اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینکشمیری کب تک اپنے معصوم بچوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے: انوار...

کشمیری کب تک اپنے معصوم بچوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے: انوار کمال راجہ

راجہ ابرار احمد خان سے
کشمیری کب تک اپنے معصوم بچوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے خونی لکیرکا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار لبریشن فرنٹ سعودی وعرب ملز یونٹ کے سنیئر نائب صدر انوار کمال راجہ نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو خونی لکیر پر فائرنگ کا شوق ہے تو یہ واہگہ باڈر پر پورا کریں کیونکہ قابضین کے شوق کی وجہ سے خونی لکیر کے آر پار بسنے والے کشمیری متاثر ہورہے ہیں اور کشمیریوں کا جانی اور مالی نقصان ہورہا ہے انہوں نے مذید کہا کہ جموں کشمیر تقسیم ہند سے قبل آزاد ریاست تھی جس میں وادی کشمیر،گلگت بلتستان اور لداخ تک وسیع علاقے شامل تھے پھر تقسیم ہند کے وقت دونوں قابضین نے یک بعد دیگرے چڑھائی کرکے کشمیر پر قبضہ اور اس کو تقسیم کیا کشمیری اب تک اپنے خون کی بھاری قیمت چکا چکے ہیں ۔۔۔۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات