ لوڈ ہوتی ہیں ، جب کہ اپ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز محض 24 گھنٹوں کے بعد خودکار طریقے سے غائب ہو جاتی ہیں۔
یہ محض دو مرتبہ ہی دیکھی جاسکتی ہیں ، اور پوسٹ کرنے والے تک اس بات کی اطلاع پہنچتی ہے کہ کون اس کی اسٹوری دیکھ چکا ہے۔بالکل اسی طرح جیسے انسٹاگرام پروزیٹرز کا نوٹیفیکیشن موصول ہوتا ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات