راجہ ابرار احمد خان سعودی عرب سے
آج تمام راستے تمام قافلے تتہ پانی سے مدارپور کی طرف یہ وقت سوچنے کا نہیں بلکہ عمل کا ہے آج متاثرین خونی لکیر سے اظہار یکجہتی اور ان کے بنیادی حقوق کے لیے جموں کشمیرفرنٹ کا مارچ انتہائی اہمیت کاحامل ہے تمام محب وطن کشمیریوں کو دعوت عام ہے کہ وہ اس پر امن احتجاجی مارچ میں شامل ہو کر حب الوطنی کا ثبوت دیں ان خیالات کااظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ملزیونٹ کے صدر سید نثار حسین شاہ،لبریشن فرنٹ سعودی عرب کے سابق ترجمان انتظار نقوی،لبریشن فرنٹ سعودی عرب کے مرکزی رہنما محمود بٹ ،فیصل آکاش،فھد راجہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ان رہنماوں کا کہنا تھا کہ جب کسی قوم کے نوجوان بیدار ہو جائیں تو پھر ایسی قوم کو اپنا حق لینے کے لیے کوئی نہیں روک سکتا آج نوجوان خونی لکیر پر بسنے والے اپنی پہنچان اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے اس پر امن احتجاجی مارچ میں شامل ہوں ان رہنماوں کا مذید کہناتھا کہ کشمیری عوام نے جتنی قربانیاں دی ہیں اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی اقوام متحدہ اور اقوام عالم کشمیر میں مظالم دیکھ کر بھی اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں اقوام متحدہ اور اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔۔۔