کھڑی شریف ماہر تعلیم ماسٹر مبارک علی چوہدری کے جواں سال بیٹے بابر علی نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کر لی. پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی. نوجوان کی عمر بتیس سال تھی اور اس کے تین بچے بھی تھے. نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی. عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ نوجوان انتہائی ملنسار تھا مگر نہ جانے کن حالات سے تنگ آکر خودکشی کی