کشمیر کونسل سے مالی اختیارات واپس لینے اور آزادکشمیر حکومت کو بااختیار کرنے کیلیے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی۔ پٹیشن سردار محمد سلیم چغتائی ایڈووکیٹ سابق بیوروکریٹ نے دائرکی جس کی سماعت جسٹس ہائی کورٹ راجہ شیرازکیانی نےکی۔
جسٹس راجہ شیراز کیانی نے ابتدائی سماعت میں پٹیشن کو ریگولر سماعت کیلیے منظورکرلیا ہے۔ پٹیشن کے حق میں سردار سلیم چغتائی ایڈووکیٹ نے خود دلائل دئیے جبکہ کشمیر کونسل کی طرف سے محمد بشیر مغل ایڈووکیٹ سابق سیشن جج نے کی اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راجہ اخلاق حسین کیانی نے محکمہ مالیات آزادکشمیر کی طرف سے دلائل دیے۔