جمعہ, ستمبر 29, 2023
الرئيسيةتازہ ترینکیا تمباکو نوشی کی روک تھام کا مطالبہ پروفیسر کی پٹائی کا...

کیا تمباکو نوشی کی روک تھام کا مطالبہ پروفیسر کی پٹائی کا باعث بنا؟

کالج کے پروفیسر پر تشدد کے الزام میں ڈپٹی کمشنر ہٹیاں حمید کیانی پر طلباء اور سوشل میڈیا صارفین کا غم و غصہ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے تشددواقعہ کی تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

ہفتے کی شام سے یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے کہ سرکاری کالج کے سینئر پروفیسر جمیل شیدائی یہ شکایت لیکر ڈی سی ہٹیاں کے پاس گئے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں پر کھلے عام سیگریٹ پیے جاتے ہیں جبکہ حکومت نے عوامی مقامات پر سیگریٹ نوشی پر پابندی عاید کررکھی ہے۔ اس یادہانی اور انتظامیہ کی ذمہ داری کا ادراک کرانے پر ڈی سی نیلم نے کاروائی کی بجائے پروفیسر جمیل سے ہی تلخ کلامی کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس سے تشدد کرایا اور حوالات بند کرادیا۔

ڈی سی ہٹیاں بالا پر ان تمام الزامات کے ساتھ ایک تصویر بھی گردش کررہی ہے جس میں پروفیسر جمیل حوالات میں بند نظر آرہے ہیں ان کے دانت اور چہرے پر جگہ جگہ خون کے نشانات کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ بتایا حاتا ہے کہ پروفیسر جمیل کے ناک کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے ۔ گرفتاری کی خبر جیسے ہی عام ہوئی تو عوام علافہ اور طلبہ نے ڈی سی آفس جمع ہونا شروع کیا تو پروفیسر کو رہا کردیا گیا۔ تشدد کی اس خبر نے سوشل میڈیا پر حیسے ہی مقبولیت پائی تو طلباء کے ایک گروپ نے مظفرآباد کے گڑھی پن چوک کو بند کردیا۔

احتجاج کرنے والے طلبہ نے ڈی سی نیلم کی برطرفی اور پروفیسر جمیل کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے پریس سیکرٹری راجہ وسیم نے رات گئے یہ اطلاع دی کہ وزیراعظم نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ تحقیقات کون کررہا ہے اور رپورث کب تک جمع کرائی جائے گی

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات