جمعہ, ستمبر 29, 2023
الرئيسيةتازہ ترینکوٹلی، جیل میں قیدیوں کے لیے چرس چپلوں میں چھپا کر لے...

کوٹلی، جیل میں قیدیوں کے لیے چرس چپلوں میں چھپا کر لے جانے کی کوشش جیل اہلکاروں نے ناکام بنا دی

جیل میں قیدیوں کے لیے چرس چپلوں میں چھپا کر لے جانے کی کوشش جیل اہلکاروں نے ناکام بنا دی ۔منشیات لے کر جانے والا اور جس قیدی کے لیے لائی گئی تھی تھانہ پولیس کوٹلی منتقل ۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جیل میں ظہیر بٹ نامی قیدی کا سامان مرزا عدیل نامی شخص لے کر آیا جس میں ایک تولیہ ،ایک عدد چپل جس میں سامان سنتری محمد عرفان اور ہیڈ وارڈن محمد صغیر کو دیا مذکورہ اہلکاران نے سامان کی تلاشی لی دوران تلاشی چپلوں میں چھپائی گئی 150گرام چرس برآمد کر کے لانے والے ملزم کو دبوچ کر جیل سپرنٹنڈنٹ کو اطلاع دی جس نے تھانہ پولیس کوٹلی کو اطلاع دی جس پر تھانہ پولیس کوٹلی کے اہلکار موقع پر پہنچ آئے اور منشیات لانے والے ملزم اور قیدی کو حراست میں لے کر تھانہ کوٹلی منتقل کیا اور جیل سپرنٹنڈنٹ نے ایس ایس پی کوٹلی کو بذریعہ چٹھی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر نے کی تحریک کی جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات