اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینکونسل کا مکمل خاتمہ کرکے سارے اختیارات آزاد کشمیر کو منتقل کیے...

کونسل کا مکمل خاتمہ کرکے سارے اختیارات آزاد کشمیر کو منتقل کیے جائیں . بیرسٹر سلطان

آزاد کشمیر کونسل کا مکمل خاتمہ کرکے سارے اختیارات آزاد کشمیر کو منتقل کیے جائیں گے۔اسطرح ریاستی تشخص بحال کر دیا جائے گاوگرنہ کشمیر کونسل کی زیادتیوں کی وجہ سے نہ صرف آزاد کشمیر حکومت کے اختیارات منتقل ہو رہے تھے بلکہ اس سے ایک غلط پیغام بھی جا رہا تھا۔آزاد کشمیر آزادی کا بیس کیمپ ہے اور اس میں نظر آنا چاہیے کہ اس میں عوام خود حکومت کر رہے ہیں۔بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہیں۔ اس سلسلے میں بجٹ بھی مختص ہے۔ اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ دھاندلی نہ ہو سکے۔سیئز فائر لائن کے لوگوں کے مسائل حل کرانے کو اولین ترجیح دی جائے گی اور شہداء کا معاوضہ بھی تین لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ کر دیا گیا ہے۔تاہم اس سلسلے میں مزید بہتری لانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔ان فیصلوں پر آج یہاں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کے درمیان ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی تفصیلی ملاقات میں اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر حکومت کو با اختیار بنانے کے لئے کئی اور چیزوں پر بھی اتفاق رائے کرتے ہوئے کشمیرکونسل جوکہ ایک طویل عرصے سے آزاد کشمیر کے اختیارات کو غصب کیے ہوئے تھی اور جو کہ آزاد کشمیر کے عوام میں نفرت کی علامت بن چکی تھی آئین کی شق 21 کو ختم کرکے کشمیر کونسل کا وجود ہی سرے سے ختم کر دیا جائے گا۔اسطرح تمام اختیارات آزاد کشمیر کو منتقل کر دئیے جائیں گے اور آزاد کشمیر اور پاکستان کے درمیان رابطہ رکھنے کے لئے لائحہ عمل طے کر لیا جائے گا۔دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر سے کرپشن کے خاتمے اور آزاد کشمیر کو انتظامی طور پر بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔****

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات