اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینکیا آپ دبئی میں ملازمت کی تلاش میں ہیں ؟ غیر ملکیوں...

کیا آپ دبئی میں ملازمت کی تلاش میں ہیں ؟ غیر ملکیوں کے لئے خوشخبری

اگر آپ سوشل میڈیا کے پیلٹ فارم پر بے شمار ملازمتیں تلاش کر چکے اوراب تک بے نتیجہ ہیں تو آپ کو اب فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، کیونکہ اب آپ کی تلاش ختم ہوچکی ہے۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق سمارٹ دبئی نے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر دبئی کیریئرز کے آفیشل پورٹل کے آغاز کا اعلان کردیا ہے ، جو کہ ڈائیریکٹوریٹ آف ہیومن ریسورسز، اوریکل اور لنکڈان کے تعاون سے آپریشن کرنے گا۔
دبئی کیریئرز ایک جدیدطریقہ ہے جو کہ دبئی میں مختلف شعبوں میں ملازمت تلاش کرنے والوں کودبئی حکومت میں موجود ملازمتوں کے متعلق آگاہ کرے گا۔ دبئی کیریئرز ملازمت کی درخواست کے لئے ایک سمارٹ مکینزم مہیا کرتا ہے ۔ سمارٹ دبئی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ قابل امیدواروں کی تلاش میں مدد دے گا۔دبئی کیرئیرز کی ویب سائیٹ میں مقامی آبادی ، گریجوایٹس اور اسپیشل نیڈز پیپل کی کیٹیگری موجود ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات