نمائندہ راولا کوٹ ۔جموں کشمیر یوتھ الائنس کے مرکزی چیئر مین سردار شوکت محمود نے کہا ہے کہ یوم
یکجہتی کشمیر کے موقع پر ساری پاکستانی قوم نے کراچی سے خیبر تک نہتے کشمیریوں کے ساتھ لازوال
اور بے مثال یکجہتی کا اظہار کر کہ نہ صرف کشمیری عوام کے حوصلے بلند کئے ہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر
میں چلنے والی حق پر مبنی آزادی کی تحریک کو جلا بخشی ہے ۔ سردار شوکت محمود نے کہا کہ کشمیری
عوام کی آزادی کی جدوجہد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کے عین مطابق ہے ۔ برہان وانی کی
شہادت کے بعد تحریک آزادی کشمیر کا نیافیز شروع ہو گیا ہے ۔ بھارت چاہے جتنے بھی مظالم کر لے وہ
ذیادہ دیر تک کشمیر پر قابض ہی نہیں کر سکتا ۔ سردار شوکت محمود نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں
بھارتی فوج کے بدترین اور انسانیت سوز مظالم اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کا دم بھرنے والی عالمی طاقتوں
کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے ۔ سردار شوکت محمود نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنی آزادی کی جدو جہد
کے ساتھ ساتھ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں ۔ پاکستان کشمیریوں کی امیدوں اور
تمناؤں کا محور و مرکز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنی لازوال جدو جہد کے ذریعے بھارت
کے انتہا پسند اور جنونی وزیر اعظم نریندر مودی کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر
کھڑے ہیں