کویت نے6سال سے پاکستانیوں پرلگائی گئی ویزہ پابندی ختم کرنے کااعلان کردیا،جبکہ پاکستان اور کویت نے جوائنٹ بزنس کونسل بنانے پربھی اتفاق کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف اور امیر کویت کے درمیان آج ملاقات ہوئی،جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پروزیراعظم نوازشریف نے امیرکویت سے ملاقات میں کویت میں پاکستانیوں کودرپیش مسائل کے حل کی بھی پیشکش کی۔جس پرامیرکویت نے پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم نوازشریف اور امیرکویت کے درمیان ملاقات میں کویت نے 6سال سے پاکستانیوں پرلگائی گئی ویزہ پابندی ختم کرنے کااعلان بھی کیا۔ جبکہ پاکستان اور کویت نے سرمایہ کاری کیلئے 5 مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق بھی کیاہے۔ واضح رہے وزیراعظم نوازشریف کویت کے سرکاری دورے پرگئے ہوئےہیں۔