راجہ ابرار احمد خان سعودی عرب سے
کشمیر فریڈم مومنٹ الدمام سعودی عرب کے زیر انتظام قائد کشمیر مقبول بٹ شہید کی
برسی کے موقع پر تقریب
11 فروری کو مقبول بٹ کی شہادت کا دن ہے جس دن انھوں نے کشمیر کی آزادی کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی. راجہ یونس کشمیر فریڈم مومنٹ سعودی عرب
تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا. اس کے بعد مختلف مقررین نے خطابات کئے اور اپنے خطابات میں شہید مقبول بٹ کی زندگی ان کی آزادی کے لیے کی گئی جدوجہد اور پھر اسی آزادی کی خاطر اپنی جان دے دینے جیسے موضوع پر بات کی گئ. تقریب میں راجہ یونس نے شہید مقبول بٹ کا خط جو کہ کال کوٹھڑی سے لکھا گیا تھا پڑھ کر سنایا. آخر میں آبادی کشمیر کے حوالے سے ایک قرار داد منظور کی گئی جس پر تمام شرکاء نے متفقہ فیصلہ دیا. اس قرار داد میں کشمیری قوم کو آزادی اور خودمختاری کے ساتھ مولانا فضل الرحمٰن کو کشمیر کونسل سے ہٹایا جائے اور کشمیر کونسل کو کشمیریوں کے حوالے کردیا جسے. تقریب کے اختتام پر تمام امت مسلمہ کی خوشحالی اور ترقی و آزادی کے لیے دعا کی گی
Raja Ibrar Ahmed Khan